مزید خبرں

تھنہ منڈی میں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی گئی

خاطی دکانداروں سے 1200 روپے  جرمانہ وصول 

طارق شال
تھنہ منڈی/ گزشتہ روز انتظامیہ نے تھنہ منڈی مارکیٹ کی چیکنگ عمل میں لائی اوراس دوران افسران نے مبلغ 1200 روپے بطور جرمانہ وصول کئے۔تحصیل انتظامیہ تھنہ منڈی جس کی  سربراہی نائب تحصیلدار تھنہ منڈی فاروق احمد راتھر،تحصیل سپلائی آفیسر تھنہ منڈی مرزا ضمیر احمد،اسسٹنٹ، خلاف، ورزی میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شوکت حیات شال کے علاوہ کافی تعداد میں ملازمین موجود تھے۔ مارکیٹ چیکنگ کے دوران غزالی مارکیٹ۔ بابا لطیف شال مارکیٹ ،عثمان مارکیٹ کا دورہ کیا گیا ۔اس دوران غیر معیاری اور، گلی سڑی سبزیوں کو ضائع کیا گیا اور خاطی دکانداروں سے مبلغ 1200 روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا۔ آفیسران نے دکانداروں کو ہدایت دی ہے کہ سبزیوں۔ مرغوں۔ اور اشیاء  خوردونوش کے نرخوں کو اعتدال پر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اضافی نرخ وصول کرنے کی پاداش میں کاروائی ہو سکتی ہے۔
 
 

سوئیاں کے ماسٹرمحمدفاروق خان کوصدمہ 

والداورقریبی رشتہ داروفات پاگئے 

جاویداقبال
مینڈھر//ماسٹرمحمدفاروق خان سکنہ دھارگلون سوئیاں کے والدمحترم محمدرشیدخان بدھوارشام کواچانک طبعیت ناسازہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔مرحوم موصوف ایک سیاسی وسماجی ورکربھی تھے۔مرحوم کی نمازجنازہ گذشتہ روز آبائی قبرستان میں پڑھائی گئی جس میں کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔فاروق خان کے دیگرایک رشتہ دارریٹائرڈلیکچرماسٹرمحمدشبیرخان کی گذشتہ روزصبح دِل کادورہ پڑنے سے موت ہوگئی ۔دِل کادورہ پڑنے کے بعدانہیں جموں منتقل کیاگیااورراستے میں ہی دم توڑبیٹھے ۔ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازجنازہ آج اداکی جائے گی۔مختلف سیاسی وسماجی کارکنوں ولیڈروں نے مرحومین کی مغفرت کی دعاکرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہرکی ہے۔
 
 
 

زیڈای اونے خواص زون کاتفصیلی دورہ کیا

بچوں میں وردیاں تقسیم ،ٹیچروں کوحاضررہنے کی ہدایت

راجوری // خواص زون کے زونل ایجوکیشن آفیسر چوہدری عبدالرشید نے زون کا تفصیلی دورہ کیا ۔اس دوران زیڈای موصوف نے بچوں میں وردیاںبھی تقسیم کیں اور اساتذہ کرام کو اسکولوں میں حاضررہنے کی دی ہدایات دیںتفصیلات کے مطابق ضلع راجوری کے پسماندہ اور دور دراز زون خواص کے زونل ایجوکیشن آفیسر چوہدری عبدالرشید نے زون کاتفصیلی دورہ کیا جہاں پنچایت نارلہ، پنگلار،گندہ،اودھن کوٹ چڑوال. بڈہال وغیرہ کے مڈل اسکولوں اور پرائمری اسکولوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران زیڈ ای او نے ہر اسکول کا معائنہ کیا اور بچوں میں اسکولی وردیاں بھی تقسیم کیں ۔اسی دوران زیڈ ای او خواص نے نے کئی لوگوں سے ملاقات کی اور کہا کہ اپنے بچوں کو اسکولوں میں بھیجیں کیونکہ آج کے دور میں تعلیم کے بغیر انسان کی زندگی ادھوری نظر آتی ہے ۔انہوں نے کہا تعلیم ہی انسان کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتی ہے ۔زیڈ ای او نے کہا کہ جس قوم میں تعلیم نہ ہو اس قوم کے لئے آج کے دور میں زندگی گزارنا بہت ہی مشکل ہے وہیں زیڈ ای او چوہدری عبدالرشید نے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کرام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ خود بھی اسکولی میں حاضری یقین بنائیں اور بچوں کو بھی اسکولوں میں آنے کے لئے ترغیب دیں تاکہ اسکولوں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو ،زیڈ ای او نے اسکولوں میں مڈڈے میل کابھی معائینہ کیا۔
 
 

تھنہ منڈی کے سرکاری اسکولوں کا اچانک معائینہ

زیڈای اونے غیر حاضر ملازمین کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کئے

طارق شال 
تھنہ منڈی / زونل ایجوکیشن آفیسر تھنہ منڈی نے  دو اسکولوں کا اچانک معائینہ کیا اورغیرحاضرپائے گئے ٹیچروں کووجہ بتائونوٹس جاری کرنے کے علاوہ ٹیچروں کی تنخواہ پربھی روک لگادیا۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران زیڈای اوتھنہ منڈی نے  چھ ملازمین کوڈیوٹی سے غیر حاضر پایا۔۔عوامی شکایات کی بنا پر زونل ایجوکیشن آفیسر تھنہ منڈی عبدالقیوم ندوی نے تعلیمی زونل تھنہ منڈی کے اسکولوں کا اچانک معائنہ کیا۔ مڈل اسکول بھرت پوری میں فزیکل ٹیچر سمیت چارملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا۔ اس اسکول میں محکمہ کی طرف سے اسکول کی ہیڈ مسٹرس کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ دو دنوں کے اندر اپنی پوزیشن کو واضح کریں۔دریں اثنا گورنمنٹ پرائمری اسکول بھنگائی کا اچانک معائنہ کیا گیا جس میں تین اساتذہ میں سے دو کو غیر حاضر پایا گیا۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول بھنگائی میں طلبہ کی تعداد 14 ہے جس میںسے دو طلبہ حاضر تھے۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر ریاست جموں کشمیر میں ماڈل کوڈ آف کنڈیکٹ لگنے سے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیںتاہم ان ملازمین کو دو دن کے اندر اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے کہاگیاہے۔زیڈای اونے غیرحاضرپائے گئے دوٹیچروں کی تنخواہ پربھی روک لگادی ہے۔
 
 
 

فوج کے زیراہتمام بچیوں کے عالمی دن پرتقریبات 

راجوری//راجوری اورپونچھ اضلاع کے مختلف سکولوں میں فوج کے زیراہتمام انٹرنیشنل گرل چائلڈڈے کی مناسبت سے تقریبات کااہتمام کیاگیا۔اس دوران تقریبات میں مقررین کوبچیوں کے عالمی دن کی اہمیت کے بارے میں اُجاگرکیاگیااورزوردیاگیاکہ وہ لڑکوں اورلڑکیوں میں تفریق نہ کریں اورانہیں بہترتعلیم، خوراک طبی سہولیات فراہم کریں ۔مقررین نے کہاکہ وہ بچیوں کی شادی کم عمری میں کرنے سے اجتناب کریں ۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کی بنیادبچیوں کے مستقبل پرہے ۔متعددٹیچروں اوروالدین نے تقریبات میں حصہ لیا۔علاوہ ازیں تقریبات کے دوران ’گرل چائلڈڈے کی اہمیت ‘لیکچروں کے ساتھ ساتھ بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائوسے متعلق مضمون نویسی مقابلے ،ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔جن سکولوں میں تقریبات کااہتمام کیاگیاان میں یونیورسل ہائرسکینڈری سکول درابہ سرنکوٹ، آرمی گڈول اسکول پوٹھا، گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر،ماڈل اکیڈمی درہ دلیاں، گورنمنٹ سینئرسکینڈری سکول ،کوہ نور،گورنمنٹ ہائی اسکول مگناڑ اورگورنمنٹ ہائی سکول دھارگلون شامل ہیں۔
 

جنگلاتی اراضی پرقبضہ کی کوشش ناکام 

راجوری پولیس نے تین افرادکیخلاف معاملہ درج کرلیا

راجوری//ضلع پولیس نے دلوگڑہ گائوں میں جنگلاتی اراضی پرناجائزقبضہ کرنے کی کوشش کے سلسلے میں تین افرادکے خلاف ایف آئی آردرج کردی ہے۔ذرائع کے مطابق جنگلاتی اراضی پرقبضہ کی کوشش میںفاریسٹ عملہ پرحملہ کیاگیاجس کے بعدپولیس نے قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے تین افرادکے خلاف معاملہ درج کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس کوشکایت موصول ہوئی تھی کہ جنگلات اراضی کمپارٹمنٹ نمبر 39R دلوگڑہ گائوں میں کچھ لوگ سڑک کی تعمیرکررہے ہیں اورجے سی بی ڈرائیور اوردوافرادمحمدیاسین اورمحمدزبیرحسین ولدمحبوب حسین جنگلات اراضی پرقبضہ کررہے ہیں جس کے بعدپولیس اورجنگلات محکمہ کی ٹیم موقعہ پرپہنچی جہاں قبضہ کرنے والوں نے جنگلات محکمہ کے اہلکاران پرحملہ کردیا۔پولیس نے جے سی بی ضبط کرنے کے علاوہ تین افرادکے خلاف ایف آئی آر زیرنمبر 557/2018،زیردفعہ 447-A RPC ،6/39فاریسٹ ایکٹ معاملہ درج کرلیاہے۔پولیس نے مزیدتحقیقات شروع کردی ہے۔
 
 

ڈی سی راجوری نے بدھل میں لوگوں کے مسائل سُنے 

راجوری//ضلع ترقیاتی کمشنرراجوری محمداعجاز اسدنے بدھل میں عوامی شکایات ازالہ کیمپ کاانعقاد کیاجس میں کوٹرنکہ،خواص،ترگائیں،گبرراج نگروملحقہ علاقوں کے لوگوں نے بجلی وپانی کی قلت اورصحت اورتعلیمی اداروں میں عملے کی کمی کے بارے میں مسائل اُجاگرکئے۔ اس دوران ایم جی نریگاکی پے منٹوں کی ادائیگی، رورل انفراسٹریکچر، سیاحت کوفروغ وغیرہ کی بھی مانگ کی گئی۔علاقے کے اہم مسائل جن میں کیول ترگائوں سڑک کی اپ گریڈیشن، راجوری تابدھل سڑک کی خستہ حالی دورکرنے، بدھل کوتحصیل کادرجہ دینے، ڈینٹل سرجن کی تعیناتی، سکولوں کادرجہ بڑھانے، نئے تعمیرکردہ کالج عمارت میں کلاسزکی منتقلی، بدھل میں بس سٹینڈکی تعمیر، کسانوں کومعاوضہ دینے اورسیاحتی ڈھانچے کوترقی دینے پرزوردیاگیا۔لوگوں نے اپیل کی کہ پی آرسی جاری کرنے کے اختیارات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکوٹرنکہ کودیئے جائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے متعددمسائل کانپٹارہ موقعہ پرکیااورافسران کوہدایات دیں کہ معیادبندطریقے سے لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں۔اس موقعہ پراے ڈی سی کوٹرنکہ ویدپرکاش، سی پی اویوگندرکٹوچ، سی ایم اوراجوری ڈاکٹرسریش گپتا، ایکسن پی ڈی ڈی منشی خان، ڈی پی اوڈاکٹرعبدالخیر،بی ڈی اورتحصیلداربدھل کے علاوہ تحصیل وضلع افسران بھی موجودتھے۔