مزید خبرں

بلدیاتی انتخابات 

محکمہ پی ڈبلیوڈی نے رہنماخطوط جاری کیے 

جموں// اجازت نامے اوراین اوسی سرٹیفکیٹس جاری کرنے کے سلسلے میں اپنائی جارہی عمل کومزید استوار بنانے کیلئے جموں وکشمیرپبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ نے بزنس ریفارم ایکشن پلان کیلئے گائیڈ لائنز (رہنماخطوط)جاری کئے تاکہ مقررہ وقت تک تجارتی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے مزید آسانی ممکن ہو۔ خورشید احمد کمشنر سیکرٹری جموںوکشمیرسرکار کی جانب سے جاری کردہ سرکیولرکے مطابق پبلک ورکس ( آر اینڈ بی) ڈیپارٹمنٹ نے پہلے سے ہی اجازت نامہ(پرمیشن) کوجاری کرنے کیلئے کئی لوازمات مخصوص رکھے ہیں مگر بی آر اے پی زیر ای او ڈی پی کے تحت لاگو کرنے کیلئے مطلع کرنے کے اقدمات اٹھائے گئے ۔جاری کردہ سرکیولر کی اگربات کی جائے کو مقرر وقت کے اندر اندر تمام کاغذی طورپر لوازمات کو  پورا کرنے کیلئے محکمہ پی ڈبلیو ڈی( آر اینڈ بی) اور  اسکے ماتحت  تمام نظم کاروں کو ٹھوس  اقدامات کرنے ہوںگے۔خاص بات تو ہے کہ ایگزیکٹو انجینئر کی جانب سے بھیجے گئے کسی بھی درخواست پرعمل پیرا کرنے کیلئے جونیئرافسران کو ایک دن سے لیکر تین دن کا وقت لگناچاہئے۔ جبکہ مخصوص مدت کے اندر اندر اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ڈرائنگ برانچ کو کاغذات پر جانچ کرنے کیلئے3 دن کاوقت دیاگیاہے ۔اسی طرح ایگزیکٹو انجینئر کے دفترسے سپرانٹنڈنٹ انجینئر کے دفتر تک کاغذات پر عمل درآمد کرنے کیلئے دو دن سے زیادہ وقت نہیں لگناچاہیئے بعدازاں متعلقہ سپرانٹنڈنٹ انجینئر کے دفترسے تمام لوازمات پورے ہونے کے بعد ہی این اوسی کی سرٹیکفیٹ اجرا کرنے کیلئے  ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفترکو رجوع کرناہوگا جہاںپر کاغذات کی جانچ ہونے کے بعدسات یوم کے اندر اندر ڈی ڈی سی کو  این اوسی کی سرٹیکفیٹ جاری کرنی ہوگی اوراس ضمن میں  پی ڈبلیو ڈی کے تمام افسران کو بھی مطلع کرناہوگا جوبعدمیںآن لائن پر دستیاب ہوگی۔
 

ادہم پورمیں سوچھتامہم جاری

 ریہڑی وپھڑی یونین کے زیراہتمام بیداری پروگرام

 اودھمپور// سوچھتا ہی سیوا‘ پکھواڑا مہم کے طورپر ریہڑی و پھڑی یونین اودھمپورنے منی سٹیڈیم اودھمپور میں ایک خصوصی بیداری پروگرام کااہتمام کیا ۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور رویندر کمار خصوصی مہمان کے طورپرموجود رہے۔ اپنے استقبالیہ خطبہ میں چیئر مین ریہڑی وپھڑی یونین ہنسراج ٹھاکر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو یقین دلایا کہ ہرایک سبزی و پھل بیچنے والا سوچھتا مہم کا تعاون  دے کر پالی تھین لفافوں کو استعمال کرنے سے گریز کرے گا ۔انہوں نے تمام صارفین سے اپیل کی ہے وہ پھل وسبزی خریدنے کے وقت اپنے ساتھ کپڑے کے بیگ یا غیر پولیتھین لفافوں جیسے پٹسن یا کاغذ کے بنائے گئے لفافوں کو ساتھ میں لایاکریں۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور نے ریہڑی و  پھڑی یونین کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اورضلع بھرکو صاف وستھرا بنانے میں اس طرح کاتعاون  پیش کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پالی تھین نہ گلنے والا آئٹم ہے جس سے ماحول میںکئی گنا آلودگی کو پھیلاتا  ہے۔ انہوںنے تمام شرکاء سے اپیل کی ہے وہ پٹسن یا کاغذکے لفافوں کااستعمال کرنے کی عادت بنائیں اور ساتھ میںصاف ستھر اورشفاف  ماحول  پیدا کرنے میں اپنا بھرپورتعاون فراہم کریں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر انجینئر سجاد بشیر‘چیف ایگزیکٹو آفیسر میونسپلٹی‘سنتوش کوتوال‘نائب تحصیلدار بلونت سنگھ‘ریہڑی  یونین کے صدر یشپال گپتا اور دیگراان اعلیٰ افسران موجود رہے۔
 

 قومی یکجہتی کونسل کااجلاس طلب کیاجائے

پروفیسربھیم سنگھ کی وزیراعظم سے اپیل

جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی، قومی یکجہتی کونسل (این آئی سی)کے سابق رکن اور اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی ، جموں وکشمیر کے ایکزیکیو چیرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے وزیراعظم نریندرمودی سے قومی یکجہتی کونسل کی ہنگامی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس سے ہندستان کے آس پاس پیدا ہونے والے بین الاقوامی امور اور داخلی محاذ پر ملک کے پریشان کن حالات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔انہوں نے وزیراعظم پر زور دیا کہ قومی یکجہتی کونسل کو بحال کیا جائے جس کا جب سے انہوں نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا ہے کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے 1963میں قومی یکجہتی کونسل قائم  کی تھی اور بین الاقوامی اور گھریلو معاملات شدت سے شامل رہے اور قومی سطح پر تقریباًً تمام شعبوں کے سیاسی اور سماجی نمائندو ں کا اہم قومی پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے کہاکہ  جموں وکشمیر کی صورتحال بگڑ رہی اور جنوبی ریاستوں یا پھر شمال مشرقی علاقوں سے بھی قومی اتحاد کے لئے حوصلہ افزا  اشارے نہیں مل رہے ہیں۔ملک کے تمام علاقوں کے لوگوں کو انصاف، سماجی تحفظ اور ہندستانی آئین میں دیئے گئے انسانی حقوق چاہئیں۔قومی یکجہتی کونسل سے یہ واضح پیغام جانا چاہئے کہ ہندستان میں تمام شہریوں کو ہر سطح پر تمام انسانی ، بنیادی حقوق  اور انصاف ملنا چاہئے۔  کشمیر سے کنیا کماری تک تمام لوگوں کو ایک آئین اور ایک جھنڈے کے ساتھ سماجی تحفظ  اور بنیادی حقوق ملنے چاہئیں ۔ وزیراعظم کی صدارت میں قومی یکجہتی کونسل سے لوگوں کو یہ پیغام جانا چاہئے۔
 

سیکرٹری سپورٹس کونسل کا انڈور سپورٹس کمپلیکس جموں کا دورہ 

جموں//جے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر نسیم جاوید چوہدری نے جموں میں انڈور سپورٹس کمپلیکس اور ایم اے سٹیڈیم کا دورہ کر کے وہاں پر جاری تعمیری سرگرمیوں کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر سیکرٹری نے انڈور سپورٹس کمپلیکس میں کوچز اور عملے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کمپلیکس پر جاری ترقیاتی کاموں میں سرعت لاکر انہیں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ڈاکٹر نسیم جاوید نے کہا کہ سٹیڈیم نوجوانوں کو کھیل کود سے متعلق تربیت دینے میں اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کمپلیکس  میں ہاتھ میں لئے گئے کام کی تکمیل سے کھلاڑیوں کو اضافی سہولیات دستیاب ہوں گی جس کی بدولت کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح کی کھیل سرگرمیوں میں حصہ لینے کے قابل بن سکیں گے۔ایگزیکٹو انجنئیر، سپورٹس کونسل کے منیجرز اور دیگر حکام بھی دورے کے دوران سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔
 

 پانچ محکموں سے متعلق جائزہ میٹنگ منعقد

شکایتی سیل نے صوبہ جموں کی78شکایات کا نپٹارا کیا 

سر ی نگر/ پروجیکٹ ڈائریکٹر جموں اینڈ کشمیر گورنرس گریوینس سیل انعام الحق صدیقی نے جموں صوبے پانچ محکموں سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی اور مختلف شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات اُٹھائے ۔یہ شکایات ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 18؍ ستمبر 2018ء کو زیر غور لائے گئے ۔سبھی پانچ محکموں کے نوڈل افسران جن میں چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی جموں، ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں ، ڈائریکٹر سول سپلائز اینڈ سی اے ، ڈائریکٹر فلوری کلچر جموں اور ڈائریکٹر لوکل باڈیز جموں شامل تھے،نے سول سیکرٹریٹ جموں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میںشرکت کی ۔ میٹنگ میں بتایا  گیا کہ ان محکموں سے اب تک 108شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں 78شکایات کا نپٹارا کیا گیا اور 30 شکایات پر عمل جاری ہے ۔متعلقہ محکموں کے نوڈل افسروں پر زور دیا کہ وہ عوام کو درپیش مسائل کے ساتھ سنجیدگی کے ساتھ پیش آئے اور ان کے جائز مطالبات اور شکایات کا ازالہ وقت پر انجام دیں۔
 
 
 

روہت کنسل نے جگتی مائیگرنٹ کیمپ کے ترقیاتی کام کا جائزہ لیا

جموںنگر/ منصوبہ بندی کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل اور ڈیزاسٹرمنیجمنٹ ، امداد اور باز آباد کاری کے سیکرٹری فاروق احمد شاہ نے جگتی میں مائیگرنٹ فلیٹوں کی تجدید کاری اور مرمت کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے ریلیف کمشنر مائیگرنٹس ایم ایل رینہ سے میٹنگ کی ۔میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ کالونی کو پینے کے پانی کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے 7کروڑ روپے کی لاگت سے ٹیوب ویل کھودے جائیں گے ۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ جگتی میں 2کروڑ روپے کی لاگت سے ایک سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کالونی کی دیوار بندی پر ساڑھے 4کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔پرنسپل سیکرٹری نے   (بقیہ صفحہ10پر۔ جائزہ لیا)
متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ اوقات کے اندر تمام پروجیکٹوں کی تکمیل یقینی بنائیں۔ انہوں نے علاقے میں پارکوں اور فلیٹو ںکی دیکھ ریکھ کے ساتھ ساتھ صحت و صفائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ۔میٹنگ میں ڈی جی ایم پلاننگ شہزادہ بلال و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
 

  آرین کیمپس چنڈ ی گڑھ میںروزگار میلہ21ستمبرکو 

 جموں// متعدد شعبوں سے تعلق ر کھنے والے15 سے زیادہ کمپنیوں نے اس بار تحریری طورپر آرین کیمپس چنڈی گڑھ کی جانب سے21 ستمبر کو منعقد ہونے والے روزگار میلہ میںشرکت کرنے کایقین دلایا ہے۔ قابل ذکرہے کہ آرین گروپ  آف کالجز نے  چنڈی گڑھ کے نزدیک ایک خصوصی ملازمتی میلے کاانعقاد کرنے کافیصلہ کیاہے اورتمام دلچسپ رکھنے والے امیدوار شرکت کرنے کیلئے www.aryans.edu.in پرجاکر اپنے عذرات آن لائن داخل کرسکتے ہیں۔یہاں پرجاری پریس بیان میں ڈاکٹر انشو کٹاریہ چیئرمین آرین گروپ نے کہا ہے کہ گریجویشن اورپوسٹ گریجویشن کے بعد ہزاروں امیدواروںنے اس سال جاب مارکیٹ میںاپنا قدم اندر رکھا ہے۔ کٹاریہ نے  مزید کہاہے کہ آرین گروپ کی   بدولت  بی ٹیک۔ایم بی اے۔بی بی اے۔ بی اے ۔بی کام  اورایم ٹیک ڈپلومہ و آئی ٹی آئی وغیرہ امیدواروں کیلئے کئی کمپنیوں جن میں شری رام پرائیویٹ لیمٹیڈ‘ایگزم انٹرپرائزز‘ ٹیلی فارمینسن انڈیا‘ لیام انٹرنیشنل‘ آٹو ڈیسک ‘ سی آئی این آئی ایف ٹیکنالوجی لیمٹیڈ‘ کے علاوہ ٹرانس انڈیا فنانشنل سروسز متعدد دیگرکمپنیاں شامل ہیںمیں ملازمت کے کئی مواقع میسر دسیتاب موجود ہیں۔ کٹاریہ نے مزید جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاہے کہ خواہشمند امیدوار اپنے ساتھ ریزیوم کی10کاپیاں و فوٹو کاپی  لانا نہ بھولیں۔
 
 

 ایڈیشنل سی ای او شرائین بورڈ اور ڈپٹی ایس پی کوالوداعیہ 

 اجے شرما ایس ڈی پی او اکھنور تعینات 

سرینگر //راج بھون نے شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے ایڈیشنل سی ای او بھوپندر کمار اور ڈپٹی ایس پی راج بھون سیکورٹی اجے شرما کو الوادع کیا۔ بھوپندر کمار قومی صحت مشن کے مشن ڈائریکٹر اور اجے شرما ایس ڈی پی او اکھنور تعینات کئے گئے ہیں۔گورنر ستیہ پال ملک نے دونوں افسران کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔
 
 

ممبئی ہسپتال میں بانہال کے کمسن کی موت پر

رہبر تعلیم ٹیچرز فورم زون بانہال کااظہارتعزیت 

بانہال // بانہال کے ناگام علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک کمسن بچے کی ممبئی ہسپتال میں موت واقع ہو گئی ہے – ذرائع کے مطابق فارسٹ آفیسر تنویر احمد خان اور فرحت آرہ ٹیچر کا کمسن بیٹا حبیب سلطان گذشتہ کچھ  عرصے سے بیمار تھا اور بعد میں اسے ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں گذشتہ روز وہ انتقال کر گیا – یہ کمسن محکمہ جنگلات کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیاقت علی ڈار اور ڈاکٹر شبیر احمد کا بھانجا تھا – کمسن کی موت پر کئی مقامی  مذہبی سماجی و سیاسی تنظمیوں نے دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے – اس کے علاوہ بانہال کے بنکوٹ علاقے میں ٹیچر فیاض احمد کے والد غلام حسن انتقال کر گئے ہیں – مرحومین کی موت پر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم زون بانہال نے رہبر تعلیم ٹیچر فرحت آرہ کے بیٹے اور فیاض احمد کے والد کی موت پر دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ اْنہوں نے مرحومین کے لئے دْعائے مغفرت اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دْعا کی ہے – اْنہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ برادری دونوں غم زدہ خاندان کے دْکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ سے اْنہیں اس کے نعم البدل عطا کرنے کی بھی دْعا کی ہے -ان کی موت پر  رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے ریاستی ایگزکیٹیو ممبر و میڈیا انچارچ مظفر احمد ، صوبائی صدر آفتاب ملک ،ضلع صدر فاروق رونیال کے علاوہ ضلع جنرل سیکٹری شفقت نثار زونل صدر بہار میر و دیگر اساتذہ برادری نے دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔
 

جموں یونیورسٹی میں انٹر کالج بیڈ منٹن مقابلے منعقد

 جموں// انٹر کالج بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ( خواتین سیکشن) ڈاکٹر داؤداقبال ڈائریکٹر آف سپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن یونیورسٹی آف جموں نیہ رمیش منگوترا نے ہمراہ کھیل کامشاہدہ کیا۔اس موقع پر مہیش شرما جی جی ایم کالج‘ جتیندرسنگھ تریکوٹہ کالج ‘  نیہا گپتا‘ جی ڈی سی کٹھوعہ سدیش بھگت جی سی ڈبلیو اودھمپور‘ وکاس کرلپویا ‘جے بھارت‘راج کمار بخشی‘سنجے سنگھ سمبیال‘جی ڈی سی اکھنور موجو د رہے۔نتائج کے تفصیلات یوں ذیل ہے:۔ پی جی ڈیپارٹمنٹ نے جی سی  ڈبلیو کٹھوعہ کو2-0))  سے ہرایا۔ جی سی ڈبلیو گاندھی نگر نے جندراح کو2-0)) سے ہرایا۔جی سی ڈبلیو اودھمپور نے جی ڈی سی نوشاہراہ کو2-0))  سے ہرایا۔ جی ڈی سی ‘اکھنور نے تریکوٹہ ڈگری کالج کو2-0))  سے شکست دی۔ جی جی ایم سائنس کالج نے جی ڈی سی کٹھوعہ کو2-0))  سے مات دی۔ جی سی ڈبلیو نے جی ڈی سی آرایس پورہ کو2-0))  سے ہرایا۔ ایسکومز نے جی سی ای ٹی کو2-0))  سے ہرایا۔میچوں کامشاہدہ کرنے والے افسران میںرویش وئید سنجیو شرماٌ ‘گو رو شرما ٌ اوروکرم جموال  اورجیون بھگت شامل ہیں
 
 

اُردو یونیورسٹی، فاصلاتی کورسز کیلئے 30 ستمبر آخری تاریخ

ایم اے عربی، ہندی ، اسلامک اسٹڈیز اور بی کام متعارف

حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سال 4 نئے کورسس ایم اے عربی ، ایم اے اسلامک اسٹڈیز ، ایم اے ہندی اور بی کام پروگرامس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سال پہلی مرتبہ آن لائن داخلے دیئے جارہے ہیں۔ پروفیسرپی فضل الرحمن، ڈائرکٹر انچارج، نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب نئے کورسز کے علاوہ سابقہ کورسز ایم اے (اردو،انگریزی،تاریخ)، بی اے ، بی ایس سی (لائف سائنسز)، بی ایس سی (فزیکل سائنسز) میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ http://manuu.ac.in/admissions/odl2018   پر دستیاب ہیں۔درخواست 200 روپے کے رجسٹریشن فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنی ہوگی۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30ستمبر 2018ہے۔امیدوار مزید تفصیلات کے لیے اسٹوڈنٹ سپورٹ سروسیز ہیلپ لائن 040-23008463، 040-23006612/13/14/15 Extn: 1801  یا  اوقات کار میں موبائل نمبر 6301910770 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔  اس کے علاوہ طلبہ حیدرآباد (شہر)، نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی ، پٹنہ، دربھنگہ (بہار)، بھوپال، رانچی، امراوتی، سری نگر (جموں و کشمیر)، جموں، لکھنؤ میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل / سب ریجنل سنٹرس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ رابطہ کی تفصیلات www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ 
 
 

ڈگری کالج سانبہ میں صفائی مہم کااہتمام

سانبہ//ڈگری کالج سانبہ نے میونسپل کمیٹی سانبہ کے اشتراک سے سوچھتاہی سیوامہم کے تحت صفائی مہم چلائی جس میں این ایس ایس رضاکاروں، طلباء، کالج عملے بشمول پرنسپل اورایگزیکٹیوآفیسرمیونسپل کمیٹی سانبہ نے بھی حصہ لیا۔افتتاحی سیشن میں پرنسپل ڈاکٹرجی ایس رکوال نے طلباء سے خطاب کیااورگردونواح کوصاف ستھرارکھنے پرزوردیا۔اس دوران طلباء کوصفائی ستھرائی رکھنے کیلئے تحریکی لیکچردیا۔انہوں نے طلباء سے کہاکہ وہ صفائی کوروزمرہ کی عادت بنائیں۔
 
 

انٹرکالجیٹ کھو کھوٹورنامنٹ

جی ڈی سی کٹھوعہ اوروومن کالج پریڈنے میچ جیتے 

عظمیٰ نیوز 
 جموں// جموں یونیورسٹی میں انٹرکالجیٹ کھو کھو( مرد ۔خواتین) ٹورنامنٹ 2018 گذشتہ روزمنعقد ہوا ۔پروفیسر نریش پادھا ڈین سائنس ‘چیف کوارڈنیٹر کیمپس اورریکٹر کٹھوعہ کیمپس بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ انہوں نے کھیل کے میدان میں جیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے علاوہ  ڈاکٹر داؤد اقبال  بابا ڈائر یکٹر سپورٹس اینڈ فزیکل ایجویکشن  یونیورسٹی آف جموں کو انعامات سے نوازا ۔ اس موقع پر مہیش شرما‘ بلبیرچب ‘ مس سمن لتا‘ ڈاکٹر برج بلوریا‘رمیش منگوترا ‘ منیش چاڑک ‘راج کمار بخشی‘وکاس کھجوریہ‘جگن کمار موجود تھے۔۔ خواتین سیکشن کا فائنل میچ۔ گورنمنٹ کالج وومن پریڈ نے پی جی ڈیپارٹمنٹ کو01پوائنٹ یعنی(03-02) سے ہرایا۔مردسکیشن کا فائنل میچ۔ جی ڈی سی کٹھوعہ نے جی ڈی سی سانبہ کو01پوائنٹ(08-07) سے ہرایا۔اس دوران میچ کی نگرانی افسران کے طورپر اجے گپتا‘انیل شرما‘ انل کمار‘دھیرج ‘جگدیو سنگھ‘ گگن کمار نے کی۔