مزید خبرں

پنتھرس اسٹوڈنٹس یونین 17اکتوبر کوجان بحق طلباء کویادکرے گی

جموں//نیشنل پنتھرس اسٹوڈنٹس یونین (این پی ایس یو)  17اکتوبر، 2018کو 1966میں شہید ہوئے چار طلبا کی یاد میں 52  واں طلبا یوم شہید جموں کے جی جی ایم کالج میں منائے گی جہاں طلبا کی یاد میں یادگار قائم ہے ۔خیال رہے کہ تین طلبا برجن موہن شرما، سبھاش چندر  اور گلشن ہانڈا پولیس کی فائرنگ میں سائنس کالج  کے احاطہ میں  17اکتوبر، 1966کوشہید ہوئے تھے جبکہ ایک طالب علم  سردار گرچرن سنگھ (پسو)18 اکتوبر1966 کو سٹی چوک ، جموں میں شہید ہوئے تھا۔این پی ایس یو  نے ان شہید طلبا کی یاد میں ان کی یادگار پر صبح گیارہ بجے منعقد کی جارہی میٹنگ میں  تمام طلبا سے شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔اس وقت طلبا کے لیڈر اور اب جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے بانی پروفیسر بھیم سنگھ بھی اس موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔
 
 
 

حکومت نے سٹیٹ ایوارڈس 2019 کیلئے نامزدگیاں طلب کیں

سر ی نگر /حکومت نے سال 2019ء میں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر دئیے جانے والے سٹیٹ ایوارڈ س کے لئے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔اس سلسلے میں جی اے ڈی کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اہل افراد ، تنظیموں کی نامزدگیاں بائیو ڈیٹا اور اسناد سمیت 30نومبر 2018ء تک جی اے ڈی کو بھیجی جاسکتی ہے ۔اس حوالے سے سرکاری حکمنامہ یا پالیسی جی اے ڈی کی سرکاری ویب سائٹ www.jkgad.nic.in پر دستیاب ہے۔واضح رہے کہ سٹیٹ ایوارڈ ہربرس مختلف زمروںمیں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر عطا کئے جاتے ہیں ۔ ان میں بہادری ،ادب کے شعبے میں کارکردگی ، پرفارمنگ آرٹس ، سماجی اصلاحات اینڈ ایمپاور منٹ ، کھیل کود ، ذرائع ابلاغ ، ماحولیات ، کار خانہ داری اور دیگر شعبے شامل ہیں۔سکیم کے مطابق سٹیٹ ایوارڈ س کے لئے نامزدگیاں سماجی تنظیمیں ، کھیل کود ادارے ، این جی اوز ، یونیورسٹیاں ، کلچرل اکیڈیمی ،عوامی خدمت کے لئے مختلف انتظامیہ سیکرٹری ، ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پیش کرسکتے ہیں۔  
 
 
 

وومن کالج گاندھی نگرمیں ویسٹ منیجمنٹ سے متعلق ورکشاپ

جموں//پی جی کالج فاروومن گاندھی نگرکی ویسٹ منیجمنٹ کمیٹی نے ’ویرئیس کنٹمپوریری ٹیکنیکس آن ویسٹ منیجمنٹ ‘موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کاانعقاد کیا۔اس دوران ورکشاپ میں طلباء اورتدریسی عملہ نے حصہ لیااورویسٹ منیجمنٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر میپل آرگ ٹیک انڈین پرائیویٹ لمیٹیڈ ،اُترپردیش کے ونے سونی نے ویسٹ منیجمنٹ کے بارے میں پرزنٹیشن پیش کی جبکہ بیکٹیریل انکلیشن ٹیکنیک ٹو انڈیوس کمپوسٹنگ سے متعلق ڈیمانسٹریشن راکیش سلاتھیہ جموں نے دی۔ورکشاپ کے شرکاء میںڈاکٹرسیوی بہل ،ڈاکٹروسودا چوہدری، پروفیسرشفالی ابرول،ڈاکٹرانوپما پنڈوترہ، ڈاکٹراشما گپتا، ڈاکٹرنیہا انتال ،ڈاکٹرانوپریا شرما، ڈاکٹرشاہ نواز، ڈاکٹر شلینہ گپتا،پروفیسر ہردیال سنگھ ،پروفیسراندیور چندیال،پروفیسرویرجی کول بھی موجودتھے۔اختتام پرشکریہ کی تحریک ڈاکٹر ستیندرکور ،کنوینر ویسٹ منیجمنٹ کمیٹی نے پیش کی۔
 

 ’اکیسویں صدی کے سرجیکو اتھیکل ایشوز‘پر

جموں میں تین روزہ کانفرنس 19 اکتوبر سے

یو این آئی
 جموں// جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں 19 اکتوبر سے تین روزہ کانفرنس بعنوان ’اکیسویں صدی کے سرجیکو اتھیکل ایشوز‘کا آغاز ہورہا ہے۔ متذکرہ کانفرنس میں 400 مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ ڈاکٹر سنجے بھسین نے منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا ’19 اکتوبر سے شروع ہونے والی سرجنوں کی تین روزہ کانفرنس کا انعقاد میڈیکل کالج آڈیٹوریم میں کیا جائے گا‘ ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ’جے کے چیپٹرآف ایسوسی ایشن آف سرجنس آف انڈیا ‘کے اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر سنجے بھسین نے مزید کہا کہ اس کانفرس میں ملک کے معروف سرجن حصہ لیں گے اور صحت ،طبی سائنس،جراحی اور طبی سائنس کے متعلق دیگر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دریں اثنا گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال کی پرنسپل ڈاکٹر سنندا رینہ نے نامہ نگاروں کو بتایا ’کانفرنس کے دوران  19 اکتوبر کو لایو ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ 20 اکتوبر کو اتھیکل ایشوز پر بحث ہوگی۔ اس کے علاوہ کانفرنس کے دوران مقالے پڑھے جائیں گے اور مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ میں اس کانفرنس کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں‘۔ یو این آئی
 
 

ہرمان ڈانس انسٹی چیوٹ کی جانب سے چلڈرن ڈانس ورکشاپ منعقد

جموں//ہرمان ڈانس انسٹی چیوٹ اپرگھاڑی جموں نے سموہ تھیٹروومن ونگ کے اشتراک سے کمیونٹی ہال مائیگرنٹ کیمپ پرکھوجموں میںایک روزہ چلڈرن ڈانس ورکشاپ کااہتمام کیاجس میں مختلف عمرکے 40بچوں کوانسٹی چیوٹ کے انسٹرکٹروں نے ڈانس کی تربیت دی گئی جس کامقصد بچوں کی صلاحیتوں کونکھارناتھا۔کوریوگرافر س کرن ،امیش اوراکشے نے بچوں کوبہترین اندازسے جدیدتکنیکوں کے بارے میں جانکاری دی۔تجیندرسنگھ،ایم ڈی ہرمان ڈانس انسٹی چیوٹ اورگرویندرکور،سٹیٹ سیکریٹری ،ڈانس سپورٹس کونسل آف اجے اینڈکے بھی موجودتھے۔ورکشاپ کے دوران بچوں کوزندگی میں ترقی حاصل کرنے کیلئے لگن سے محنت کرنے کی اپیل کی ۔اس موقعہ پر شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے بچوں کونومبرمیں منعقدہونے والی ڈانس سپورٹس کونسل جے اینڈکے کیلئے بھی چناگیا۔انیتاچاندپوری ،صدروومن ونگ سموہ تھیٹر ،پرنسی بٹ ،کرن اورسنتوش اورستویرکور نے فیکلٹی کومکمل تعاون دینے کی یقین دہانی کرئای۔دیاکرشا پنڈتاصدرمائیگرنٹ کیمپ نے تجندرسنگھ اورگرویندرکورکی عزت افزائی کی اورشکریہ کی تحریک بھی پیش کی۔
 
 
 

ڈی سی کٹھوعہ نے کسانوں کوتعلیمی دورے پرروانہ کیا

کٹھوعہ//ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ روہت کھجوریہ نے مشن فارانٹی گریٹڈڈیولپمنٹ آف ہارٹیکلچر(ایم آئی ڈی ایچ ) 2018-19 کے تحت کسانوں کوریاست کے مختلف مقامات کے تعلیمی دورے پرہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔دورے کے دوران کسان کرشی وگیان کیندرسانبہ جائیں گے اوروہاں پرہارٹیکلچرسیکٹر بشمول پھل ومیوہ جات، سبزیوں، مشروم،مصالحوں،پھولوں اورایرومیٹنگ پلانٹس کی پیداوارسے متعلق جانکاری حاصل کریں گے۔ڈی سی کٹھوعہ نے محکمہ زراعت کی کسانوں کیلئے سٹڈی ٹورکااہتمام کرنے کیلئے کاوشوں کوسراہا۔چیف ہارٹیکلچر آفیسر سی ایل شرمانے کسانوں کودورے کی اہمیت کواُجاگرکیا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کسانوں کی خوشحالی چاہتاہے اس لیے زراعت کے مختلف سیکٹروں میں تربیت حاصل کرکے وہ اپنے روزگارکوبڑھاوادیں اوراپنی مالی حالت کوبہتربنائیں۔