مزید خبرں

عرس حضرت زین الدین سخیؒپر انتظامات کی اپیل

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے لیڈر اورممبراسمبلی پہلگام میاں الطاف احمد کلو نے حضرت زین الدین سخیؒ عشمقام کے عرس مبارک کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ عرس کے پیش نظر زائرین کیلئے بجلی ، پینے کا پانی، صفائی، غذائی اجناس اور ٹرانسپورٹ کے معقول انتظامات دستیاب رکھیں ۔ اس دوران صدرِ ضلع ڈاکٹر محمد شفیع اور ڈاکٹر بشیر احمد ویری نے بھی عرس مبارک پر انتظامات کی اپیل کی۔
 

ویجی لنس کی میونسپل کمیٹی گاندربل کے 2افسروں کے خلاف کارروائی 

گاندربل//ارشاد احمد//ویجی لینس آرگنائزیشن کشمیر نے گاندربل میں میونسپل کمیٹی کے دو سابق ایگزیکٹیو افسروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئئے کہا ہے کہ دونوں افسران نے سرکاری عہدوں کا غلط استعمال کیا ہے۔ویجی لینس کے مطابق میونسپل حدود میں آبی اول اور ٹاون پلان کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جعلی این او سی اجراءکی ہے ۔اس سلسلے میں اُن کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ویجی لینس کے مطابق دونوں افسروں کے خلاف اینٹی کرپشن عدالت سے وارنٹ جاری کی گئی اورکیس زیر نمبر 7/2018 درج کیا گیا ہے۔ 
 

شاہراہ پر سفیدے گرنے سے ٹریفک جام

سرینگر// سرینگربارہمولہ شاہراہ پرسفیدے کے تین بوسیدہ درخت گرجانے کے نتیجے میںٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل پڑجانے کے بعدان درختوں کوہٹایاگیااوراسکے بعدگاڑیوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ۔یہ درخت تیزہوائیں چلنے کے نتیجے میں پٹن اورنارہ بل کے نزدیک شاہراہ پرگرگئے تھے ۔اس صورتحال کے نتیجے میں نارہ بل اورپٹن کے نزدیک ٹریفک جام کی صورتحال بھی پیداہوئی ۔
 

نیشنل کانفرنس کا اوڑی آتشزدگان سے اظہارِہمدردی

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے گوس لچھی پورہ بونیار اوڑی میں میں آگ کی ہولناک واردات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور سینئر لیڈر و مقامی ممبراسمبلی محمد شفیع اوڑی نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی کہ آتشزدگان کی بازآبادری کیلئے فوری طور اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے حکومت خصوصاً ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ سے تاکید کی کہ وہ متاثرین کے عارضی قیام و طعام کا بندوبست کریں نیز آتشزدگان کے حق میں مفت راشن کے ساتھ ساتھ مفت عمارتی لکڑی اور ٹین کی چادریں فراہم کریں۔ انہوں نے ریڈ کراس سوسائٹی سے بھی اپیل کی کہ متاثرین کی امداد کیلئے اقدامات کریں۔
 

بی آر او نے جموں کشمیرمیں7 ہزار کلومیٹر کی مرمت کی :وزیر دفاع

سرینگر//ریاست میں بارڈر روڑس آرگنائزیشن کی طرف سے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے حوالے سے بدھ کو لوک سبھا میں وزیر مملکت برائے دفاع ڈاکٹر سبھاش بامرے نے ایک تحریری سوال کے جواب میںسڑکوں کی تعمیر وتجدید کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کئے۔ لوک سبھا کی کارروائی کے دوران ریاست جموں وکشمیر میں بارڈر روڑس آرگنائزیشن کی طرف سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر بولتے ہوئے وزیر مملکت برائے دفاع نے کہا کہ گزشتہ سال ریاست میں 231سڑکوں کی مرمت اور تجدید کاری ہاتھ میں لی گئی جس کی کل مسافت 7122.47کلو میٹر ہے۔ وزیر نے نہال چند اور رنجن بین بھاٹین کے تحریری جواب میں اعداد و شمارپیش کئے۔
 

ذوالفقار نے محکمہ خوراک کے ملازمین کو مسائل حل کرنے کا یقین دلایا

جموں// خوراک،شہری رسدات ، امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے محکمہ خوراک کے ملازمین کے مطالبات اور مسائل کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد کی۔ محکمہ خوراک کے کمشنر سیکریٹری معراج الدین خان ، ڈائریکٹر محکمہ خوراک کشمیر نثار احمد وانی، ڈائریکٹر محکمہ خوراک جموں آر اے انقلابی، ایڈیشنل سیکرٹری جگل کشور آنند اور فائنانشل ایڈوائزر ضیاءقاضی کے علاوہ محکمہ کے دیگر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں محکمہ خوراک کے مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ذوالفقار علی نے ملازمین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو مرحلہ وار طریقے پر حل کئے جائیں گے۔
 

خانصاحب کو سب ڈسٹرکٹ کا درجہ دیا جائے:حکیم یاسین

سرینگر//پی ڈی ایف چیئرمین اورممبراسمبلی خانصاحب حکیم محمدیاسین نے خانصاحب کو سب ضلع کا درجہ دینے کی مانگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ علاقہ سب سے پُرانا سب ڈویژن ہونے کے علاوہ وسیع العریض علاقے پر محیط ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کو انتظامی یونٹوں کے بارے میں لوگوں کی مانگوں کا جائزہ لینے کےلئے ماہرین کی ایک کمیٹی فوری طور تشکیل دینی چاہئے تاکہ اس سلسلے میں لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔ ایک بیان میں حکیم محمد یاسین نے کہا کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں لوگ شکایت کررہے ہیں کہ نئے انتظامی یونٹوں کی تقسیم کے دوران کئی علاقوں کو نظر انداز کیا گیا اور وہ اس مسئلے کو لیکر آئے روز سڑکوں پر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ایسی مانگوں کا جائزہ لینے کےلئے ماہرین کی ایک کمیٹی کو فوری طور تشکیل نہ دیا تو ریاست بھر میں احتجاجی مظاہروں کا ایک سلسلہ شروع ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ خانصاحب کے لوگوں کی بھی یہ دیرینہ مانگ ہے کہ خانصاحب کو سب ڈسٹرکٹ کا درجہ دیا جائے ۔ 
 

موجودہ سرکارعوامی مشکلات کے ازالہ کےلئے وعدہ بند: شیخ ناصر

کشتواڑ// وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی سربراہی والی سرکار کی طرف سے جاری بہبودی سکیموں کی سراہنا کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر کشتواڑایڈوکیٹ شیخ ناصر حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی پی عوامی مشکلات کے ازالہ کےلئے وعدہ بند ہے۔شیخ ناصر نے ان باتوں کا اظہار حلقہ اندروال کے پسماندہ دیہات ہوڑنہ دربیل میں پارٹی کارکنان سے ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ شیخ ناصر نے کہا کہ ریاست کی وزیر اعلیٰ نے حکومت کو صرف سیکریٹریٹ تک محدود نہ رکھتے ہوئے بذات خود عوام کے درمیان پہنچ کر ا ن کے مسائل سنے اور ان کا ازالہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ریاست کے تمام خطوں کی یکساں ترقی کے ساتھ ساتھ پسماندہ علاقوں کی بہتر تعمیر و ترقی کےلئے سنجیدہ ہے۔ میٹنگ کے دوران کارکنان نے کئی مقامی مسائل بھی ابھارے جن میں سڑک رابطوں کی تعمیر ، سکولوں کا درجہ بڑھانے اور بجلی اور پینے کے پانی کی بہتر سپلائی کے مطالبات شامل تھے۔ 
 

گریزی نے کم عمر تخلیق کار کی عزت افزائی کی

جموں// جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے نائب سپیکر نذیر احمد گریزی نے بانڈی پورہ ضلع کے گریز تحصیل سے تعلق رکھنے والے اس 9 سال کی عمر کے مظفر حسین خان کو مبارک باد دی جسے حال ہی میں راشٹر پتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران عز ت افزائی کی گئی ۔اس لڑکے نے ایک ایسا قلم تیار کیا ہے جسے الفاظ شماری کی جاسکتی ہے۔گریزی نے کہا کہ اس نوجوان لڑکے کی کامیابی ریاست میں پوری نوجوان پود کےلئے ایک مشعل راہ ہے ۔اُنہوں نے ریاستی سطح پر اس ٹیلنٹ کو تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مختلف سیکٹروں میں ریاست کو درپیش چیلنجوں کو حل کیا جاسکے۔