مزید خبرں

  کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 18ہزار کا جرمانہ

 رام بن میں57 ٹیکے لگائے گئے ، 1536 نمونے اکٹھے کئے گئے

رام بن//ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کے نفاذ کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر متعدد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔نفاذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں معائنہ کے دوران18ہزار400 روپے جرمانہ وصول کیااور یوں 1 اپریل 2021 سے جرمانے کی کل رقم 11لاکھ 36ہزار وصول ہوئی ہے۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ وہ اپنے قریبی سی وی سی میں کوویڈ ویکسی نیشن ڈوز لیں۔ ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر رامبن ڈاکٹر سریش نے بتایا کہ ضلع رام بن میں آج 57 افراد کو پہلے اور دوسرے کوویڈ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں۔چیف میڈیکل آفیسر رامبن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق ، محکمہ صحت نے 150 نمونے جمع کیے ہیں جن میں 290 آر ٹی-پی سی آر اور 1246 آر اے ٹی نمونے شامل ہیں ، اس کے علاوہ ضلع میں وقفہ ٹیکہ لگانے والے مراکز میں 57 افراد کو کوڈ ویکسین فراہم کی گئی ہے۔
 
 

ڈوڈہ میں کووڈ 19 کے 41 نئے مثبت معاملات 

62 مریض صحتیاب ،1 لاکھ سے زائد افراد کو ٹیکے لگائے گئے 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ سے آج کورونا وائرس کے 41 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں اور 62 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، عسر ،ٹھاٹھری و گندوہ میں ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران 41 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 1020 رہ گئی ہے اور 5087 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ضلع میں اب تک کوؤڈ 19 سے 93 افراد فوت ہوئے ہیں 115000سے زائد افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
 

۔ 52 کلو پوست کے ساتھ ایک گرفتار

 جموں// پولیس نے جموں ضلع کے جھجر کوٹلی میں ایک شخص کو 52 کلوگرام پوست کے بھوسے کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔مخصوص اطلاع کی بنیاد پرایس ایچ او تھانہ جھجر کوٹلی انسپکٹر دیویندر سنگھ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے سکیتر کے مقام ایک ٹرک زیر نمبر جے کے 022-2681 کو روکا۔چیکنگ کے دوران پولیس نے بتایا کہ انھوں نے اس شخص کے قبضہ سے 52 کلوگرام پوست کا بھوسہ برآمد کیا جس کی شناخت انہوں نے مندیپ سنگھ ولد پورن سنگھ مرحوم ساکن اوتال تحصیل رام گڑھ ضلع سانبہ کے طور کی۔پولیس نے تھانہ جھجر کوٹلی میں دفعہ 8/15/25 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 2021 کے ایف آئی آر نمبر 98 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے
 
 

مویشی سمگلنگ کی کوشش ناکام،1گرفتار

 عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹھاکرائی کے علاقے کیشوان نالہ سے 20 جانوروں کو بازیاب کرایا اور اس سلسلے میں 01 شخص کو گرفتار کیا گیا۔ایک مخصوص اطلاع پر پولیس پوسٹ ٹھاکرائی کے سب انسپکٹرانکیت شرما کی سربراہی میں ان کی ٹیم کے ساتھ کیشوان نالہ میں ناکہ لگایا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے 01 شخص ارشد حسین ولد عبدالرشید ساکنہ گوندنہ ڈوڈہ کو روک لیا اور اس سے پوچھ تاچھ کی جو بغیر اجازت کے ان جانوروں کو کشمیر کی طرف لیجارہا تھا جسکے بعد اسے گرفتار کیا گیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 129/2021 زیردفعہ 188 آئی پی سی ، 11 پی سی اے ایکٹ کے تحت  پولیس تھانہ کشتواڑ میں درج کرلیا اور تحقیقات شروع کردی۔
 
 

اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کو صدمہ

 والد نار ائناہسپتال میںعلالت کے باعث فوت

 جموں// اے ڈی جی پی جموں وکشمیر پولیس مکیش سنگھ کے والد اوپیندر سنگھ نے ریاسی ضلع کے کٹرا کے نارائنا سپیشلیٹی ہسپتال کاکریال میں آخری سانس لی۔اے ڈی جی پی کے والداوپیندر سنگھ کٹرا کے نارائنا سپیشلیٹی ہسپتال کاکریال میں زیر علاج تھا جہاں آج صبح وہ علالت کے باعث چل بسے۔مکیش سنگھ کے والد کی آخری رسومات جموں ضلع کے جوگی گیٹ پر ادا کی گئیں۔اپنے تعزیتی پیغام میں ڈی جی پی دلباگ سنگھ نے جموں زون کے اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کے والد اوپیندر پرساد سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ڈی جی پی نے مکیش سنگھ اور سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے۔دریں اثناصوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ کے والد اوپیندر پرساد سنگھ کے افسوسناک انتقال پر بھی تعزیت کی ہے۔ڈویژنل انتظامیہ نے مکیش سنگھ اور سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی روح کو ابدی سلامتی کی دعا کی ہے۔