اونتی پورہ می ںنوزائد کی لاش بر آمد
سید اعجاز
اونتی پورہ//اونتی پورہ میں دل دہلانے والے ایک واقعے میں پولیس، نے ریشی پورہ اونتی پورہ کے نزدیک سر راہ ایک نوزائد بچے کو مردہ حالت میں بر آمد کیا ہے ۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے. واقعہ کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے تشویش کااظہار کرتے ہو ئے جرم میں ملوث شخص کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
معمر شہری کی لاش پر اسرار حالت میں بر آمد
پلوامہ میں سنسنی
پلوامہ/سید اعجاز /پلوامہ میں ایک معمر شہری کی لاش پر اسرار طور پر پھانسی کی حالت میں میوہ باغ سے بر آمد کی گئی جبکہ پولیس نے معاملے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے پولیس نے جمعہ کیصبح جنوبی قصبہ کے پلوامہ کے ڈانگر پورہ علاقے کے ایک میوہ باغ سے ایک 50سال عمر معمر شہری کی لاش درخت کے ساتھ لٹکائی ہوئی حالت میں برآمد کی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے علاقے کے میوہ باغ میں جمعہ کی صبح ایک معمر شہری کی لاش درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی حالت میں دیکھنے کے بعد پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی نے جائے ورادات پر پہنچ کر لاش کو اپنے تحویل میں لیا مارے گئے شخص کی شناخت عبد احد ڈار ولد محمد اسمائیل ڈار ساکنہ واشی بھگ ڈانگر پورہ پلوامہ کے طور ہوئی ہے پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔
ہائی سکول سدیو شوپیان عمارت خاکستر
شاہد ٹاک
شوپیان // سدیوشوپیاں میں جمعرات کو ایک ہائی سکول آگ کی ہو لناک واردات میں خاکستر ہو گیا۔سدیو شوپیان میں کل رات 7کمروں پر مشتمل گورنمنٹ ہائی اسکولی عمارت میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں سکول مکمل طور پر خاکستر ہوا۔پولیس نے آگ زنی کا نو ٹس لیتے ہو ئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی و جوہات کے بارے میں پتہ نہ چل سکا ۔
کپرن میں مفت طبی کیمپ، دوائیاں تقسیم
عارف بلوچ
ڈورو//کپرن ویری ناگ میں غیر سرکاری افراد کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد ہوا ۔ شہربین ٹائمز کے اشتراک سے اس کیمپ کو کامیاب بنانے کے لئے بی ایم او ویری ناگ اور میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈورو نے کلیدی رول ادا کیا ۔دور دراز دیہات سے آئے ہوئے ہزاروں مریضوں نے کیمپ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر ہزاروں روپیہ مالیت کی ادویات بیماروں میں مفت تقسیم کی گئیں۔
کپوارہ میں سوچھ بھارت مشن کا جائزہ لیا
اشرف چراغ
کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے آفیسران کی ایک میٹنگ طلب کرکے سوچھ بھارت مشن (گرامین) کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ نے میٹنگ کو ضلع میں سوچھ بھارت مشن کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ کے دوران مشن کے مختلف پہلوئوں اورمجموعی حصولیابیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترقیاتی کمشنر نے بی ڈی اووز کو جیو ٹیگنگ کے تحت صد فیصد حصولیابی کو یقینی بنانے اور پنچایتوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی تاکہ ایس بی ایم کے تحت سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوسکے۔
پلوامہ میں پولیس پبلک میٹنگ
سرینگر //پلوامہ پولیس نے لوگوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے کی غرض سے پولیس اسٹیشن لیتر میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ پولیس اسٹیشن لیتر میں ایس ڈی پی او غلام حسن کی صدارت میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں علاقے کے ذی عزت شہریوں نے شرکت کر کے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اجاگر کئے ۔ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او لیترنے لوگوں کے مسائل کافی دلچسپی سے سُنے اور انہیں یقین دلایا کہ پولیس سے منسلک مسائل کو ترجہی بنیاد پر حل کیا جائیں گے جبکہ باقی مسائل کو متعلقہ محکموں تک پر پہنچایا جائے گا۔میٹنگ میں منشیات،قماربازی ،و دیگر جرائم کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی ہے ۔
ہینڈ ی کرافٹس ڈیپارٹمنٹ کا نذیر احمدمیر کو الوداعیہ
سرینگر//محکمہ ہینڈ ی کرافٹس کی طرف سے سبکدو ش ہورہے جوائنٹ ڈائریکٹر نذیر احمدمیر کو شاندار الوداعیہ دیا گیا جنہوںنے مختلف عہدوں کے تحت اپنی 30سالہ خدمات پیش کی ہیں ۔ا س موقعہ پر بتایا گیا کہ نذیر احمدمیر کی کی خدمات کو کافی عرصے تک یاد کیا جائے گاجنہوںنے محکمے کی ترقی کے لئے ہمیشہ تندہی اورلگن کے ساتھ کام کیا ۔امرقابل ذکر ہے کہ نذیر احمد میر نے کئی عہدوں پر رہتے ہوئے مختلف محکموں میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔الوداعیہ تقریب میں شامل ملازمین اور آفیسران نے نذیر احمد میر کی خدمات کو یادگار قراردیا اور اُن کی آگے کی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سروسز سلیکشن بورڈ امتحانات
مختلف اضلاع میں انتظامات کو حتمی شکل
سید اعجاز+ نیوز ڈیسک
سرینگر//سروسز سلیکشن بورڈ امتحانات،جو کہ 29اپریل 2018ء کو لئے جارہے ہیں کے سلسلے میں وادی کے مختلف اضلاع میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی تاکہ امتحانی عمل کا انعقاد احسن اور خوش اسلوبی سے یقینی بن سکے۔اس مناسبت سے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ غلام محمد ڈار کی صدارت میں محکمہ مال اور تعلیم کے آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔امتحانات میں 9000کے قریب امیدوار شامل ہورہے ہیں جن کے لئے 29امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لیا گیا ہے۔امتحانی مراکز کے گردونواح میں دفعہ144کانفاذ عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ بیرونی مداخلت کی روک تھام یقینی بن سکے۔اُدھر ضلع مجسٹریٹ بانڈی پورہ خورشید احمد ثنائی نے ایس ایس بی امتحانات کے سلسلے میں ضلع کے تمام امتحانی مراکز کے 200میٹر کے اردگرد دفعہ144کا نفاذ عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے امتحانات کے احسن طریقے سے انعقاد کے لئے متعلقہ آفیسران کو ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
گاندربل میں روڑ سیفٹی ہفتہ
عوامی آگاہی کیلئے تقریب کا انعقاد
ارشاد احمد
گاندربل //29 واں روڈ سیفٹی ہفتہ کے تحت گاندربل کے نجی سکول نیو ٹائنی ہارٹ سکول میں محکمہ موٹر وہیکلزاور سکول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں کے تحت ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام میں ٹریفک قوانین کی عمل درآمد کرنے کے لئے بیداری مہم جاری رکھنے کے لئے طلباء میں کئی تقاریب کا اہتمام کیا گیا.تقریب میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر منظور احمد شیخ مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی،ظہور احمد رنگریز،سہیل قادری،محکمہ تعلیم کے افسران،سمیت دیگر عملہ کے علاوہ،سکول انتظامیہ اور طالب علموں کی کثیر تعداد موجود تھی.اس موقع پر طلباء میں بیداری کے تحت ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے کی خاطر ایک کوئز پروگرام کا انعقاد کیا گیا.تقریب میں موجود شرکاء نے طالب علموں اور دیگر افراد کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سڑک پر حادثے سے بچنے کے لئے ٹریفک کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا.آخر پر پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔
پی ایچ ڈی چیمبر کا گلمرگ میں 2روزہ کنکلیوکے انعقاد کا اعلان
18ریاستوں کے نمائندے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مشورے دیں گے
سرینگر// شاہرہ آفاق گلمرگ میں2روزہ کنکلیوکے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے پی ایچ ڈی چیمبر نے کہا کہ مذکورہ کانفرنس کے دوران جموں کشمیر کے پوشیدہ اقتصادی صلاحتوں کو سرمایہ کاروں کے سامنے رکھا جائے گا۔پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز نے منفرد پہل کرتے ہوئے28اپریل سے گلمرگ میں کاروباریوں کا2روزہ کنکلیو منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے،تاکہ بیرون ریاستوں کے سرمایہ کاروں کو جموں کشمیر میں ان اقتصادی صلاحتوں سے روشناس کیا جائے،جس کے بارے میں انہیں علمیت نہیں،تاکہ ریاست کے مختلف حصوں میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دیکر ریاست کی مجموعی صنعتی کو بڑھاوا دیا جائے۔ چیمبر کے صدر انیل کھیتان اپنے40ساتھیوں سمیت اس کنکلیومیں شرکت کریں گے،جبکہ18ریاستوں سے آئے کاروباری جموں کشمیر میں اقتصادی صورتحال کو بہتر کرنیکے بارے میں مشورے دینگے۔ کھتیان کے ہمراہ پنجاب،راجستھان،اتراکھنڈ،مدھیہ پردیش،ہریانہ،ہماچل پردیش،چھتیس گڑ اور دہلی کے کاروباری نمائندے ہونگے۔بیرون ریاستیں جن میں بہار،اتر پردیش،جھارکھنڈ اور دیگر ریاستی بھی وادی میں سماجی اور معیشی صورتحال کو بڑھاا دینے کیلئے ممکنات پر مشاورت دینگے۔پی ایچ ڈی چیمبر کے ساتھ منسلک کاروباری اور نمائندے بھی اس بات کی صلاح دینگے کہ جموں کشمیر میں نوجوانوں کو شامل کر کے کس طرح اقتصادی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔انیل کھیتان نے کہا کہ پی ایچ ڈی چیمبر واحد ایسا چیمبر ہے،جس نے یہ پہل شروع کی،اور پہلی ہی کلیدی پالیسی سازوں بشمول ریاستی وزیر اعلیٰ کے ساتھ ماضی عنقریب میں ملاقات کر کے اس بات کی خواہش ظاہر کی ہے کہ جموں کشمیر میں سماجی انضمام کو کسی طرح سنجیدگی کے ساتھ بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
کاروان اسلامی کے اہتمام سے سہ روزہ 11ویں شاہ جیلان کانفرنس شروع
سرینگر//کاروانِ اسلامی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام 11ویں سہ روزہ سالانہ شاہِ جیلان کانفرنس شروع ہوگئی ۔ کانفرنس کا آغاز مولود مسعود حضور پُر نور ﷺ و سالانہ پرچم کشائی سے ہوا جس میں مرکز المدارس الجامعة القادریہ کے طلباءکرام و کاروانِ اسلامی کے جنرل کونسل ممبران کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر نائب امیر کاروانِ اسلامی مولانا ولی محمد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اولیاءکاملین کے منہج پر قرآن و سنت کی پیروی کے لئے یکسو ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے مسلمان اس وقت درد و کرب کی صورتحال سے دوچار ہیں اور اس صورتحال سے باہر آنے کا واحد راستہ قرآن و سنت کی پیروی میں مضمر ہے۔ انہوںنے کہا کہ اتحاد و اتفاق مسلمانوں کی کامیابی کے لئے ناگزیر ہے۔ کانفرنس کے دوسرے روز یعنی آج مقابلہ نعت و قرا¿ت ہوگا جس میں کاروانِ اسلامی کے زیر اہتمام چل رہے صباحی و شبینہ درسگاہوں کے طلباءکرام حصہ لیں گے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی کانفرنس کے تیسرے روز یعنی 29 اپریل کو ریاست و بیرون ریاست کے علاوہ عالم اسلام کی جید علمی و روحانی شخصیات شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس کے موقع پر امسال جامعہ قادریہ سے فارغ شدہ 32 حفاظ کرام و علماءکرام کی دستار بندی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
بڈگام لکڑی سمگلر گرفتار
سرینگر //ہمچی پورہ میںپولیس نے جنگل سمگلر کو گرفتار کرکے عمارتی لکڑی ضبط کی۔ پولیس تھانہ کھاگ سے وابستہ اہلکار ہمچی پورہ میں معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ اس دوران نزدیکی جنگل سے غیر قانونی طور پر کاٹی گئی عمارتی لکڑی جو کہ گھوڑے پر لدی ہوئی تھی ،کو اپنی تحویل میں لے لی۔ اس موقعہ پر پولیس نے عبدالحمید کھوکر ساکنہ کھاگ کو گرفتار کرکے ایف آئی آر زیر نمبر 21/2018زیر دفعہ 379آر پی سی اور6فاریسٹ ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
مولانا مصطفے ٰ حسین انصاری کو برسی پر خراج عقیدت
سرینگر// اتحاد المسلمین کے ترجمان نے معروف عالم دین، مفسر قرآن اور اتحاد المسلمین کے سابق صدر مولانا مصطفےٰ حسین انصاری کو 12ویںبرسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ مولانا مصطفی انصاری نے پوری زندگی تبلیغ دین مبین میں صرف کی اور مختلف موضوعات پر درجنوں کتابیں لکھیں اورکشمیر میں مسلمانوں بالخصوص شیعان کے تئیں ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ ساٹھ کی دہائی کی ایکشن کمیٹی کی تحریک سے لیکر مرتے دم تک موصوف اتحاد المسلمین کی سیاسی تحریک سے وابستہ رہے اور جذبہ حریت سے سرشار کارکنوں کی رہنمائی انجام دیتے رہے۔
اوڑی میں براﺅن شوگر ضبط
ایک شہری گرفتار
ظفر اقبال
اوڑی// پولیس نے اوڑی میں کنٹرول لائن پر واقع گاوں جبڈہ کملکوٹ میں ایک چھاپے کے دوران ایک شخص سے 8 سو گرام براون شوگر ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق برآمد شدہ مال کنٹرول لائن کے زریعے پاکستان سے سمگل کیا گیا تھا ۔ پولیس نے نظیر احمد ٹھکری کو گرفتار کرکے کیس زیر نمبر40/2018درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
قاضی گنڈ میں تیز رفتار ٹرک نے 12بھیڑیں کچل ڈالیں
عارف بلوچ
ڈورو//جواہر ٹنل قاضی گنڈ کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے سڑک پر چل رہے ایک درجن بھیڑوں کو کچل کر ہلاک کر دیا ہے ۔جموں سے سرینگر کی طرف آرہا ٹرک زیر نمبرJK04A 0418نے جواہر ٹنل کے نزدیک بھیڑوں کے ریوڈ کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں مختار احمد کھٹانہ ولد محمد یوسف کے12بھیڑ موقعہ پر ہی ہلاک ہو گئے ۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور امتیاز علی بٹ ساکنہ بٹہ بالو سرینگر کو گرفتار کر کے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے ۔
قربانیاں انمول سرمایہ، حفاظت کرنا ذمہ داری: تحریک مزاحمت
سرینگر//تحریک مزاحمت کے سربراہ بلال احمد صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کے تسلط سے آزادی کیلئے دی گئی قربانیاں قیمتی سرمایہ ہے اور اس کی حرمت کا خیال رکھنا اوراس کی حفاظت کرنا انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے جس سے پہلو تہی کرنا بہت بڑا جرم اور خیانت ہے۔ خان گنڈ ترال اور ہینڈورہ ترال میں محمد عاقب اور اشفاق احمد کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تعزیتی مجالس سے خطاب کرتے بلال احمد صدیقی نے لام ترال میں مارے گئے چاروں شہداءکو ان کی بہادری اور جرات پر سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ ”ہمارے نوجوان ایک عظیم مقصد کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور اپنے گرم لہو سے اس مقصد کی آبیاری کرتے ہیں ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان عظیم قربانیوں کو ضائع نہ ہونے دیں اور طلوع صبح آزادی تک اپنا مزاحمتی سفر بلا کسی تھکن اور بنا کسی شک و ابہام کے پوری، یکسوئی، دلجمعی، ایمانداری اور وفاداری کے ساتھ جاری و ساری رکھیں‘۔بلال احمد صدیقی کے ساتھ وفد میں تحریک مزاحمت کے صوبہ جموں کے صدر محمد حنیف پنچھی، الطاف پنچھی، شیخ مصعب اور رفیق احمد بھی تھے۔
فراﺅ گنڈ میں 2ہفتہ سے ٹرانسفارمر خراب
سرینگر لیہہ شاہراہ پر لوگوں کا احتجاجی دھرنا
کنگن/ غلام نبی رےنہ// فراﺅ گنڈ مےں بجلی کی عدم دستےابی کیخلاف لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی دھرنا دےکر سرےنگر لہہ شاہراہ گاڑےوںکی آمد رفت بند کردی ۔ کمار محلہ فراﺅ گنڈ کے لوگوں نے جمعہ کو سرےنگر لیہہ شاہراہ پر دھرنا دےکر احتجاجی مظاہرے کئے جس کے نتےجے مےں شاہراہ پر گاڑےوں کی آمد رفت مسدود ہوکر رہ گئی ۔انہوں نے کہاکہ بجلی ٹرانسفارمر گذشتہ دو ہفتے سے خراب ہوا ہے جس کے باعث آبادی گھپ اندھیرے مےں ڈوبی ہوئی ہے ۔اےس اےچ او گنڈ اور تحصےلدار گنڈ نے جائے وقوع پر پہنچ کر احتجاجےوں کو ےقےن دلاےا کہ دو دنوں تک علاقے مےں بجلی ٹرانسفارمر نصب کےا جائے گا جس کے بعد لوگوں نے پر امن طور احتجاجی دھرنا ختم کےا اور شاہراہ پر ٹرےفک کی آمد فت بحال ہوگئی ۔
شیٹھ پرے پورہ پلوامہ پانی سے محروم
خالی مٹکے لیکر محکمہ پی ایچ ای کیخلاف احتجاج
سرینگر//شیٹھ پرے پورہ پلوامہ کے باشندوں نے خالی مٹکے لےکر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا۔شیٹھ پرے پورہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ اُن کا گاﺅں گذشتہ ایک ہفتہ سے پینے کے پانی سے محروم ہے جس کی وجہ سے اُنہیں سخت مشکلات درپیش ہیں۔سی این ایس کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ اُن کا گاﺅں چشمہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر آباد ہے تاہم محکمہ پی ایچ ای کی ناقص پالیس کے سبب علاقہ پینے کے پانی سے محروم ہے اور حصول صاف پانی کیلئے لمبی مساف طے کرنے پڑتی ہے۔ انہوں نے علاقہ مےں پانی کی فوری بحالی کا مطالبہ کےا ہے۔
کیلم کولگام میں نوجوانوں کی گرفتاری پر اظہارِ برہمی
سرینگر//مسلم لےگ نے کےلم کولگام مےں وردی پوشوں کی طرف سے رات کے اندھےرے مےں چھاپہ ڈال کر کئی نوجوانوں کو گرفتار کرنے اور مکےنوں کو خوف وہراس مےں مبتلا کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ”قانون کا غلط استعمال“ قرار دےا ہے۔لےگ ترجمان سجاد اےوبی نے بےان مےں کہا کہ پولےس نے کےلم کولگام مےں طاقت کا بے جا استعمال کرتے ہوئے عارف احمد بدر، نواز احمد وانی، محمد امےن پرے ، نواز احمد حجام، ارشاد حسےن لون، ادرےس احمد پڈر، منظور احمد حجام اور زبےر احمد بٹ وغےرہ کو گرفتار کے دےوسر تھانے مےں بلاجواز قےد کر رکھا ہے جہاں ان کے ساتھ نہاےت ہی برا سلوک کےا گےا اور ان کے گھروالوں کو ان سے ملنے بھی نہےں دےا جا رہا ہے جو تشوےشناک معاملہ ہے ۔سجاداےوبی نے کہا کہ جس طرح آئے روز نوجوانوں کو جرمِ بے گناہی کی سزا دے کر سلاخوں کے پےچھے دھکےلا جاتا ہے اس سے نوجوانوں کے متعلق پولےس اور حکومتی پالےسی عےاں ہوجاتی ہے ۔