مزید خبرں

بٹوت کشتواڑ شاہراہ پر پتھر گر آنے کا شاخسانہ

دوران شب گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی

اے آئی بٹ
کشتواڑ//ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انگریز سنگھ رانانے دربھ شالہ سے ٹھاٹھری تک دوران شب گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈی ایم نے یہ حُکم بٹوت۔ کشتواڑ قومی شاہراہ پر پتھر کھسکنے کی وجہ سے جاری کیا ہے ۔ بٹوت۔کشتواڑ قومی شاہراہ پر ٹھاٹھری کے نزدیک کلیگد میں پتھر گر آنے کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی نقل و حرکت مسدود ہو گئی۔پتھر گر آنے کی وجہ سے دوگاڑیوں کو نقصان ہوا ہے ،جس سے دو کمسن زخمی ہوئے ہیں۔ضلع انتظامیہ نے شاہراہ پر پتھر گر آنے کی وجہ سے کسی بھی جانی و مالی نقصان کے ممکنہ خطرہ کے پیش نظر یہ احکامات جاری کئے ہیں
 
 

ہیلتھ بلاک گھٹ کا اجلاس 

ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کا دورہ ڈوڈہ

ڈوڈہ //محکمہ صحت کے اداروں کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر چند رپرکاش نے سنیچر وار کو ڈوڈہ کا دورہ کیا۔اُنہوں نے ہیلتھ بلاک گھٹ کا دورہ کرکے وہاںپر پی ایچ سی گھٹ کی کارکردگی اور مریضوںکو فراہم کئے جا رہے سہولیات کا جائزہ لینے کے علااوہ پی ایچ سی کے مختلف سیکشنوں کا معاینہ کرکے ایک جامع جائزہ لیا۔بی ایم او گھٹ ڈاکٹر محمد فرید بٹ نے انہیں وہاں دستیاب سہولیات کی جانکاری دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے پی ایچ سی کے تمام سیکشنوں کا معانیہ کرنے کے بعد پی ایچ سی گھٹ کے ورک کلچر پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں محکمہ کے تئیں لگن کی ستائش کی۔ دریں اثنا، ڈپٹی ڈائریکٹر نے تمام میڈیکوز ،نیم طبی عملہ و بلاک گھٹ کے تمام سٹاف ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور انہیں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات یقینی بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے سٹاف سے بلاک کے ہر ایک کونہ میںصحت کے متعلق بیداری کر فروغ دینے پر زور دیا ۔ڈاکٹر چندر پرکاش نے سٹاف سے اپنی کارکردگیوں میں سرعت لانے پر زور دیا ،تاکہ خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر واجد علی نجار، ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر راکیش کمار،ہیلتھ ایجوکیٹر محمد شفیع ایتو،اور ریاستی آشا ٹرینر جان سن چنڈیال اور سینئر میڈیکل افسر محمد شریف وانی بھی حاضریں میں موجود تھے۔
 

بانہال کے نیل علاقے میں تین روز سے بجلی معطل

 عوام میں غم و غصہ، ہزاروں کنبوں کیلئے ایک بجلی لائین مین تعینات

محمد تسکین
بانہال // بانہال کے نیل کی بیشتر آبادی پچھلے تین روز سے بجلی کے بغیر ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ درجنوں علاقوں اور بجلی کے سب سٹیشنوں کیلئے ایک ہی لائین مین تعینات ہے جس کی وجہ سے بجلی کی کئی کئی روز تک جاری رہنے والی کٹوتی معمول بن گیا ہے۔ ایاض احمد کٹوچ نامی ایک شہری نے بتایا کہ نیل کے باٹو ، ہرواڑی ، سرنگہ ، سنیگام ، حالہ ، زراڈی وغیرہ  میں لوگ تین روز سے گھپ اندھیرے میں ہیں اور محکمہ کے ملازمین گہری نیند سوئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیل کے درجنوں علاقوں میں ایک لائین مین کو تعینات کیا گیا ہے جو رامسو اور نیل کے درجنوں گاوں کے درمیان بچھی ترسیلی لائینوں کا جائزہ لینے میں ناکام رہتا ہے اور آئے ورز فالٹ کا بہانہ بناکر ہزاروں صارفین بجلی کو گھپ اندھیروں میں دھکیلا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہانہ بجلی کی بلیں ادا کرنے والے صارفین بجلی مجبور ہوگئے ہیں اور وہ سڑکوں پر نکلنے کر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں اور اس کی ذمہ داری محکمہ بجلی اور ریاستی سرکار پر عائد ہوگی۔   
 
 
 

 کو ٹھڑیال گندنہ میں تعینات استانی کی تبدیلی 

 سی ای او ڈوڈہ نےZEOگندنہ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا

محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//گورنمنٹ پرائمری سکول کو ٹھڑیال تعلیمی زون گندنہ میں تعینات استانی کی تبدیلی سے متفکر والدین کے وفد نے سی ای او ڈوڈہ سے ملاقات کرکے بتایا کہ سکول میں  کے قریب طالب علم ہیں جو ایس سی ایس ٹی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں غریب پسماندہ ہے اور سکول میں اس وقت صرف ایک ٹیچر ہے جو دفتر ی کام ، مڈ ڈے میل دیگر معاملات کے لئے کہیں آئے جائے تو سکول بند ہوتا ہے جس وجہ سے اُن کے نونہالوں کا مستقبل تار یک ہورہا ہے۔ سی ای او ڈوڈہ نے دو یوم کے اندر ZEOگندنہ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے قابل ذکر بات ہے کہ ڈوڈہ ضلع کے مختلف دیہاتوںسے RETو دیگر پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے تعینات اساتذہ شہروں و قصبہ جات میں تبادلہ کراتے ہیں جس وجہ سے دیہاتوں میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 
 
 

جموں و کشمیر میں گورنر راج لاگو کرنے کی مانگ

مخلوط سرکار معصوم بچیوں کو بچانے میں ناکام:طارق بٹ 

ریاسی//جموں و کشمیر سٹیٹ ہیومن رائٹس ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئر مین اور ضلع ریاسی نیشنل کانفرنس کے سیکریٹری طارق بٹ نے پریس کے نام ایک بیان جاری کر کے ریاست کے بگڑتے ہوئے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے اندر کرائم اس قدر بڑھ چکا ہے کہ ہر طرف خون خرابہ آبرویز،ی لوٹ مار،قتل وغارت کا بازار گرم ہے ایسا لگتا ہے کہ ریاست کے اندر شورش برپا ہو چکی ہے اور خاص طور پر عورتوں و معصوم بچیوںکو حوس کا نشانا بنایا جا رہا ہے اور چند سیاسی لیڈر اپنی بگڑی ہوئی سیاسی ساخ کو سدھارنے کیلئے سیاست کر کے ماحول کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور سرکار نام کی کوئی چیز ہی نظر نہیں آرہی ہے۔PDPاورBJPکی مخلوط سرکار حالات کو سدھارنے کے بجائے اپنی اپنی کرسیاں بچانے کے چکر میں اور پارٹیوںکو زندہ رکھنے کے لئے غیر انسانی ہتھکنڈے اپنانے سے بھی اعترازنہ کر رہے ہیں۔ طارق بٹ نے کہا کہ کٹھوعہ میں 8سال کی بچی کے ساتھ جو گذری جس کی ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ UNOمیں بھی مذمت ہو چکی ہے جب کہ پنچاری میں ایک بچی کے ساتھ ریپ و قتل کیا گیا اور ادہمپور کے سیلاں تالاب میں تین سال کی بچی کے ساتھ ریپ کرنے کی کوشش کی گئی اور ادہم پور کے ہی چک پڑانوں میں ایک لڑکی کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا، ریاسی میں6سال کی بچی کے ساتھ ریپ کیا گیا آخر کار یہ کیا ہو رہا ہے قانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے اور نہ ہی قانون سے لوگ ڈرتے ہیں اور ان جرائم کے پیچھے صرف سرکار کی غیر ذمہ دارانہ پالسیاں کام کر رہی ہیں۔ منشیات کا دھندہ زوروں پر چل دیا ہے اور یہ جتنے بھی جرائم ہوئے ہیں جرم کرنے والوں نے نشا کیا ہوا تھا اور نشے کی حالت میں اندھے ہو چکے ہوئے ہیں ۔ بٹ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ مخلوط سرکار سے تنگ آچکے ہیں محض بیان بازی سے کام لیا جاتا ہے ہر طرف خوف و حراس کا ماحول ہے جب سے مخلوط سرکار وجود میں آئی ہے منتریوں اور ان کے چہیتوں کے وارے نیارے ہو چکے ہیں اور ایک کروڑپچیس لاکھ لوگوں کا چین و سکوں غرق ہو چکا ہے۔طارق بٹ نے کہا کہ جس ریاست کی چیف منسٹر عورت ہو اس ریاست کی بہو بیٹیوں کی عزت محفوظ نہ ہو تو ایسی عورت کو اقتدار پر جمے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔مرکزی سرکار حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاست میں گورنر راج لاگو کرے۔
 
 

ڈول ہستی پائور اسٹیشن کا تحفُظ

این ایچ پی سی اثاثہ کی حفاظت کیلئے سی آئی ایس ایف کا استعمال کرنے پر زور

اے آئی بٹ
کشتواڑ//چنار پائو ر پروجیکٹس ورکرس یونین ضلع کشتواڑ کے چئیر مین جوگیندر بھنڈاری نے ڈول ہستی پائور اسٹیشن کے جنرل منیجر کو این ا یچ پی سی کے اثاثہ کے تحفُظ کیلئے سی آئی ایس ایف سیکورٹی کا استعمال کرنے پر اصرار کیا ہے نہ کہ ایفقانز انفراساٹریکچر لمیٹڈ کی جو کہ پکل ڈول آبی بجلی پروجیکٹ کے کام کے لئے معمور کئے گئے ہیں۔ ایک پریس بیان کے مطابق بھنڈاری نے ایک اجلاس میںہے کہا کہ ایفقانز منیجمنٹ کو ڈول ڈیم سائٹ پر ایکموڈیشن فراہم کی گئی ہے ا ور تعینات کی گئی سی آئی ایس ایف سیکورٹی کے اہلکار بیروزگار نوجوانوں اور کنٹریکٹروں کو منیجمنٹ سے ملنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں،جس کی وجہ سے بیروز گار نوجوانوں اور کنٹریکٹروں میں کافی ناراضگی پائی جاتی ہے۔انہوں نے چناب ویلی پائور پروجیکٹس کے منیجمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ پکل ڈول ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے لئے اپنی سیکورٹی تعینات کریں اور ایفقانز منیجمنٹ کو اپنا دفتر کشتواڑقصبہ میں کھولنے کے لئے کہا جائے ،تاکہ بیروز گار نوجوان اور کنٹریکٹر اپنی شکایات منیجمنٹ کے ساتھ اُٹھا سکیں۔بھنڈاری نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ پکل ڈول ایچ ای پی میں ضلع کشتواڑ کے ہنر مند/ نیم ہنر مند اور غیر ہنر مند نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ تربیت یافتہ نوجوانوں کی ایک بھاری  تعدادضلع کشتواڑ میں ان پروجیکٹوں کے لئے دستیاب ہے۔ اجلاس میں رنکو سین، انیل شرما ، غلام حسن گنائی،سردار ست پال سنگھ،اشرف گنائی، شنکر سنگھ وزیر ،رنجیت سنگھ ،سرجیت بڈیال، حفیظ متو، راجن شان، فاروق لون، طارق پتری، جعفر بٹ، اجے شرما ، سنجے بھگت وغیرہ نے شرکت کی۔
 

کمسن کی آبر و ریزی کیخلاف سرکار کا موقف

مقامی لیڈروں کا آرڈ ی یننس پاس کرنے کی سراہنا 

ایم ایم پرویز
رام بن //ضلع کے حُکمران پارٹی سے تعلق رکھنے والے لیڈران نے مرکزی کابینہ کی جانب سے کمسن کی عصمت ریزی کے خلاف سزائے موت کا آرڈی یننس پاس کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ان لیڈروں نے اس آرڈی ننس کا اطلاق ریاست جموں و کشمیر پر بھی لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان لیڈروں نے مرکزی کابینہ کی جانب سے کمسن لڑکیوں کی عصمت ریزی میںملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کے آرڈی ننس کی ستائش کی اور اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ صدر جمہوریہ اس آرڈی ننس کو منظوری دیں گے۔ مرکزی کابینہ نے ہفتہ کے روز ایک آرڈی ننس کو منظوری دی ،جس میں 12سال سے کم عمر کی کمسن کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف عدالتوں کوسزائے موت دینے کی اجازت دے دی ۔مرکزی کابینہ نے یہ آرڈی یننس ضلع کٹھوعہ کی 8 سال کی ایک کمسن بچی کے ساتھ ہوئی مبینہ آبرو ریزی اور قتل کے پس منظر میں جاری کیا ہے۔