مزید خبرں

سابق حکومت کے دور میں دھاندلیاں

قصور واروں کو پھانسی دے دو: رویندر رینہ

یو ا ین آئی
جموں// بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے جموں وکشمیر بنک میں بھرتیوں اور پبلک سروس کمیشن کے امتحانات سے متعلق انکشافات پر کہا کہ دھاندلیوں کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کرکے دھاندلیاں کرنے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔ رویندر رینہ نے منگل کے روز یہاں جموں میونسپل کارپوریشن کے نو منتخب کونسلروں کی تقریب حلف برداری کے موقع پر نامہ نگاروں کو بتایا ’ہم گورنر صاحب سے گذارش کرتے ہیں کہ فوراً ایف آئی آر درج کی جائے ۔ اگر انہیں لگتا ہے کہ کے اے ایس کے نتائج میں دھاندلی کی گئی ہے، فوراً ایف آئی آر درج کی جائے ۔ جہاں کہیں بھرتیوں میں دھوکہ دہی یا دھاندلی کی گئی ہے، ایف آئی آر رجسٹر کرکے دھاندلی کرنے والوں کو پھانسی کے تخت پر لٹکایا جائے‘۔ بتادیں کہ گورنر موصوف نے گذشتہ روز ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جموں و کشمیر بنک میں سابق حکومت کے سیاسی ورکروں کو منتخب امیدواروں پر ترجیح دی گئی جبکہ پبلک سروس کمیشن نے امتحان دینے کے بغیر ہی ایک شخص کو کے اے ایس بنادیا۔  
 
 

جموں میونسپل کارپوریشن کے منتخب اراکین کی حلف برادری

3منتخب ممبران نے اردو زبان میں حلف لیا 

 جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کے حال ہی میں منتخب کئے گئے میونسپل کارپوریٹروں کی حلف برادری آج جنرل زو ر آور سنگھ آڈیٹیوریم میں منعقد ہوئی۔جموں کے ڈویژنل کمشنر سنجیو ورما نے مختلف زبانوں میں 75 جے ایم سی وارڈوں کے کارپوریٹروں بشمول 27خواتین کو حلف دِلایا۔ منتخب ارکان کو مبارک باد دیتے ہوئے صوبائی کمشنر نے اُن پر زو ردیا کہ وہ لوگوں کی توقعات کو پورا کرنے اور جموں شہر کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے کے لئے کام کریں۔ا س موقعہ پر سپیکر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر نرمل سنگھ، ممبران پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی ،ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر جموں رومیش کمار ، کمشنر جے ایم سی اروند کوتوال اور کئی دیگر افسران بھی وموجود تھے۔حلف لینے والے ممبران میں سے 2نے سنسکرت ،2نے پنجابی ،3نے اردو 14نے ڈوگری ،15نے انگریزی اور 39نے ہندی میں حلف لیا ۔ان منتخب ممبران میں سے 43کا تعلق بھاجپا18آزاد اور 14 کا تعلق کا نگریس سے ہے ۔دو کونسلروں سونیکا شرما اور سریندر شرما نے سنسکرت زبان میں حلف لیا جبکہ راجندر سنگھ ،محی الدین اور صوبت علی نے اردو زبان میں حلف لیا ۔
 
 
 

 وفد شرائین بورڈ کے چیف ایگز یکٹو آفیسر سے ملاقی 

نیوز ڈیسک 
کٹرہ //ہوٹل ایسوسی ایشن کٹرہ اور پی ایچ ڈی چیمبر ایسوسی ایشن کا مشترکہ وفد شری ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے نئے تعینات ہو ئے ایگز یکٹو آفیسر سمرن دیپ سنگھ سے ملاقی ہوا ۔وفد نے درپیش مسائل کو ایگز یکٹو آفیسر کے سامنے رکھنے کیساتھ ساتھ امید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتی سے یاترا کے سلسلہ میں بہترین انتظامات کئے جائینگے ۔وفد نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ دربار صاحب امرتسر جیسے انتظامات ویشنودیوی کٹرہ میں بھی کئے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں عقیدت مند حاضری کیلئے آسکیں ۔راکیش وزیر اور وریندر کیسر کے قیادت میں آئے ہوئے وفد نے کہا کہ یاتریوں کیلئے بہترین انتظامات نہیں کئے جارہے ہیں جس کے چلتے ان کی تعداد میں لگاتار کمی ہو رہی ہے ۔ راکیش وزیر نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ شرائین کے راستوں میں صفائی ستھرائی ،معززین ،مریضوں اور کینسر میں مبتلاافراد کو ہیلی کو پٹر سروس میں 25فیصد ریزرویشن دینا،مفت لنگر کا اہتمام کرنے کیساتھ دیگر سہولیات کو فراہم کیا جائے ۔انہوں نے مز ید کہاکہ ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے اسٹیڈیم کو انٹر نیشنل طرز کا میدان بنایا جائے تاکہ آئی پی ایل کے میچوں کے اہتمام کیساتھ ساتھ دیگرکھیلوں کا اہتمام بھی کیا جاسکے ۔وفد نے مزیدکہاکہ شرائین بورڈ کی جانب سے بہترین و معقول انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے 2012کے بعد یاتریوں کی تعداد میں کمی واقع ہو ئی ہے جس کو ذہن میں رکھتے ہوئے مناسب سہولیات دستیاب کی جائیں تاکہ زیادہ تعداد میں یاتری اس طرف راغب ہو سکیں۔
 
 

محکمہ باغبانی کا تحصیل بنی میں اخروٹ میلہ 

نیوز ڈیسک 
جموں //کٹھوعہ کے کسانوں کی سماجی و اقتصادی حالت بہتر بنانے اور پہاڑی علا قوں میں اخروٹ کی فصل بارے عوام کو بیدار کرنے کیلئے محکمہ باغبانی نے ضلع کی تحصیل بنی میں اخروٹ میلے کا اہتمام کیا ۔اس میلے کا افتتاح جائنٹ ڈائریکٹرمحکمہ باغبانی جموں نے چیف ہارٹیکلچرل آفیسر کی موجود گی میں کیا ۔میلے تحصیل بنی کے پہاڑی علا قوں سے کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں پر متعلقہ محکمہ کی جانب سے600سے زائد اخروٹ کے نمونے رکھے گئے تھے ۔محکمہ کے ماہرین نے کسانوں کو اخروٹ کی فصل کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے کسانوں کیلئے شروع کی گئی اسکیموں کا فائدہ اٹھا یا جائے ۔اس کے علا وہ پہاڑی اور سرد علا قوں میں ہونے والی دیگر میوہ فصلوں کے بارے میں بھی محکمہ کے اعلیٰ آفیسران نے کسانوں کو جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ وہ ان فصلوں کو لگا کر اپنی اقتصادی حالت بہتر کر سکتے ہیں ۔
 
 

ادہم پور میونسپل کونسل ممبران کی حلف برداری 

نیوز ڈیسک 
ادہم پور //ضلع ادہم پور میں حالیہ میونسپل انتخابات میں منتخب ہو ئے ممبران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہو ئی ۔ضلع ترقیاتی دفتر میں منعقد اس حلف برداری کی تقریب کے دوران ڈی سی نے مجموعی طور پر 21منتخب ممبران سے حلف لیا۔حلف برداری کی مذکورہ تقریب میں ڈی سی کے علا وہ اے ایس پی ،اسٹنٹ کمشنر محکمہ مال ،ڈسٹر کٹ انفارمیشن آفیسر ،ڈی وائی ایس پی ہیڈ کواٹر ،چیف ایگز یکٹو آفیسر میونسپلٹی ،ومعززین بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈی سی نے نئے منتخب ممبران سے کہا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کام کرئیں ۔اسی طرح ضلع کے رام نگر اور چنینی میں بھی حلف برداری کی تقریبات منعقد ہو ئی ۔
 

JDAاراضی کی حد بندی کا حکم 

نیوز ڈیسک 
جموں //ڈویژنل کمشنر نے ضلعی انتظامیہ جموں اور سانبہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ جموں ڈولپمنٹ اتھارٹی کی زمین کی جلداز جلد حد بندی کی جائے ۔اعلیٰ آفیسران کی منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ہائی کور ٹ کی جانب سے جاری ہدایات کے پیش نظر ان دونوں اضلاع میں جے ڈی اے زمین کی جلداز جلد حد بندی کی جائے ۔اس موقعہ پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے اے ڈی سی جموں اور سانبہ نے کہاکہ انہوں نے جے ڈی اے لینڈ کی نشاندہی کر دی ہوئی ہے اور جلداز جلد ان مقامات کی حد بند ی کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔اس میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں اور سانبہ ،جے ڈی اے کے اعلیٰ احکام و محکمہ مال کے آفیسران نے بھی شرکت کی ۔
 
 

ADGبی ایس ایف نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا 

نیوز ڈیسک 
جموں //ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل باڈر سیکورٹی فورس نے جموں کے سرحدی علا قوں کا دورہ کر کے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔اس دورے کے دوران انہوں نے سندر بنی اور اکھنور سیکٹر میں آنے والے سرحدی علا قوں کے زمینی دورے کے بعد اکھنور میں اعلیٰ آفیسران کیساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس کے دوران بی ایس ایف کی جانب سے ان علا قوں میں کئے گئے سیکورٹی انتظامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اس میٹنگ کے دوران انہوں نے بی ایس ایف کے اعلیٰ آفیسران کو سیکورٹی کے اعتبار سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں ۔سرحدی علا قوں کے مذکورہ دورے کے دوران ان کے ہمراہ آئی جی بی ایس ایف جموں اور ڈی آئی جی سندر بنی بھی موجود تھے ۔