مزید خبرں

ساتویں تنخواہ کمیشن کی مراعات اورتنخواہوں کوڈی لنک کرنے کامطالبہ 

راجوری کے اساتذہ جمعہ کوماس کیجول لیوکریں گے،درخواستیں اعلیٰ حکام کوارسال

سمت بھارگو
 
راجوری// جموں وکشمیر میں رہبر تعلیم ٹیچرس ودیگراساتذہ تنظیموں نے اپنے دیرینہ مطالبات پورا نہ کئے جانے پر اپنے احتجاج میں شدت کاعندیہ دیتے ہوئے جمعہ کے روز ماس کیجول لیوﺅ رکھنے کااعلان کیاہے۔راجوری کے ٹیچروں کاکہناہے کہ صوبائی سطح پرجموں اورسرینگرمیں اساتذہ نے سلسلہ وار بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے جس میں راجوری کے اساتذہ بھی شامل ہیں۔راجوری کے ٹیچروں نے متعلقہ زیڈای اوزکے دفاترمیں گذشتہ روز سینکڑوں ماس کیجول لیودرخواستیں دی ہیں۔راجوری کے ایک مڈل سکول کے ٹیچر نے درخواست میں لکھاہے کہ ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی اورآل جے کے آرای ٹی ٹیچرس فورم کی جانب سے پریس کلب جموں کے باہر سلسلہ واربھوک ہڑتال کی گئی ہے تاکہ ہمیں ساتویں پے کمیشن کے فوائدحاصل ہوسکیں۔یہ لیودرخواست سکول ہیڈماسٹرکوسونپی گئی ہے جسے زیڈای اوموگلاکے پاس پہنچایاگیاہے۔اسی طرح زیڈای اوموگلاکے پاس65 ٹیچروں کی دستخط کردہ درخواست پہنچی ہیں ۔ایک خاتون ٹیچرنے بھی ماس کیجول لیوکی درخواست کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ پریس کلب جموں میں شروع کی گئی ہڑتال میں حصہ لینے کےلئے جاناچاہتی ہیں۔ایک دیگرمراسلے میں ضلع صدرجے کے آرٹی ٹی ایف راجوری منظورخان نے چیف ایجوکیشن افسر راجوری کولکھاہے کہ تمام آرای ٹیز اورآرآرای ٹیز بشمول ہیڈماسٹرراجوری ضلع ،7 ستمبر 2018کوپریس کلب جموں میں سلسلہ وارہڑتال میں حصہ لینے کےلئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ کے پاس اپنی مانگوں کوپوراکروانے کےلئے ہڑتال یااحتجاج کے سواکوئی دوسراچارہ نہیں بچاہے کیونکہ حکومت ہمارے ساتھ فٹ بال کی طرح کھیل رہی ہے۔واضح رہے کہ جموںو کشمیر سے تعلق رکھنے والے 40ہزار سے زائد اساتذ ہ ساتویں تنخواہ کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں جوتاحال سرکار کی جانب سے منظور نہیں کیا گیا ہے۔۔رہبرتعلیم ٹیچرس فورم کا کہنا ہے کہ وہ سرکار سے کوئی نیا مطالبہ نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم ساتویں تنخواہ کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں جو پہلے ہی دیگر ریاستی ملازمین کو ملا ہے اور یہاں کوئی وجہ نہیںہے کہ سرکار ساتویں تنخواہ کمیشن کو روک لے۔ SSAاور RMSAکے تحت اساتذہ ، ہیڈ ٹیچرس اور ماسٹرس کے حق میں 7thپے کمیشن کا اطلاق کرنے، ا±ن کی تنخواہوں کو سٹیٹ سیکٹر کے ساتھ منسلک کرنے کے حق میں ٹیچرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی جموں اور سرینگر میں غیر معینہ عرصہ کیلئے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔اس سلسلے میںجوائنٹ ایکشن کمیٹی چیئرمین عبدالقیوام وانی کا کہنا ہے کہ ریاستی سرکار اساتذہ کو احتجاج کرنے اور سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کر رہی ہے کیونکہ 7thپے کمیشن کا اطلاق اساتذہ کا قانونی ، آئینی اور جمہوری حق ہے جسکو ریاستی سرکار نے بلا وجہ روک کے رکھا ہے۔
 

نوشہرہ میں ایس بی آئی بنک کی 

اضافی شاخ قائم کرنے کامطالبہ 

رمیش کیسر
 
نوشہرہ//نوشہرہ کے لوگوں نے علاقہ میں سٹیٹ بنک آف انڈیا کی اضافی شاخ قائم کرنے کامطالبہ کیاہے۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں ستنام سنگھ ،وجے کمار، رام لعل، بودھراج وغیرہ نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ سٹیٹ بنک آف انڈیا نوشہرہ شاخ پر صارفین گھنٹوں قطاروں میں لگے رہتے ہیں اوراس بنک میں زیادہ تر صارفین فوجی ،سابقہ فوجی اورفوج سے متعلقہ لوگ ہیں جس کی وجہ سے بنک میں بھاری بھیڑجمع رہتی ہے اورصارفین پوراپورادن قطاروں میں کھڑے رہنے پرمجبوررہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بنک میں ایک توسٹاف کی بھی شدیدقلت ہے جس کی وجہ سے عوام کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔انہوں نے کہاکہ بنک شاخ پرزیادہ لوڑ اورزیادہ کھاتے ہونے کی وجہ سے کام متاثرہورہے ہیں ۔انہوں نے بنک کے اعلیٰ حکام سے مانگ کی کہ نوشہرہ میں ایس بی آئی بنک کی اضافی شاخ قائم کرنے کی منظوری دے کرلوگوں کی پریشانی دورکی جائے۔
 
 
 

۔4 ٹیچروں کے خلاف شکایات 

انتظامیہ نے تحقیقات کے احکامات جاری کیے 

راجوری//ضلع انتظامیہ نے ضلع کے چارسرکاراسکولوں کے اساتذہ کیخلاف مقامی لوگوں کی سکولوں سے مسلسل غیرحاضری کی شکایات کے بعد تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندربنی کے دھرون گاﺅں کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کوشکایت کی تھی جس پراے ڈی سی راجوری نے کاروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کومعاملہ کی تحقیقات کی ہدایت جاری کی۔انتظامیہ کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے محکمہ تعلیم نے ہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول پراٹ دھرون اورہائی سکول دھرون ،پرائمری اسکول تتہ پانی اورپرائمری اسکول دھرون پتراراکے خلاف شکایات کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ڈی ای پی اوراجوری گلزارحسین نے بتایاکہ تحقیقاتی کمیٹی میں زیڈای اوسندربنی،زیڈای اولوئرہتھل اورہیڈماسٹرچھانی پراٹ پرمشتمل ہے جوالزامات کی تحقیقات کرکے رپورٹ ایک ہفتے کے اندر محکمہ کوسونپے گی۔اگرچہ ڈی ای پی اونے ٹیچروں پرمقامی لوگوں کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے بارے میں جانکاری دینے سے انکارکردیا۔
 

غیرقانونی طوردیسی شراب بنانے والاشخص گرفتار

راجوری//پولیس نے کالاکوٹ کے کھاکوادریاں گاﺅں میں غیرقانونی طورپرچلائی جارہی دیسی شراب کی بھٹی کوتہس نہس کرکے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔کالاکوٹ پولیس نے یہ کاروائی خفیہ اطلاع ملنے کے بعدعمل میں لائی جس میں بتایاگیاتھاکہ ایک شخص کھاکوادریاں گاﺅں میں غیرقانونی طورپردیسی شراب بنانے کاکاروبارکرتاہے اوراسے لوگوں میں فروخت کرکے سماج میں برائیاں پھیلارہاہے۔پولیس کی ایک ٹیم جس کی قیادت ایس ایچ او کالاکوٹ انسپکٹر مشتاق حسین اورنگرانی ایس ڈی پی اونوشہرہ خالق حسین کررہے تھے نے علی الصبح ایک ٹیم کے ہمراہ موقعہ پرپہنچ کرچھاپہ مارااورپایاکہ وہ شخص دیسی شراب کررہاہے۔پولیس کودیکھتے ہی ملزم نے کچھ شراب ضائع کردیا۔پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیاجس کی شناخت چمیل سنگھ ولد منگت رام ساکن کھاہ کوادریاں کے طورپرہوئی ہے ۔پولیس نے موقعہ سے 2-3 لیٹردیسی شراب اور15 لیٹرلہان کے علاوہ برتن بھی ضبط کئے۔اس سلسلے میں پولیس نے ایک ا یف آئی آر نمبر 73/2018زیردفعہ 48(a),(e) جے اینڈکے ایکسائزایکٹ معاملہ درج کرلیاہے۔
 

لڑکی پرتشدد:پولیس نے معاملہ درج کرلیا

راجوری //ضلع پولیس نے تھنہ منڈی کے پلانگڑگاﺅں کے ایک شخص کے خلافمقامی لڑکی پرتشددکے سلسلے میں معاملہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی لڑکی کی شناخت رابیہ کوثر ساکن پلانگڑھ کے طورپرہوئی ہے جوضلع ہسپتال راجوری میں زیرعلاج ہے۔بتایاجاتاہے کہ لڑکی کے ساتھ مارپیٹ کاواقعہ صبح سات بجے پیش آیاجب وہ گھرکے قریب جارہی تھی جس کی وجہ سے اس کے سراورکچھ جگہوں پرچوٹیں آئی ہیں۔بعدازاں نے لڑکی کوضلع ہسپتال راجوری منتقل کیاگیا،دریں اثنااہل خانہ نے پولیس سٹیشن تھنہ منڈی میں شکایت درج کرائی۔اے ایس پی راجوری محمدیوسف نے بتایاکہ پولیس نے ایف آئی آر نمبر 154/2018،زیردفعہ 307/354/323 RPCکے تحت ایک شخص جوسرکاری ملازم ہے کیخلاف معاملہ درج کرلیاہے اوراس کی گرفتاری کےلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
 

۔6ملزمان کو سات سال بعد سزا سنائی گئی 

طارق شال
تھنہ منڈی/ بدھ کے روز ایڈیشنل سپیشل موبائل مجسٹریٹ تھنہ منڈی منظور احمد خان نے 37 صفحات میں مشتمل تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے پلانگڑھ سے تعلق رکھنے والے 6 ملزمان کو سزا سنائی گئی۔سال 2011 میں تھانہ پولیس تھنہ منڈی میں بابو حسین ولد مصری ۔ریاض احمد و سجاد، احمد پسران بابو حسین،محمد عالم ولد گلا،مقصود احمد ولد مصری اور محمد رفیق ولد محمد اسلم نامی ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر نمبری 78/2011 زیر دفعات 147/148/149/429 RPC اور زیر دفعہ 3 پی سی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ پولیس کی طرف سے 26/11/2011 کو عدالت ہذا میں چالان پیش کرنے کے بعد یہ مقدمہ ایڈیشنل سپیشل موبائل مجسٹریٹ تھنہ منڈی کی عدالت میں سات سال زیر سماعت رہا۔ مقدمہ مندرجہ با لا کی رو سے عدالت ہذا میں متعدد بار سیر حاصل بحث کی گئی تاہم وکیل استغاثہ و پراسیکیوٹنگ آفیسر محمد سعید کے دلائل و موقع کی شہادت کے پیش نظر یہ پا یا گیا کہ ملزمان مذکوریان دفعات زیر بحث کے تحت مجرم قرار پائے گئے۔عدالت ہذا تما م ثبوت کے ساتھ متفق ہونے کے بعد ملزمان کو دفعہ 147 کے تحت ایک سال کی سزا اور دفعہ 148 کے تحت دو سال کی سزا ا ور دفعہ 429 ار پی سی کے تحت تین سال اور اسکے علاوہ سیکشن 3 پی سی اے ایکٹ کے تحت ایک ماہ کی سزا سنائی ہے۔
 

مینڈھرمیں آئی سی ڈی ایس کے تحت بیداری کیمپ 

مینڈھر//راشٹریہ پوشن ابھیان اورمیترووندھنایوجناکے تحت تحصیل ہیڈکوارٹرمینڈھرمیں سی ڈی پی اوآراجہان کی نگرانی میں ایک بیداری کیمپ کاانعقاد کیاگیا۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم مینڈھرڈاکٹرتنویراحمد مہمان خصوصی تھے جبکہ پروگرام کی نظامت سپروائزر آئی سی ڈی ایس ظہورعلی نے انجام دی۔اس موقعہ پر خیالا ت کااظہارکرتے ہوئے ایس ڈی ایم مینڈھرتنویرخان نے کہاکہ راشٹریہ پوشن ابھیان اورمیترووندھنا یوجنا کافائدہ مستحق لوگوں تک پہنچانے کےلئے شرکاءکواپنارول اداکرناچاہیئے۔اس دوران شرکاءمیں آنگن واڑی ورکرس ہیلپرس ،بچے ،حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں شامل تھیں۔بلاک میڈیکل افسرڈاکٹرپرویزاحمدخان مہمان ذی وقارتھے۔انہوں نے بچوں کی صحت سے متعلق تفصیلی خیالا ت کااظہارکیااورشرکاءپرزوردیاکہ وہ بچوں کی پرورش کےلئے انہیں طاقت بخش غذائیں وقت پردیں۔سی ڈی پی اوآراجہان نے کہاکہ پوشن ابھیان مرکزی حکومت کافلیگ شپ پروگرام ہے جس کامقصد بچوںاورحاملہ خواتین وبچیوں کی صحت کاخاطرخواہ دھیان رکھاہے ۔اس موقعہ پر بی ڈی اومینڈھرآفتاب احمدخان، ریٹائرڈ پرنسپل ونے موہن مصری ،سماجی کارکن ستیش شرما، ضلع ریسورس پرسن مس سنگیتا ودیگران نے بھی خیالات کااظہارکیا۔
 

مولانا لیاقت حسین سعدی کے ساتھ اظہارتعزیت 

پونچھ //درگاہ شریف سائیں بابا میراں بخش کے دانش کدہ دارالعلوم حنفیہ قادریہ گونتریاںمیں ایک تعزیاتی مجلس منعقد ہوئی جس میں مرکزی جامع مسجد کے پیش امام مولانا لیاقت حسین سعدی کی نیک سیرت نانی کے وصال پرقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی رب لم یزل کے حضور بخشش ومغفرت اور بلندی درجات کی دعائیں کیں مولانا لیاقت حسین سعدی ولواحقین سوگوار کنبہ کے ساتھ اظہار تاسف وہمدردی پیش کرتے ہوئے اور صبر وتحمل کی تلقین کی واضح رہے کہ مرحومہ صوم وصلوٰة وتہجد کی پابند تھیں موصوفہ ایک سو پچاس سال کی عمر میں آخری وقت تک نماز پنجگانہ وتہجد ونوافل کی پابندتھیں جو کہ دور حاضر میں خواتین اسلام کےلئے مشعل ہدایت ہے اس موقع پر قاری محمد منظور حسین قادری پرنسپل ادارہ ہذا مولانا حافظ عبدالرشید مصباحی حافظ مشتاق احمد نعیمی حافظ عبدالحمید قادری بشارت علی خان مدرسین دارالعلوم حنفیہ قادریہ موجود تھے ۔
 

ڈی سی پونچھ نے محرم کے انتظامات کاجائزہ لیا

پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ راہل یادونے محرم کے انتظامات کاجائزہ لینے کےلئے ایک میٹنگ منعقدکی۔اس دوران ڈپٹی کمشنرنے پی ایچ ای اورپی ڈی ڈی محکمہ جات کومحرم الحرام کے مہینے کے دوران پانی اوربجلی کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔محکمہ آراینڈبی سے کہاگیاکہ جلوس کی سڑکوں کی مرمت کی جائے تاکہ عقیدت مندوں کوکسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔اس دوران ڈی سی نے سیکورٹی اورٹریفک انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی انوارالحق، تحصیلدارحویلی ومنڈی،اسسٹنٹ کنٹرولرلیگل میٹرولوجی ،سی ای اومیونسپل کمیٹی ،پی ایچ ای، آراینڈبی کے ایکسنز ،انسپکٹر اے آرٹی اوکے علاوہ ضلع افسران اورمذہبی تنظیموں کے نمائندے موجودتھے۔
 

زمینی تنازعہ پر جھگڑا

۔3زخمی ، وی ڈی سی بندوق ضبط 

سمت بھارگو
 
راجوری // خواص علاقہ میں زمینی تنازعہ پر ہوئے جھگڑا میں میاں بیوی سمیت 3افراد زخمی ہو گئے جب کہ پولیس نے ایک وی ڈی سی بندوق ضبط کر کے رکن کمیٹی کو گرفتار کر لیا ہے ۔ یہ واقعہ جمعرات شام کو ڈگر خواص، پولیس تھانہ بدھل میں اس وقت پیش آیا جب قطعہ اراضی پر دو کنبوں کے درمیان تنازعہ تشدد کا رخ اختیار کر گیا اور اس کے نتیجہ میں تین افراد مضروب ہوئے، زخممیوں میں محمد رفیق ولد عبدالرحمان، اس کی اہلیہ پروین اختر ساکن دگل گلہ شامل ہیں۔ تیسرے زخمی کی شناخت چھتر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیر سنگھ ولد چھتر سنگھ نے اپنی وی ڈی سی تھری ناٹ تھری گن کے ساتھ گولی چلائی تاہم یہ گولی کسی کو نہیں لگی ہے ۔ ایڈیشنل ایس پی راجوری محمد یوسف نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ فائرنگ واقعہ کا نوٹس لیا گیا ہے اور پولیس نے ہوائی فائرنگ کےلئے وی ڈی سی ممبر کو حراست میں لے کر بندوق کو ضبط کر لیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جھگڑا زمینی تنازعہ کے نتیجہ میں ہوا ہے ، مزید تحقیقات جاری ہے۔