مزید خبرں

     

 بٹوت میںیوم آزادی کے انتظامات کو حتمی شکل 

 ارشد کاظمی 

بٹوت//بھارت کے 72ویں یوم آزادی کے موقعہ پر تحصیل بٹوت میں یوم آزادی 15اگست سیکولرجمہوریہ ہندوستان کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول بٹوت کے میدان میں 15اگست 2018کے دن منعقدہونے والی روایتی تقریب کو لیکرہورہی تیاریوں کاتحصیلدار بٹوت سمن کمار بھگت نے نائب تحصلدار سیف اللہ شاہ کے ہمرہ ہائر سکنڈری بٹوت میں جائزہ لیا،اس سلسلے میںانہوں نے تحصیل سطح کے مختلف محکمہ جات کے آفسران کے ساتھ میٹنگ کے انعقاد کے علاوہ ریہرسل پریڈاور دیگرنوعیت کے منعقد ہونے والے تمدنی وکلچریر پروگراموں کا معائینہ کیا اور یوم آزادی ہندوستان کی بٹوت میںمنعقدہونے والی تقریب کوحتمی شکل دینے کی متعلقہ عملے کو درکار ضروری ہدایت دی۔
 
 

 کشتواڑ میں بھاری بارش سے نظام زندگی درہم برہم 

کشتواڑ//کشتواڑ قصبہ میں منگل کے روز بھاری بارشو ں سے معمول کی زندگی درہم برہم ہوگئی۔ میدانی علاقوں میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، جسکی وجہ سے قصبہ میں سردی کی لہر دوبارہ لوٹ کر آئی ہے اور لوگوں کو مجبوراً گھروں میں ہی رہنا پڑا ہے۔تاہم، اطلاعات کے مطابق ناقص ڈر ینیج سسٹم سے قصبہ میں کئی مقامات پر بارش کا پانی نالیوں کے اوپر سے بہہ رہا تھا، جس سے لوگوں کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑاہے۔
 
 

یوم آزادی سے قبل کشتواڑ میں سیکورٹی سخت

کشتواڑ//یوم آزادی کی تقریبات سے قبل ضلع میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق تقریبات منانے والے علاقوں میں ہتھیار بند فورسز کی کافی تعداد تعینات کر دی گئی ہے۔کشتواڑ میں مین تقریب چوگان گرائونڈمیں منعقد ہو رہی ہے ،جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شرکت کریںگے۔
 
 
 

 نیشنل رورل ہیلتھ مشن یونٹ رام بن کا اجلاس

تنخواہیں واگذارکرنے کا مطالبہ
ایم ایم پرویز 
رام بن //آل جموں و کشمیر نیشنل رورل ہیلتھ مشن یونٹ رام بن کی جانب سے این آ ر ایچ ایم ملازمین کے مسائل کے سلسلہ میں ضلع صدر کے زیر قیادت ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔این آر ایچ ایم سکیم کے تحت تعینات کئے گئے ملازمین نے مبینہ الزام دیا ہے کہ انہیں مشن ڈائریکٹر کی جانب سے گُذشتہ تین مہینوں سے اجرت ادا نہیں کی گئی ہے۔یونین کے ضلع صدر محمد امین یتو نے شکایت کی ہے کہ این آر ایچ ایم کے تحت کام کرنے ولاے ملازمین مالی تنگدستی کی وجہ سے بھوک مری کے شکار ہوئے ہیںاور انکے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل سے اپنی دو وقت کی روٹی کا گُذارہ کرنے والے کے مسائل حل کرنے کے لئے مشن ڈائریکٹر نے کوئی توجہ نہیں دی ہے۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ گُذشتہ تین مہینوں سے تنخواہوں سے محروم یہ ملازمین مالی تنگدستی کے شکار ہوئے ہیں۔انہوں نے این آر ایچ ایم  ملازمین کے تنخواہ جات فوری طور واگُذار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
 

کشتواڑ میں سلائی کورس کی تربیت اختتام پذیر

 کشتواڑ// ضلع کے درنگدھروں اور ملاڑ خطہ کی خواتین کے لئے منعقدہ سلائی کلاسز اختتام پذیر ہوئے۔ ان علاقوں میں گُذشتہ دو ماہ سے یہ کورس چلائے جا رہے تھے ، جس کا مقصد خواتین کو تربیت فراہم کرکے انکے ہنر میں اضافہ کرنا ہے۔تربیت یافتہ انسٹرکٹروں کی جانب سے سلائی،بُنائی اور کڑھائی کی تربیت دی گئی۔ان کورسوں میں ملاڑ اور درنگدھروں خطہ کی 55خواتین کو تربیت فراہم کی گئی۔ ان کلاسوں کے منعقد کرنے سے خواتین کیلئے چھوٹے خودمختار کاروباری یونٹ قائم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا ہوا۔اس طرح سے ان کورسوں کے انعقاد سے خواتین کو خود کفیل بنانے میں مدد لے گی۔تربیت حاصل کرنے والی ان خواتین کو  سرکار سے مالی معاونت حاصل کرنے کے لئےNRLM کی ’’اُمید ‘‘ سکیم کے ساتھ وابستہ کیا گیا ہے۔ تربیت اختتام ہونے کے بعد ان خواتین میںاسناد بھی تقسیم کی گئیں۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے علاقہ کی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تربیتی کورس منعقد کرنے کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ اس سئے ا ن خواتین کو خود کفیل بنانے میں مدد ملے گی۔
 
 
 

آرنوڑہ، ڈوڈہ میں قومی ایکتا میٹنگ کا انعقاد 

ڈوڈہ// لوگوں میں آپسی روا داری کے جذبہ کو استحکام بخشنے کے لئے فوج کی جانب سے ضلع کے ارنوڑہ علاقہ میں ایکتا میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ،جس کا مقصد ضلع میں امن و خوشحالی کو فروغ دینا تھا۔ہمارے ملک کا کشرت میں وحدت ایک خصوصیت ہے جس نے تمام مذاہب کو اکٹھا انسانیت کے رشتہ میں باندھ کر رکھا ہے۔اس ایوئینٹ سے مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دینے کیلئے ایک عظیم پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔اجلاس میں کل ملا کر 30مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ اجلاس میںموجود لوگوں نے امن ،رواداری اور بھائی چارے کا پیغام پھیلانے کی تلقین کی۔اجتماع نے سوشل میڈیا کے ذریعہ سے افواہ بازوں پر بھی اسیر بحث کی اور ایسے عناصر سے چوکنا رہنے پر زور دیا۔ اسکے علاوہ اجلاس میں علاقہ کی ترقی کی جانکاری بھی دی گئی۔ مقامی لوگوں اور کیمونٹی لیڈروں نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فوج کی اس پہل سے خطہ میں آپسی روا دا ری کو فروغ حاصل ہوگا۔اس ایوئینٹ سے لوگوں کو روایتی بھائی چارہ اور مل جُل کر رہنے کی روایت برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔
 
 

کشتواڑ میں بغیر ہیلمٹ کے دو پہیہ سواروں کو پٹرول فروخت کرنا ممنوع 

کشتواڑ/ / ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے پٹرول پمپوں/فلنگ اسٹیشنوںکے مالکان پر دفعہ 144لاگو کی ہے، جسکی رو سے پٹرول پمپ مالکان کسی بھی دو پہیہ سوار کو پٹرول فروخت نہیں کرے گا اگر اُس نے ہیلمٹ نہ پہنی ہو۔اس طرح سے بغیر ہیلمٹ پہنے ہوئے دو پہیہ سواروں کو پٹرول فروخت نہیں کیا جائے گا۔ ضلع انتظامیہ نے یہ حُکم ایس ایس پی راجندر کمار گپتا کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ کو ایک گُذارش پر جاری کیا ہے۔ گُذارش میں ایس ایس پی نے ضلع کے عوام کی سلامتی کے لئے اس حُکم کو لازمی قرار دیا تھا ۔حُکم جاری ہونے کے بعد ایس ایس پی نے تمام فیلڈ عہدہ داروں کو ضلع مجسٹریٹ کے دفعہ144زمینی سطح پر لاگو کرنے کی ہدایت دی ہے اور اس حُکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قوانین کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔
 
 

رام بن سے دوشیزہ لاپتہ 

ایم ایم پرویز 

رام بن //تحصیل رام بن کے کابی علاقہ سے ایک دوشیزہ کے مورخہ8اگست سے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔اس سلسلہ میں دوشیزہ کے والد نے پولیس اسٹیشن دھرم کنڈ میں ایک تحریری شکایت درج کی ہے۔شکایت میں شکایت کنندہ نے خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ انکی بیٹی کا اغوا کیا گیا ہے کیونکہ بعض نامعلوم افراد نے اسے ٹیلیفون کے ذریعہ سے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے مذکورہ لڑکی کو رام بن کی جانب جاتے ہوئے ایک گاڑی میں دیکھا ہے۔شکایت کنندہ نے مزید کہا ہے کہ لاپتہ دوشیزہ کو اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے بازیاب کرنے کی کوششیں تا دم بھی ناکام ہوئی ہیں۔پویس نے شکایت موصول ہونے کے بعد زیر ایف آئی آر نمبر 41ایک معاملہ درج کیا ہے۔ایس ایچ او پولیس اسٹیشن دھرم کنڈ نے لاپتہ لڑکی کو بازیاب کرنے کے لئے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔
 
 

۔ْ14 مویشی باز یاب ، دو مشتبہ سمگلر گرفتار 

رام بن //ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بٹوت کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے منگل کی صُبح کو پتنی ٹاپ کے نزدیک 14 مویشیوں کو باز یاب کرکے دو مشتبہ سمگلر وں کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق پولیس نے جموں سرینگر قومی شاہراہ کی اولڈ ائیلائنمینٹ نزدیک بگو نالہ بٹوت ایک ناکہ لگایا تھا ۔تلاشی کے دوران مویشیوں کا ایک جھنڈ جنھیں دو افراد اپنے ساتھ لے جا رہے تھے کورکنے کا اشارہ کیا گیا ۔تاہم ، پولیس پارٹی کو دیکھ کر مشبہ سمگلروں نے راہ فرار ہونے کی کوشش کی لیکن کافی تعاقب کے بعدپولیس نے انہیں پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔تحقیقات کرنے کے دوران مشتبہ سمگلروں نے بتایا کہ وہ ان مویشیوں کو کشمیر سمگل کر رہے تھے۔مذکورہ افراد ان مویشیوں کو بغیر کیس جائز دستاویزات کے کشمیر لے جا رہے تھے۔دونوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ،جن کی پہچان یاصر حسین ولد غلام محمد ساکنہ بٹوت اور مراد علی ساکنان پتنی ٹاپ کے بطور کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا ہے۔
 
 

ڈوڈہ میں محکمہ سماجی بہبود کی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا 

ڈوڈہ //ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر محکمہ بابو رام نے منگل کے روز ضلع میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے چلائی جا رہی آئی سی ڈی ایس و دیگر سکیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا ۔اجلاس میں ضلع پروجیکٹ افسر آئی سی ڈی ایس روشن لعل ،ضلع سوشل ویلفیئر افسر محمد اشرف وانی، سی ڈی پی اوز اور ٹی ایس ڈبلیوز نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع میں مختلف بہبودی سکیموں اور آئی سی ڈی ایس مراکزکی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ انہوں نے ضلع میں بقایا آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کی تعیناتی ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کرنے اور مجوزہ مراکز کو فعال بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے آنگن واڑی ورکروں کی سینیارٹی لسٹ مرتب کرنے اور تمام سٹاف بشمول آنگن واڑی ورکروں ، ہیلپروں کو AEBAS. کے ساتھ رجسٹر کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے رواں ماہ کے اختتام تک بعض مقوعی خوارک آنگن واڑی مراکز کو دستیاب کرنے کی یقین دہانی کی۔سوشل ویلفیئرسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے ا نہوں نے آئی ایس ایس ایس ،این ایس اے پی کے تحت تمام استفادہ لینے والوں کی ڈیجٹلائزیشن مکمل کرنے کی ہدایت دی،تاکہ جعلی اور فرضی استفادہ لینے والوں کو بے نقاب کیا جا سکے اور جائز استفادلینے والوں کو معاونت مہیا کی جا سکے۔انہوں نے آئی ایس ایس ایس ،این ایس اے پی کے تحت بقایا معا ملات کی فہرست تکمیل کرنے اور اسے فوری طور ڈائریکٹوریٹ کو بھیجنے کی ہدایت دی ،انہوں نے ناری نکیتن ڈوڈہ کے لوگوں کی خصوصی دیکھ بال کرنے کی ہدایت دی۔ دریں اثنا،ایڈیشنل سیکرٹری نے محکمہ کے ملازمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیااو ر انکی شکایات اور مسائل سُن لئے اور انکے ازالہ کے لئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی۔انہوں نے تمام کام بر وقت تکمیل دینے کی ہدایت دی۔
 
 

حادثہ میں موٹر سائیکل سوار کی موت

زاہد ملک 

ریاسی //پولیس بیان کے مطابق پولیس پوسٹ بھامبلہ کو ایک اطلاع ملی کہ ایک موٹر سائیکل زیر نمبر 2229/۔ JK02AS اور ایک ٹاٹا موبائیل زیر نمبر JK02AX-6538کے درمیان قومی شاہراہ گودار کے مقام پر ٹکر ہوئی جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار موقعہ پر ہی لقمہ اجل ہو گیا ،جسکی شناخت بلونت سنگھ ولد پریتم سنگھ عمر 39سال ساکنہ میرا جاگیر پوسٹ آفس مندرا ،اکھنور کے بیان کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار بھامبلہ جا رہا تھا کہ قومی شاہراہ گودار پر حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔