مزید خبرں

سدھار کمیٹی بٹوارہ کے سابق صدر فوت

سرینگر// معروف ماہر تعلیم اور سدھار کمیٹی بٹوارہ کے سابق صدر ماسٹر غلام نبی بٹ انتقال کر گئے۔مرحوم کے نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی،ادبی اور علمی انجمنوں کے علاوہ سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ نمائندوں نے شرکت کی اور انہیں آبائی قبرستان واقع بٹوارہ میں سپرد کاخاک کیا گیا۔موصوف نے علاقے میں علم کی روشنی کو عام کرنے کے علاوہ سماجی بدعات کا قلع قمع کرنے کا بھیڑہ اٹھایاتھااور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے۔مرحوم علاقے کی سماجی ،اصلاحی و مذہبی انجمن مجلس سدھار(سدھار کمیٹی) کے سربراہ رہنے کے علاوہ مقامی تعزیتی کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ بھی تھے۔ سدھار کمیٹی نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرے ہوئے ایک ماہر تعلیم اور دیانت دار سماجی کارکن قرار دیا۔
 
 

 پانتہ چھوک میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد

سرینگر //پولیس اسٹیشن پانتہ چھوک میں پولیس ، پبلک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں پولیس نے لوگوں کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔عوام کیساتھ بہتر تعلقات قا ئم رکھنے کی غرض سے پولیس اسٹیشن پانتہ چھوک میں پولیس کیمونٹی پاٹنر شپ گروپ  میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران مختلف مکتب ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔ میٹنگ کی سربراہی ایس ڈی پی او پانتہ چھوک میر عجاز احمد اور ایس ایچ او محبوب احمد کر رہے تھے ۔ میٹنگ کے دوران مختلف مسائل خاص کر منشیات کی روکتھام ، مسافر بردا رگاڑیوں میں خواتین کیلئے مخصوص سیٹیں قائم کرنے ، مین شاہراہ پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا لوگوں نے مطالبہ کیا ۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والے لوگوں نے بنیادی مسائل جن میں خاص طور پر زیون اور بالہامہ شاہراہ پر ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر رکھنے پر زور دیا گیا ۔ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ جن مسائل کے بارے میں لوگوں نے اپنا نقط نظرپیش کیا انہیں کم سے کم وقت میں حل کرانے کیلئے سیول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ رابط قائم کیا جائے گا۔