مدانتاکی جانب سے جموں میںلیوراوپی ڈی 24مارچ کو
جموں//مدانتاکی جانب سے 24/مارچ 2018کو 87/A گول مارکیٹ گاندھی نگر میں لیور(Liver) اوپی ڈی کااہتمام کیاجارہاہے ۔اس با ت کی جانکاری مدانتا پی آراوسوشانت سنگھ نے میڈیاکوجاری ایک پریس بیان میںدی۔ڈاکٹرسنجے گوجاسینئرکنسلٹنٹ اینڈلیورٹرانسپلانٹ سرجن لیورChronic, Cirrosis بیماریوں میں مبتلامریضوں کامعائینہ کریں گے۔
پانی کے تحفظ کیلئے این ڈی ایف اورمحکمہ پی ایچ ای کااشتراک
جموں،سانبہ اورکٹھوعہ اضلاع میں 190ولیج کمیٹیوںکوتربیت دی گئی
جموں//نیشنل ڈیویلپمنٹ فائونڈیشن نے محکمہ پی ایچ ای و آبپاشی و فلڈ کنٹرول حکومت جموں و کشمیر کے کمیونی کیشن و کیپسٹی ڈیولپمنٹ یونٹ کے اشتراک اضلاع جموں سانبہ اور کٹھوعہ میں منعقد کئے گئے 38پروگراموں میں ولیج واٹر اور سینی ٹیشن کمیٹیوں کے قریباََ 950ورکروں کو تربیت فراہم کی گئی ۔ان میں سے 18تربیتی پروگرام ضلع جموں میں ، 8سانبہ میں اور 12تربیتی پروگرام ضلع کٹھوعہ مین منعقد کئے گئے۔اس طرح سے ان تربیتی پروگراموں کے تحت 190ولیج واٹر اور سینی ٹیشن کمیٹیاں کور کی گئیں۔ان تربیتی پروگراموں کے دوران پانی کو صاف و شفاف بنائے رکھنے ، منصفانہ استعمال اور بارش کے پانی کو محفوظ بنائے رکھنے کے بارے میں ضروری جانکاری فراہم کی گئی۔
صنعتوں کی ترقی اور کیمیائی کھادوں کے استعمال سے
آبی وسائل کو آلودگی کاخطرہ لاحق :تاریگامی
جموں//ہر سال 22مارچ عالمی سطح پر عالمی یوم آب کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو پانی کی اہمیت ، اس کے منصفانہ استعمال اور پانی کے وسائل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے عوام کو ضروری معلومات فراہم کرنا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند سال سے ماحولیاتی تبدیلی اور خشک سالی کی وجہ سے ساری دنیا میں پانی کے وسائل میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔جو کہ ہم سب کے لئے فکر کی بات ہے۔اس لئے وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ماحول کے تحفظ کے لئے موثراور کارگر قدم اٹھائے جائیں اور اس کے لئے ہر شخص کو نمایاں رول ادا کرنا ہے۔محمدیوسف تاریگامی جو کہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی ماحولیاتی کمیٹی کے چئیرمین بھی ہیں، نے کہا کہ جدیدیت، صنعتوں کی ترقی،زرعی سرگرمیوں میں کیمیائی کھادوں کی وجہ سے اوپری اور زیر زمین پانی کے وسائل آلودہ ہو رہے ہیںجو کہ تشویشناک بات ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دن ہم سب کو عہد کرنا ہوگا کہ پانی کے وسائل کو آلودگی سے بچانے کے لئے متحدہ کوشش کریں اس مقصد کے لئے مرکزی سکیموں کے بجٹ میں کمی کرنے کے لئے انہوں نے مرکزی سرکار کی نکتہ چینی کی۔
سماجی انصاف کے حصول کیلئے کنفیڈریشن کااجلاس
جموں//بھارت رتن باباصاحب ڈاکٹربھیم رائوامبیڈکر کی طرف سے سماجی انصاف کے حصول کیلئے مرتب شدہ قواعدوضوابط کوعملی جامہ پہنانے کیلئے تحریک کوتیزترکرنے کیلئے کٹھوعہ،بلاور،بسوہلی، ہیرانگر اوردیگرعلاقوں کے کافی تعدادمیں لوگ ضلع صدرمقام کٹھوعہ میں جمع ہوئے۔ایس سی ؍ایس ٹی ،اوبی سی آل انڈیاکنفیڈریشن کے ریاستی صدر آرکے کلسوترہ کی موجودگہ میں مختلف تنظیموں کے ممبران بشمول بی ڈی اروال، سرداری لال ایڈوائزری، شوکمارپنگوترہ، صدرروشن چودھری جنرل سیکریٹری اورسٹیٹ کوآرڈی نیٹر ودیگرممبران نے خیالات کااظہارکیا۔
نوشہرہ ،سندربنی اورکالاکوٹ کے برسراحتجاج لوگوں کیلئے
سکھ یونائٹیڈ فرنٹ کالنگراورطبی سہولیات فراہم کرنے کااعلان
جموں//نوشہرہ ، سندربنی اورکالاکوٹ کے برسراحتجاج لوگوں کوسکھ یونائٹیڈ فرنٹ جموں وکشمیرکی طرف سے لنگراورطبی سہولیات فراہم کریں گے۔ان خیالات کااظہارفرنٹ کے چیئرمین ایس سدرشن سنگھ وزیرنے متعددسکھ تنظیموں کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ نوشہرہ ،سندربنی اورکالاکوٹ کے لوگوں کی جانب سے کی جارہی مانگ بالکل جائز ہے اورسکھ یونائٹیڈ فرنٹ بھرپورتعاون دے گا ۔دریں اثنا وزیر نے جموں کے لوگوں سے کہاہے کہ وہ ان علاقوں کے لوگوں کی مانگ کوپوراکرنے کے لئے اپنابھرپورتعاون دیں ۔ وزیرنے حکومت سے کہاکہ وہ بغیرکسی تاخیر کے اس مانگ کوپوراکرے بصورت دیگر امن وقانون کی صورت حال بگڑسکتی ہے۔
عراق میں 39ہندوستانیوں کاقتل قابل مذمت:پروفیسربھیم سنگھ
جموں//جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی نے عراق میں آئی ایس کے ہاتھوں 39ہندستانی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے دنیا سے دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر متحد ہوکر لڑنے کی اپیل کی۔جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ ، چیرمین ہرشدیو سنگھ،صدر بلونت سنگھ منکوٹیا، سینئر نائب صدر پی کے گنجو، نائب صدر مسعود اندرابی ، جنرل سکریٹری محترمہ انیتا ٹھاکر اور بشارت علی ،کوآرڈی نیشن سکریٹری جگدیو سنگھ، ایڈوکیٹ بنسی لال شرما، مشیر بشیر الدین ، ریاستی صدر گگن پرتاپ سنگھ وغیرہ نے ملک کے مختلف حصوں میں غمزدہ کنبوں اور ان کے دوستوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے خد ا سے انہیں اس مشکل لمحہ میں ہمت اور صبر دینے کی دعا کی۔
ہورکٹھوعہ میںعمارتی لکڑی سیل ڈیپو کا افتتاح
کٹھوعہ/ جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے کہا ہے کہ جنگلات زمین پر پانی پیدا کرنے اور حیاتیاتی تنوع کو تحفظ دینے میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ جنگلات کا ہر صورت میں تحفظ کیا جانا چاہیئے۔اِن باتوں کا اِظہار وزیر موصوف نے ہور کٹھوعہ میں ایک سیل ڈیپو کا افتتاح کرنے کے بعد کیا اور اس موقعہ پر ایم ایل اے ہیرا نگر کلدیپ راج بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات ، جنگلی حیات کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ماحولیاتی تغیر و تبدل پر قابو نہیں پایا جائے گا تو اس کے منفی اثرات کاشتکاری پر مرتب ہوں گے ۔وزیر نے جنگلی علاقوں کو تحفظ دینے میں سوشل فارسٹری محکمہ کا رول کو اُجاگر کیا۔کلدیپ راج نے اس موقعہ پر پودوں کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بغیر ماحولیاتی توازن ادھورارہ جاتا ہے ۔ بعد میں وزیر موصوف اور ایم ایل اے نے پرائمری سکول ہو ر میں شجر کاری مہم میں بھی شرکت کی۔چیئرمین پولیوشن کنٹرول بورڈ بی سدھارتا کمار ، چیف کنزرویٹر جنگلات فاروق گیلانی اور کئی دیگر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔
جنگلات کا بین الاقوامی دِن
محکمہ جیلخانہ جات نے تقریب کااہتمام کیا
جموں/ محکمہ جیلخانہ جات جے اینڈ کے کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ کی ہدایات پر ریاست کے تمام جیلوں میں جنگلات کا بین الاقوامی دِن منایا گیا۔اس حوالے سے کل 21؍ مارچ کو تمام جیلوں میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعہ پر جیلوں کے سپرا نٹنڈنٹوں نے مقامی سوشل فارسٹری محکمہ اور ہارٹیکلچر محکمہ کے اشتراک سے شجرکاری کی ۔ علاوہ ازیں متعلقین میں جنگلات کی افادیت کے بارے میں بیداری پیدا کی گئی ۔قیدیوں کو پودوں کے رول کے بارے میں روشنا س کرایا گیا۔ڈی جی پریزنز نے اس طرح کا پروگرام منعقد کرانے کے لئے افسروں اور متعلقین کا شکریہ ادا کیا۔
ایس ای محکمہ میں لیبارٹریوں اسسٹنٹوں کے امتحانا ت
’’ نئی آنسر کی ‘‘اشاعت 22اور 23مارچ کو
جموں/جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی طرف سے کئی اُمیدواروں کی طرف سے پیش کی گئی عرضداشتوں کو نمٹاتے ہوئے فروری 2018ء میں سکولی تعلیم محکمہ میں لیبارٹریوں اسامیوں کے لئے لئے گئے امتحانات کی از سر نو ترتیب دی گئی ’’آنسر کی‘‘ اُمید واروں کی سہولیت کے لئے بورڈ کے آن لائن پورٹل www.ssbjk.in پر 22اور 23مارچ 2018 ء کو دستیاب ہوگی۔اُمیدواروں کو یہ ’’آنسر کی‘‘ دیکھنے کے لئے اپنا رول نمبر اور تاریخ پیدائش لاگ اِن کرنا ہوگا۔نئی’’ آنسر کی‘‘ میں ’’پچھلی کی‘‘ کے جوابات بھی اُمید واروں کی سہولیت کے لئے درج ہوں گے تاہم نتائج نئی آنسر کی کی بنیادوں پر مرتب کئے جائیں گے ۔
ٹریڈیونین فرنٹ کی جانب سے پانچویں ریاستی کانفرنس
حکومت ملازمین اور ورکروں کے مسائل حل کرنے کی وعدہ بند : کوہلی
جموں/ پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے کہا ہے کہ حکومت ریاستی ملازمین اور ورکروں کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ وزیر نے ان باتوں کا اظہار یہاں نیشنل ٹریڈ یونین فرنٹ کی طرف سے منعقدہ ریاستی سطح کی پانچویں کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس دوران تقریب میں وزیرپشووبھیڑپالن وماہی پروری عبدالغنی کوہلی مہمان خصوصی جبکہ ممبراسمبلی نگروٹہ دویندرسنگھ رانا مہمان ذی وقارتھے۔اس موقعہ پردویندرسنگھ رانانے کیجول لیبرروں ، آنگن واڑی ورکروں وہیلپروں کی مانگوں کوجائزقراردیااورمطالبہ کیاکہ کامگاروں بشمول عارضی ومستقل ملازمین کی مانگوں کوپوراکیاجائے۔قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے عبدالغنی کوہلی نے کہا کہ ملازمین کی مشکلات کو دور کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کیونکہ یہ ملازمین اور کارکن سرکاری نظام کو احسن طریقے پر چلانے میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں ۔ وزیر نے کہا کہ مخلوط سرکار نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے لگ بھگ 61 ہزار ورکروں کی خدمات باقاعدہ بنانے کا عمل شروع کیا ہے ۔ علاوہ ازیں کئی دیگر ملازمین دوست اقدامات بھی عملائے جا رہے ہیں ۔ کوہلی نے کہا کہ حکومت آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کی مشکلات پر بھی غور کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ یونینوں کو مخاسمانہ لایحہ عمل اختیار نہیں کرنا چاہئیے ۔ وزیر نے کہا کہ حکومت مرحلہ وار طریقے پر ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے کھلے ذہن سے کام کر رہی ہے ۔ وزیر نے اس حوالے سے ٹریڈ یونین لیڈروں کا بھر پور تعاون طلب کیا ۔ این ٹی یو ایف کے ریاستی صدر محمد غفور ڈار نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا اور آنگن واڑی ورکروں ، ہیلپروں اور دیگر کیجول مزدوروں کے مطالبات اجاگر کئے ۔ اس دوران تقریب میں راجندرکمار،نذیراحمدمولوی، رمیش کمار، ہردیوسنگھ چب، مشتاق احمدلون، طارق احمدپامپوری، کرامت ملک، محمدرفیق ملک ،سندیپ سنگھ منہاس، پیران دتہ، وکرم جیت سنگھ، یش پال، اکھل شرما، برکت علی، رفیق بٹ، غلام محمد ،نریش کمار،بسنت کمار ،سنگیتاکماری ،افشاکوثر،چنتادیوی ،شکیلہ اختر، نیلم پریہار، حنیفہ گاگرو، شمیم اختر،انورادھا دیوی ،للیتا کماری، جبین اختر، ارشادہ بیگم، اندرابیگم ،روبینہ اختر، میناکماری ، جیوتی کماراورحسینہ کوثر و دیگر لیڈروں نے بھی خطاب کیا اور معاملات کو حل کرنے میں حکومت کی مداخلت طلب کی ۔
آب و ہوا کی تبدیلی:سٹیرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد
جموں/زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے محکمہ زراعت اور اس سے منسلک دیگر شعبوں کے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں زمینی سطح پر مرکزی معاونت والی اور آب و ہوا کے عین مطابق عملائی جا رہی سکیموں کی عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے اپنے فیلڈ عملے کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی اشتراک سے کام کریں ۔ وزیر موصوف جموں میں اس حوالے سے ایک اختراعی پروجیکٹ کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق سٹیرنگ کمیٹی کی تیسری میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ یہ پروجیکٹ محکمہ زراعت کی طرف سے جموں ضلع کے بلوال بلاک اور بڈگام ضلع کے بڈگام بلاک میں اُن علاقوں میں عملایا جا رہا ہے جہاں پانی کی قلت پائی جاتی ہے ۔ میٹنگ میں سکاسٹ جموں کے وائس چانسلر ، پرنسپل سیکرٹری زراعت کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ میٹنگ کے دوران ریاست میں موسمی تبدیلی سے جُڑے مسائل کو زیر بحث لایا گیا ۔ وزیر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ 22.15 کروڑ روپے لاگت والے اس پروجیکٹ کے دوران رقومات کے منصفانہ تصرف کو یقینی بنائیں ۔ وزیر کو جانکاری دی گئی کہ سال 2018-19 کیلئے مجوزہ ایکشن پلان کیلئے 14.28 کروڑ روپے مختص رکھے گئے ہیں جبکہ بڈگام بلاک میں 7.30 کروڑ روپے اور بلوال بلاک میں 6.98 کروڑ روپے صرف کئے جا چکے ہیں ۔ ہانجورہ نے سکیموں کی عمل آوری کیلئے محکموں کے مابین قریبی رابطہ بنائے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
بلاور ۔ سکھرالا سڑک کی کشادگی
نائب وزیراعلیٰ نے سنگ بنیاد رکھا
کٹھوعہ/ نائب وزیرا علیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے بلاور ۔ سکھرالا سڑک کی کشادگی کے کام کا سنگ بنیاد رکھا۔اس کام کو 10کروڑ روپے کی لاگت سے 19ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ شری بالا سندری جی اور شری سکھرالا دیوی جی کے استھاپنوں پر کافی سیاحتی گنجائش ہے ۔اس لئے یہاں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ڈاکٹر سنگھ نے عوام کی دیرینہ مانگ پر منڈلی کے لئے بجلی ریسونگ سٹیشنوں کے تعمیراتی کام کی بھی شروعات کی۔اس ریسوسنگ سٹیشن کی بدولت 9پنچایتی حلقوں کے 60ہزار نفوس کو فائدہ ہوگا۔منڈلی میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ علاقے میں25کے وی گنجائش والے 47ٹرانسفارمروں اور 100کے وی گنجائش والے 13ٹرانسفارمروں کے علاوہ 57کلومیٹر کے 11000کے وی ہائی ٹنشن تار بچھانے کے سلسلے میں ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں۔انہوںنے منڈلی میں ایک عوامی دربار بھی طلب کیا جہاں عوام نے اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھیں۔ڈاکٹر سنگھ تمام جائز مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈاکٹر سنگھ نے فنٹر ورکشاپ ، ناز پُل سے ناز گرائونڈ تک سڑک کی تعمیراتی کام اور بلاور حلقے میں زیر تعمیر دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے تمام پروجیکٹوں کی معیاد بند تکمیل کے احکامات صادر کئے۔
عالمی یوم آب
ایس ڈبلیو آر آر اے نے تقریب کااہتمام کیا
جموں/ سٹیٹ واٹر ریسورسس ریگولیٹری اتھارٹی نے ستواری میں قائم ریجنل آفس میں ورلڈ واٹر ڈے منانے کے سلسلے میں ایک پروگرام منعقد کیا۔اس سال بین الاقوامی سطح پر ورلڈ واٹر ڈے کا نام ’’ نیچر فار واٹر‘‘ رکھا گیا تھا۔چیئرمین ایس ڈبلیو آر آر اے پرمود جین جو اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے نے اتھارٹی کے افسران اور ملازمین کو پانی کو محفوظ رکھنے کے سلسلے میں حلف دلایا ۔صاف پینے کے پانی اور مکمل صحت و صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین نے آبی ذخائر اور آبی پناہ گاہوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوںنے اس سلسلے میں جانکاری عام کرنے پر بھی زور دیا۔ممبر ایس ڈبلیو آر آر اے ، سیکرٹری ، اے ای ای اورمتعلقہ محکموں کے سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔
مشترکہ ہاوس پینل کا معاملات پرغور و خوض
جموں/ قانون ساز کونسل کے ممبر سجاد احمد کچلو کی صدارت میں یہاں جوائنٹ ہاوس کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں توش خانہ جموں سے متعلق معاملات پر غور و خوض کیا گیا۔ارکان قانون سازیہ رانی گارگی بلوریہ ، سریندر کمار چودھری ، ایس چرنجیت سنگھ، پون کمار گپتا ، ٹھاکر بلبیر سنگھ اور اشوک کھجوریہ نے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی 9؍اپریل 2018ء کو مبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس جموں کا دورہ کرے گی۔توشہ خانہ حکام ( ڈپٹی کمشنر جموں ) ،وزیر اعلیٰ کے دفتر ایڈیشنل سیکرٹری ، ڈویژنل کمشنر جموں کے نمائندے ، قانون ساز کونسل کے سپیشل سیکرٹری و دیگر محکمہ خاطر تواضع کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔
سبارڈ نیٹ لیجسلیشن میٹنگ منعقد
جموں/ایم ایل سی اشوک کھجوریہ کی صدارت میں آج قانون ساز کونسل کی سبارڈ نیٹ لیجسلیشن کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ ارکان قانون سازیہ سجاد احمد کچلو ،نریش گپتا، ڈاکٹر شہناز گنائی ، محمد مظفر پرے اور وکر م رندھا وا نے کمیٹی کو فعال بنانے سے متعلق اپنے قیمتی آرأ پیش کیں۔کونسل سیکرٹریٹ کے افسران میٹنگ میں موجود تھے۔
منشیات سمیت تین سمگلرگرفتار
جموں//ایس ایس پی جموں وویک گپتاکی ہدایات پرگاندھی نگر پولیس کی جانب سے شروع کئے گئے سنجیونی آپریشن کے تحت منشیات کے تین سمگلروں کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 70 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے گرین بیلٹ پارک میں ایک ناکے کے دوران ایک کار زیررجسٹریشن نمبر JK03F/5377 کوروکا۔ تلاشی کے دوران ڈرائیورمحمدسلم ولدنوردین ساکنہ اسرارآبادسدھرا سے تلاشی کے دوران 35گرام ہیروئن برآمدکی گئی جبکہ اس کے دوسرے ساتھی غلام محمدولد محمدصدیق ساکنہ کواری کپواڑہ جوکہ پولیس کی آئی آر 7ویں بٹالین میں کانسٹیبل ہے سے 20گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔شمشان گھاٹ شاستری نگر میں ایک اورناکے کے دوران ایک موٹرسائیکل زیررجسٹریشن نمبر JK02BF/6903 کوروکاگیا۔ تلاشی کے دوران موٹرسائیکل سوار ساحل احمدولدمنیراحمد ساکنہ نیوپلاٹ جموں سے 15 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزیدتفتیش کاکام شروع کردیاگیاہے۔پولیس نے یہ کامیابی ایس ڈی پی اوسٹی سائوتھ رفیق منہاس کی نگرانی میں حاصل کی۔