مزید خبرں

بھگت رام رنگاڑا کی تصانیف’بہو رنگ ‘اور ’ کنیوس ‘ کااجراء

جموں// بھگت رام رنگاڑا نے کئی کتابیں پنجابی ادب کے لئے چھپوا کر اپنی پیاری زبان کی شان بڑھائی ہے رنگاڑا نے نہ صرف بھارت کے کویوں کی کوتیائیں ہی کتاب میںشامل نہیں کی ہیں بلکہ تین بیرونی ممالک کے کویوں کی رچنائیں بھی اس میں شامل ہیں۔گزشتہ دِنوں ’’ کوی منچ موہالی ‘‘ میںایک شاندار سماروہ ہوا جس میںمہمان خصوصی بی بی گور شرن کور ڈائریکٹر بھاشا و بھاگ پنجاب تھیں اور خاص مہمان دِلجیت  سنگھ اروڑا چیف ایڈیٹر ’’ سوچ کی شکتی ‘‘ پیٹالیہ پردھا نگی منڈل میں رام عرشؔ ۔ بوپندر سنگھ پارسؔ ایڈیٹر شیراز ا پنجابی جموں ، ڈاکٹر شریمتی پریتم سندھو اور بھگت رام رنگاڑا نے شاندار تقریب کی شوبھا بڑھائی رنگاڑا جی نے موجود مہمانوں اور باقی ادب شناس لوگوں کا استقبال کیا دونوں کتابوں سے متعلق دیپک شرما چنارتھ لئے اورراجکمار ساہو  والیا نے پیپر پڑھے ایک کتاب میں43اور دوسری میں 45کوی شامل ہیں جموں کشمیر سے دیسراج دانش ؔ ۔بوپندر پارسؔ ،ہربھجن سنگھ اپاشک اور سُورج سنگھ سوُرج شامل ہیں ۔ اس سماگم میںرنگاڑا جی کے علاوہ ہردیپ لونیگا۔ گوردرشن بل ، منجیت سنگھ گِل ، بابو رام دیوانہ ،بلدیو سنگھ پردیشی ، ڈاکٹر گورپریت کور گِل ہریانوی ۔جے پی کھرلاں والا اور بملا مُگلانی کو خاص سنمانت کیاگیا جبکہ بلبیر سنگھ سینی چیف ایڈیٹر سُول صراحی ننگل کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پردان کیاگیا مُکھیہ مہمان بی بی گور شرن کور نے یقین دلایا کہ اسی طرح آئیندہ بھی ساہتک کتابیں چھپوانے کے لئے بھاشا وبھاگ پنجاب کی طرف سے بھر پور سہیوگ دیاجائے گا پارس جی نے کہا جموںکشمیر کے کویوں کو آئیندہ بھی کوی سمیلنوں میںبلایا جانا چاہئیے رنگاڑا جی نے کہا جلد ہی ایک شاندار کو ی دربار سؤرگیہ گیانی منسا سنگھ چیف ایڈیٹر ’’ دلیر‘‘ پنجاب پٹیالہ کو سمرپت کیاجائے گا سبھی حاضر ین کو کتابوں کاسیٹ بھی بھینٹ کیاگیا ۔میری طبعیت ناساز ہونے کے کارن میں اس شاندار تقریب میںشامل نہ ہوسکا۔ رنگاڑا جی انتھک محنت اور لگن سے پنجابی ادب کی خدمت میںدِل و جان سے کوشاں رہتے ہیں اور ایک کے بعد دوسری کتاب کی تیاری شروع کردیتے ہیںیہ کام اتنا آسان نہیں ہے اس میں تن من دھن کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور اپنے جسم کاکافی لُہو بھی درکار ہوتا ہے۔ 
 
 

ریلائنس نے یوم ماحولیات پرارتھ ٹی شرٹ لانچ کی 

ممبئی//ورلڈاینوائرنمنٹ ڈے 2018 کے موقعہ پرہندوستان گلوبل تقریبات کی میزبانی کررہاہے ۔اس سلسلے میں ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ(آرآئی ایل ) نے ایک خصوصی ٹی شرٹ برانڈ’دی ارتھ ٹی ‘جسے نامورفیشن ڈیزائر انیتاڈونگری نے خصوصی پروگرما ’فیشن فارارتھ‘ کے تحت ڈیزائن کیاہے کولانچ  کی ہے۔یہ آئیڈیا لوگوں کو ماحولیات کے تئیں ذمہ داریوں سے متعلق بیداری کااحساس دلانے کی غرض سے لایاگیاہے۔لانچنگ آئی ایم جی ریلائنس فیشن ویک میں کی گئی۔یہ ٹی شرٹ سیلی برٹیزکی جانب سے پیش کی گئی۔ریلائنس بزنس ڈیولپمنٹ میں اہم نام ہے۔ارتھ ٹی کمپنی کانیاقدم ہے جسے ورلڈاینوائرنمنٹ ڈے پرمتعارف کیاگیا۔
 

گلزار کھٹانہ اور بھوشن ڈوگرہ کاآرایس پورہ کادورہ

آتشزدگی سے ہوئے نقصانات کاجائزہ لیا

جموں /سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فارگجر اینڈ بکروال بورڈ کے وائس چیئرمین  چودھری گلزار احمد کھٹانہ اور سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فار شیڈول کاسٹ بھوشن لال ڈوگرہ ، چیف کوآڈری نیٹرپی ڈی پی عبدالحمیدچودھری ،ممبرگوجربکروال مشاورتی بورڈ چودھری محمدشفیع نے آر ایس پورہ کے دیہات کلیانی کی گجر بستی کا دورہ کیاجہاں پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے 54 گھر نذر آتش ہوگئے تھے۔دورے کے دوران گلزار احمد کھٹانہ نے آگ متاثرین سے بات چیت کر تے ہوئے انہیں حکومت سے ہر ممکن مددفراہم کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ آگ متاثرین کی فوری باز آباد کاری کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے اور انہیں روز مرہ کا سامان بشمول ٹینٹ ، راشن اورمالی امداد بھی فراہم کریں ۔اس موقعہ پر ممبر گجر بکروال بورڈ چودھری محمد شفیع بھی موجود تھے۔
 
 
 

 ماحولیات کاتحفظ ہم سب کافرضِ اولین :شوکت علی

جموں//جموں وکشمیرصاف ستھرامومنٹ نے عالمی یومِ ماحولیات نے گاندھی جی کے اس قول کویاد کیاجس میں انہوں نے کہاتھاکہ ’ہماری ضروریات کوپوراکرنے کے لئے قدرت کافی ہے ‘‘ ۔یہاں جاری پریس بیان کے مطابق جموں وکشمیرصاف ستھرامومنٹ کے صدرشوکت علی چودھری نے نگروٹہ اسمبلی حلقہ کے مختلف علاقوں بشمول پنگالی،سمبل لیہڑھ ،دھمونی،چھبا،بمیال وغیرہ کادورہ کیا۔اس دوران مختلف مقامات پربولتے ہوئے شوکت علی چودھری نے کہاکہ ماحولیات کاتحفظ ہم سب کافرضِ اولین ہے اورماحولیاتی توازن کوبرقراررکھنے میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے۔انہوں نے کہاکہ مادیت پرستی کے اس دورمیں ماحولیات کاتحفظ نہایت ضروری ہے اورہماری بقا کاراز بھی ماحولیات کے تحفظ میں ہی مضمر ہے۔اس دوران شوکت علی چودھری نے لوگوں کے مسائل سنے اوران کے ازالہ کیلئے یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے لوگوں پرزوردیاکہ نگروٹہ حلقہ میں زیادہ سے زیادہ پھلدار پودے جن میں آم ،سنگترہ، امرود،آملہ وغیرہ شامل ہے لگائے جائیں۔اس کے علاوہ جنگلات اورپانی کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ جنگلات کی تباہی اورپانی کی کمی کی وجہ سے انسانی آبادی کوپریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے جوکہ باعث تشویش بات ہے۔
 
  

نئی دلی میں سٹیٹ انوارنمنٹ منسٹرس کانفرنس

راجیو جسروٹیہ نے جموں وکشمیرکی نمائندگی کی

نئی دلی /جنگلات و ماحولیات کے وزیر راجیو جسروٹیہ نے ورلڈ انوارنمنٹ ڈے کی تقریبات کے سلسلے میں نئی دلی کے وگیان بھون میں سٹیٹ انوارنمنٹ منسٹرس کانفرنس میں حصہ لیا جس کا اہتمام یونائیٹیڈ نیشنز انورانمنٹ پروگرام کے تحت کیا گیا تھا۔کانفرنس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے انجام دیا جو ورلڈ انوارنمنٹ ڈے پروگرام تقریبات پر مہمان خصوصی تھے۔مرکزی وزراء ، مختلف ریاستوں کے وزراء اعلیٰ، وزراء جنگلات ،ماحولیات کے ماہرین ، ماہرین تعلیم و دیگر معزز شخصیات جن میں مختلف ملکوں کے سفیر بھی شامل ہیں نے کانفرنس میں حصہ لیا۔اس موقعہ پر ریاستی وزیر جنگلات جسروٹیہ نے معزز شخصیات سے ملاقات کی جن میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یواین انوارنمنٹ پروگرام اِرک سولہیم شامل ہے ۔ جسروٹیہ نے اِرک کو ریاست جموںوکشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ ریاست کے جنگلات و ماحولیات کا تحفظ کرنے کے لئے اقدامات پر غور و فکر ہوگا۔جسروٹیہ نے گریمی ایوارڈ وِنر رِکی کی کے ساتھ بھی بات چیت کی اور انہیں بھی ریاست کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔وزیر جنگلات نے اس موقعہ پر ورلڈ انوارنمنٹ ڈے کے موضو ع پر قائم کئے گئے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا ۔بعد میں انہوں نے اِرکس سولہین کی طرف سے منعقد کئے گئے ایک میگا تقریب میں بھی حصہ لیا۔
 
 

 نرمل سنگھ کادورہ ٔ بلاور 

 سڑک پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا  

کٹھوعہ  /قانون ساز اسمبلی کے سپیکر نرمل سنگھ نے بلاور کے تیسرے دن کے دورے کے دوران چڑھوال سے مگلور تک سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں سنگِ بنیاد رکھا ۔ اس سڑک کی کل لمبائی 12 کلو میٹر ہے جس میں سے پہلے مرحلے کے تحت 7 کلو میٹر سڑک کی تعمیر ہاتھ میں لی جائے گی ۔ مجوزہ سڑک کی تعمیر کی بدولت ماتا چنت پورنی ، موری ، کوری قصبہ ، مگلور دیہات کو سڑک رابطے کی سہولیت فراہم ہو گی اور 30 ہزار نفوس مستفید ہوں گے ۔ اس سڑک کو سی آر ایف کے تحت منظوری حاصل ہوئی ہے اور محکمہ تعمیراتِ عامہ 20 کروڑ روپے کی رقم اس پروجیکٹ پر خرچ کرے گی ۔ سپیکر نے اس موقعہ پر سپرین لنک روڈ پر پری مکس کام کا افتتاح کیا ۔ جس پروجیکٹ پر تعمیراتی کام 40 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ حلقہ انتخاب بلاور کیلئے پی ایم جی ایس وائی کے تحت 21 سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے جس پر 104 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ سپیکر نے کہا کہ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کیلئے ضلع کٹھوعہ کیلئے 66 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے ۔ بعد میں سپیکر نے سپرین اور کوری قصبہ میں لوگوں کو درپیش مشکلات سے آگاہی حاصل کی ۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ حکومت اُن کے جائیز مطالبات مرحلہ وار طریقے پر پورا کرے گی ۔ ایم ایل اے ہیرا نگر کلدیپ راج ، ڈی سی کٹھوعہ روہت کھجوریہ ، اے سی ڈی ، ایس ڈی ایم ہیرا نگر ، سی ای او و دیگر ضلع افسران سپیکر کے ہمراہ تھے ۔ 
 
 
 

دس کلوبھکی ضبط، دوسمگلرگرفتار

جموں//پولیس نے ضلع ادہم پورسے دومنشیات سمگلروں سے دس کلوگرام بھکی ضبط کرکے ان کے خلاف معاملہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے جموں سرینگرہائی وے پرجھکینی کے مقام پرایک تویراسے 10کلوگرام بھکی برآمدکی جسے پولیس نے ضبط کرکے دومنشیات سمگلروں کوگرفتارکرلیا۔سمگلروں کی شناخت جاویدڈار اورسمیرساکنان بڈگام کے طورپرہوئی ہے۔پولیس نے متعلق دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
 

وزیر اعظم قومی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں حریت کو بھی مدعو کریں:بھیم سنگھ

جموں//پینتھرس سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستان کے صدر عزت مآب رام ناتھ کووند سے اپنی خاص طاقت کا استعمال کرکے جموں و کشمیر میں گورنر راج نافذ کرنے اور معصوم لوگوں کو بندوق کے سائے سے بچانے کے لئے اپیل کی ہے، کیونکہ جموں و کشمیر قانون توڑنے والوں کے ہاتھوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے حکومت سے کئی اپیل کی ہیں، جن پر مرکز کی بی جے پی حکومت نے کوئی غور نہیں کیا، کیونکہ بی جے پی ریاست میں پہلی بار شریک حکمراں ہے اور جب تک بی جے پی چاہے گی حکومت میں بنی رہے گی۔پنتھرس سربراہ نے ہندستان کے صدر سے کل اور آج کشمیر کی سڑکوں پر ہوئے بم دھماکوں اور خانہ جنگی کو دیکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے، جو ہر مہینے کے پہلے ہفتے میں تنخواہ جمع کرنے کے لئے ہے۔ کشمیر میں 90 فیصد لوگ غیر محفوظ ہوگئے ہیں اور بچے سڑکوں پر ہیں۔ امن و قانون نظام کی کوئی چیز نہیں ہے، ہو سکتا ہے کہ پولیس نے پتتھربازوںکے آگے خودسپردگی کردی ہو۔ تقریبا 90 فیصد سیاحوں کشمیر سے بھاگ رہے ہیں یا بھاگ چکے ہیں۔ کشمیر میں صرف افراتفری کا ماحول ہے۔ قانون کا نظام کو بہتر بنانے کا کام سلامتی دستوں یا فوج سے نہیں کیا جا سکتا ہے۔گورنر وادی کشمیر  سے شروع سے ہی ریاست میں بگڑتی صورتحال کے بارے میں مرکز کو روزانہ رپورٹ بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے ہندستان کے صدر سے اپیل کی کہ وہ اپنی خاص طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہندستانی آئین کے آرٹیکل 370 اور جموں و کشمیر آئین کی دفعہ 92 (جموں و کشمیر کا الگ آئین ہے) کے تحت ریاست میں جلد گورنر راج نافذ کریں۔ اس سے پہلے کے صدوربھی اس طرح کی طاقت کا استعمال کر چکے ہیں۔ ہندستان کے صدر کو آرٹیکل 370 تحت ریاست میں گورنر راج لگانے کے لئے حکومت سے کسی بھی طرح کی منظوری یا پیشکش کی ضرورت نہیں ہے۔ موجودہ حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے، جسے طویل چھٹی کی ضرورت ہے اور ریاست میں گورنر راج کا نفاذ ضروری ہے تاکہ کم سے کم امن و قانون نظام کو برقرار رکھا جا سکے اور لوگوں کو زندگی کی حفاظت کی ضمانت مل سکے۔انہوں نے وزیر اعظم سے تمام منظور شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہ وادی کشمیر کے حریت کانفرنس لیڈروں کو اس قومی یکجہتی کونسل کی میٹنگ میں بلانے کا مشورہ دیا۔ یہ ملک کی میڈیا کو جاننا ضروری ہے کہ جنہیں میڈیا اور حکمراں جماعت علیحدگی پسند کہتے ہیں، وہ بھی ہندوستانی ہیں اور ان میں سے بہت سے انتخابات جیت کر ممبر اسمبلی رہ چکے ہیں، وہ ناراض جماعت کہلائے جا سکتے ہیں، لیکن ان کو علیحدگی پسند کہنا بالکل غلط ہے۔ کشمیر کے لوگوں نے 1947 میں ملک کی تقسیم پر پاکستان کے ساتھ جانے سے بالکل انکار کر دیا تھا۔ وادی کشمیر میں رہنے والے اتنے ہی قوم پرست ہیں، جتنے کہ لداخ اور جموں صوبے کے شہری ہیں۔ تینوں خطوں کے شہریوں کے ساتھ ہر قسم کا ظلم بند ہونا چاہئے۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ اسی مشن کو لے کر آج سے تقریبا 35 سال پہلے انہوں نے جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کی بنیاد رکھی تھی  جو تینوں خطوں کی فلاح و بہبود اور انسانی حقوق کے لئے عہد بند ہے اور راستہ ہے جموں و کشمیر کی تشکیل نو، دفعہ 370 میں ترمیم اور آرٹیکل 35 (A) کو ہٹانا۔