مزید خبرں

پنجاب میں زیرتعلیم کشمیری طلبہ کی چھان بین

سبھی اداروں نے جملہ معلومات پنجاب یونیورسٹی کو پیش کیں

نیوز ڈیسک
 
سری نگر//پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ریاست بھرمیں قائم نجی وسرکاری سطح کے تعلیمی اداروں اورپیشہ وارانہ کالجوں کے منتظمین کوہدایت دی ہے کہ وہ اپنے یہاں زیرتعلیم کشمیری طلاب سے متعلق سبھی طرح کی تفصیلات ومعلومات یونیورسٹی کوبھیج دیں ،اوراس حکمنامے کی پاسداری کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف علاقوں میں قائم سبھی تعلیمی اداروں نے کشمیری طلباء و طالبات سے متعلق تفصیلات روانہ کردیں ،جسکے بعداب اس شمالی ریاست میں بغرض تعلیم مقیم کشمیری طلاب اوراُنکے قریبی رشتہ داروں کے بارے میں چھان بین شروع کی گئی ہے ۔کے این این خیال رہے کشمیری طلاب کے بارے میں چھان بین کایہ فیصلہ 10اکتوبرکوجالندھر کے ایک مضافاتی علاقہ میں قائم ایک نجی انجینئرنگ کالج میں زیرتعلیم ایک کشمیری طالب علم کے رہائشی کمرے سے ایک اے کے 47رائفل اورکچھ بارودی مواد برآمدہونے اورکمرے میں اُسوقت موجودتین کشمیری طلاب کی گرفتاری عمل میں لائے جانے کے بعدلیاگیاہے ۔
 
 

گوشہ بگ پٹن کامحاصرہ 

گھر گھر تلاشی لی گئی

 فیاض بخاری
 
بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن کے گوشہ بگ  علاقے میں منگل کی شام کو فورسزنے محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی انجام دی ۔ معلوم ہوا ہے کہ فورسز کو ایک مصدقہ اطلاع تھی کہ کوکر محلہ گوشہ بگ دیہات میں کچھ جنگجوچھپے بیٹھے ہیں جس کے  بعد فوج  کے 29 آر آر،سپیشل آپریشن گروپ ’ایس او جی ‘  اور سی آر پی ایف نے پورے علاقے کو محاصرے میںلیا اور تمام آنے جانے والے راستوں کو سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے  لگائے تھے ۔اس کے علاوہ فورسز نے گھر گھر تلاشی لینے کے علاو کئی گھنٹوں تک پورے علاقے کو کھنگالا تاہم تلاشی کاروائی شام دیر گئے تک جاری تھی۔
 

پبلک سروس گارنٹی

۔16 محکموں میں88 نئی خدمات متعارف 

سر ی نگر //سرکار نے آج ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پبلک سروس گارنٹی ایکٹ 2011 کے تحت16 محکموں میں88 خدمات کو متعارف کیا۔ اس سلسلے میں ریاستی انتظامی کونسل نے4 اکتوبر کو منصوبہ منظور کیا تھا۔ ایکٹ کے دائرے میں جن نئے محکموں کو لایا گیا ہے اُن میں سیاحت، صنعت و حرفت، ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ، ہینڈی کرافٹس، جیالوجی اینڈ مائننگ، محنت و روز گار، تعمیرات عامہ، خوراک اور سول سپلائیز، خزانہ، زراعت، مال، مکانات و شہری ترقی اور جنگلات و ماحولیات شامل ہیں۔اس کے علاوہ ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ، فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور جے اینڈ کے ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کو ایکٹ کے دائرے میں لایا گیا ہے۔
 
 

 فوجیوں میں خودکشی رجحان جاری

سانبہ میں فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی

سری نگر//جموںکے سانبہ علاقے میں ایک فوجی اہلکار نے کیمپ کے اندر اپنی سروس رائفل سے زند گی کا خاتمہ کر دیا ۔ادھر فوج نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔ذرائع نے بتایا اگر چہ مذکورہ اہلکار کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیاہے جہاں مذکورہ اہلکار بعد میں زخموں کی تابہ نہ لا کر دم توڈ بیٹھا ہے خیال رہے اگر چہ فوجیوں میں خود کشی کے رجحان کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاہم ریاست میں تعینات فوجیوںمیں سلسلہ برابر جاری ہے ادھر دستیاب اعداد شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران یہ فوجیوںکی خود کشی کا دوسرا واقعہ ہے۔
 

معروف معالج اور استاد طب ڈاکٹر رفیق میرفوت

سکمز انتظامیہ اور ڈاک کا اظہار رنج

سرینگر // سکمز میڈکل کالج بمنہ کے معروف معالج اور استادطب ڈاکٹر رفیق میرمختصر علالت کے بعد منگل کو انتقال کر گئے ۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی سکمزکی انتظامیہ فیکلٹی اور طلبہ نے سخت رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل جب وہ سکمز میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے تو اس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں میدانتا ہسپتال گڑگائوں منتقل کیا گیا جہاں وہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ڈاکٹر رفیق میر ایک معروف معالج ہونے کے ساتھ ساتھ طلباء کیلئے ایک مقبول استاد بھی تھے ۔مرحوم ایک خدمت گزار اور سماجی کارکن بھی تھے ۔ان کے انتقال پر سکمز میڈیکل کالج میں ایک تعزیتی میٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سوگواران سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی گئی ۔موصوف کے انتقال پر ڈاکٹر ایسوسی ایشن کشمیر نے بھی دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک تعزیتی میٹنگ جی ایم سی سرینگر میں منعقد ہوئی جس میں مقررین نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ڈاک کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے میٹنگ کے دوران سوگواران سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر رفیق میر کے حق میں دعا ئے مغفرت کی ۔ ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ سکمز نے ایک قابل استاد کھو دیا ہے اور ان کی موت ریاست کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رفیق ہمیشہ محتاج اور غریب لوگوں کی مدد کرتے تھے ۔اور ان کی موت سے پوری کمیونٹیکو زبردست صدمہ پہنچا ہے ۔
 

مشروم کی پیداوار کے لئے ہنر مندی کا فروغ 

بڈگام میں تربیتی پروگرام کا آغاز

بڈگام//بڈگام میں مشروم کی پیداوار کے لئے ہنر مندی کے فروغ کی مناسبت سے ایک ماہ تک جاری رہنے والے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا گیا جس کااہتمام ایگریکلچر سِکل کونسل آف انڈیا اینڈ آئی سی اے آر۔ اے ٹی اے آر آئی زون لدھیانہ نے کیا ہے ۔جس میں ضلع بڈگام کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے شرکأ موجود تھے۔ڈا ئریکٹر ایکسٹنشن سکاسٹ کشمیر پروفیسر مشتاق احمد نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر نے مشروم کی کاشت کے فوائد مختصر طور بیان کئے۔انہوںنے مشروم کی پیداوار کے لئے کاروباری یونٹوں کے قیام کی خاطر تربیتی پروگرام کے آغاز کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔پروگرام کا آغاز سینئر سائنٹسٹ کے وی کے بڈگام ڈاکٹر لیاقت علی کے استقبالیہ خطبے سے ہوا۔ جس کے بعد دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کیا۔اس دوران ٹرینیز کو 200گھنٹوں کے سِکل ڈیولپمنٹ پروگرام کی ضرورت اوراہمیت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
 
 

کرگل کونسل کے چیرمین فیروز خان ویاس سے ملے 

سرینگر//لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے چئیرمین و چیف ایگزیکٹو کونسلر فیروز احمد خان نے یہاں گورنر کے صلاحکار بی بی ویاس سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کرگل میں ترقیات کو فروغ دینے سے متعلق مختلف امور پر مشیر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مختلف مشکلات کے بر وقت ازالے کی مانگ کی ۔ صلاحکار نے تمام مطالبات پر جلد سے جلد کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ 
 

 مائیننگ کمپنی کی سلیکشن

سرکاری پینل معاملے کا جائیزہ لے گی 

سرینگر//گورنر انتظامیہ نے ایک سرکاری پینل تشکیل دینے کو منظوری دی ہے جو ایم ایس مائین ورکس پرائیویٹ لمٹیڈ نئی دہلی نامی مائیننگ کمپنی کی سلیکشن کے عمل کا جائیزہ لئے گی یہ پینل مائیننگ قوانین کا بھی جائیزہ لے گی ۔ جی اے ڈی کی طرف سے جاری حکم نامے کے مطابق افسران پر مبنی اس پینل کی سربراہی محکمہ داخلہ کے انتظامی سیکرٹری کریں گے جبکہ انتظامی سیکرٹری فائنانس /پلاننگ /صنعت و حرفت اور قانون و انصاف اس کے ممبران ہوں گے یہ پینل 15 دنوں کے اندر حتمی رپورٹ پیش کرے گی ۔
 
 

اننت ناگ میں ووٹ شماری عملے کی تربیت 

اننت ناگ//اننت ناگ میں بلدیاتی چنائو 2018کے سلسلے میں پہلے سیشن کے تحت 20اکتوبر کوووٹ شماری کی خاطر سپر وائزرس کو نٹنگ اسسٹنٹس اورایڈیشنل کونٹنگ سٹاف کو ڈاک بنگلہ اننت ناگ میں تربیت دی گئی۔عملے کو ووٹ شماری کے احسن انعقاد کے لئے مختلف پہلوئوں سے روشناس کرایا گیا۔
 

بھارت جموں کشمیر میں آبادی کا 

تناسب بدلنے کے درپے: پیپلز مومنٹ

راجوری؍؍ حریت کانفرنس کی رکن تنظیم جموں کشمیر پیپلز مومنٹ نے نئی دلی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جموں کشمیر کی متنازعہ آئینی حیثیت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے ریاست میں آبادی کے تناسب کو یکسر بدل کر رکھ دینا چاہتی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور پیپلز مومنٹ کے چیرمین میر شاہد سلیم نے  ایک بیان میں کہا کہ بھارت دراصل ایک عدالتی یلغار کے ذریعے سے جموں کشمیر کی ہیت اور ساخت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے،تاکہ جموں کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو یکسر تبدیل کیا جا ئے۔ انہوں نے کہا جموں کشمیر کے عوام بھارت کو ایسا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے کہا بھارتی آئین میں دفعہ 370یا پھر5-A  3دراصل بھارتی آئین کی عارضی دفعات ہیں، جنہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے بعد کالعدم قرار دیا جانا تھا۔ انہوں نے کہا بھارت تیس برس کی ظالمانہ فوجی طاقت کے ذریعے جو مقاصد حاصل نہیں کر پایا، انہیں حاصل کرنے کے لئے اب عدالتی سہارا لیا جا رہا ہے۔ 
 

 دراس میںڈپٹی کمشنرکرگل کا عوامی دربار 

کرگل//ڈی سی اور سی ای او ایل اے ایچ ڈی سی کرگل وکاس کنڈل نے ڈاک بنگلہ دراس میں ایک عوامی دربار کے دوران لوگوں کے مسائل سُنے ۔ اس عوامی دربار میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل کو اجاگر کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے یہ مسائل غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ انہیں مرحلہ وار طریقے پر حل کیا جائے گا ۔ کئی معاملات کو موقعہ پر ہی انہوں نے حل کرنے کی ہدایات دیں ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ گورنر انتظامیہ لوگوں کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کی وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلع کے دور دراز علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ بعد میں ڈی سی نے بیراس ہائیڈل پاور پروجیکٹ کا بھی دورہ کیا اور اس کے کام کاج کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔