۔29واں قومی روڈسیفٹی ہفتہ
ادہم پورمیں ڈرائیوروں وکنڈیکٹروں کیلئے بیداری پروگرام
ادہم پور//29 ویں قومی روڈسیفٹی ہفتہ کے سلسلے میں موٹروہیکل ڈیپارٹمنٹ نے ٹرانسپورٹ یونین ادہم پورکے اشتراک سے ایک اورنٹیشن کم اویئرنیس کیمپ کاانعقادکیا۔اس دوران پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر رویندرکمارجوڈسٹرکٹ روڈسیفٹی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ایس پی رئیس بٹ مہمان ذی وقارتھے۔اس دوران 150سے زائد مسافرگاڑیوں کے ڈرائیوروں اورکنڈیکٹروں کے علاوہ کمرشل گاڑی آپریٹروں کوجانکاری دی گئی۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنرنے کہاکہ ڈرائیوراورکنڈیکٹرہمارے سماج کالازم وملزوم حصہ ہیں ۔انہوں نے ڈرائیوروں وکنڈیکٹروں سے اپیل کی کہ وہ روڈسیفٹی سے معلق جانکاری سماج کے ہرشخص تک پہنچانے کیلئے تعاون دیں۔ ایس ایس پی ادم پوررئیس بٹ نے اوولوڈنگ، تیزرفتارڈرائیونگ ،ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال سے گریزکرنے کی تلقین کی۔اس موقعہ پراے آرٹی اودہم پورنے 29ویں روڈسیفٹی ہفتہ کے سلسلے میں جاری سرگرمیوں کی جانکاری دی اورڈرائیوروں وکنڈیکٹروں کوروڈسیفٹی قواعدکی پاسداری کرنے کی اہمیت کے بارے میں روشناس کرایا۔اس دوران ایک سمپوزیم کابھی انعقاد کیاگیاجس میں 27تعلیمی اداروں کے طلباء نے حصہ لیا۔بعدازاں نے ڈی ڈی سی اورایس ایس پی نے پی ایس وی بڈج بھی جاری کیا جوڈرائیوروں وکنڈیکٹروں میں تقسیم کیاگیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس، شمشیرسنگھ ڈی ایس پی ٹریفک اجے جموال،ایس ایچ اوسنجیوگپتا، ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس، ایڈوکیٹ سوتنتردیو کوتوال، انسپکٹرایم وی ڈی راجن سنگھ، انسپکٹرسی ایس بلوریہ ودیگرافسران اوریونین کے عہدیداران بھی موجودتھے۔
کامگارطبقے کے مسائل کے تئیں حکومت کارویہ غیرسنجیدہ :این سی لیبرسیل
جموں//نیشنل کانفرنس سٹیٹ سنٹرلیبریونین نے کامگاروں کے مسائل کے تئیں غیرسنجیدگی اورعدم توجہی پرتشویش اوربرہمی کااظہارکیاہے۔یہاں جاری ایک ریلیزکے مطابق این سی سنٹرل لیبریونین کاایک اجلاس شیرکشمیربھون میں منعقدہواجس میں خیالات کااظہارکرتے ہوئے یونین کے چیئرپرسن نارسنگھ نے پی ڈی پی۔بی جے پی کی مخلوط حکومت پر لیبرطبقے کے مسائل کے تئیں عدم توجہی کارویہ رکھنے کاالزام لگایا۔نارسنگھ نے کہاکہ اُس وقت تک ریاست کی تعمیروترقی کوئی معنی نہیں رکھتی جب تک لیبرطبقہ کے مسائل حل نہیں کیے جاتے اوران کی اقتصادی حالت کوبہترنہیں بنایاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کی قیادت والی سابق ریاستی مخلوط حکومت نے لیبرطبقے کی بہبودکیلئے متعدداقدامات اٹھائے لیکن موجودہ پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط حکومت کامگاروں کے مسائل سے بے خبرہے جس کی وجہ سے لیبرطبقے میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔اس دوران میٹنگ میں یوم مئی کے سلسلے میں پروگراموں کے بارے میں بھی حکمت عملی پرغوروخوض کیاگیا۔ میٹنگ میں کرن سنگھ،پرشوتم لال ، دیپ راج،ونودٹاک ودیگران شامل تھے۔
ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کانفاذ
پی ڈی پی نے عوامی امنگوں کااحترام کیا:ویدمہاجن
جموں//جنرل سیکریٹری پیپلزڈیموکریٹک پارٹی ویدمہاجن نے کہاہے کہ ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگوکرنے سے پی ڈی پی کی عوام کی امنگوں کوپوراکرنے کے عزم کااعادہ ہے۔یہاں جاری پریس بیان میں ویدمہاجن نے کہاکہ حکومت کے اس فیصلے سے ریاست کے لگ بھگ پانچ لاھ ملازمین اور پنشنروں کوفائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں گڈگورننس کیلئے حکومت ہرممکن سنجیدہ کوششیں کررہی ہے جس کے نتیجے میں جموں وکشمیر ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگوکرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے ۔مہاجن نے کہاکہ پی ڈی پی کی قیادت حکومت کی امنگوں کی ترجمانی کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کی امنگوں کااحترام کرنا مرحوم مفتی محمدسعیدکاایجنڈاہے جس کومن وعن عملایاجارہاہے۔
کرائم برانچ نے جعلسازکودہلی سے گرفتارکرلیا
جموں//کرائم برانچ جموں کی ٹیم نے انسپکٹرجلیل کچلوکی قیادت میں ایک شخص نوین گوئل ولد اگرسن گوئل ساکن L-47،فرسٹ فلورکیرتی نگر،رمیش نگرویسٹ دہلی کوایف آئی آر نمبر 07/2018۔زیردفعہ 420/RPC،پولیس سٹیشن کرائم برانچ جموں کے سلسلے میںنئی دہلی سے گرفتارکیا۔ملزم پرالزام ہے کہ اس نے شکایت کنندہ کے ساتھ 32لاکھ روپے کاپرنٹنگ مشین۔41 فراہم کرنے کے سلسلے میں فراڈ کیا۔پرنٹنگ مشین کی تمام رقم وصول کرنے کے باوجودایک سال سے زائدعرصہ تک مشن فراہم کرنے میں ناکام رہااوراسی دوران شکایت کنندہ کودیئے گئے چیک کی معیادبھی ختم ہوگئی۔ملزم کرائم برانچ جموں میں دس روزہ ریمانڈپرہے اورمزیدتحقیقات جاری ہے۔
وزیراعلیٰ کوجہادی کہناجونیئروکیل کابغیرسوچے سمجھے دیاگیابیان
آئینی عہدہ پر فائز وزیراعلی کے لئے تبصرہ توہین آمیز:پروفیسربھیم سنگھ
جموں//سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے ایکزکیوٹیو چیرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے کٹھوعہ معاملہ میں پیش ہوئے ایک جونیئر وکیل کے بغیر سوچے سمجھے دیئے گئے بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے جموں وکشمیر کی وزیراعلی کو جہادی وزیراعلی کہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آئینی عہدہ پر فائز وزیراعلی کے لئے یہ توہین آمیز تبصرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ میں خود وزیراعلی کے ریاست کے مختلف شعبوں میںکئے گئے کاموں کا حامی نہیں ر ہا ہوں۔انہوں نے وزیراعلی کے کام کاج اور بیانات پر نااتفاقی ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلی پرریاست کے لوگوں کی یشانیوں اور مشکلات کوصحیح طریقہ سے دو رنہ کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجودمنتخب وزیراعلی کو جہادی کہنا بارکونسل آف انڈیا کے دائرہ سے باہر ہے جو آج تک جموں وکشمیر میں شروع سے ندارد ہے۔انہوں نے جونئر وکیل کے اس بیان کو ایک قومی اخبار کے ذریعہ صفحہ اول پر شائع کرنے پر ناخوشی کا اظہار کیا جس کا مقصد لوگوں کے درمیان نفرت پھیلانا ہے۔انہوں نے ایک منتخب وزیراعلی کو جہادی وزیراعلی کہنا یا ان کے خلاف اسلامک فاسسٹ فرقہ وارانہ ایجنڈاکو پریس کونسل آف انڈیا 1978کے ضابطوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔سینئر وکیل اور قانون داں پروفیسر بھیم سنگھ نے پریس خاص طورپر قومی پریس سے اس طرح کے الفاظ اور زبان جن سے ایک طبقہ کے جذبات بھڑکتے ہوں ، محتاط رہنے کی اپیل کی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے پریس کونسل آف انڈیا پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ایک خاص گروپ کے لوگوں کے ، جن کا مقصد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تباہ کرناہے ، پروپگنڈہ کو بڑھاوا دینے کے لئے پریس کی آزادی کاغلط استعمال نہ ہو۔
لٹیراگرفتار،موبائل فون برآمد
جموں//پولیس نے ایک لٹیرے کوگرفتارکرنے کادعویٰ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی سروال میں دوپہردوبجے ایک خاتون نے شکایت درج کی کہ ایک نامعلوم سکوٹی سوارنے اُس وقت اس کاپرس چھین جب وہ گھرجارہی تھی ،اس نے بتایاکہ پرس میںاس کاموبائل اورکچھ دیگراہم دستاویزات ہیں ۔اس سلسلے میں پولیس سٹیشن بخشی نگرمیں ایف آئی آر نمبر 40/2018،زیردفعات 382آرپی سی درج کرکے تحقیقات کی گئی اورمتعددمشتبہ لوگوں سے پوچھ تاچھ کی گئی جس کے دوران ایک شخص پارس دوبے ساکن کٹرہ ،حال لکشمی نگرسروال نے پرس چھیننے کاجرم قبول کیا۔ پولیس نے اس کی تحویل سے ایک سیم سنگ ۔جے 7موبائل بھی برآمدکیا۔پولیس نے یہ کامیابی پولیس چوکی سروال کی ٹیم نے ایس آئی جتندرسنگھ رکوال ،انچارج پی پی سروال کی قیادت ماورانسپکٹر نریش شرما ایس ایچ او بخشی نگر،ایس ڈی پی اوسٹی ویسٹ پرنومہاجن اورایس پی سٹی نارتھ جموں ڈاکٹرونود کمارکی نگرانی میں حاصل کی۔
کشمیری پنڈتوں کا وفد وزیراعلیٰ سے ملاقی
جموں/ کشمیری پنڈت برادری کے ایک وفد نے جموں میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملقات کی۔اس دوران اُنہوں نے آنے والے میلہ کھیر بھوانی کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو بھی اس موقعہ پرموجود تھے۔وفد نے پچھلے برسوں کے دوران میلہ کھیر بھوانی کے موقعہ پر حکومت کی طرف سے کئے گئے بہتر انتظامات کے لئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس سا ل بھی میلے کے موقعہ پر بے مثال انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ کھیر بھوانی میلے کے موقعہ پر اس سال بھی معقول انتظامات کئے جائیں گے ۔
شرائین بورڈ اور ڈاکٹر ڈی پی شیٹی نے نرائناہسپتال کے کام کاج کا جائز ہ لیا
گورنر نے بہتر طبی سہولیات بہم کرانے پر زور دیا
جموں/گورنر این این ووہر ا جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیںنے نائرائنا ہیلتھ کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر دیوی پرساد شیٹی کے ساتھ میٹنگ کے دوران سپر سپیشلٹی ہسپتال ککریال کے کام کا ج کا جائزہ لیا۔گورنر اور ڈاکٹر شیٹی نے اس کے دو برس مکمل ہونے پر آج ہسپتال کا دورہ کیا اور اس کے معاملات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔جائزہ میٹنگ میں ڈاکٹر ایس ایس بلوریہ ،بی بی وِیاس ، شرائین بورڈ کے سی ای او امنگ نرولہ اور کئی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔میٹنگ میں اس ہسپتال کے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تاہم ہسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ضرور ت پر زور دیا۔ڈاکٹر شیٹھی نے گورنر کو یقین دلایا کہ مختلف این ایچ ہسپتالوں سے تعلق رکھنے والے معروف کنسلٹنٹ ہسپتال کا دورہ کر کے طبی خدمات میں بہتر ی لائیں گے ۔
ووہرا نے چونی لال بھون کا افتتاح کیا
جموں/گورنر این این ووہر ا نے راجیہ سینک بورڈ آفس کمپلیکس امپھلا جموں میں چونی لال بھون کا افتتاح کیا۔اس سینک بھون کو 2.63کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے اور اس میں سابق فوجیوںکے لئے اقامتی سہولیات دستیاب ہوں گی۔گورنر نے اس موقعہ پر راجیہ سینک بورڈ کے ڈائریکٹر بریگیڈیر ہرچرن سنگھ ( ر) کو یہ سینک بھون مکمل کرنے کے لئے مبارک باد دی۔گورنر نے کہا کہ نان پنشنر بیوائوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔گورنر نے اس موقعہ پر کئی شخصیات میں توصیفی اسناد تقسیم کئے ۔
تریکوٹہ نگر میں تار کول بچھانے کے کام کا آغاز
جموں/جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے تریکوٹہ نگر علاقے میں تار کول بچھانے کے کام کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ گاندھی نگر حلقے کے مختلف علاقوں میں تار کول بچھانے کا کام بڑے پیمانے پر شروع کیا جارہاہے او راس پر 2.5کروڑ روپے صرف کئے جائیں گے تاکہ لوگوں کو بہتر سڑک سہولیات دستیاب ہوسکیں۔بعد میں سپیکر نے گورنمنٹ ہائی سکول ڈگیانہ جموں میں ایک اضافی عمارت کا بھی افتتاح کیا جسے 13.33لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔اس دوران کویندر گپتا نے کہا کہ حکومت سرکاری سکولوں میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کی وعدہ بنا ہے تاکہ وہاں تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔مقامی لوگوں نے اس موقعہ پر کئی مطالبات سپیکر کے سامنے رکھیں جنہوں نے ان مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کا یقین دلایا۔
۔102 دیہات کو بجلی سہولیات بہم پہنچانا تواریخی قدم:ڈاکٹرنرمل
جموں/نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہاہے کہ حکومت ریاست کے گھر گھر تک بجلی پہنچانے کی وعدہ بند ہے اور اس حوالے سے ان 102 دیہات کو بھی بجلی سے ہمکنار کیا گیا جو ابھی تک ان سہولیات سے محروم تھے۔نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار آج 102 گائوں کو بجلی سہولیات دستیاب کرانے کے کام کے بعد آج ذرائع ابلاغ کے ساتھ استفسار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ یہ کام جموںوکشمیر پاور ڈیولپمنٹ محکمہ نے 84دیہات جبکہ پی جی سی ایل نے 18دیہات میں مکمل کیا اور اس پروجیکٹ پر 98.29کروڑ روپے صرف کئے گئے ۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہ کام مقررہ مدت سے پہلے ہی مکمل کیا گیا اور اس بات سے یہ عکاسی ہوتی ہے کہ حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کس قدر کام کر رہی ہے ۔نائب وزیراعلیٰ نے بجلی کی مرکزی وزارت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آف گرڈ سولر موڑکے ذریعے 53 دیہات میں بجلی دستیاب کرانے کے لئے 63.66کروڑ ورپے منظور کئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی سیکٹر میں وزیر اعظم کی طرف سے کئے گئے وعدوں کو معیاد بند مدت کے اندر مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی عوام کو 24ویں گھنٹے معیاری بجلی بہم پہنچانے کے لئے پہلے ہی ایک لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے ۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سوبھاگیہ سکیم کو وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے بھی ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس سکیم کو 2019 کے بجائے اب ریاست میں مکمل طور سے دسمبر 2018ء تک مکمل کیا جائے گا۔
پریا سیٹھی کا بچوں کو معیاری تعلیم دینے پر زور
جموں/تعلیم ، تکنیکی تعلیم ، سیاحت و تمدن کی وزیر مملکت پریا سیٹھی نے حکومت کی طرف سے چلائے جارہے سکولوں کے پرنسپلوں اور فیکلٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ بچوں کو معیاری تعلیم دینے اور انہیں با صلاحیت بنانے کا مصمم ارادہ کریں۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوفہ نے محکمہ تعلیم کے افسروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری ایجوکیشن ،سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر سرو شکھشا ابھیان، سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر آر ایم ایس اے ،ناظم تعلیمات جموں ،جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم جموں ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ سی ای او اور زیڈ ای او ہائیر سکینڈری سکولوں کے پرنسپل صاحبان نے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران جموں ضلع میں قائم ہائیر سکینڈری سکو لوں کے بنیادی ڈھانچوں کی ضروریات سے متعلق معاملات پر سیر حاص بحث ہوئی۔اس کے علاوہ اساتذہ کی ضروریات ، طلاب کے داخلے میں تیز ی لانے، اساتذہ کے لئے انعامات دینے کے عمل کو متعارف کرنا ودیگر متعلقہ معاملات زیر بحث آئے۔وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہائیر سکینڈری سکولوں میں سالانہ تقریبات کا کیلنڈر قبل از وقت ترتیب دیں تاکہ ان تقریبات کے لئے ضروری انتظامات کئے جاسکیں۔
ہدایات کی خلاف ورزی : راشن ڈیلروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی:ذوالفقار
جموں//خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین کے وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ قومی فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت عوامی تقسیم کاری کے ساتھ آدھار کو جوڑنے کی بدولت اشیاء خوردنی کے خُرد بُرد کو بڑی حد تک روکا جارہا ہے۔وزیر موصوف یہاں محکمہ خوراک کی ایک جائیزہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔میٹنگ میں سیکرٹری خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین ڈاکٹر عبدالرشید،ڈائریکٹر خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین چودہری رشید آعظم انقلابی،خوراک، شہری رسدات و امور صارفین کشمیر ناصر خان وانی، ایڈیشنل سیکرٹری جگل کشور آنند، فائنانشل ایڈوائزر ضیا قاضی اورخوراک، شہری رسدات اور امور صارفین محکمہ کے ڈپٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔میٹنگ میں ای۔ پی ڈی ایس نظام کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا جس میں اشیاء خوردنی کی آن لائین فراہمی، غذائی اجناس کی فروخت بذریعہ پی او ایس آلات، جنہیں فئیر پرائس شاپس پر نصب کیا گیا ہے، راشن کارڈ منیجمنٹ نظام پی او ایس مشینوں کو نصب کرنے کا عمل، نئے راشن کارڈوں کی تقسیم اور آن لائین شکائتوں کے ازالہ کا پورٹل شامل ہیں۔وزیر نے کہا کہ آدھار کے ساتھ جڑے عوامی تقسیم کاری نظام کی بدولت اشیاء خوردنی کی تقسیم کاری میں شفافیت لائی گئی۔ ذوالفقار نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام راشن گھاٹوں پر پوائنٹ آف سیل نظام کے تحت اشیاء خوردنی کی فروخت کو یقینی بنائیں۔چوہدری ذوالفقار نے کہا کہ ایسے راشن ڈیلروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی جو سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی میں ملوث پائے جائیں گے۔