مزید خبرں

۔ 06 مویشی بازیابسمگلر گرفتار 

کشتواڑ //مویشیوں کی سمگلنگ کی بدعت سے نمٹنے اور مویشی سمگلروں کے ساتھ سختی سے کارروائی کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے کشتواڑ پولیس کے ایس آئی اچل رانا نے زیر نگرانی ایس اسی پی کشتواڑ راجندر کمار گپتا ٹنگواڑی،کشتواڑ میں ایک خصوصی ناکہ لگایا اور دوران چیکنگ  06 مویشیوں کو بازیابکرکے سمگلر محمد ابراہیم ولد عبدالمجید ساکنہ ہلڑ ،کشتواڑ کو گرفتارکیا۔جبکہ دیگر دو سمگلر شبیر احمد ولد غلام حسین ساکنہ ہلڑ،کشتواڑاور ایک نامعلوم سمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
 
 

کشتواڑ میں پوشن ابھیان  کے تحت بیداری پروگرام

کشتواڑ// لوگوں خصوصاً سپر وائزروں، آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کوبچوں اور مادر کے لئے مقوعی خوراک کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے آئی سی ڈی ایس کی جانب سے ضلع کے گالی گڈ میں ’’پوشن ابھیان‘‘ پر ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام کا انعقاد سپر وائزروں اور ہیلتھ و نیوٹرشن موبائلزروں کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ہیلتھ اینڈ نیوٹرشن موبائیلزر محسن نثار ڈول وال نے کہا کہ صحیح مقوعی خوراک زندگی کے ہر مرحلہ پر اہم ہے خصوصاً بچوں کو ذہنی صحت اور جسمانی نشو و نما کے لئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں کو مشن موڈ میں لاگو کرنے کی ضرورت ہے ،تاکہ اسکا استفادہ حقیقی لوگوں تک پہنچ سکے۔اس موقعہ پر سُر وائزروں ستیا دیوی ،نسیمہ بیگم اور اقبال بیگم نے بھی خطاب کیا ۔
 

ڈی آئی جی، ڈی سی رام بن نے 

طلاب کو بھارت دورے پر روانہ کیا 

رام بن //ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈی کے آر نے ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ اور ایس ایس پی انیتا شرما کے ہمراہ ضلع کے طلاب کے ایک گروپ کو 6 روزہ بھارت درشن پر روانہ کیا، جس کا اہتمام ضلع پولیس   نے سویک ایکشن پروگرام کے تحت کیا ہے۔گروپ میں ضلع کے مختلف علاقوں سے50طلاب شرکت کر رہے ہیں۔ گروپ کے طلاب کو دو عدد ٹریک سوٹ ،جوتے، ٹی شرٹ، بیگ ، ٹوپی،ڈائری اور قلم فراہم کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈی کے آر نے طلاب کو اس موقعہ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی نصیحت کی اور انہیں کہا کہ یہ ایک تعلیمی دورہ ہے۔ ایس ایس پی انتیا شرما نے دورے کی نمایاں خصوصیات بیان کی۔طلاب بذریعہ بس جموں روانہ ہونگے جبکہ جموں سے وہ دہلی کے لئے بذریعہ طیارہ روانہ ہونگے۔گروپ دہلی میں تاریخی یاد گار وں ، مالوں، اسٹیڈیم کا دورہ کرکے پارلیمنٹ ہائوس ، میٹرو، نامور سکولوں ،وغیرہ کا دورہ کریں گے۔ ضلع پولیس لائن رام بن کے ایس پی ارون کمار بڈگیال،فارمیسسٹ اور فوٹو گرافر بھی گروپ کے ہمراہ ہونگے۔اس موقعہ پر موجود دیگران میںاے ڈی سی ڈاکٹر گورویندر جیت سنگھ ،اے ایس پی سنجے پریہار، سی ای او رام بن ،ڈی وائی ایس ایس او،ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز،معزز شہری اور طلاب کے والدین بھی شامل تھے۔
 

رام بن میں نوڈل افسروں وسیکٹورل مجسٹریٹوں کیلئے تربیتی کیمپ

رام بن //ضلع کے ریٹرننگ افسروں اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں ،نوڈل افسروں /زونل و سیکٹورل مجسٹریٹوں کو آنے والے میونسپل انتخاب کے سلسلہ میں تازہ ترین جانکاری دینے کے لئے یک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔تربیت زیر قیادت ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ ، جو کہ ضلع الیکشن افسر بھی ہیں، کی قیادت میں منعقد کی گئی ۔دریں اثنا ء ضلع الیکشن افسر نے متعلقہ افسروں کو پولنگ سے قبل تیارہنے کو کہا۔انہوں نے الیکشن اہلکاروں کو انتخابا ت کے دوران نہایت ہی غیر جانبدارانہ رویہ اپنانے کو کہا اور انتخابات صاف و شفاف ڈھنگ سے منعقد کرنے کے لئے رہنما خطوط و قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع سطح کے ماسٹر ٹرینر اے سی آر رام بن وویک پوری، اور ایس ڈی ایم رام سو وقار گیری کے علاوہ ای وی ایم کیلئے ماسٹر ٹرینرز محمد مرتضیٰ بٹ، اور انل کمار لیکچرارزنے بھی شرکت کی اور شرکا کو ضابطہ اخلاق ، نامزدگی، نشان الاٹ کرنے کے طریقہ کار، ایم سی سی اور دیگر انتظامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔اس موقعہ  پر ایک جانچ پڑتال، نامزدگیاں دائر کرنے، نا م شدگیاں مسترد کرنے، نامزدگیوں کی قابلیت اور انتخابی عمل انتخابی نتائج تک مکمل کرنے کے سلسلہ میں پاور پوائنٹ پرینزنٹیشن دی گئی۔شرکا کو گائیڈ لائنز، رولز اور ای سی آئی کے قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں الیکشن نائب تحصیلدار ہاشم دین کے علاوہ تمام ریٹرننگ افسروں اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں نے شرکت کی۔