مزید خبرں

رام بن میں سوچھ سرویکھشن گرامین 2018کی تیاریوں کا جائزہ

رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت عزیز بٹ کی قیادت میں منعقدہ ایک اجلاس میںسوچھ سرویکھشن گرامین 2018،  ایک دیہی صحت و صفائی کا پروگرام وزارت ڈرنکنگ واٹر اینڈ سینٹیشن  (MDWS)کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں اے ڈی ڈی سی رویندر سادھو ،اے سی آر وویک پوری،اے سی ڈی جی ایچ کرائی پاک، ڈی پی او طارق سہر وردی،سی پی او اوتم سنگھ ،اے ڈی پلاننگ گنیش کمار، سی ایم او، سی ای او، کے علاوہ دیگر متعلقین نے بھی شرکت کی اور سرویکھشن پروگرام منعقد کرنے کے لئے مباحثہ کیا۔اجلاس میں بی ڈی او،بی ایم او،سی ڈی پی او،زیڈ ای او پر مشتمل افسروں کی ٹیمیں تشکیل دی گئی۔تاکہ سوچھ سرویکھشن گرامین کو کامیابی سے لانچ کیا جائے۔انہوں نے تمام افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ایس بی ایم کے تحت اُٹھائے گئے کاوشوں کی کامیابی یقینی بنائیں اور افسروں سے متعلقہ پنچایتوں ،تعلیمی اداروں اور طبی اداروں اور آنگن واڑی مراکز سے موثر مہم لانچ کرنے پر زور دیا ،تاکہ لوگوں کو سروے ٹیموں کی سہولیت سے واقف کیا جا سکے۔ضلع پنچایت افسر طارق سہر وردی نے سرویکھشن کے مختلف پہلووں پر ایک تفصیلی رپورٹ دی۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت عوامی جگہوں جیسے کہ سکولوں، آنگن واڑیوں،بازاروں و غیرہ کی ضلع سطح پر صحت و صفائی کی تفصیلی سروے کی جائے گی۔
 
 

 بذ ریعہ ڈاک لائسنس اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ڈلیوری کا آغاز

کشتواڑ// اے آر ٹی او کشتواڑ نے ضلع میں بذریعہ ڈاک لائسنس اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی شروعات کی۔موٹر وہیکلز محکمہ جے اینڈ کے نے محکمہ انڈین ڈاک کے مدد سے ڈرائیونگ لائسنس اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھیجنے کے لئے محکمہ ڈاک کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔اس سلسلہ میں اے آر ٹی او کشتواڑ نے مورخہ30-07-2018 سے لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر ہی ڈرائیونگ لائسینس بھیجنے کی شروعات کی ہے۔اے آر ٹی او کشتواڑ ابھے شرما نے اسے ایک دوسرا قدم قرار دیا ، تاکہ لوگوں کو اے آر ٹی او دفتر کے چکر کاٹنے نہیں پڑیں ۔انہوں نے کہا کہ اس کیلئے ڈرائیونگ لائسینس اور رجسٹریشن سرٹفکیٹ حاصل کرنے والوں سے 50روپے وصول کئے جائیںگے اور محکمہ ڈاک یہ ڈیلوی کم سے کم وقت میں کرنے کی یقین دہانی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری اقدام لوگوں کی نقل و حرکت کو دفتر میں کم کرنے اور کمپیوٹروں کا پوری طرح سے حقیقی معنوں میں استعمال کی جانب ایک قدم ہے۔پیر کے روز 4 ڈرائیونگ لائسینس اور 10آرسیز کو محکمہ ڈاک کے حوالے کیا گیا ہے۔
 
 

ہیڈ کلرک کے اعزاز میں الوداعیہ 

رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر دفتر کے ہیڈ کلرک لعل چند کو انکی سبگدوشی پر ضلع کے محکمہ مال کے ملازمین نے ایک شاندار الوداعیہ ادا کیا گیا ۔اس موقعہ پر تمام کیڈر کے ریونیو سٹاف نے شرکت کی ،جبکہ ڈی سی شوکت عزیز بٹ نے لعل چند کی محکمہ کے تئیں تقریباً36برس تک اپنی خدمات انجام دینے کی سراہنا کی۔انہوں نے لعل چند کو ایک محنتی اور تندہی والا قرار دیا ، اور انکی ریٹائرمنٹ کے بعد کی خوشحال زندگی کی دعا کی۔اپنے جذباتی تقریر میں لعل چند نے سرکاری خدمات انجام دینے میں افسروں و اہلکاروں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ا ے ڈی ڈی سی رویندر سادھو ،اے سی آر وویک پوری،اے سی ڈی جی ایچ کرائی پاک، ،سی پی او اوتم سنگھ ،تحصیلدار پرمود کمار و دیگر افسراں بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ 
 
 
 

 اخترحسین بٹ کے انتقال پرکانگریس رنجیدہ

کشتواڑ//جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدرورکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے کنتواڑہکشتواڑ میں کانگریس کے ایک دیرینہ لیڈراخترحسین بٹ کی وفات پرگہرے رنج والم کااِظہارکرتے ہوئے مرحوم کوایک متاثرکن شخصیت قرار دیا۔متاثرین کیساتھ اِظہارہمدردی کرتے ہوئے سروڑی نے کہاکہ مرحوم ایک خوش اخلاق، نیک سیرت اور سرگرم سیاستدان تھے جنہوں نے سماج کے دبے کچلے لوگوں کی فلاح وبہبودکیلئے خود کووقف کررکھاتھا اور ہمیشہ سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے۔مرحوم نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے استحکام کیلئے ہمیشہ اپناسرگرم کردارنبھایا۔سروڑی نے سوگواران کیساتھ ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے مرحوم کی روح کی تسکین کیلئے دعاکی۔دیگرکانگریس لیڈران نے بھی اخترحسین بٹ کی وفات پرگہرے رنج والم کااِظہارکرتے ہوئے غمزدگان کیساتھ ہمدردی کااظہارکیاہے۔ ان لیڈران میںشارق سروڑی، اخترحسین کھوروائی، بشیر احمد، اشرف حسین مٹو، شفیع احمد، زاہدحسین، امتیاز حسین، راگھو، رام لال، عارف حسین، فاروق احمد، شمس دین، محمد یوسف، غلام محمد مسعودی، روشن لال، محمد اسلم سروڑی، محمد شفیع سروڑی، کیلاش ، راکیش کمار، چوہدری مرزا، چوہدری اسرائیل، محمد اقبال کین، خالد حسین شیخ، جعفر زرگر، محمد امین خان، فاروق احمد وانت، طارق حسین کین، بابر پٹھان، چوہدری مِسرو، چوہدری اسحاق، بشیر احمد شیخ، کیپٹن جگدیش ،حافظ علی محمد، طارق حسین وانی، بدیالال شرما، سیوارام ، حاجی غلام قادر، الطاف حسین ملک، اخترحسین بٹ، فاروق احمد ، چوہدری نور دین، محمد امین، اصغرحسین کھانگی، مشتاق احمد، نور محمد، محمد ریق، عبدالرزاق، اوپی بھگت، چمن لال، غلام حسین بٹ، محمد مقبول بٹ، غلام حیدر ماگرے وغیرہ قابل ذکرہیں۔
 
 
 

۔14مویشی بازیاب ، معاملہ درج

ڈوڈہ // ڈوڈہ پولیس نے مویشیوں کو سمگل کی بدعت کا خاتمہ کرنے کے لئے ایک کارروائی کے تحت سمگلنگ کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے 14مویشیوں کو بازیاب کرکے ایک کو گرفتار کیا جنھیں وادی کشمیر کی جانب لیا جا رہا تھا ۔ پولیس بیان کے مطابق آپریشن دھروش کی پولیس پارٹی اور انسپکٹر اندر پال سنگھ کی قیادت میںپولیس اسٹیشن دیسہ کی ایک پولیس پارٹی نے زیر نگراننی ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز افتخار احمد نے منجمی،دیسہ میںایک ناکہ لگایا اور مویشی سمگلروں محمد قاسم ولد محمد ابراہیم ساکنہ بھاگواہ کو روکا اور اسکے قبضہ سے 14مویشیوں کو بازیاب کیا گیا ،جسے سمگلر کر کے اننت ناگ لے جا رہا تھا۔ تاہم ، مویشی سمگلر اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تاہم ، پولیس نے مبینہ سمگلر کو گرفتار کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 4/2018 دیسہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ 
 
 

 چندر کوٹ میں پولیس۔پبلک عوامی دربار 

رام بن //ایس ایس پی موہن لعل کی کمان میں عوام تک رسائی کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے اور انکی مشکلات کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے رام بن پولیس نے چندر کوٹ میںپولیس۔پبلک عوامی دربار کا انعقاد کیا۔اجلاس کی قیادت ایڈیشنل ایس پی وسنجے پریہار نے کی ، جس میں ڈھلواس پیڑاہ ،ساونی چندر کوٹ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے شرکت کی۔ایس ایچ او پولیس اسٹیشن چندر کوٹ عابد حُسین شاہ نے اجلاس کی کارروائی شروع کرتے ہوئے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔انہوں اپنی شکایا ت لے کر آگے آنے کو کہا گیا ،تاکہ اُن کا بر وقت ازالہ کیا جا سکے۔شرکا ء کے ساتھ مختلف مدعوں پر مباحثہ کیا گیا اور انہیں ضروری کارروائی کا یقین دیا گیا ۔عوام سے استدعا کی گئی کہ وہ پولیس کا تعاون دیں ،تاکہ سماج  سے جرائم کا قلعہ قمعہ کیا جا سکے۔اجلاس کے دوران انہیں علاقہ میں امن و امان اور رواری قائم و دائم رکھنے کی اپیل کی گئی۔
 
 
 
 
 

کشتواڑ میںمارکیٹ چیکنگ

۔25خاطی تاجروں پر جُرمانہ عائد 

کشتواڑ//لیگل میٹرالوجی محکمہ کی جانب سے مچیل یاترا کے موقعہ پرمنعقدہ مارکیٹ چیکنگ کے دوران 25خاطی تاجروں پر مختلف دفعہ جات کی خلاف ورزی کرنے پر جُرمانہ عائد کیا گیا ۔اسسٹنٹ کنٹرولر کی نگرانی میں لیگل میٹرا لوجی کیا ایک یٹم نے قصبہ اور اسکے ملحقہ علاقوں جیسے کہ پدیارنہ، کرتھائی، کجائی، کُنڈل ،اتھولی، گلاب گڑھ اور پاڈر کے ملحقہ علاقوں کی طویل مارکیٹ چیکنگ کی۔ٹیم نے ماپ تول کی خلاف ورزی کرنے والے 25خاطی تاجروں سے دس ہزار روپے بطور جرمانہ لگایا اور دوکانداروں سے فقط جانچ و پرتال کئے ہوئے ماپ تول کا استعمال کرنے کی ہدایت دی اور صارفین سے پیکٹ پر دئے گئے زیادہ سے زیادہ قیمت وصول کریں۔
 
 
 

ریاسی میں پاس اوٹوں کو RSETI اسناد تقسیم

ریاسی //ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی جی نے سٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے منعقدہ اسناد کی تقسیم کاری تقریب میں شرکت کی۔،جسکا انعقاد رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹیچوٹ کی جانب سے منعقدہ ایک مہینے کی تربیت اختتام پذیر ہونے کے موقعہ پر کیا گیا تھا۔21کمایاب ٹرینئز کو اسناد تقسیم کرتے ہوئے ڈی سی نے مسرت کا اظاہر کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنے ہنر کا صیح استعمال کرکے رزگار حاصل کریں۔انہوں نے بیروزگاری کا خاتمہ کرنے کے لئیایک ماہ کی تربیت میں سیکھے گئے ہنر کا صیح استعمال کرنے کیلئے کہا۔ٹرینئز کو بینکوں و دیگرباڈیز سے کافی مالی معاونت کی یقین دہانی بھی کی گئی۔قابل ذکر ہے کہ ایس بی آئی کا رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹیچوٹ باقاعدگی سے تربیتی کورس منعقد کر رہی ہے،تاکہ روزگار پیدا کیا جا سکے۔اس موقعہ پر موجود دیگران میں انسٹیچوٹ کے ڈائریکٹر مکیش بنسال ،جی ایم ڈی آئی سی انیل ٹھاکور، ڈی ڈی ایم نبارڈ آدرش گپتا اور ایل ایم ڈی ریاسی بی کے شرما بھی موجود تھے۔
 
 
 

خاطی تاجروں سے 24ہزار روپے جرمانہ وصول 

ریاسی //لیگل میٹرالوجی محکمہ نے ناجائز کاروبار کرنے والے خاطی تاجروں سے24400 روپے جرمانہ وصول کیا۔لیگل میٹرالوجی محکمہ نے ناجائز منافع خوری ،ناجائز کاروبار کرنے اور دیگ رخلاف ورزیوں کے مرتکب تاجروں کے خلاف مارکیٹ چیکنگ کرکے کٹرہ میں ریسٹورنٹوں، ڈرائی فروٹ اور پرشاد کی دوکانوں کا معاینہ کیا ۔ٹیم نے ریسٹورنٹوں ، ملک پروڈکٹ دوکانداروں ،آٹا ملوں سے فی کس 5000 روپیہ جرمانہ وصول کیا۔ اور گفٹ ہائوس و غیرہ سے ماپ وتول کے دفعہ جات کی خلاف ورزی کے پاداش میں 2000 روپے جُرمانہ کیا۔ٹیم نے تاجروں کو مستقبل میں ایسی خلاف ورزیوں سے اجتناب کرنے کی تنبہیہ کی۔انہوں تاجروں سے فقط جانچ و پرتال کئے ہوئے ماپ و تول کا استعمال کرنے کی ہدایت دی اور صارفین سے پیکٹ پر دئے گئے زیادہ سے زیادہ قیمت وصول کرنے کی ہدایت دی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ روں ماہ کے دوران 23 خاطی تاجروں سے 48900 روپے بطور جُرمانہ وصول کیا گیا ۔
 
 
 

ریاسی میں اورینج ولیج کو فروغ دینے کی پیش رفت کا جائزہ 

ریاسی //ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی جی نے منگل کے روز کُنڈ خنیاری (۔۔ دیہات جسے سنگتروں کی پیداوار اور انناس پھل کے مختلف اقسام کو فروغ دینے کے لئے)کا دورہ کیا۔ڈی سی نے موضع میں کی گئی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس سکیم کے تحت موضع میں باغوں کی ڈیولپمنٹ میں اضافہ کرنا ہے۔اس سلسلہ میں125 ایکڑ اراضی پر چار سال کی مدت میں بیس ہزار درخت لگائے گئے ہیں۔اس خطہ کی زمین کو انناس کے پھل جیسے کہ سنگترے اور لیموں کی کاشت کے موافق پایا گیا ہے۔ ڈی سی کے ہمراہ چیف ہارٹیکلچر افسر وی کے گپتا ضلع سطح کے ایس ایم ایس رگھو ناتھ اوپادھیائے ،ایچ ڈی او پونی ویریندر کمار بھی تھے۔
 
 
 

بلاک کانگریس کمیٹی رام بن کا وفد ڈی سی سے ملاقی

رام بن//چوہدری محمد فاروق بلاک صدر رام بن کے زیر صدارت منعقد ہوا اس موقعہ پر تمام بلاک عہدے داران بلاک رام بن و ڈیلیگٹوں  کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنان بلاک کانگریس کمیٹی رام بن نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر موجودہ سیاسی حالات پر روشنی ڈالی گئی اورترقیاتی عمل پر بھی کافی غور وخوض کیاگیا خاص کر دیہی علاقوں میں جہاں 90%  عوام کا تعلق ہے  میں بڑی سست رفتاری سے کام کاج پر اظہار افسوس کیا گیا جس میں بجلی پانی، سڑک رابطوں کی خستہ حالی اور Mgnregaمیں محکمہ بلاک میں بڑے پیمانے کی دھاندلیوں پر افسو س کااظہار کیا گیا اور محکمہRDDکی جانب سے بدعنوانیوں کے تحقیقات کا مطالبہ کیاگیا ۔ بلاک رام بن کے علاوہ حلقہ انتخاب رام بن پورے میں زمینی سطح پر صرف30%سے کم ترقیاتی کام ہوئے ہیں90%کام موجود نہیںہیںیا پھر نہ ہونے کے برابر ہیں تقریباً پچھلے تین سالوں سے ہر مارچ ماہ کے بعد پیسہ ختم ہونے کا بہانہ کرکے لوگوں کی مزدوری ومٹیریل کی اجرتیں درہم برہم کردیں ہیں،S.B.M میں من پسند کے اسامی کو لیاجاتاہے اندرا آواس یوجنہ بھی عملے وآفیسروں کے من پسند اشخاص کو ہی ملتاہے ان تمام معاملات کی انکوائری کی مانگ کی جاتی ہے اور جو ملازم ایک کمرے سے ٹرانسفر ہوکر دوسرے کمرے میں کرسی پر بیٹھ کر اعلیٰ حکام کو غلط گائیڈ کرکے عوام کا استحصال کررہے ہیں ان کے تبادلے کا مطالبہ بھی کیاجاتاہے۔ ان تمام معاملات کو ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کی خدمت میں پیش کیا۔ ڈی سی نے بڑے غور سے وفد کے مطالبات سنے اور حل کرنے کی کوشش کا یقین دلایا اس موقعہ پر پردیش کانگریس کمیٹی کے ممبر طارق سلیم ملک ضلع کمیٹی کے رکن شکیل سنگھ بھگت، نائب صدر بلاک جنک سنگھ منہاس ، پون سنگھ چب، جنرل سکریٹری محمد اقبال مٹو، طارق حفیظ ٹاک ، لطیف چوہدری وغیرہ شرکت کی۔
 
 
 

جنگلا ت بحال کرنے کیلئے شجر کاری مہم 

ریاسی //ضلع انتظامیہ کی جانب سے پونی بلاک کے گن کلسار علاقوں میں جنگلاتی اراضی کو بازیاب کرکے مُختلف اقسام کے 5000درخت لگائے ہیں۔محکمہ جنگلات نے اس زمین کو بحال کیا اور محکمہ دیہی ترقی نے اس اراضی پر محکمہ جنگلات کے اشتراک سے شجر کاری کی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پرسننا راما سوامی جی ،اے سی ڈی محمد یوسف ملک، ڈی ایف او انور آفتاب شاہ، رینج افسر ٹھکر کوٹ نعیم نائیک ،بی ڈی او پونی ،ریاسی، پنتھل اور کٹرہ ، سیکرٹری پنچایت کولسار نے بھی شجر کاری مہم میں شرکت کی۔
 
 
 

نوا پاچی میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات پر توسیعی لیکچر

 کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کے نوا پوچی علاقہ میں تمباکو نوشی کے مُضر اثرات پر توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔لیکچر کا مقصد نوجوانوں  میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات اور منشیات اور شراب کے مضر اثرات اور اس پر قابو پانے کے طریقہ سے آگاہ کرنا تھا ۔لیکچر میں کل ملا کر 139طلاب نے شرکت کی۔لیکچر سے نوجوانوں کو تمباکو نوشی اور منشیات کے استعمال سے پیدا ہونے والے جسمانی،نفسیاتی اور سماجی نقصانات سے آگاہ کیا گیا۔اسکے منفی صحت اثرات سے مختلف نفسیاتی عمل اور دیگ ربیماریاں کی تفصیلی وضاحت کی گئی۔لیکچر کے بعد تبادلہ خیال اور جوابات کی نشست منعقد کی گئی، جس میں نوجوانوں نے جوش و خروش سے شرکت کی اورا س بدعت کے تئیں اپنے تشویش کا اظہار کیا۔بیداری مہم کی نوجوانوںنے فوج کی کاوشوں کی سراہنا کی۔
 
 
 

کشتواڑ ڈی سی کا قصابوں کے ساتھ اجلاس 

اے آئی بٹ

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں ضلع کے قصابوں کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔قصابوں نے ڈی سی کوبتایا کہ قصبہ میں50 گوشت کی دکانیں ہیں جس سے یہ لوگ اپنی روزی کما رہے ہیں۔ڈی سی کے حالیہ دورہ دچھن کے دوران لوگوں نے شکایت کی کہ وہ بھاری پیمانے پر مال و مویشی ( لائیو سٹاک )پال رہے ہیںلیکن کشتواڑ کے قصاب گوشت پاڈر اور مڑواہ کے علاقوں سے لاتے ہیں جس سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔جس پر ڈی سی نے ان قصابوں کو مال دچھن علاقہ سے خریدنے کی ہدایت دی اور ڈی ایس ایچ او کو اس عمل میں تعاون دینے کی بات کی ،تاکہ مقامی اقتصادی حالت میں بہتری ہو۔انہوں نے قصابوں کا الیکٹرانک ترازو، ریفرجریٹروں ،شیشوں اور ٹائلوں کو نصب کرنے کی ہدایت دی اور حفظان صحت کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی۔انہوں نے یہ عمل دس دنوں کے اندر اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی ،بصورت دیگر قصور واروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ڈی سی نے ایگزیکٹو افسر میونسپل کمیٹی کو اس مسئلہ پر ہفتہ وار موقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔