مزید خبرں

بھاری مقدار میںبھکی برآمد، 2گرفتار

ادہم پور//جموں کشمیرپویس ذرائع کے مطابق ضلع ادہم پور کے ٹکری علاقہ میں دو بھکی فروشوں کو حراست میں لیا گیا ۔پولیس کی طرف سے ٹکری کے مقام پر ایک ناکہ لگایا گیا تھا اور اس دوران ایک تیل بردار ٹنکر کی تلاشی لی گئی جس سے 102کلو گرام بھکی برآمد کی گئی ۔پولیس نے اس سلسلہ میں پورن چند اورسبھاش سنگھ نامی دو مبینہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاکر مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔
 
 
 

صوبائی ٹیچرس ایسو سی ایشن کی سر نو تشکیل

جموں//صوبائی ٹیچرس ایسو سی ایشن کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق تنظیم میں کچھ تبدیلیاں عمل میں لائی  گئی ہیں۔تنظیم کے جنرل سکرٹری کا بلہ سنگھ کا عہدہ بڑھا کر ان کو تنظیم کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ اس سے قبل اس عہدہ پرگیانی اوتارفائز تھے اور انیل ورما کی تقرری جنرل سکرٹری کے طور پر کی گئی ہے۔اس دوران کابلہ سنگھ نے ریاستی سرکار سے مرکزی سرکار کے طرز پر فوری طور پر ساتویں تنخواہ کمیشن کو لاگو کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔کابلہ نے کہا کہ ریاست کے اساتذہ کے ساتھ ویسا ہی برتائو کیا جائے جیسا باقی ریاستوں کے اساتذہ کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے سرکار سے اپیل کی وہ ایس ایس اے اور رمسا کے تحت تعینات گئے اساتذہ کی تنخوائیں جلد از جلد واگزار کرے اور کنٹریکچول لیکچراروں کی مانگوں پر بھی نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔
 
 

رورل بینک کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

جموں//ریجنل رورل بنک یونین کی کال پر گرامین بنک تنظیم کے ساتھ ساتھ دوسرے رورل بنک   مسلسل دوسرے روز بھی ہرتال پر رہیں۔جسکی وجہ سے بینکوں میں کام کاج متاثر رہا۔ گرامین بنک ملازمین پر مشتمل کئی تنظیموں نے صدر دفتر نروال کے باہر دھرنا دیااور اپنی مانگوں کو اُجا گر کیا۔ اس دوران ملازمین نے مانگ کی کہ گرامین بنک کو دوسرے بنکوں کی طرح سرکاری بنکوں کے زمرے میں لایا جائے اور ملازمین کے لئے پنشن سکیم مرتب کی جائے ۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ گرامین بنک کے تحت جن لوگوں کو عارزی طور پرتعینات کیاگیا ہے ان کومستقل کیا جائے۔اس دوران ملازمین کی بہت ساری مانگیں منظر عام پر لائی گئی ۔ یونین کے ایک رہنما رنجیت کپور نے دھرنے میں شمولیت کرنے والے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔
 
 

 

 

 گاندھی نگرکے نئے ریسونگ سب سٹیشن کا معائینہ 

جموں/ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے گاندھی نگر علاقے میں نئے ریسو نگ سب سٹیشن پر جاری کام کا معائینہ کیا ۔ یہ پروجیکٹ آر اے پی ڈی آر پی کے تحت 2.27کروڑ روپے کی لاگت سے عملایا جارہا ہے ۔ا س دوران سپیکر کو جانکاری دی گئی کہ اس پروجیکٹ پر کام شد و مد سے جاری ہے اور یہ پروجیکٹ مقرر مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا۔سپیکر نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی بدولت علاقے میں رہائش پذیر 60ہزار سے زائد نفوس کو بجلی کی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ اس پروجیکٹ کو وقف کرنے سے پہلے اس کے تمام پہلوئوں کی مکمل جانچ کریں۔اس موقعہ پر بجلی محکمہ کے کئی اعلیٰ افسران سپیکر کے ہمراہ تھے۔
 

سکھ نند ن کی صدارت میں پیٹشنز کمیٹی کااجلاس

جموں/ قانون ساز اسمبلی کی پیٹشنز کمیٹی کی میٹنگ یہاں ایم ایل اے چودھری سکھ نندن کمار کی صدارت میں منعقد ہوئی۔رکن اسمبلی آر ایس پٹھانیہ ، اشفاق احمد شیخ، یاور احمد میر اور نور محمد شیخ نے میٹنگ میں شرکت کرکے اپنی تجاویز سامنے رکھیں تاکہ کمیٹی کے کام کاج میں بہتر ی لائی جاسکے ۔کمیٹی نے اسے موصو ل ہوئی کئی عرضداشتوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔کمیٹی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو ہدایت دی کہ وہ ان پیٹشنز کے فوری نمٹارے کے لئے متعلقہ محکموں سے جامع رپورٹ طلب کریں۔ڈپٹی سیکرٹری اسمبلی عبدالقیوم میر کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
 
 

جنرل منیجر جے کے سی سی سی کو الوداعیہ

جموں/ جنرل منیجر ( میکنیکل ) جے اینڈ کے کیبل کارکاپوریشن لمٹیڈ بدرالجمالی بٹ کو جموں توی گالف کورس سدرہ میں اپنے فرائض منصبی سے سبکدوش ہونے پر الوداعیہ دیا۔  اس موقعہ پر پبلک انڈرٹیکنگ کمیٹی کے چیئرمین ست پال شرما اور کمیٹی کے دیگر ممبران جن میں جی ایم سروری ، محمد خلیل بندھ ،راجا منظور احمد ، عبدالمجید لارمی اور وکر م رندھا واشامل ہیںنے جمالی کو سبکدوش ہونے پر مبارک باددی۔پی یو سی کے ممبران نے ا س موقعہ گالف کورس کا معائینہ بھی کیا۔ ممبران نے جمالی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سربراہی میں ریاست میں روپ وے پروجیکٹ قائم کئے گئے ۔ ممبران نے جمالی کو ریٹائرمنٹ کے بعد صحت مند اور خوشحال زندگی گزارنے کی دعا کی۔ایم ڈی جے کے ایس سی سی سی شمیم احمد وانی ، سپیشل سیکرٹری اسمبلی آر ایل شرما ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم گلزار احمد ، سیکرٹری جموں توی گالف کورس مانو گپتا اور کیبل کار کارپوریشن اور محکمہ سیاحت کے دیگر افسران نے جمالی کے ساتھ گزارے ہوئے دِن یاد کئے ۔