مزید خبرں

معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر سجاد ریشی فوت، ڈاک کی تعزیت 

سرینگر //کشمیر میں امراض قلب کے پہلے ماہر ڈاکٹر سجاد ریشی طویل علالت کے بعد ددرہامہ گاندربل میں جمعہ کو انتقال کرگئے۔ ڈاکٹر سجاد ریشی نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر سے ایم بی ایس مکمل کرنے کے بعد برطانیہ میں ایم آر سی پی کی ڈگری مکمل کی اور وادی میں امراض قلب کے لوگوں کا علاج و معالجہ شروع کیا ۔ ڈاکٹر سجاد ریشی اننت ناگ کے ریشی پورہ سے تعلق رکھتے ہیں اور پچھلے تین سال سے گاندربل میں قیام پذیر تھے۔ ڈاکٹر سجاد ریشی نے وادی میں شعبہinterventional cardiology  شروع کرکے ہزاروں مریضوں کو راحت پہنچائی ہے۔ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کشمیر نے ڈاکٹر سجاد ریشی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے انکے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ ڈاکٹر سجاد ریشی نے کئی مریضوں کونئی زندگی بخشی ہے اور اسلئے وہ مریضوں میں کافی مقبول تھے۔  
 

یاسین ملک کا اظہار رنج و غم

سرینگر// لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے معروف ماہر امراض قلب، ڈاکٹر، دانشور اور انسانیت نواز ڈاکٹر سجاد ریشی کو اشکبار آنکھوں سے یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج انکی وفات سے وہ ایک بار پھر یتیم ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرسجاد ایک بے لوث انسان، ایک رفیق بھائی، ایک دوست،ایک زیرک اور خیر اندیش ڈاکٹراور ایک باتدبیرمشیر اور خیرخواہ کہ جو ہر اچھے اور برے وقت میںان کی پشت پر موجود رہتے تھے اور جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔ملک نے کہا کہ مرحوم کی اپنے ملک کشمیر اور کشمیریوںسے محبت منفرد جبکہ انکی فیاضی، غرباء ،مساکین اور نادارو مریضوں کیلئے تڑپ بھی انکا ہی خاصہ تھی،ان کی حلیمی اورنکی میدان طب میں بے مثال مہارت کمال کی تھی اور ان کے زیر علاج رہنے والا ہر شخص اس بات کی گواہی دے گا کہ ادویات سے زیادہ انکی مسکراہٹ نے انہیں شفایاب ہونے میں مدد دی ۔ مرحوم کی پامردی اور کشمیر کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے انکے مضبوط موقف کو سراہتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ اگرچہ ڈاکٹر صاحب ایک غیرسیاسی شخصیت تھے لیکن جب بھی کشمیر کے سیاسی مستقبل کی بات چھڑتی تھی وہ کشمیر کی آزادی اور کشمیریوں کے انسانی حقوق کے لئے کھڑے رہنے کاعزم بالجزم کرتے دکھائی دیتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے لندن کے قیام کے ایام میں جے کے ایل ایف کے بانی مرحوم امان اللہ خان کے ساتھ انکی والہانہ وابستگی ہوئی تھی اور انہوں نے لارڈ مائونٹ بیٹن کے ساتھ ملاقات کرکے ان تک امان صاحب کی معروف کتاب ’’فری کشمیر‘‘ پہنچائی تھی۔ 
 

نوشہرہ سیکٹر میں گولہ باری

جموں بیورو
 
راجوری //ہندو پاک افواج کے در میان راجوری کے نو شہرہ سیکٹر میں گولہ باری کا تبادلہ ہو اجس کے دوران ہلکے  اوربھاری ہتھیاروں کا استعمال عمل میں لایا گیا ۔ دفاعی ترجمان نے نو شہرہ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کی رات دیر گئے گولہ باری کی تصدیق کر تے ہو ئے بتایا کہ اس میں کسی قسم کے نقصا ن کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات انواس ،لام ،سریہ اور پکھواری علاقوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے گولہ باری شروع کی جس کا  فوج نے بھر پور انداز میں جواب دیا ۔معلوم ہوا ہے کہ تازہ گولہ باری کے نتیجے میں ان علاقوں میں رہائش پزیر لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑگئی ۔
 
 

ڈورو کا اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان 

 جنگجوئوں کی صف میں شمولیت کا دعویٰ

عارف بلوچ
 
ڈورو//جنوبی کشمیر کے دہر نہ ڈورو سے تعلق رکھنے والا ایم فل ڈگری یافتہ نوجوان نے مبینہ طورپر جنگجوئوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کر لینے  کی پولیس تحقیقات میں جٹ گئی ہے۔زبیر احمد وانی ولد محمد افضل وانی ساکن آڈ دہرنہ تحصیل ڈورو شاہ آباد کی تصویر سماجی رابطہ گاہوں پر وائرل ہوگئی ہے ۔جس میں اسے ایک اے کے47ہاتھوں میں تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔زبیر احمد وانی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان نے بھوپال یونیورسٹی سے ایم اے ایم فل ڈگری حاصل کی ہے ۔زبیر کے گھر میں بوڑھے والدین ،تین بہنیں اور بھائی ہے ۔ زبیر جمعرات شام تک گائوں میں ہی موجود تھا اور دن بھر کرکٹ کھیل رہا تھا تاہم شام کو لاپتہ ہوگیا،جمعہ کو اُن کا فوٹو ہتھیار سمیت وائرل ہوا  ۔ پولیس کے مطابق وہ فوٹو کی جانچ پڑتال میں لگے ہوئے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسکے گھر والوں نے ابھی تک گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں کرائی ہے، لیکن مذکورہ نوجوان جمعرات سے لاپتہ ہے۔
 
 

لرو ترال میں چھاپے کے دوران نوجوان کی مارپیٹ

سید اعجاز
 
ترال//ترال کے لرو علاقے میںفوج نے ایک چھاپے کے دوران ایک طالب علم کی مارپیٹ کی ہے ۔قصبہ ترال سے سات کلومیٹر دو رلرو جاگیر علاقے میں فوج نے جمعہ کوچار بجے کے قریب چوپان محلے کا اچانک محاصرے میںلے کر گھر گھر تلاشی لی جس کے بعد فوج محمد مقبول بٹ نامی ایک شہری کے گھر میں تلاشی کاروائی کی غرض سے داخل ہوئی اور گھر میںمو جود آئی ٹی آئی ترال میں زیر تعلیم یاور مقبول ولد محمد مقبول بٹ کو یہ کہہ کر شدید مارپیٹ کی کہ ان کے گھر میں جنگجو موجود تھے جس کی وجہ سے مذکورہ نوجوان کے کمر اور سر میں چوٹ لگی ہے۔ مذکورہ نوجوان کے والد محمد مقبول بٹ نہ بتایا کہ گزشتہ دنوںاُسے بھی مارپیٹ کی گئی۔ انہوںنے کہا کہ انہیں غیر ضروری طور تنگ طلب کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ زبردست ذہنی تناو میں مبتلا ہوگیا ہے۔ انہوںنے اس حوالے سے ایس ایس پی اونتی پورہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ انہیں ترک سکونت پر مجبور نہ کیا جائے۔ 
 

وزیرا علیٰ کا جسٹس سچرکے فوت ہونے پراظہار تعزیت

جموں//وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ملک کے معروف جج اور دلی و سکم ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ، جسٹس راجندر سچر کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جو آج دوپہر نئی دلی میں فوت ہو گئے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جسٹس راجندر سچر کی انصاف کی فراہمی کے نظام میں اُن کی کارکردگی کو بہت عرصے تک یاد کیا جائے گا۔محبوبہ مفتی نے جسٹس سچر کے کنبے کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہا رکیا ہے اور ان کی آتما کی شانتی کے لئے دعا کی ہے۔
 

سوپور میں نقب زنی کا تازہ واقعہ

 ہول سیل دوکان سے لاکھوں روپئے مالیت کا سازوسامان اڑالیا گیا

غلام محمد
 
سوپور //قصبہ سوپور میں نقب زنی کی وارداتوں میں آئے روزاضافہ ہورہا ہے۔ چوری کے ایک تازہ واقعہ میںگزشتہ رات قصبہ کے گول مارکیٹ میں نقب زنوں نے ایک ہول سیل دوکان (بٹ ٹریڑرس)میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا بیکری سامان اڑا لیا۔ دوکان کے مالک محمد مظفر بٹ نے بتایا کہ دوکان میں مکھن کی 60 پیٹیاں، پیٹھا کے 40 ٹن، رفائن تیل کے بڑے 15 ٹن ،دودھ کے 30 ٹن کے علاوہ بیکری بنانے کادوسرا قیمتی سامان موجود تھا۔اس بارے میں پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔اس بارے میں ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کے صدر حاجی محمد اشرف گنائی نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ سوپور میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے نتیجے میںکاروبار ختم ہوچکا ہے۔ گنائی نے کہا کہ سوپور میں تاجر محفوظ نہیں دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے حکومت اور پولیس کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ وادی کے اس اہم تجارتی قصبہ کے تاجروں کی حفاظت یقینی بنائیں۔
 
 

تحریک حریت کی عوامی رابطہ مہم

 انتظامیہ پر کشمیرمیںامتیاز برتنے کا الزام

سرینگر//تحریک حریت نے عوامی رابطہ مہم کے تحت مختلف مساجد میںعوام سے کہا ہے کہ بھارتی مظالم میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے اور جموں کشمیر کے طول وارض میں چیخیں سنائی دیتی ہیں، مگر ظالموں کے کانوں پر جو تک نہیں رینگتی ہے۔ایک بیان کے مطابق محمد رفیق اویسی، محمد یوسف مکرو، معراج الدین ربانی اور غلام محمد ہرہ نے کہا کہ کٹھوعہ سانحہ نے انسانی ضمیر رکھنے والے ہر ایک انسان کو جھنجھوڑا، مگر فرقہ پرست ذہنیت کے حامل ٹولہ کی بے ضمیری اور وحشیانہ پن نے انسانیت کو شرمسار کردیا۔انہوں نے کہا کہ ملی جلی سرکار کا دوہرا معیار کہ جرائم کی حمایت کرنے والوں میں سے کسی کو گرفتار کیا جاتا ہے، نہ لاٹھی چارج کیا جاتا ہے، نہ پیلٹ کا استعمال کیا جاتا ہے اور جب یہاں کشمیر کے مسلمان کسی بھی مسئلے پر انصاف کا مطالبہ کرنے کے لیے سڑکوں پر آتے ہیں تو دہلی سے کشمیر تک سبھی فورسزایجنسیاں حرکت میں آکر معصوموں کو اپنا نشانہ بناتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کٹھوعہ سانحہ کے خلاف حالیہ دنوں طالب علموں کے خلاف نہ صرف طاقت کا استعمال کیا گیا بلکہ متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جو قابل مذمت ہے۔
 

چھاپہ مار کارروائیاں سیاسی انتقام گیری:مسلم لیگ

رفیق گنائی کی رہائی کے دو روز بعد گھر پر چھاپہ 

سرینگر//مسلم لیگ نے تنظیم کے سیکریٹری جنرل محمد رفیق گنائی کی دو سالہ اسیری کے بعد رہائی پانے کے دو دن بعد ہی پولیس اور سی آر پی ایف کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی کی مذمت کی ہے اور سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کیا ہے۔لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے ایک بیان میں کہا کہ وردی پوش اہلکاروں کی یہ حرکت نہایت ہی افسوسناک ہے کیونکہ جو شخص دو سال کے بعد رہا ہوا اور دو دن بھی اپنے گھر میں آرام سے بیٹھ کر اپنے افراد خانہ سے اچھی طرح نہ مل سکا ہواور نہ ابھی کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ رہا ہو اُس کے گھر پر چھاپہ ڈال کر ان کے گھر والوں کو ہراساں کرنا اور وہاں سازو سامان کو تہس نہس کرنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ پولیس ہی خرمن امن میں آگ لگانے اور اسے غارت کرنے کی حامل ہے ۔ واضع رہے کہ لیگ جنرل سیکرٹری کو دو روز قبل رہا کیا گیا تھا۔ لیگ کے ایک بیان کے مطابق آئے روز مزاحمتی کارکنوں اور قائدین کو تھانہ و خانہ نظر بند کرنا سیاسی انتقام گیری کی مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کا طرز عمل انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
 

انسانی حقوق کے واقعات شرمناک:جاوید میر

سرینگر// لبریشن فرنٹ(ح) کے چیئرمین جاوید احمد میر نے سرینگر اور بڈگام میں مختلف تعزیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے تیس برسوں کے دوران جموں کشمیر کی سر زمین پر فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے سینکڑوں ایسے واردات رونما ہوئے جن کی تحقیقات کیلئے حکومت نے اعلانات تو کردئے لیکن اُن کا نام ہی غائب کیاگیا۔ جاوید میر نے کہاکہ جیلوں سے لیکر جموں کشمیر کے ہر گائوں اور گائوں میں ایساماحول قائم کیا گیا ہے جس سے انسانیت کانپ اُٹھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو خود جموں کشمیر آکر اس کا جائزہ لینا چاہئے۔
 
 

نوعمر لڑکے کی موت کے بعد افواہیں

راجوری میں انٹرنیٹ سروس معطل

سرینگر//راجوری میں ایک نوعمر لڑکے کی موت واقع ہونے کے بعدپھیلائی جارہی افواہوں کاتوڑ کرنے کیلئے حکام نے جمعہ کو پورے ضلع میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردیں۔کشمیر میڈیا نیٹ ورک کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ چندرپرکاش نامی ایک نوعمر لڑکا بدھ کو اپنے گھر سے باہر نکلا اور واپس لوٹ کر نہیںآیا۔پولیس ذرائع کے بعد اگلی صبح یعنی جمعرات کو اسے ایک جگہ بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ۔اگرچہ اسے فوری طور علاج ومعالجہ کیلئے سندربنی اسپتال راجوری پہنچایا گیا تاہم وہ اسپتال میںدم توڑ بیٹھا“۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق گھر سے نکلنے کے بعد چندر پرکاش کا ایک مقامی لڑکے کے ساتھ جھگڑا ہوا تھااور لڑائی کے دوران یہ لڑکا زخمی ہوا اور اسے اسپتال میں 6ٹانکے بھی آئے۔چنانچہ پرکاش کی موت واقع ہونے کے بعدلواحقین نے آبائی گاو¿ں کھواس راجوری میںاحتجاج کیا اور ملزموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق نوعمر لڑکی کی موت واقع ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے مختلف تبصرے اور طرح طرح کی افواہیں پھیلائی جانے لگیں اور ایسے’سنجیدہ ‘ پیغامات بھی اَ پ لوڈ کئے جانے لگے، جن سے تناو¿ پیدا ہونے کا احتمال تھا۔چنانچہ اس صورتحال کے پیش نظر حکام نے پورے ضلع میںجمعہ کو موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل کردیں۔
 

رامحال سڑک حادثہ میں زخمی خاتون دم توڑ بیٹھی 

اشرف چراغ 
کپوارہ// کپوارہ کے رامحال علاقہ میں سڑک کے ایک حادثہ میں ایک خاتون زخموں کی تاب نا لاکر دم توڑ بیٹھی۔معلوم ہوا ہے کہ سوچلیاری رامحال کی ایک خاتون اپنی ذاتی گاڑی میں تارت پورہ جارہی تھی کہ اس دوران سوچلیاری اور ہرڈونہ کے درمیان گاڑی کو حادثہ پیش آیااورمریم بیگم زوجہ حسن الدین شدید زخمی ہوئی جس کو مقامی اسپتال میں علاج و معالجہ کے بعد سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ جمعہ کو زخموں کی تاب نا لاکر دم۔توڑ بیٹھی۔مریم کی نعش کو جب اس کے آبائی گاو¿ں سوچلیاری پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔
 

بانڈی پورہ میں احتجاج

ڈپٹی کمشنر کو مسائل سے آگاہ کیا گیا

عازم جان 
بانڈی پورہ//ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ خورشید احمد سنائی بد ھ کو جونہی سوچھ بھارت تقریب میں شرکت کیلئے کڑورہ پہاڑی بستی پہنچے تو چونٹی مولا ٹنگ دجی گوجر بستی کی رہائشی آبادی نے راستہ روک کر لشی جلا کر انوکھا احتجاج کیا ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی سپلائی سے محروم ہیں ۔اس موقعہ پر ڈی سی نے کہا کہوہ محکمہ بجلی کے ایگزیکٹیو انجینئر سے جواب طلب کریں گے ۔اس دوران ٹنگ دجی چونٹی مولا کی خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پہاڑی علاقوں کی بستیوں کو ہر سطح پر محروم رکھا گیا ہے ۔
 

محکمہ قانون کے سپیشل سیکریٹری کے ساتھ اِظہارِتعزیت 

جموں// قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور کے سیکریٹری عبدالمجید بٹ کی صدارت میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سپیشل سیکریٹری محکمہ قانون اے آر فیاض کے بھائی غلام حسن ملہ کے انتقال پر دُکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔اس موقعہ پر مرحوم کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی ۔
 

علاقہ نیل کا وفد وزیر اعلیٰ سے ملاقی

 علاقے کے مسائل حل کرنے کی مانگ 

بانہال /محمد تسکین / ضلع رام بن کے علاقہ نیل تحصیل رامسو کا ایک وفد وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی سے جموں میں ملاقائی ہوا اورعلاقے کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفدنے و زیرا علی کو علاقہ نیل کے وسیع علاقے میں منی گرڈ سٹیشن ، پرائمری ہیلتھ سینٹر ، دیہی ترقیاتی بلاک اور زونل ایجوکیشن آفس قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دور افتادہ علاقے میں بجلی اور طبی سہولیات کا خاطر خواہ انتظام نہیں ہے ۔وفد کے مطابق وزیر اعلیٰ نے مسائل کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ علاقے کے جائز اور دیرینہ مطالبات کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
 

نیشنل کانفرنس کاپیر عبدالغنی ویری کوخراج عقیدت

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے سیاستدان اور پارٹی کے بزرگ رہنما پیر عبدالغنی شاہ ویری کو تیسری برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم لیڈر نے ریاست کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کیلئے قابل قدر کام کیا ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے پارٹی کی آبیاری کرنے میں جو رول ادا کیا وہ مشعل راہ ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال ، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، جنوبی زون صدر سکینہ ایتو کے علاوہ ممبرانِ قانون سازیہ الطاف احمد کلو اور ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی نے بھی مرحوم کوخراج عقیدت پیش کیا ۔
 
 

 یوم اقبال پر کشمیر یونیورسٹی میں سمینار

سرینگر// کشمیر یونیورسٹی میں اقبال انسٹی چیوٹ آف کلچر اینڈ فلاسفی اور ایم ایم آر سی کے مشترکہ اہتمام سے یوم اقبال کے سلسلے میںسنیچر کو ایک سمینار منعقد ہورہا ہے ۔تقریب کے مہمان خصوصی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملیشیا کے نامور استاد پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف آہنگر ہونگے جبکہ اس موقعہ پر سالانہ تحقیقی مجلہ ”اقبالیات “ کا 24واں شمارہ بھی اجراءہوگا۔