مزید خبرں

غیرریاستی خاتون یاتری کی کٹرہ میں موت

یو این آئی
جموں// ماتا ویشنو دیوی کٹرہ میں حرکت قلب بند ہونے سے 65سالہ خاتون یاتری کی موت ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایاکہ ریاست اترپردیش کی نواسی مٹیا نامی خاتون گپھا کے درشن کرنے کے بعد واپس آرہی تھی کہ پانچھی نظارہ پوائنٹ کے پاس دل کا دورہ پڑنے سے گرگئی اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔قانون اور طبی لوازمات مکمل کرنے کے بعد خاتون کی میت کو حقیقی وارثین کے حوالہ کر دیاگیا۔
 
 

انڈین پوسٹل پے منٹ بنکنگ نظام

ڈویژنل کمشنرکا ڈپٹی کمشنروں کواضلاع میں متعارف کرنے پرزور

جموں//ڈویژنل کمشنر جموں سنجیوورما نے ڈپٹی کمشنروں کوہدایت دی ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے 21 اگست کوملکی سطح پر شروع کی جانے والے انڈین پوسٹل پے منٹ بنکنگ (آئی پی پی بی ) کومتعارف کیاجائے۔ڈویژنل کمشنرایک ویڈیوکانفرنس کی صدارت کررہے تھے جس میں راجوری،رام بن ،کٹھوعہ اورادہم پورکے ڈپٹی کمشنروں نے بذریعہ ویڈیوکانفرنس شمولیت کی اورمنفردبنکنگ سہولت کوانتظامی سطح پرلاگوکرنے سے متعلق جانکاری دی۔اس دوران اے ڈی ڈی سی جموں سوریا جبین ،ڈائریکٹر پوسٹل سروسز گوربھ شری واستوا ،سینئر سپرانٹنڈنٹ پوسٹل سروسز جے آرانگرال ودیگرسینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس دوران ڈائریکٹرپوسٹل سروسزنے انڈین پوسٹ پے منٹ بنکنگ کے بارے میں بتایاکہ یہ سروس ان علاقوں میں دستیاب کرائی جائے گی جہاں بنکوں کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔اس دوران ڈویژنل کمشنرنے ڈپٹی کمشنروں کوہدایات دیں کہ وہ پوسٹل سروسزڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون کرکے علاقوں کی نشاندہی کریں تاکہ لوگوں کواس سکیم سے مستفیدکیاجاسکے اورلوگوں کواس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانکاری دی جاسکے۔
 
 

جے ایم سی میں ادویات کی عدم دستیابی 

 سٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے نوٹس لیا

جموں//شری چندرموہن شرما، رکن سٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن ،جموں وکشمیر نے ایک خبر جوانٹی ریبیز ویکسین، سیرم اورانٹی سیرم جوسانپ کے کاٹنے کے بعداستعمال میں لائی جاتی ہے کی جموں میڈیکل کالج میں کمی سے متعلق تھی کا(سوموٹو)سنجیدہ نوٹس لیاہے ۔خبرمیں لکھاگیاہے کہ جموں میڈیکل کالج میں انٹی ریبیز ویکسین، سیرم اورانٹی سیرم کی عدم دستیابی کی وجہ سے بہت سی انسانی جانیں تلف ہوچکی ہیں ۔جاری نوٹس میں کہاگیاہے کہ کتوں اورسانپوںکے کاٹے ہوئے مریضوں کوخداکے بھروسے نہیں چھوڑاجاسکتاہے ۔یہ انتظامیہ کی غفلت ہے جس کی وجہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔سٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن کے رکن شری چندرموہن شرمانے کمشنرسیکریٹری ہیلتھ اینڈمیڈیکل ایجوکیشن ،ڈائریکٹرہیلتھ سروسز جموں،پرنسپل میڈیکل کالج جموں اورمیڈیکل کارپوریشن لمیٹیڈ جموں اورکمشنرجموں میونسپل کارپوریشن کو آئندہ سنوائی میں جواب پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
 
 

طالب حسین کی حفاظت کےلئے پختہ انتظامات کامطالبہ 

جموں//سماجی کارکن مشتاق انقلابی نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سب ڈسٹرکٹ جیل ہیرانگرمیں قید کٹھوعہ کیس کے متاثرین کوانصاف دلانے کےلئے جدوجہدکرنے والے سماجی کارکن طالب حسین کوخصوصی سیل میں رکھ کراس کی حفاظت کویقینی بنایاجائے۔یہاں جاری پریس بیان میں سماجی کارکن مشتاق انقلابی نے کہاکہ طالب حسین ،معروف زمانہ کٹھوعہ کیس کااہم گواہ اورجہدکارہے اس لیے پولیس حکام کوچاہیئے کہ وہ اس کی حفاظت کےلئے خصوصی بندوبست کرے ۔انہوں نے کہاکہ طالب حسین پراس سے پہلے بھی کچھ لوگوں نے مبینہ طورحملہ کیاتھاجس سے ظاہرہوتاہے کہ کچھ طاقتیں اس کوجان سے مارنے کی تاک میں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی گورنرانتظامیہ بالخصوص ڈائریکٹرجنرل آف پولیس کوچاہیئے کہ وہ طالب حسین کی حفاظت کےلئے سخت اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس کی تحویل میں اگرطالب کوکچھ ہواتواس کی ذمہ دار جموں کشمیرپولیس ہوگی۔
 
 

بھارتیہ جنتایووامورچہ کی ریاستی اکائی تشکیل 

جموں//بھارتیہ جنتاپارٹی یوامورچہ کے صدر وکاس چوہدری نے بی جے پی کے ریاستی صدر رویندررینہ،ریاستی جنرل سیکریٹری ،اشوک کول کی مشاورت کے بعد بھارتیہ جنتاپارٹی یووامورچہ کی ریاستی ٹیم تشکیل دی جواس طرح ہے کرن سنگھ ،اشانت گپتا،ایڈوکیٹ انوبہل سمبیال ، سنی سنگوترہ ،حسن پاشا، سیرے سیٹھی ، بلال پرے ،کیشوکھجوریہ اورمکسن ٹکو کوریاستی نائب صدور جبکہ آشیش شرما، ارون دیو سنگھ جموال اورترون شرما کوبی جے وائی آیم کاریاستی جنرل سیکریٹریز ۔للت رینہ ،ابھیشک سلاتھیہ، وکرم جیت سنگھ منہاس، ایشانت مہاجن، اجے منہاس، جیون شرما،راہل ہیرا، سنجے پریہار، گردیوسنگھ ٹھاکوراورشام مہرا کو ریاستی سیکریٹریز، راہل شرما، شان شرما، راکیش شرما، راکیش دیو اور ایس دلیرسنگھ دیوی کوبی جے وائی آیم کاریاستی ترجمان ، نریندرسنگھ کوریاستی خزانچی،سنجے شرما کوریاستی آفس سیکریٹری، چیتن شرما کوریاستی پبلسٹی سیکریٹری، گوربھ بلگوترہ کومیڈیاسیکریٹری ،روہت ورماکوانچارج سوشل میڈیا، ایڈوکیٹ ورون کوتوال کوانچارج لیگل کمیٹی، سوربھ جین اوراجے بھارتی (گگوال) کوبی جے وائی آیم کاانچارج سٹیٹ آئی ٹی،راجیش گپتا کوایڈیشنل خزانچی ،سنی کمار کوایڈیشنل میڈیا سیکریٹری، بنٹی شرما کو سٹیٹ ایڈیشنل آفیس سیکریٹری، وریندر ٹھاکور کو سٹیٹ ایڈیشنل پبلسٹی سیکریٹری، ریپو دمن کوہلی کونیا ضلع صدرنوشہرہ نامزدکیا۔
 
 

یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کااہتمام

جموں//72ویں یوم آزادی کے سلسلے میں بٹوالس آف انڈیا (سماجی تنظیم ) کی جانب سے ایک تقریب کااہتمام کیا۔تقریب کاآغاز قومی پرچے لہرانے سے ہوا ۔اس دوران بٹوالس آف انڈیا کے جنرل سیکریٹری آرایل کیتھ نے یوم آزادی کی اہمیت کوبیان کیااوربتایاکہ آزادی ایک نعمت ہے جسے ملک کے جان بازوں نے جانوں کانذرانہ پیش کرکے حاصل کیاہے۔انہوں نے بھگت سنگھ،راج گرواوردیگرجانبازوں کی قربانیوں کاحوالہ دیا۔ہنس راج نندن نے بھی مجاہدین آزادی کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران جن لوگوں نے تقریب میں شرکت کی ان میں ایڈوکیٹ ششی کمار کیتھ اوم پرکاش ٹگا، کیپٹن کمل چند موٹن، صوبیدار میجر گونی رام کیتھ ، بلدیوچند سندھو، نائب صوبیدار رچھپال بسا، حوالدار دلے رام کیتھ، اتم چند سندھو ،نائب سرپنچ رام لال لکھوترہ، ماسٹرنریش کیتھ، میلارام ٹگا، او پی سرگوترہ، تلک راج بسہ، راج کمار چنجوترہ، ہربنس موٹن، لال چندموہٹن ،مدن راج کیتھ، جیت لال موٹن ،بوا دتہ کیتھ ، رمیش کمارموٹن،گرداس چند سرگوترہ، راج کمار کیتھ، راج کمارچنجوترہ،بلجیت کیتھ اورراہل کیتھ شامل تھے۔
 
 

ڈویژنل کمشنرنے جموں کے ترقیاتی پروجیکٹوں کاجائزہ لیا

معیارومعیاد کومدنظررکھتے ہوئے تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت 

جموں//ڈویژنل کمشنرجموں سنجیوورمانے جموں میں جاری میگاڈیولپمنٹ پروجیکٹس کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔اس دوران ڈویژنل کمشنرنے براج،ریورتوی ،بیلی چرانہ ،ملٹی ٹائر پارکنگ جنرل بس سٹینڈ، توی ریورفرنٹ ،جموں روپ وے پروجیکٹ ،ملٹی لیول پارکنگ پنج تیرتھی ، فورلیننگ جموں اکھنورروڈ، آئی آئی ٹی کیمپس عمارت جگٹی نگروٹہ ،آئی آئی ایم کیمپس اورجموں ایمز پروجیکٹوں کے جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس دوران متعلقہ افسران نے کام کے موجودہ سٹیٹس کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔اس دوران بتایاگیاکہ روپ وے پروجیکٹ کی سٹیشن عمارتیں ، اورسات ٹاور،پیرکھوہ تامہامایاپارک مکمل کرلیے ہیں اورباقی کاکام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔اس دوران دیگرپروجیکٹوں کے بارے میں بھی متعلقہ افسران نے جانکاری دی ۔اس دوران ڈویژنل کمشنرنے ہدایت دی پروجیکٹوں کی رفتار میں سرعت لاکر ان کومکمل کیاجائے۔اس دوران میٹنگ میں کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن اروندکوتوال ،وائس چیئرمین جے ڈی اے، پی ایس راٹھور، چیف انجینئر آراینڈبی جموں سدھیرشاہ، چیف انجینئر پی ایچ ای اشوک گنڈوترہ، چیف انجینئر سی پی ڈبلیوڈی ،اننت کمار، سی اے او،آئی آئی ایم جموں ایم ایل شرما، ڈویژنل منیجر ایس ایف سی جموں،رفیع خان ودیگرسینئرافسران موجودتھے۔
 
 

خواتین پینٹروں کی قومی مصوری نمائش اختتام پذیر

جموں//جموں اینڈکشمیرسنٹرفار کریٹیو آرٹس (جے کے سی سی اے ) جموں کی جانب سے ہندوستان کی خواتین پینٹروں کی قومی مصوری نمائش کایہاں کلاکیندرجموں میں اختتام پذیرہوگئی ہے۔اس دوران اختتامی تقریب میں سیکریٹری جموں میونسپل کارپوریشن سنینا مہتہ مہمان خصوصی تھے ۔نمائش میں پینٹنگ لگاکرپہلی معاسروومن سکلچرجموں وکشمیر آنجہانی گوبندکورکوخراج پیش کیاگیا۔اس دوران تقریب میں انو رمیش کمار ،اہلیہ ڈپٹی کمشنرجموں مہمان ذی وقارجبکہ دیپاسونی ،ادہم پورسے پینٹرسپیشل مہمان تھیں۔اس دوران نمائش میں ملک کی 12ریاستوں کے فنکاروں نے حصہ لیاجن میں امرت کور، انیلا سنگھ چاڑک ، انتیما منہاس ،بھارتی ہیر ، دیپا سونی، ایشا شرما، کرین مہاجن، کونین زبیر، میگاکھجوریہ، مہک شرما،پائل چڈھا گپتا، شیوانی کول بٹ، سنیتا گاندھی اورونکشاگپتاجموں وکشمیر، گائتری،ہرپریت کور، ہرسمرت کور، کرتیکا اروڑہ، مالا چاولا، نیشااورسدھا منی سود پنجاب ، انچل نرائن اورراکھی کمار نئی دہلی ،ڈاکٹرلینامسرااورپراتما سنگھ اترپردیش ،رینا ٹھاکور ہماچل پردیش، سونم سکروار مدھیہ پردیش، ڈاکٹرمیناکشی کسیل وال بھارتی اورڈاکٹر نیشہ سونی راجستھان، ممتاپاٹل گجرات ، دیپتھی جیال تامل ناڈو ،اورمینودوبے ،میتریے کمار، اورسکھانندن مغربی بنگال شامل تھیں۔اس موقعہ پر سنیامہتہ نے کہاکہ نمائش کاانعقاد کرگوبندکور کوخراج عقیدت پیش کرناباعث فخربات ہے ۔ انہوں نے جے کے سی سی اے کے ڈائریکٹراوپی شرما کاقومی سطح کی نمائش منعقدکرنے کےلئے کاوشوں کوسراہا۔اس موقعہ پر اوپی شرمانے مہمانوں کااستقبال کیااورآنجہانی گوبندکورکی خدمات کویادکیا۔اوپی شاکر ،نامور اُردوادیب نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اورجنگ ایس ورما سینئرآرٹسٹ شکریہ کی تحریک پیش کی۔
 
 
 
 
 
 
 
 

جموں وکشمیر ہائی کورٹ کو90سال بعد دو خواتین جج ملیں

یو این آئی

جموں// جموں وکشمیر ہائی کورٹ کو 90سالہ طویل انتظار کے بعد دو خواتین جج ملی ہیں۔جسٹس سندھو شرما نے بطور جموں وکشمیر ہائی کورٹ جج حلف جمعہ یعنی 10اگست کو اُٹھایا۔ ٹھیک ایک روز بعد 11اگست کو جسٹس گیتانے جموں وکشمیر ہائی کورٹ چیف جسٹس عہدہ کا حلف لیا۔سال 1928میں اس وقت کے جموں وکشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ نے ہائی کورٹ قائم کیاتھا۔اس سے قبل مہاراجہ ہی انصاف کی حتمی اتھارٹی ہوا کرتا تھا۔ تب سے لیکر آج تک جموں وکشمیر میں107جج اور چیف جسٹس آئے جن میں سے ایک بھی خاتون نہ تھی۔ جموں وکشمیر ہائی کورٹ میں متعدد خواتین وکلاءہیں جن میں شائستہ حکیم، سریندر کور، نیرو گوسوامی،سیما شیکھر، زینب شمس واتلی وغیرہ قابل ذکر ہیں، لیکن ان میں سے کسی کو ہائی کورٹ بنچ کے لئے مدعو نہ کیاگیا۔چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سندھو شرما کی تقرری سے ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ صرف ریاست میں ہی نہیں بلکہ رواں ماہ ہی سپریم کورٹ میں پہلی مرتبہ تین خواتین جسٹس آر بانو ماتھی، اندو ملہوترہ اور اندر بینر جی بیک وقت کورٹ روم پر ایوان صدارت پر براجمان دیکھیں۔حالیہ ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان بھر میں نچلی عدالتوں میں خواتین ججوں کی شرح محض27.6فیصد ہے۔ یہی صورتحال عدلیہ میں اعلیٰ سطح پر بھی ہے۔ عدالت عظمیٰ کو چار دہائیوں کے طویل انتظار کے بعد پہلی خاتون جج جسٹس فاطمہ بیوی کے روپ میں لی تھی جس کو سال 1989میں سپریم کورٹ جج بنایاگیاتھا۔اعلیٰ سطح پر خواتین کی نمائندگی کی بات کی جائے تو جموں وکشمیر ریاست میںپچھلے تین سالوں کے دوران اس حوالہ سے کافی اہم پیش رفت ہوئی۔ 2016میں محبوبہ مفتی نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کے طور حلف اٹھایا جوکہ ریاست کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملا۔حالیہ برسوں میںبیروکریسی کے اندر بھی کئی خواتین نے آئی اے ایس /آئی پی ایس کے تقابلی امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
 
 

پارلیمنٹ جموں وکشمےرکے لوگوںکو بنےادی حقوق فراہم کرے:بھیم سنگھ

جموں//نےشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفےسر بھےم سنگھ نے آج دارالحکومت دہلی مےں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمےر مےں ہندستانی شہرےوں کے سےاسی ، سماجی اور معاشی حالات کے تعلق سے ہندستانی قےادت کے بے خبر رہنے پر دکھ کا اظہار کےا جن سے وہ 26جنوری 1950سے ہی محروم ہےں جب پورے ملک کے عوام کو ہندستانی آئےن مےں دےئے گئے تمام بنےادی حقوق اور آزادی حاصل ہوگئی تھی اور جموں وکشمےر کے لوگ 14مئی 1954سے جس دن آرٹےکل 35 مےں صدارتی حکم سے اے شامل کردےا گےا تھا بنےادی حقوق کے خصوصی حق سے محروم ہوگئے۔پروفےسربھےم سنگھ نے ہرہندستانی شہری کے نام اےک مضبوط پےغام مےں کہاکہ جموں وکشمےر کے ہندستانی شہری آج بھی سےکولر اور روادا رہونے کا مظاہرہ کررہے ہےں۔انہوں نے جموں وکشمےر کے لوگوں کی تمام بنےادی حقوق سے محرومی کے لئے ہندستانی لےڈرشب کو ذمہ دار ٹھہراےا۔انہوں نے کہاکہ صدر کو پارلےمنٹ کی منظوری کے بغےر اس طرح کا حکم صادر نے کا اختےار نہےں تھا اور ےہ ہندستانی آئےنی طرےقہ کار کو نےچا دکھانے کے متراد ف ہے۔انہوں نے کہاکہ صدر کودفعہ 370کے تحت ہی کچھ اختےارات حاصل ہےں۔صدر کوجموں وکشمےر دستور ساز اسمبلی کے ختم ہونے کے بعد دفعہ370کے کسی بھی رزق مےں ترمےم کرنے کا خصوصی اختےار حاصل ہے۔پروفےسر بھےم سنگھ نے کہاکہ کچھ دہلی کی حماےت ےافتہ سےاسی جماعتےں ہندستان کے ےوم آزاد 15اگست منانے کا دکھاوا کررہی ہےں۔ حقےقت کےا ہے اور کون لوگ دہلی کے حکمرانوں کے لئے کام کررہے ہےں ےہ دےکھاجانا ہے۔پنتھرس سپرےمو نے ہندستانی پارلےمنٹ سے مطالبہ کےا کہ تمام ہندستانی شہرےوں کو ہندستانی آئےن کے تحت حاصل تمام بنےادی حقوق جموں وکشمےر کے ہندستانی شہرےوں کو بھی فراہم کئے جائےں جس سے جموں وکشمےر کے لوگوں کو بھی جمہورےت کے فوائد مل سکےں اور وہ بھی بلاکسی خوف جموں وکشمےر کے ہر کونے مےں قومی پرچم لہرا سکےں۔انہوں نے کہا کہ ہندستانی حکومت جموں وکشمےر کے لوگوں سے بات چےت کرنے مےں ناکام رہی ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمےر کے لوگ سےکولر اور جمہورےت پسند ہےں اور محبت کے سلوک کے حقدار ہےں۔ےہی پنتھرس پارٹی تحرےک کا پےغام ہے جموں وکشمےر مےں رہنے والے ہندستانی شہرےوں کی طرف سے۔
 
 

۔391یاتریوں نے 

پوتر گپھا کے درشن کئے

نیوز ڈیسک
 
سرینگر/ امر ناتھ جی یاترا کے48 ویں روز آج 391یاتریوں نے پوتر گپھامیں شولنگم کے درشن کئے۔ یاترا شروع ہونے سے اب تک 279926 یاتری اب تک پوتر گپھا میں شو لنگم کے درشن کرچکے ہیں۔