مزید خبرں

ترال میں بی جے پی لیڈر کی رہائش گاہ پر حملہ

سری نگر//ترال میں بی جے پی لیڈر کے گھر پر جنگجوئوں کے حملہ سے زبردست خوف و دہشت کا ماحول پید ا ہوا ۔ اس دوران فورسز نے حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے جگہ جگہ تلاشی کاروائی شروع کی ہے ۔ جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال سے چند کلو میٹر دور مونگہامہ علاقے میں جنگجوں نے 28اور29اگست کی درمیانی رات کو بی جے پی سے وابستہ امیدوار اوتار سنگھ کے گھر پر بارہ بجے کے قریب شدید فائرنگ کی ۔جس دوران بی جے پی لیڈر کی رہائش گاہ پر مامور اہلکار وں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کی وجہ سے علاقے میں گولیوں کے گن گرج سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔پولیس نے بتایا اوتار سنگھ حملے کے وقت گھر میں موجود نہیں تھا اور وہ گزشتہ کئی سال سے سرینگر میں رہائش پزیر ہے جبکہ ان کی رہائش گاہ کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کی پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ۔ واقعے کے فوراً بعد فوج فورسز اور پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ۔
 

پہاڑی سے گر کر خاتون لقمہ اجل

منڈی/عشرت حسین بٹ/ منڈی صدر مقام سے پانچ کلو میٹر دوری پر واقعہ بیدار گاوں میں ایک خاتون پہاڑ سے گر کر لقمہ اجل بن گئی۔ پولیس زرائع کے مطابق بدھ کو بیدار میں ایک عورت جس کی شناخت ارشا بیگم زوجہ علی محمد ساکنہ بیدار کے طور پر ہوئی ہے ، اپنے مال مویشیوں کو پہاڑی پر چرا رہی تھی کہ اچانک اس کا پاوں پھسل گیا اور وہ ایک گہری کھائی میں جا گری۔ اسے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی حالت میں سب ضلع اسپتال منڈی علاج کے لیے لایا گیا جہاں پر اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا بعد ازاں کی کی نعش کو قانونی لوازمات کے ساتھ اس کے وارثوں کے حوالے آخری رسومات کے لیے سونپا گیا اس سلسلہ میں پولیس تھانہ منڈی میں ایک کیس بھی درج کیا گیا۔
 

نوجوان کے ہاتھوں طالبہ کی مارپیٹ

پکھرپورہ میں حالات کشیدہ،ملزم گرفتار

سرینگر//پکھر پورہ میں ایک نوجوان کے ہاتھوں طالبہ کی مارپیٹ اوردست درازی کی کوشش کی پاداش میں پولیس نے ملزم نوجوان کی گرفتار ی عمل میں لا کر واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔ وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ میں بدھ کی صبح اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب علاقے کی ہائر سکنڈی سکول میں زیر تعلیم ایک طالبہ (نام محفی) کو ایک نوجوان ناظم احمد ڈار ولد منظور احمد دار ساکنہ پکھر پورہ نے زبردست مارپیٹ کر کے اسکے ساتھ دست درازی کی کوشش کی ۔جس کے دوان طالبہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر پڑی ۔واقعے کے فوراً بعد طالبہ کے والدین جائے ورادت پر پہنچ گئے جنہوں نے اسے فوری طور نزدیکی اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے زخمی طالبہ کو سرینگر منتقل کیا ۔ ۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ 20سالہ نوجوان رواں ماہ کے 20تاریخ کو سکول میں داخل ہو کرسکول کے ایک استاد کو شدید مارپیٹ کر نے کے بعد پولیس نے حراست میں لے کر ان کے خلاف ایک معاملہ درج کیا ہے جہاں وہ چند روز قبل ضمانت پر رہا کیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں سکول میں زیر تعلیم بچوں اور والدین کے ساتھ سکولی عملہ نے مزکورہ نوجوان کے خلاف سخت قانونی کاوروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔اسی دوران ایس ایچ او پکھر پورہ نے بتایا پولیس نے واقعے کے حوالے سے اطلاع ملنے کے ساتھ مجرم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مجرم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے مطابق سزا دی جائے گی۔
 

خصوصی پوزیشن کا ہر حال میں دفاع لازم:مزاحمتی خیمہ

سرینگر//دفعہ35Aکے دفاع میں عوام کو متحد ومنظم رہ کر جدو جہد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مختلف مزاحمتی تنظیموں نے لوگوں نے ہر حال میں کمربستہ رہ کر آگے بڑھنے کیلئے کہا ہے ۔اپنے بیان میں جے کے ایل ایف ( آر ) کے سرپرست اعلی بیرسٹر ترمبو اور ایڈوکیٹ راٹھور نے دفعہ 35A کے حوالے سے پارٹی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی شناخت اور ساکھ کو ختم کرنے کے لئے پر تول رہاہے لیکن ریاستی عوام نے عزم کررکھا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انھوں نے اپنی اپیل میں ریاستی عوام کو بلا لحاظ مذہب وملت و فرقہ کے اس سازش کے خلاف کمر بستہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس طرح کسی سازش کو کامیاب ہونے دیا گیا تو آنے والی نسل کا مستقبل تاریک ہوگا۔اس دوران حریت کانفرنس جموں کشمیر کے کنوینیر اور مسلم کانفرنس کے چیرمین شبیر احمد ڈار،محاز آزادی کے صدر محمد اقبال میر ،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیرمین محمد آحسن انتو ،ینگ مینز لیگ کے چیرمین امتیاز احمد ریشی، تحریک استقلال کے چیرمین غلام نبی وسیم اور تحریک استقامت کے چیر مین غلام نبی وار نے  دفعہ 35A  کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیںاس سلسلے میں مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے ۳۰ اور ۳۱ اگست کے دیئے گئے پروگرام کی مکمل حمایت کی گئی اور اس پروگرام کو بر محل اور کشمیری عوام کے جذبات و احساسات کی عکاس قرار دیا گیا ۔ادھرپیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولانا قمی اور مولانا صوفی نے آرٹیکل 35Aکے خلاف رچائی جارہی گہری سازشوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسند ہندو تنظیموں کی تاناشاہی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ایک انچ کا خواب بھی وہ دیکھ نہیں پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اوربھاجپا کی گنڈہ گردی جموں و کشمیر کے عوام کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے نہ ہی انہیں جموں و کشمیر کے حدود میں گنڈہ گردی کرنے کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آرٹیکل 35Aکے دفاع کیلئے مزاحمتی قیادت کی جانب سے مرتب کردہ پروگرام پر من وعن سے عمل کریں۔
 

سول سوسائیٹی بانہال کی عوامی رابطہ مہم جاری

محمد تسکین 
 
بانہال // سیول سوسائیٹی بانہال کی طرف سے پچھلے کئی روز سے دفعہ 35 اے کے خلاف ہورہی سازش کو ناکام بنانے کیلئے لوگوں کو ایک ہی پیلٹ فارم پر متحدہ کررہی ہے اور اس کیلئے 30 اگست کو ریلوے سٹیشن بانہال میں ایک احتجاجی مظاہرہ اور عوام کو اِن دفعات کی آگاہی کیلئے ایک پروگرام مرتب دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سول سوسائٹی بانہال کے نظیر احمد خان نے کہا کہ سول سوسائیٹی کی  طرف سے ریلوے سٹیشن بانہال میں 30 اگست جمعرات کو ایک پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو 35A کی ریاست کو خصوصی حیثیت اور اس کے ہٹانے کی صورت میں ریاستی عوام کو منفی اثرات سے آگاہ کیا جاسکے گا۔ اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سول سوسائٹی بانہال کی طرف سے ریلوے سٹیشن بانہال میں شامیانے نصب کئے گئے ہیں تاکہ جمعرات کو دن بھر چلنے والے پروگرام کے دوران عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 

 مرکزی ملازمین کیلئے اضافی2 فیصد مہنگائی بھتہ

 اور پنشن یافتگان کو مہنگائی ریلیف دینے کیلئے کابینی منظوری 

سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے مہنگائی بھتے اور پنشن یافتگان کیلئے مہنگائی ریلیف کی ایک اضافی قسط جاری کرنے کو منظوری دی ہے۔ جس کا اطلاق یکم جولائی 2018 سے ہوگا۔ یہ اضافہ قیمتوں کے بڑھنے کے عوض بیسک پے / پنشن کی 7 فیصد موجودہ شرح کے علاوہ دو فیصد ہوگی۔مہنگائی بھتے اور مہنگائی ریلیف دونوں کو ملاکر خزانے پر 6112.20  کروڑ روپئے سالانہ اور مالی سال 19-2018 میں 4074.80 کروڑ روپئے (جولائی 2018 سے فروری 2019 تک ا?ٹھ مہینے کے عرصے میں) بار پڑے گا۔اس سے تقریباً 48 لاکھ 41 ہزار  مرکزی سرکاری ملازمین اور 62 لاکھ 3 ہزار پنشن یافتگان کو فائدہ حاصل ہوگا۔تنخواہوں اور پنشن میں یہ اضافہ منظور شدہ فارمولے کے مطابق ہے جو ساتویں مرکزی تنخواہ کمیشن کی سفارشات  پر مبنی ہے۔
 
 

پولیس اہلکار کی بندوق غائب ، پونچھ میں سیکورٹی الرٹ جاری 

راجوری /سمت بھارگو/ضلع پولیس لائنز پونچھ میں ایک اہلکار کی بندوق غائب ہوگئی ہے جس پر حکام کی طرف سے سیکورٹی الرٹ جاری کیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق جس پولیس اہلکار کا ہتھیار غائب ہواہے وہ ضلع میں تعینات ایک ڈی وائی ایس پی کے ساتھ بطور ذاتی محافظ خدمات انجام دے رہاہے اور ضلع کا ہی رہنے والاہے۔ذرائع نے بتایاکہ پچیس اور چھبیس اگست کی درمیانی شب اہلکار کا خود کار ہتھیار جس میں میگزین بھی لگی ہوئی تھیں ، پولیس لائنز سے غائب ہوگیا جس کے بعد تلاشی کارروائی شروع کی گئی تاہم ابھی تک ہتھیار برآمد نہیں ہوا۔ذرائع نے بتایاکہ حکام کی طرف سے ضلع بھر میں الرٹ جاری کیاگیاہے ۔ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ اس واقعہ کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور پولیس اہلکار کو معطل کیاگیاہے ۔ان کاکہناتھاکہ اس سلسلے میں مزید پیشرفت ہونے پر اطلاع فراہم کی جائے گی ۔
پنچایتی انتخابات میں شرکت 
 

ترال میں پولیس اہلکار کا بیٹا اغوا

ڈی سی بانڈی پورہ کی کار پر پتھرائو

نیوز ڈیسک
 
سرینگر // ترال میں پولیس کانسٹیبل کے بیٹے کو اغوا کرلیا گیا ہے جبکہ بانڈی پورہ کے ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر شدید پتھرائو کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ پنگلش ترال میں آصف احمد راتھر کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ وہ پولیس کانسٹیبل رفیق احمد کا بیٹا ہے۔ ادھر ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شاہد اقبال چودھری پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ صدر کوٹ بالا سے واپس آرہے تھے۔ان پر نادی ہل کے نزدیک مظاہرین نے حلمہ کیا اور انکی گاڑی پر اس قدر شدید پتھرائو کیا گیا کہ گاڑی توٹ پھوٹ ہو کر رہ گئی تاہم وہ بال بال بچ گئے۔
 

شاہراہ پر تیسرے روز بھی ٹریفک جام

محمد تسکین 
 
بانہال // جموں ۔سرینگر شاہراہ پر تیسرے روز بھی ٹریفک جام کی کیفیت رہی اور ادہمپور ، رام بن اور رامسو کے درمیان کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا۔ یہ ٹریفک جام ادہمپور کے نزدیک صبح کے اوقات میں پسیوں کے گر انے کی وجہ سے جاری رہا۔ ٹریفک جام کی وجہ سے سینکڑوں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کی صبح سے ہی ادہمپور کے کھیری علاقے میں شاہراہ پر پسیاں گر ائیں جس کی وجہ سے شاہراہ دوپہر ایک بجے تک بند رہی اور اس دوران ٹریفک جام ہوa۔ ٹریفک کو ایک بجے بعد بحال کیا گیا لیکن جام کی صورتحال شام تک برقرار رہی۔ ٹریفک جام کی وجہ سے بدھ کی صبح سے ہی ادہمپور۔ ناشری اور رام بن۔ رامسو اور بانہال اور نوگام کے درمیان ٹریفک جام رہا اور مسافروں کو آگے بڑھنے میں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑا۔ شاہراہ کے بحال ہونے کے بعد مختلف مقامات پر روکے گئے ٹریفک کو بحال کیا گیا اور شام تک بیشتر ٹریفک جام پر قابو پایا گیا تھا۔
 

نوجوان کے ہاتھوں طالبہ کی مارپیٹ

پکھرپورہ میں حالات کشیدہ،ملزم گرفتار

سرینگر//پکھر پورہ میں ایک نوجوان کے ہاتھوں طالبہ کی مارپیٹ اوردست درازی کی کوشش کی پاداش میں پولیس نے ملزم نوجوان کی گرفتار ی عمل میں لا کر واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔ وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ میں بدھ کی صبح اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب علاقے کی ہائر سکنڈی سکول میں زیر تعلیم ایک طالبہ (نام محفی) کو ایک نوجوان ناظم احمد ڈار ولد منظور احمد دار ساکنہ پکھر پورہ نے زبردست مارپیٹ کر کے اسکے ساتھ دست درازی کی کوشش کی ۔جس کے دوان طالبہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر پڑی ۔واقعے کے فوراً بعد طالبہ کے والدین جائے ورادت پر پہنچ گئے جنہوں نے اسے فوری طور نزدیکی اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے زخمی طالبہ کو سرینگر منتقل کیا ۔ ۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ 20سالہ نوجوان رواں ماہ کے 20تاریخ کو سکول میں داخل ہو کرسکول کے ایک استاد کو شدید مارپیٹ کر نے کے بعد پولیس نے حراست میں لے کر ان کے خلاف ایک معاملہ درج کیا ہے جہاں وہ چند روز قبل ضمانت پر رہا کیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں سکول میں زیر تعلیم بچوں اور والدین کے ساتھ سکولی عملہ نے مزکورہ نوجوان کے خلاف سخت قانونی کاوروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔اسی دوران ایس ایچ او پکھر پورہ نے بتایا پولیس نے واقعے کے حوالے سے اطلاع ملنے کے ساتھ مجرم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مجرم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے مطابق سزا دی جائے گی۔
 
 

جاوید ہمدانی کے انتقال پر تعزیتی پیغامات

سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت لیڈر آغا حسن نے راولپنڈی میں مقیم سید جاوید ہمدانی کی وفات پر رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید جاوید ہمدانی نے شہر سرینگرکے سورٹینگ سے 1948 میں ہجرت کی اورتب سے اپنی عمر کی آخری گھڑی تک کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک مخلص حریت پسند ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کارکن بھی تھے۔ آغا حسن نے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے ۔پیپلز لیگ چیئر مین شیخ محمد یعقوب اور سینئر وائس چیئر مین محمد یاسین عطائی نے سید جا وید ہمدانی کے انتقال پر گہر ے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہو ئے غمزدہ اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔لیگ نے مر حوم کو خراج عقیدت ادا کر تے ہو ئے کشمیر یوں کے تئیں اُن کی ہمدردی ،مہمان نوازی اور حریت نوازی کو خراج عقیدت ادا کیا۔پیروان ولایت نے جاوید ہمدانی کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کیلئے دعا کیا ہے۔
 

 محرم الحرام کی تقریبات کیلئے انتظامات

بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے گورنر سے ملوں گا:ڈاکٹر فاروق

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے شیعہ برادری کو یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے دوران تمام شیعہ آبادی والے علاقوں میں بنیادی ضروریات بہم پہنچانے کی گورنرسے درخواست کریں گے ۔
 

بارہمولہ میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

بارہمولہ// ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ناصر احمد نقاش نے ضلع میں محرم الحرام کے پیش نظر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس سلسلے میں ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی ۔ میٹنگ میں ایس ایس پی بارہمولہ میر امتیاز حسین ،جنرل سکریٹری جموں و کشمیر شیعہ ایسوسی ایشن عابد حسین انصاری ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق احمد بابا،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ،مختلف محکموں کے افسروں وانجینئروںکے علاوہ مختلف شیعہ انجمنوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسروں پر زور دیا کہ وہ آنے والے محرم میں لوگوں کوشیعہ آبادی والے علاقوںمیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے  ۔انہوں نے ہدایت دی کہ لوگوں کو ایام متبرکہ میں بلا خلل پینے کا صاف پانی اوربجلی کی سپلائی یقینی بنائیں ۔ انہوں نے محکمہ امور صارفین کو ہدایت دی کہ وہ راشن ،ایل پی جی ،تیل خاکی اور بالن بھی دستیاب رکھیں۔جبکہ میونسپل حکام سے کہا گیا ہے وہ امام باڑوں ،مسجدوں اور ان مقامات پر صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں جہاں سے عزاداری کے جلوس بر آمد ہونگے۔
 

حکیم یاسین نے امام بارگاہوں کیلئے3لاکھ روپئے پیش کئے

سرینگر// پی ڈی ایف چیئرمین اورممبراسمبلی خانصاحب حکیم محمد یاسین نے محرم الحرام کے پیش نظر بڈگام اور خانصاحب کی مختلف امام بارگاہوں میں روشنی کے معقول انتظامات کیلئے 3لاکھ روپئے دئے ہیں۔ حکیم یاسین نے ضلع انتظامیہ سے کہا ہے کہ آنے والے محرم الحرام کے دوران ضلع بڈگام کے تمام شیعہ اکثریتی علاقوں اور امام بارگاہوں میں بجلی کی سپلائی ، پینے کا صاف پانی اور صحت و صفائی کے انتظامات کریں تاکہ عزاداروں کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے محکمہ صحت کے حکام سے بھی کہا ہے کہ ضلع بھر کی امام بارگاہوں کی طرف جانے والی سڑکوں اور علاقوں میں خصوصی طبی مراکز قائم کئے جائیںاورمعقول تعداد میں طبی عملے کو تعینات کریں۔ 
 

ڈاکٹرحمید فیاض کومبارکباد

سرینگر// پیپلز لیگ چیئر مین شیخ محمد یعقوب اور سینئر وائس چیئر مین محمد یاسین عطائی نے جماعت اسلامی کا امیر منتخب ہو نے پرڈاکٹر عبدالحمید فیاض کومبارکباد پیش کی ہے۔
 

بانڈی پورہ کی پہاڑی بستی ہرپورہ بجلی اور پانی سے محروم

عازم جان 
بانڈی پورہ// بانڈی پورہ کی پسماندہ پہاڑی بستی ہر پورہ اٹھوتوکے باشندوں نے بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے پیش نظر متعلقہ محکموں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ 55کنبوں پر مشتمل اس پہاڑی بستی کو مکمل نظرانداز کیا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا ہے کہ سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن آٹھوتو نالہ کے قریب سڑک کشادہ کرنے کا پروگرام بناچکی ہے جہاں زمین ڈہ جانے کا سلسلہ جاری ہیاور بستی مکمل خطرے میں ہے۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شاہد اقبال چوہدری نے اس ضمن میں کہا کہ بستی بچانے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔
 

محکمہ اطلاعات کی سجاد بشیر کے ساتھ تعزیت

سرینگر//محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے ڈسٹرکٹ اِنفارمیشن افسر ادھمپور بشیر احمد سومبریا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سرینگر میں محکمہ اطلاعات کے دفتر میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ کے افسروں اور اہلکاروں نے شرکت کر کے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اِظہار کیا۔
 

گوتم نولکھاکی گرفتاری بلاجواز:وائس آف وکٹمز

سرینگر// انسانی حقوق کے مقامی فورم ووئس آف وکٹمزنے معروف حقوق البشر کارکن گوتم نولکھاسمیت کئی سماجی کارکنوں کی گرفتاری کوبلاجواز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مظلومین کیلئے آوازبلندکرنے والے کارکنوں کے خلاف اس طرح کی پالیسی کے منفی نتائج برآمدہوسکتے ہیں ۔کے این این کوموصولہ بیان میںوی اووی کے ایگزیکٹوڈائریکٹرعبدالقدیرنے کہاہے کہ این آئی اے نے مہاراشٹر اورنئی دہلی میں سماجی کارکنوں کیخلاف جوکارروائیاں عمل میں لائی ہیں ،اُن سے یہ واضح اشارہ ملتاہے کہ اب بھارت میں مظلوم اورمحکموم انسانوں کے حق میں آوازبلندکرنابھی بڑاجرم قرارپایاہے ۔انہوں نے کہاکہ گوتم نولکھانے کشمیرکی صورتحال اوریہاں مختلف نوعیت کی زیادتیوں اورخلاف ورزیوں کواُجاگرکرانے میں اہم رول اداکیاہے ،جبکہ موصوف شمال مشرقی ریاستوں میں ہورہے مظالم کیخلاف آوازاُٹھانے میں پیش پیش رہے ہیں اوراسی عوامی خدمت کیلئے اب اُنھیں فرضی کیس کے تحت پابندسلاسل بنانے کی ایک سازش تیارکی گئی ہے۔
 
 

قانون کا محافظ مجرم نکلا

جموں میں پولیس اہلکار ہیروئن سمیت گرفتار 

سری نگر//  پلوامہ سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار کوجموں میں ہیروئن سمیت گرفتار کیاگیا۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے کیس درج کرتحقیقات شروع کر دی ہے ۔ جموں پولیس نے وادی سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس اہلکار کو ہیروئن سمیت گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے بتایا پولیس کی ایک ٹیم جموں میں معمول کے مطابق ناکے کے دوران گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی، جس کے دوران پولیس نے جموں کشمیر آرمڈ پولیس7th بٹالین کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نثاراحمد ساکنہ پلوامہ کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئین ضبط کرنے کے بعد انہیں حراست میں لیا  ۔پولیس نے بتایا اگر چہ اہلکار نے ناکے کے دوران فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں فرارہونے کا موقع نہیں دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔
 

لکڑی سے جڑی صنعتوں کے معاملات 

عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر سٹیٹ لیول کمیٹی تشکیل

سرینگر//کمشنر سیکریٹری جنگلات،ماحولیات وحیاتیات سوربھ بھگت نے سول سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران لکڑی سے جڑی صنعتوں کے معاملات کا جائزہ لیا جس میں سپیشل سیکریٹری ٹیکنیکل ،ڈپٹی سیکریٹری (لیگل) اورلأ آفیسر کے علاوہ دیگر متعلقہ اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے تحت پی سی سی ایف کی قیادت میں لکڑی سے جڑی صنعتوں کے معاملات کے حل کے لئے ایک سٹیٹ لیول کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے تاکہ ہر پانچ سال بعد ان صنعتوں کے لئے خام مال کی ضرورت،سالانہ ضرورتوں کے لئے تعمیراتی لکڑی کی دستیابی اورریاست میں جنگلاتی پیداوار کا جائزہ لینے کے علاوہ مقامی بازار کا جائزہ لیا جاسکے اور لکڑی سے جڑے نئے یونٹوں کے قیام ،لائسنس اجرا ء کرنے یا لائسنس کی تجدید کے بارے میں میں اقدامات کئے جاسکیں، اگر متعلقہ کمیٹی اس بات سے مطمئن ہوکہ ان یونٹوں کے لئے جائز طور لکڑی حاصل کی جارہی ہے۔کمشنر سیکریٹری نے کہا کہ سٹیٹ لیول کمیٹی کی میٹنگ ہر دو ہفتوں میں منعقد کی جانی چاہیے جس میں پی سی سی ایف کی طرف سے رجسٹریشن فیس اوردیگر امور کا جائزہ لیاجانا چاہیے۔
 

زانسکار میں قانونی جانکاری کیمپ کا انعقاد 

کرگل//تحصیل لیگل سروسز کمیٹی زانسکار نے ڈوزنگ پھوتنگ سکول میں ایک قانونی جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا جس کی صدارت پرنسپل اینڈ سیشن جج کرگل ایس کے بھگت نے کی۔۔کیمپ میں مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ بڑی تعداد میںطلبا ء نے شرکت کی۔اس موقعہ پر سیشن جج نے نئے تحصیل کورٹ کمپلیکس پدم زانسکار کا افتتاح کیا۔جب کہ منصف جج زانسکار اوربار ایسوسی ایشن کی موجودگی میں کورٹ کمپلیکس میںتحصیل لیگل ایڈکلنک کا بھی افتتاح کیا گیا۔تقریب میں ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈبلیو ڈی بی ڈی او اورزید ای او کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔
 

سمبل میں40مکعب فٹ لکڑی گاڑی سمیت ضبط

ارشاد احمد/عازم جان
 
سوناواری//سمبل میں فاریسٹ پروٹیکشن فورس نے بھاری مقدار میں ہزاروں روپیہ مالیت کی غیر قانونی طور پر سمگلنگ کی جارہی لکڑی ضبط کی۔اطلاعات کے مطابق فاریسٹ پروٹیکشن فورس کے ملازمین نے ناید کھائے اور مرکنڈل کے درمیان رات کے چاربجے ناکہ لگایا،اس دوران ٹاٹاموبائل گاڑی  زیر نمبر jk05b1912 جس میں غیرقانونی طور کاٹی گئی سرسبزکائرولکڑی لادی گئی تھی ،کاوہاں سے گزر ہوا لیکن ناکہ پارٹی کودیکھتے ہی اسمگلر گاڑی وہیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔ فاریسٹ پروٹیکشن فورس کے اہلکاروں نے ٹاٹا موبائل گاڑی کو اپنی تحویل میں لیکر  40 مکعب فٹ کایئرو جنگلاتی لکڑی ضبط کی، جس کی قیمت ہزاروں روپیہ مالیت کی بتائی جارہی ہے۔. ڈپٹی ڈائریکٹر فاریسٹ پروٹیکشن فورس نے بتایا کہ ضبط کی گئی لکڑی اور گاڑی کوقانونی کارروائی کے بعد محکمہ جنگلات کے سپرد کیاگیا۔
 

’  تصوف:معنی اور معنویت‘‘ موضوع پر

پدم شری پروفیسر اختر الواسع کا لیکچرآج

سرینگر//باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری لیکچر سیریز کے تحت آج صبح دس بجے ’’تصّوف:معنی اور معنویت‘‘کے موضوع پر ایک لیکچر کا اہتمام کررہی ہے ،جس میں پدم شری پروفیسر اختر الواسع لیکچر دیں گے اورپروفیسر جاوید مسرت مہمان خصوصی ہوں گے۔پروفیسر اختر الواسع جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں پروفیسر صدر شعبہ اور ڈین رہ چکے ہیں ۔وہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے نائب صدراور اقلیتی لسانی امور کے کمشنر کے علاوہ کئی اونچے سرکاری عہدوں پر کام کرچکے ہیں ۔اس وقت وہ جودھپور یونیورسٹی میں وائس چانسلر ہیں ۔بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں ان کی آمد اور ایک اہم موضوع پہ ان کا لیکچر باعث مسرت ہے۔یہ پروگرام پورے دس  بجے  بابا غلام شاہ یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں شروع ہوگا ۔جس میں یونیورسٹی کے ڈین،پروفیسرز،ایسو سی ایٹ پروفیسرز  اور اسسٹنٹ پر وفیسرز کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات شرکت کریں گے۔
 

ہاری تار سوپورکے لاپتہ لڑکے کی تلاش

 پولیس نے عوامی تعاون طلب کیا 

غلام محمد
 
سوپور//سوپور پولیس نے ہاری تار سوپور کے 18برس کے زبیراحمدڈارکوڈھونڈ نکالنے کیلئے عوام کاتعاون طلب کیا ہے۔زبیراحمدڈار 26اگست سے لاپتہ ہے۔بتایا جاتا ہے کہ وہ اُس دن گھر سے نکلا لیکن واپس نہیں لوٹا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن تارزوسوپور میں گمشدگی کی ایک رپورٹ پہلے ہی درج کی جاچکی ہے۔پولیس نے اس لڑکے کو ڈھونڈ نکالنے کی کوششیں شروع کی ہیں اورعوام سے بھی اس لڑکے کوڈھونڈ نکالنے میں تعاون طلب کیا ہے۔اس سلسلے میں اگر کسی شخص یااشخاص کو اس بارے میں کوئی جانکاری ہو تو وہ پولیس پوسٹ پتوکھاہ،پولیس اسٹیشن تارزویاپولیس کنٹرول روم سوپور کو مطلع کریں۔ 
 

ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کا حاجن میں عوامی دربار

پروجیکٹوں کی پیش رفت کابھی جائزہ لیا

بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے عوام کو اُن کی دہلیز پر ہی سہولیات بہم رکھنے کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر حاجن میں ایک عوامی دربار اورجائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔حاجن میںمنعقدہ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لینا تھا۔اس موقعہ پر ایس ایس پی ،کمانڈنگ آفیسر آر آر،جے ڈی پلاننگ اور ضلع وسیکٹورل آفیسران کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے آفیسران اوربڑی تعداد میں عام شہری بھی موجود تھے۔ اس دوران حاجن قصبہ ،بہار آباد،سرونارا،کوشو باغ،وجپارہ ،گنڈ،صدر کوٹ ،بنیادی،چند نگیر،شاہ گنڈ،بٹہ گنڈ،مقدم یاری،گلشن پورہ مارکنڈل اورفُٹ بال ایسوسی ایشن زون حاجن کے وفود نے ترقیاتی کاموں سے جڑے معاملات اُبھارے۔ترقیاتی کمشنر نے وفود کے معاملات غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ وہ ان معالات کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدام کریں گے۔

 

کشمیر یونیورسٹی 

پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹیسٹ 

اب5اور6ستمبر کو لیا جائے گا

سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کی ایک اطلاع کے مطابق کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے اسلامک سٹیڈیز ،بائیو کمسٹری ،کامرس اور کمسٹری مضامین کیلئے پوسٹ گریجویٹ انٹر نس ٹیسٹ اب 5ستمبر کو لیا جائے گا جبکہ لائبری اینڈ انفارمیشن سائنس اور یاضی مضامین کا انٹرنس ٹیسٹ 6سمبر کو لیا جائے گا ۔ٹیسٹ کیلئے جگہ اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ میڈیا کارڈینیٹر کشمیر یونیورسٹی کے مطابق وہ امیدوارجن کا M.P.Ed انٹرنس ٹیسٹ 2ستمبر کو لیا جارہا ہے ،وہ اپنے داخلہ کارڈ ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں ۔
 
 

نذیراحمد صوفی کے والد فوت،عطائی کااظہار تعزیت

سرینگر// پیپلز لیگ کے سینئر وائس چیر مین محمد یاسین عطائی نے نذیر احمد صوفی العمروف داود الاسلام ساکنہ امپورہ کے والد لعلہ صوفی کے انتقال پر گہر ے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کر تے ہو ئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ درایں اثناء عطائی نے پیپلز لیگ کے دیر ینہ رکن غلام حسن وار ساکنہ سعد پورہ سوپور کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور رنج وغم کا اظہار کر تے ہو ئے غلام حسن وار اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔لیگ کے اعلیٰ سطح وفد نے جنرل سیکرٹری غلام نبی درزی کی قیادت میں اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کر تے ہو ئے مر حومہ کے بلنددرجات کی دعا کی ۔
 

پنتھرس سربراہ کا وزیراعظم کے نام مکتوب

حریت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی ہنگامی میٹنگ بلانے کی مانگ

سرینگر//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کے نام لکھے ایک ضروری خط میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلاتاخیر جموں وکشمیر کی تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں میٹنگ طلب کریں جس میں حریت کانفرنس کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے جس سے جموں وکشمیر کومزید تباہی سے بچایا جاسکے اور امن بحالی کے اقدامات کئے جاسکیں۔پنتھرس سربراہ کے وزیراعظم کو لکھے خط میں کہا گیاکہ حریت کانفرنس کے تمام دھڑوں اور سابق اراکین اسمبلی کو (جن کا جموں وکشمیر میں حریت کانفرنس سے تعلق ہے) بھی اس میٹنگ میں مدعو کیاجائے۔ انہوں نے وزیراعظمکے نام اپنی اپیل میں کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ انصاف اور امن چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے موجودہ حالات میں انتظامیہ کو چست درست کرکے بہتری لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا میں اس طرح کی بھی خبریں ہیں کہ حکومت کی بحالی کے لئے کی جارہی جوڑ توڑ بھی موجودہ صورتحال کے لئے ذمہ دار ہے۔پورا جموں وکشمیر اس وقت ایک ہی آواز میں کہہ رہا ہے کہ موجودہ اسمبلی کو فوری طورپر تحلیل کرکے نئے سرے سے انتخابات کرائے جائیں ۔انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ ریاست کے نئے گورنر ستیہ پال ملک بھی اس تجویز کی حمایت کریں گے اور وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیں گے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کی میٹنگ طلب کریں جس سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو اعتماد میں لیا  جاسکے۔