مزید خبرں

ضلع رام بن ٹریفک آئی جی بسنت رتھ کا منتظر

ارشد کاظمی
رام بن // ضلع رام بن میں جس طرح ٹریفک نظام میں نمایاں تبدیلی آئی ہوئی ہے اس سے لگتا ہے کہ مستقبل میں ٹریفک نظام کا حال اور بھی اچھا ہوگا ۔ لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ جس طرح ضلع رام بن میں چھوٹی گاڑیوں ، جن میں سومو ، ٹاٹا موبائیل، آٹو ، وین وغیرہ نے لوٹ مچا کے رکھی ہے اس طرح کسی کا بھی دھیان نہیں جاتا ہے ۔ ہاں جب سے ٹریفک آئی جی بسنت رتھ آئے ہیں تو ضلع رام بن میں کچھ حد تک ٹریفک قوانین میں سدھار ہوا ہے اور جس طرح ٹریفک اہلکار ضلع رام بن سے بانہال تک مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر ہر آنے جانے والی گاڑی سے 50سے 100روپے تک وصول کرتے تھے ہیں وہ آج کل دیکھنے میں نہیں مل رہا ہے ہاں رات کی تاریکی میں کہیں ایک جگہوں پر یہ سلسلہ ابھی بھی چل رہے لیکن جس طرح ٹریفک اہلکاروں کی وجہ سے میلوں جام لگ جاتا تھا اب وہ دیکھنے میں نہیں مل رہا ہے ۔ ٹریفک پولیس میں بسنت رتھ کی بطور انسپکٹر جنرل کی تعیناتی کے بعد جموں شہرہی نہیں بلکہ ضلع رام بن میں ٹریفک نظام میں نمایاں تبدیلی آئی ہے ۔عوامی حلقوں وسوشل میڈیا پر’ دبنگ آفیسر‘ کی کارکردگی ک چرچے فیس بک ، واٹس آپ پر خوب چرچا ہوتے ہیں اور بسنت رتھ کی طرح کچھ لڑکے نقل کرتے دیکھے جاسکتے ہیںاور خاص کو نوجوان طبقہ بسنت رتھ کو پسند کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں کچھ طلبأ نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ جب سے بسنت تھ کی ٹریفک میں تعیناتی ہوئی ہے تب سے ہمیں سکول اور کالج جانے میں کوئی پریشانی نہیں ہورہی ہے کیونکہ اس سے پہلے ٹریفک اہلکار مختلف جگہوں پر ناکے لگاتے تھے جس کی وجہ سے شاہراہ پر جام لگ جاتا تھا اور ہمیں سکول اور کالج نہیں پہنچ پاتے تھے اب ایسا نہیں ہورہاہے ۔طلبا ٔ نے مزید کہاکہ آئی جی ٹریفک کو ایک بار ضرور ضلع رام بن کی رابطہ سڑکوں پر دورہ کر نا چاہئے تاکہ جس طرح چھوٹی گاڑیاں مسافروں سے منہ مانگے کرایہ وصول کر تے ہیں اس سے بھی راحت مل جاتی ۔وہیںکچھ معززین نے کہاکہ آئی جی ٹریفک کا یہ رویہ بڑے پیمانہ پر سراہا جارہا ہے مگر سیاسی و بیوروکریسی کو یہ طریقہ کار پسند نہیں ہے لیکن اگر بغور دیکھا جائے تو سماج کو ایسے ہی بہادر، نڈر ، ایماندار ودبنگ آفیسر ان کی ضرورت ہے جو رشوت خوری سے لے کر بڑی سے بڑی بیماریوں کا معاشرہ سے خاتمہ کرسکتے ہیں۔سڑک حادثات کی روک تھام کے لئے اگر چہ آج تک کئی کمیٹیاں تشکیل دیں گئیں مگر ان کی سفارشات پر کسی بھی سرکار نے عمل در آمد نہیں کیا۔ضلع رام بن کی عوام کی امیدیں ایک بار پھر قائم ہوئیں ہیں جب ریاست میں محکمہ ٹریفک پولیس میں ایک ایسے آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جو بناء کسی لالچ و ذاتی مفادات کے سسٹم میں تبدیلی لانا چاہتا ہے۔ضلع رام بن کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ ، کشتواڑ ، اُودھمپور سے تعلق رکھنے والے کئی سیاسی وسماجی شخصیات نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خطہ میں ٹریفک نظام میں سدھار لانے کی سخت ضرورت ہے ۔ اور جس طرح ریاست بھر میں بھر میں ناکارہ و پرانی گاڑیوں کی بھر مار ہے اورکہیں گاڑیاں خاکی تیل پر چلائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ماحولیاتی نظام میں آلودگی پیداہوتی ہے اور لوگوں میں طرح طرح کی بیماری پیداہوتی ہے اور خاکی تیل پر چلنے والی گاڑیوں میں
 جیسے سفر کرنا شروع کرتے ہیں توسر میںدرد، اُلٹیاں شروع ہوجاتی ہے ۔ وہیں ناتجربہ کارڈرائیوروں کی تعداد بھی کچھ کم نہیں ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب جموں شہر میں بسنت رتھ کی قیادت میں ٹریفک پولیس متحرک ہوا تب سے ریاست بھر میں ایک نظام دیکھنے کو مل رہا ہے۔ضلع رام بن کی عوام نے آئی جی بسنت رتھ سے اپیل کی کہ وہ بذات خود چناب خطہ  کے تینوں اضلاع کا تفصیلی دورہ کرکے ٹریفک نظام کا جائزہ لیں اور تحصیل مقامات پر ٹریفک پولیس یونٹ قائم کئے جائیں تاکہ تینوں اضلاع کی رابطہ سڑکوں پر ٹریفک نظام میں سدھار لایا جاسکے ۔ 
 
 
 
 

ریٹائرڈ سب انسپکٹر کے بینک کھاتہ سے9لاکھ روپے اُڑلئے گئے

 ایم ایم پرویز
رام بن//اُکھڑال تحصیل ضلع رام بن کے ایک ر یٹائرڈ سب۔انسپکٹر غلام محمد ساکنہ النباس نے پولیس میں ایک شکایت درج کرائی ہے کہ کسی دھوکہ باز نے اسکے مختلف اے ٹی ایموں سے مختلف مقامات پر تقریباً 9لاکھ روپے کی رقم نکالی گئی ہے۔پولیس نے اس شکایت پر ایک معاملہ زیر ایف آئی آر 33درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔تحقیقاتی افسر کے مطابق لٹیرے نے 13جنوری2018 کو جے اینڈ کے رام بن کے ایک اے ٹی ایم سے رقم نکالی ہے اور تا دم کئی مقامات پر آن لائن خریداری بھی کی ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مختلف اے ٹی ایموں سے سی سی ٹی وی فٹیج حاصل کی ہے اور دھوکہ باز کو کیفر و کردار تک پہنچانے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔ تاہم، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن رام بن راجیشور سنگھ سلاتھیہ نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شکایت کنندہ غلام احمد آنکھوں کے مرض کا بیمار ہے اور اسنے دھوکہ باز کو اسکے کھاتہ سے 30,000 روپے نکالنے کو کہا تھا۔ یہ بات قابل ذ کرہے کہ ضلع میں لوگوں کی عدم جانکاری کا فائدہ اُٹھا کر کئی لوگوں کو ٹھگ لیا گیا ہے۔
 
 

کانگریس بلاک صدر رام سو

کی تقرری کا خیر مقدم

رام بن //رام سو کے کانگریس کارکنان نے سابقہ سرپنچ مجیب الرحما ن کو بلاک رام سو کانگریس صدر کے عہدے کی ذمہ داری سونپے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ موصوف جس سیکولر اور ترقی پسند سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے ہیںاس سے کانگریس بلاک صدر بننے پر ان کی ذمہ داری بڑھی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ عوام اور نوجوانوں کو ساتھ لے کر کانگریس پارٹی کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی جدو جہد کرتے رہیں گے۔صدر کے عہدے پر فائزہ رہ کر بھی اپنا فرض منصبی کو انجام دیتے رہے گے ۔
 
 
       

ضلع صدر پی ڈی پی ڈوڈہ وزیر اعلیٰ سے ملاقی

محمد اسحٰق عارف

ڈوڈہ//جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر شہاب الحق بٹ نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کر کے اْن سے ضلع ڈوڈہ کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور تعمیر وترقی سے متعلق آگاہ کیا۔انہوںنے وزیراعلیٰ کو ڈوڈہ خطہ میں لوگوں کو درپیش معاشی، معاشرتی، تعلیمی، طبی ،بجلی، پانی، راشن اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق بتایا عوامی احساسات کے بارے میں بتایا۔ مختلف فلاحی اسکیموں کی عمل آوری کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور ان کے سد باب سے متعلق بھی وزیراعلیٰ سے بات کی۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے اْبھارے گئے مسائل کو بغور سْنا اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کا ازالہ کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے پی ڈی پی ضلع صدر کو ضلع ڈوڈہ کی تعمیر و ترقی کے بارے میں حکومتی منصوبوں اور عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ڈوڈہ کی ہمہ گیر تعمیر وترقی اْن کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلہ میں بہت سارے اقدامات اْٹھائے جا رہے ہیں۔
 
 
 

  ڈوڈہ پولیس کی منشیات مخالف مہم

نشہ آور ادویات برآمد،ایک گرفتار

اسحق عارف 
ڈوڈہ //منشیا ت کی بدعت کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ڈوڈہ پولیس کو 15/16 -03-2018 کی درمیانی شب کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ڈوڈہ قصبہ میں ایک شخض نوجوانوں میں منشیات اور شراب بیچ رہا ہے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کی ایک ٹیم زیر قیادت ایس آئی فردوس احمد زیر نگرانی ایس ایچ او پولیس اسٹیشن دوڈہ منجیت سنگھ اور ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرزافتخار احمد نے ایک وہیکل زیر نمبر Jk 06-9601 کو ڈاک بنگلہ کے نزدیک روکا ،جسے منیش کمار چلا رہا تھا۔ٹیم نے وہیکل کی تلاشی کے دوران ممنوع Syrup Troycof TRکی 08بوتلیں ، نشہ آور APIZ-0.25mg کی10ٹکیاں اور دیسی وہسکی کی 03 ۔فروٹیاں برآمد کیں۔ پولیس نے وہیکل کو ضبط کرکے منشیات فروش منیش کمار ولد دینا ناتھ ساکنہ ٹونڈو کو گرفتار کرکے ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر.35/2018 منشیات ایکٹ کے دفعہ21/22کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع میں ایس ایس پی محمد شبیر کی قیادت میں منشیات کی بدعت اور ناجائز شراب کے خلاف ایک مہم شروع کر دی ہے۔علاوہ ازیں، پولیس نے منشیات کی بدعت کے خلاف لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے بیداری پروگرام بھی منعقد کئے ہیں۔
 
 

 عدالت نے 3 ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا

ایم ایم پرویز
رام بن //پرنسپل سیشن جج کی عدالت میںتین مبینہ ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا گیا،جن کو پولیس اسٹیشن رام سو نے منشیات ایکٹ زیر دفعہ 8/15کے تحت گرفتار کیا تھا۔یہ تینوں ملزمان غیر ریاستی باشدے ہیں،جن کے پہچان روی کمار، گگن دیپ سنگھ اور رندیپ سنگھ ساکنان  لدھیانہ، پنجاب کے بطور کی گئی ہے۔مبینہ ملزمان کی جانب سے وکیل ایڈوکیٹ تنویر احمد وانی عدالت میں پیش ہوئے،جنھوں نے عرضداشت کی کہ مبینہ ملزمان بے قصور ہیںاور انہوں نے کوئی بھی جُرم نہیں کیا ہے اور انکے خلاف مبینہ الزامات بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔دوسری جانب پبلک پراسکیوٹر نے ضمانتی درخواست کی زور دار مخالفت کرتے ہوئے عرضداشت کی کہ مبینہ ملزمان کے قبضہ سے ممنوع اشیا (فکی) برآمد کی گئی ہے۔عدالت نے ضمانت منظورکرتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ مبینہ ملزمان کافی عرصہ سے پولیس کی تحویل میںہیںاور جب تک انکے خلاف الزامات ثابت نہیں ہو ئے ہیں،تب تک وہ بے قصور سمجھے جا تے ہیںاور مبینہ ملزمان کو ایک لاکھ روپے فی کس کے ضمانتی بانڈ اور اسی رقم کے ذاتی بانڈ پر ضمانت عطا کرنے کی ہدایت دی۔
 
 

رام بن میں صارف بیداری کیمپ کا اہتمام 

رام بن //ضلع اطلاعاتی مرکزی کی جانب سے رام بن کے عوام کو ’’حقوق صارفین‘‘ سے آگاہ کرنے کیلئے موضع ساربھاگنی میں ایک صارف بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔کیمپ کے دوران ریسورس پرسن نے حقوق صارفین کے متعلق جانکاری دی اور بھارت سرکار کی جانب سے لوگوں کو صارفین کی جانکاری کے لئے چلائی جا رہی کثیر میڈیا مہم ’’جاگو گراہک جاگو‘‘ کا حوالہ دیا ۔اس موقعہ پر لوگوں کو اپنے حقو۱ق اور انکے تحفُظ کی جانکاری بھی فراہم کی گئی۔ریسورس پرسن نے صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے مختلف دفعہ جات اور طریقہ کار کی جانکاری دی۔انہوں نے بطور ایک صارف کے صارفین کے حقوق ،فرائض اور ذمہ واریوں پر بھی روشنی ڈالی، تاکہ صارفین ناجائز کاروبار کے متاثر نہ ہو پائیں۔
 
 
 
           

۔سی ای او رام بن کااساتذہ پرورک کلچریقینی بنانے پرزور

رام بن//حال ہی میں چیف ایجوکیشن افسررام بن کاچارج سنبھالنے کے بعد عبدالحمیدفانی نے مختلف سکولوں کامعائینہ کیااوراساتذہ پرورک کلچراوراساتذہ کے وقارکوبحال رکھنے پرزوردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایجوکیشن افسرعبدالحمیدفانی نے ماڈل ہائرسکینڈری سکول کادورہ کیااوروہاں مارننگ اسمبلی میں اخلاقی اقدار،ورک کلچرکے موضوع پرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ملازمین سے کہاکہ وہ طلباء کواخلاقی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض کوخوش اسلوبی سے انجام دیں ۔انہوں نے دیگرسکولوں میں بھی دورہ کیااورطلباء اورطالبات کی تعدادبرابرپائے جانے پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے بچیوں کی تعلیم کوخواتین کی بااختیارسے تعبیرکیا۔۔بعدازاں عبدالحمیدفانی نے زیڈای اودفتررام بن کابھی دورہ کیاجہاں انہوں نے سخت ہدایات دیں کہ سکول کے اوقات کارکے دوران کوئی بھی ٹیچر کسی دوسرے دفترمیں نہیں جائے گابلکہ ورک کلچرکویقینی بناکراپنی ڈیوٹی تندہی سے انجام دے گا۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ تنظیموں کے مسائل کوازالہ کی ہرممکن کوشش کی جائے گی تاہم احتجاج کے بجائے تحریری طورپراپنے مسائل سے مطلع کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ وزیرتعلیم نے اساتذہ کی عزت ووقارکوبحال کیاہے اوراب اساتذہ پرفرض عائدہوتاہے کہ وہ پیشے کے وقارکومحفوظ ررکھیں۔ قبل ازیں مختلف اساتذہ وسماجی تنظیموں نے عبدالحمیدفانی کوعہدہ سنبھالنے کیلئے مبارکبادپیش کی اورانہیں مسائل سے آگاہ کیا۔ سی ای اوموصوف نے دفترکے عملے کے ساتھ بھی میٹنگ منعقدکرکے دفترکے معاملات کاجائزہ لیا۔
 
 
 
 
 

 ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ کی صدارت میں اجلاس 

وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا 

ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال کی قیادت میں جمعہ کے روز ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ،جس میں وزیر اعلیٰ کے دسمبر2017 کے دورہ کے دوران عوامی رسائی پروگرام کے تحت جاری کئے گئے ہدایات کی عمل آوری پر ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں اے ڈی ڈی سی محمد حنیف ملک، اے ڈی سی پون کمار، اے ڈی سی بھدرواہ امام دین، اے سی آر طارق حُسین نائیک،اے سی ڈی اختر قاضی، سی پی او یوگیندر کٹوچ، اے ڈی پلاننگ وسیم راجا ، آر اینڈ بی، پی ڈی ڈی ،پی ایچ ای ،جے کے پی سی سی کے ایگزیکٹو انجیئنروں اور سی ایم او ،سی ای او کے علاوہ مختلف ضلع و سیکٹورل افسروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران کاموں کی تکمیل پر فنڈز کے حوالہ سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسروں کو کاموں کی تکمیل الاٹ شدہ وقت میں کرنے کی ہدایت دی گئی۔ڈی سی نے کاموں کی تکمیل میں کام کے معیار اور الاٹ شدہ وقت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔اجلاس کے دوران مختلف محکموں کے افسروںضلع میں ہورہی مختلف ترقیاتی کاموں کا خُلاصہ پیش کیا۔انہوں نے افسروں کو وزیر اعلیٰ کے دسمبر دورہ کے دوران جاری کئے گئے ہدایات کے کاموں کو ترجیحی فہرست میں رکھنے کی ہدایت دی اور انہیں رواں مالی سال کے اختتام تک مکمل کرنے کی ہدایت دی۔بعد ازاں، سوچھ بھارت مشن کے تحت پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے بھی ایک اجلاس منعقد کیا گیا ،جس میں اے سی ڈی اور تمام بی ڈی اوز نے شرکت کی۔