مزید خبرں

مختلف مرکزی صحت سکیموں کی عمل آوری، اہل افراد کودائرے میںلانے پر زور

سرینگر// چیف ایگزیکٹیو افسر سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائی فوڈ نے ضلع میں اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی  ایس اِی ایچ اے ٹی سکیم کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے ضلع اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اَسد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حنیف بلخی ، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جمیل احمد میر اور محکمہ صحت اَفسران کے علاوہ دیگر متعلقین نے بھی شرکت کی۔سی اِی او نے بی ایم اوز سے کہاکہ وہ اِس اہل دوست حکومت اقدام پر پیش رفت کی رفتار میں تیز ی لانے کی کوششوں کو یقینی بنائیںاور اِس سکیم کے دائرے میں اہل اَفراد کو لائیں۔اُنہوں نے  اِس سکیم کے تحت بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے تمام متعلقہ اَفسران کے درمیان قریبی ہم آہنگی اور تال میل رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے متعلقہ اَفراد سے کہا کہ مستحق اَفراد کی رجسٹریشن کو مقررہ وقت پر یقینی بنائیں۔انہوں نے سی ایم او سے کہا کہ وہ اِن مقامات پرسکیم کے تحت اِندراج کے عمل کو تیز کریں۔
 
 
 

ٹریفک نظام میں تعاون

ٹریفک پولیس کا لوگوں کا شکریہ

سرینگر//سٹی ٹریفک پولیس نے سرینگر میں ٹریفک کے انتظام میں مدد اور تعاون کرنے پر عام لوگوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ بیان کے مطابق ’آپ کے تعاون سے ٹریفک کی روانی کو آسان بنانا ممکن ہوگیا ہے‘۔ٹریفک کا حجم اورنوعیت ٹریفک پولیس کے لئے مشکل وقت رہا ہے ۔ٹریفک میں تبدیلیوں کا فیصلہ اور ان پر عمل درآمد کریں۔اگرچہ تبدیلیاں سے بہت سے لوگوں کو تکلیف کا باعث بنا ہوگا لیکن یہ عام مفاد کیلئے ضروری تھا۔ٹریفک کی بھیڑ ہنگامی صورتحال ، دفتر جانے والے ،سکول جانے والوں میں تاخیر کررہی تھی ، جس کی وجہ سے آلودگی اور ایندھن کی بربادی ہورہی تھی۔ 
 
 

بدہاڑ کوکرناگ میں موجود چشمے حکام کی نظروں سے اوجھل

اننت ناگ// ضلع اننت ناگ کے بدہاڑ کوکرناگ علاقے میں کئی قدرتی چشمے موجود ہیں، جس سے یہاں کے لوگ پینے کے پانی کی ضرورت پورا کرتے ہیں مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ قدرت کے ان انمول تحائف کو تحفظ فراہم کرنے میں ضلع انتظامیہ بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ قدرتی چشموں سے ہی پانی کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں تاہم ان چشموں کی حفاظت کیلئے انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چشموں سے خارج ہونے والا صاف پانی رابطہ سڑک پر آجاتا ہے، جس کے نتیجے میں رابطہ سڑک بھی خستہ حالی کا شکار ہے اور متعلقہ محکمہ نے ان چشموں کو تحفظ فراہم کرنے کا کوئی اقدام نہیں کیا اور نہ ہی رابطہ سڑک کے کناروں پر ڈرنیج نظام قائم کیا ہے جس کے باعث سڑک مختلف مقامات پرتباہ ہو چکی ہے۔ محکمہ دیہی و ترقی کے اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ کمشنر نے اس سلسلے میںکہا کہ حکومت کی جانب سے ان قدرتی چشموں کا خیال رکھنے، ان کی مرمت کے حوالے سے حکمانامہ جاری کیا جاچکا ہے اور رواں مالی برس چشموں کی ضروری مرمت کی جائے گی۔
 
 

 حقانی ٹرسٹ کا اظہار تعزیت

سرینگر//حقانی میموریل ٹرسٹ نے مختار احمد شاہ جنرل سکریٹری انتظامیہ کمیٹی حضرت شیخ بابا دائود گندر پورہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی نے انکی وفات پر دلی صدمے و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ٹرسٹ کے جملہ عہدیداروںنے اُن کی مغفرت کیلئے دعا کی۔
 
 

یوم ولادت

 حضرت میر محمد ہمدانؒآج

سرینگر// پورے خطہ کشمیر میں یوم ولادت حضرت میرمحمد ہمدانیؒ پورے احتشام کے ساتھ منایاجارہا ہے۔ اس سلسلے میں تمام خانقاہوں میںحضرت میر محمد ہمدانیؒکے گراں قدر انقلابی ، تبلیغی ، روحانی بالخصوص ثقافت و تہذیب کے تابع مذہبی تعمیرات کی خدمات کو صنعت و حرفت کی نوازشات پر علماء کرام گرہ کشائی کریں گے۔ اس سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب خانقاہ معلی میں منعقد ہوگی۔اس دوران علمائے احناف کے سربراہ مولانا اخضر حسن نے حضرت میر محمد ہمدانیؒ کے عرس مبارک پر جموں کشمیر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت میر محمد ہمدانیؒ نے جس مشن کی آبیاری کرکے اس کو آگے بڑھایا،اس الم کو سختی کے ساتھ تھامنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت میر محمد ہمدانیؒ نے جہاں اسلام کا آفاقی پیغام گھر گھر پہنچایا اور دعوتی و تبلیغی میدان میں ایک کارہائے نمایا ں کام انجام دیا وہیں خانقاہ معلی کی تعمیر اور عید گاہ کی تکمیل میں نا قابل فراموش رول ادا کیا۔
 
 
 

 رسیونگ اسٹیشن شادی پورہ میں ٹرانسفارمر نصب

مقامی آبادی نے مشیر بصیر خان کا شکریہ ادا کیا

سرینگر//بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتر ی اور سینکڑوں کنال زرعی ارضی کو سیراب کرانے کی غرض سے شا دی پورہ سمبل میں10 ایم وی اے ٹرانسفارمر نصب کرنے پرڈی ڈی سی ممبر طاہرالقادری ، پنچایتی اراکین اورمقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان کا شکر یہ ادا کیا ہے۔حالیہ ایام میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سمبل سوناواری کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر حلقہ گنستان کے ڈی ڈی سی ممبر طاہر القادری نے موصوف کی نوٹس میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی مانگ کی تھی ۔انہوں نے مشیر سے گذارش کی تھی کہ رسیونگ اسٹیشن شادی پورہ میں10 ایم وی اے ٹرانسفارمر نصب کر نے کی ضرورت ہے تا کہ علاقے میں بہتر بجلی نظام کے ساتھ ساتھ سینکڑوں کنال زرعی ارضی جو ار یگیشن پر منحصر ہے ،کی سیرابی کو یقینی بنایا جاسکے۔ بصیر احمد خان نے موقع پر ہی رسیو نگ اسٹیشن شادی پورہ میں 10 ایم وی اے ٹرانسفا رمر نصب کر نے کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی تھی جو نصب کیا گیا۔سی این ایس
 
 

محکمہ اطلاعات کااپنے سابق ملازم سے اظہارتعزیت

سرینگر //محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر صوبہ کشمیر حارث احمد ہنڈو نے محکمہ کے فیلڈ پبلسٹی یونٹ کے سابق ملازم فیاض احمد بٹ کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔اس سلسلے میں جوائنٹ ڈائریکٹر نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔اس سلسلے میں محکمہ نے ایک تعزیتی اجلاس میں مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر، پی آر کشمیر اسلم خان نے بھی سوگوار کنبہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔دریں اثناء جے ڈی آئی  ملازمین نے بھی رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے سوگوار کنبے سے تعزیت کی ۔
 
 

سینئرپی ڈی پی لیڈر زاہدہ صابرفوت، محبوبہ مفتی کا اظہار غم

سرینگر// پی ڈی پی کی سینئر لیڈر زاہدہ صابر گذشتہ شب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ زاہدہ صابر نے منگل کی شب قریب ساڑھے گیارہ بجے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ پانچ ماہ سے علیل تھیں اور لدھیانہ پنجاب کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ضلع پونچھ کے مینڈھر سے تعلق رکھنے والی زاہدہ صابر جموں وکشمیر کے سابق وزیر مرحوم چودھری لعل محمد صابر کی اہلیہ تھیں۔دریں اثنا پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے زاہدہ صابر کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’زاہدہ صابر جی کی موت پر گہرا صدمہ ہوا۔پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہوں اور اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی جنت نشینی کے لئے دست بدعا ہوں‘‘۔
 

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا اظہارِ تعزیت

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرحوم محمد اکبر خان کے فرزند محمد امین خان ساکن چھتہ بل کولگام کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران خصوصاً مرحوم کے برادرِ نسبتی اور ہم زلف صفدر علی خان (ضلع سکریٹری کولگام) کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ٹیلی فون پر مرحوم کے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کی ۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران سکینہ ایتو، پیرزادہ احمد شاہ،بشیر احمد ویری، ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی اور عمران نبی ڈار نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔