مزید خبرں

گندنہ کے عوام محکمہ باغبانی سے نالاں

نصیر احمد کھوڑا
 
دوڈہ//ضلع ڈوڈہ کے محکمہ باغبانی کی کارگردگی اعتبار کے مطابق نہ ہونے کے برابر ہے جہاں محکمہ کو دیہات کے لوگوں کے محکمہ کی نئی سکیموں،ثمردار درخت اور ادویات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنی تھی اور نئی تکنیک کے تحت جانکاری کیمپ اور معلومات دینی مطلوب تھی لیکن ضلع ڈوڈہ کا محکمہ ہارٹیکلچر اس تعلق سے بالکل اپنی ذمہ داری سنبھالنے میں بری طرح نا کام ہوا ہے۔ علاقہ گندنہ،لڈنہ،برسوانہ، ادھیانپور،چلترن،کل ہانڈ ہارٹیکلچر بہت ہی زرخیز مانے جاتے ہیں۔مگریہاں کی عوام نے محکمہ کے افسران پر الزام عائد کیا ہے کہ نہ ہی محکمہ نے علاقہ جات میں کوئی ادوایات فراہم کی ہیں اور نہ ہی کوئی جانکاری کیمپ کا ابھی تک انعقاد کیا ہے۔جس سے یہاں دیہات کی عوام محکمہ کی کارکردگی سے مایوس اور نالاں ہے۔ان کا مزید الزام ہے کہ ابھی تک محکمہ کے اعلیٰ افسران نے گندنہ یا اس کے اردگرد دیہات میں کوئی بھی دورہ نہیں کیا ہے۔گندنہ والڈنہ گائوں کے لوگوں کا الزام ہے کہ اگر محکمہ اس زرخیز علاقہ میں جانکاری کیمپ منعقد کرنے اور لوگوں کو خاص طور سے اس شعبہ سے وابستہ افراد کو محکمہ کی نئی سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے اور ادویات دستیاب رکھنے میں اب بھی نا کام ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وہ گورنر انتظامیہ کو تعلق سے آگاہ کریں گے ،جس میں وہ جموں یا سرینگر سے ماہرین کی ٹیمیں اور ادوایات فراہم کرنے کا مطالبہ کر کے عام لوگوں کو کسی حد تک مشکلات کا ازالہ ہوگا۔اس سلسلہ میں ان لوگوں نے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ سے مداخلت کی اپیل کیا ہے۔
 

گھٹ طبی سنٹر میں الوداعی تقریب کا اہتمام 

ڈوڈہ //محکمہ صحت و خاندانی بہبود بلاک گھٹ کی جانب سے سینئر فارمیسسٹ محمد علی او رعبدالقیوم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ،جو 30 سال کی خدمات انجام دینے کے بعد ملازمت سے سبگدوش ہوئے ہیں۔ یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق بلاک گھٹ کے تمام سٹاف بشمول ڈاکٹروں ،نیم طبی عملے اور منسٹیرل عملہ نے تقریب میں شرکت کی۔مقررین بشمول ہوشیار سنگھ رکوال ،رحمت اللہ وانی، شاہینہ بیگم ، محمد یاسین بانڈے اور ذاکر حسین نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے دونوں سبگدوش ہورہے ملازمین کو تن دہی، محنتی اور ایماندار اہلکار قرار دیا ،جنھوں نے ہمیشہ غریبوں کی بھلائی کیلئے کام کیا۔سبگدوش ہورہے اہلکاروں نے ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا بلاک گھٹ کے تمام اہلکاروں کا انکے تئیں شفقت اور تعاون دینے کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ وہ سبگدوش ہونے کے بعد بھی لوگوں کی بھلائی کے لئے ہر ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔بعدازاں ،دونوں کو بطور زفقت اور محبت کے تحفے پیش کئے گئے۔پروگرام میں نظامت کے فرائض فیضاں اے ترمبو نے انجام دئے ۔الوداعی تقریب کا اہتمام و انتظام عبد لطیف تانترے، نیامت اللہ نتنو، ارشد لطیف ، راجو کمار، منوہر سنگھ، فاروق احمد،عاشق حسین اور محمد سابر نے انجام دئے۔
 

ڈی سی ریاسی نے کسانوں کو ہماچل کے دورے پر روانہ کیا 

ریاسی // ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی جی نے ضلع کے 43کسانوں کو پالم پور ،ہماچل پردیش کے تعلیمی دورے پر ورانہ کیا،جسے محکمہ باغبانی نے تحت مشن فار انٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ آف ہارٹیکلچر سے سپانسر کیا گیا ہے۔دورے کے دوران ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ افسر ریاسی راجندر کمار کسانوں کے ہمراہ ہیں۔محکمہ کی جانب سے جاری پریس بیان کے مطابق یونیورسٹی کے5روزہ دورہ کے دوران کسانوں کو ماہرین کی جانب سے جدید طریقہ کار کی جانکاری دی جائے گی۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے دورے پر وانہ کرنے کے دوران کسانوں کو نیک خواہشات پیش کیںاور انہیں واپس آکر ضلع میں نئے طریقہ کار لاگو کرنے کے لئے کہا۔اس موقعہ پر چیف ہارٹیکلچر افسر وی کے گپتا بھی موجود تھے۔
 

ڈگری کالج ڈوڈہ کے طلاب کا وفد ڈی سی کیساتھ ملاقی 

  ڈوڈہ // گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کے طلاب کا ایک وفد زیر قیادت منظور سمسیال ،سہیل ،افروز حسین ودیگر ان نے ضلع ترقیاتی کمشنر اندھل گارگ کے ساتھ ملاقات کی۔وفد نے ڈی سی کو تعلیم ، سماج اور ماحول سے متعلق متعدد مسائل سے واقف کیا ۔انہوںنے ضلع لائبریری میں نامناسب منیجمنٹ ،کالج کے روڈ پو کوڈا کرکٹ اور گندگی کو ٹھکانے لگانے کے مسائل کو بھی اجا گر کیا۔طلاب نے کالج میں ریسرچ ماحول قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قصبہ میں منشیات و دیگر نشہ آور اشیاکے بڑھتے رحجان پر قابو پانے کے لئے مناسب اقدام کرنے پر زور دیا۔ڈی سی نے طلاب کو یقین دلایا کہ وہ ذاتی طور سے ان مطالبات کا جائزہ لیں گے اور اس سلسلہ میں مناسب اقدام کئے جائیں گے۔
 

ڈوڈہ کے نجی سکول میں ذہین طلاب کی حوصلہ افزائی 

ڈوڈہ //ڈوڈہ کے ایک نجی سکول لٹل اینجلز سکول کی جانب سے پرائمری کلاسو ں کے نتائج کا اعلان کرنے کے بعد سکول منیجمنٹ نے ذہین طلاب کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔  بائز ہائر سیکنڈری سکول ڈوڈہ کے پرنسپل تنویر احمد وانی اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ضلع اطلاعاتی افسر ڈوڈہ محمد اشرف کھوڑوانی مہمان ذی وقار تھے۔یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق اس موقعہ پر موجود دیگر معزز ہستیوں میں ڈاکٹر ناصر محمد اندرابی اور سعید شفایت علی بھی موجود تھے۔پروگرام میں بچوں اور والدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ذہین طلاب میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ تمام طلاب میں حصولیابی کارڈ تقسیم کئے گئے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںمہمان خصوصی نے طلاب کو مثالی کارکردگی کے لئے مبارک باد دیاور سکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے پر کی گئی کاوشوں کی ستائش کی۔سکول کے پرنسپل جاوید احمد خان نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔
 

جے این وی رام بن کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

رام بن //پرنسپل جواہر نواودیہ ودیالیہ رام بن سے موصولہ اطلاع کے مطابق جواہر نواودئیہ ودیالیہ میں چھٹی جماعت کے لئے داخلہ امتحان کے لئے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں ۔ امتحان 6اپریل2019کو منعقد کیا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں ضلع کے تمام طلاب ، والدین ، زیڈ ای اوز ، اور سی ای او کو مطلع کیا گیا ہے۔ خواہشمند طلاب سے جے این وی سلیکشن کیلئے اپنی درخواستیں بذریعہ آن لائن بھیجنے کو کہا گیا ہے۔رجسٹریشن این وی ایس کے ایڈمیشن پورٹل پر بذریعہ لنک www.navodaya.gov.in سے مفت رجسٹریشن کی جائے گی۔موذوں اُمید وار اپنی درخواوستیں آن لائن پُر کرکے جائز دستاویزات اپ لوڈ کر سکتے ہیں ۔اس سلسلہ میں والدین فون نمبرات  9596642090  اور 7006050278 پر مزید جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔درخواستیں پیش کرنے کی آخری تاریخ 30نومبر2018مقرر کی گئی ہے،امتحان  6اپریل2019کو بوقت  11:15 بجے سے 13:30 بجے تک منعقد کیا جا رہا ہے۔امتحان کے سلسلہ میں طلاب اپنا ایڈمٹ کارڈ یکم مارچ 2018سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں ۔امیدوار کا جنم 01-05-2006سے قبل اور 30-04-2010  کے بعد نہیں ہونا چاہیے۔
 

ڈوڈہ میں ناجائز شراب برآمد 

ڈوڈہ // ضلع پولیس نے ناجائز شراب کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منگل کے روز پولیس پوسٹ پل ڈوڈہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایک شخض دیو راج ولد آگیا رام ساکنہ پرنوٹ کو گرفتار کیا  اور سکے قبضہ سے ناجائز شراب کی28بوتلیںبرآمد کیںجسے وہ غیر قانونی طور سے بھیچنے جارہا تھا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 193/2018 پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں درج کیا ۔ مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے کیس کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
 

کشتواڑکے ریونیو ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن کا م کاجائزہ 

کشتواڑ//ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز وادی چناب محمد حنیف ملک کی قیادت میںضلع کے پُرانے ریکارڈ کے سکیننگ کام کا جائزہ لیکر ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن  پروگرام  (DILRMP). کا جائزہ لیا ۔اجلاس میں اے ڈی سی کشتواڑ پون کمار پریہار ،اے سی آر کشتواڑ افاق احمد، ایس ڈی ایم پاڈر ،تحصیلدار کشتواڑ،دربھشالہ ،چھاترو ،مغل میدان ،پاڈر ،سینئر منیجر میسرز ریمٹیک سافٹ وئیر سولیوشنز پرائویٹ لیمیٹیڈ جموں ڈاکٹر رانا کے سنگھ کے علاوہ نائب تحصیلدار وں،پٹواری اور ریونیو محکمہ کے دیگر فیلڈ سٹاف نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے آغاز پر ریجنل ڈائریکٹر نے DILRMP پروجیکٹ کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور اسے ضلع میں لاگو کرنے پر بھی زور دیا ۔انہوںنے شرکا سے کہا کہ پہلی قسط میں پٹوار حلقہ کے پُرانے اور نئے ریوینیو ریاکرڈ کو سکیننگ اور محفوظ رکھنے کے لئے لیا جائے گا اور سکیننگ مکمل کرنے کے بعدعلاقوں کی سیٹلمینٹ کی جائے گی ۔اے ڈی سی نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ مقرہ مدت میں کام کی تکمیل یقینی بنائیں۔
 
 

کشتواڑ میونسپل کمیٹی

اے آئی بٹ
 
کشتواڑ//کشتواڑ میونسپل کمیٹی کے 13 ۔ نو منتخبہ ممبران کو یہاں منی سیکرٹریٹ میں منگل کے روز حلف دلائی گئی۔حلف برداری کی رسم اے ڈی سی کشتواڑ پون کمار پریہار نے الیکشن نوڈل افسر اور اے ایس پی کشتواڑ پربیت سنگھ کی موجودگی میں دلائی ۔ میونسپل کمیٹی کے تمام 13 وارڈوں کے ممبران ،جن میں 10۔آزاد، ایک بی جے پی اور 2کانگریس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں، کو حلف دلائی گئی۔2ممبروں نے انگلش میں حلف لی  2 نے ہندی میں جبکہ 9نے اردو میں حلف اُٹھائی۔جن ممبروں نے حلف اُٹھائی اُن میں آزاد ممبران مریم بیگم ، زاہد حسین، رفیقہ بیگم ، مشتاق احمد کچلو، سجاد نجار، کلسم بیگم ،شاہد پرویز، شبیر احمد، غلام محمد بٹ، ریاض احمد زرگر ، کانگریس کے سنجیت کوتوال اور فردوس احمد، اور بی جے پی کی درشٹھا گپتاشامل ہیں۔حلف برداری کے موقعہ پرچیف پلاننگ افسر یاصر ایل اے بلوان ، اسسٹنٹ سپرانٹنڈنٹ آف پولیس پربیت پریہار، اسسٹنٹ کمشنر انیل کمار چنڈیل، اسسٹنٹ کمشنر (ریوینیو) افاق احمد ،چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر عبدالمجید، تحصیلدار کشتواڑ شوکت حیات مٹو، ای او میونسپلٹی طارق بلوان ،الیکشن نائب تحصیلدار انگریز سنگھ کے علاوہ معزز شہرویں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
 

بانہال کیلئے صدر و نائب صدر نامزد

 محمد تسکین 
 بانہال // ضلع رام بن کی تین میں سے ایک ،میونسپل کمیٹی بانہال کیلئے صدر اور نائب صدر کے انتخاب کے بعد ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے جبکہ رام بن اور بٹوٹ میں صورتحال غیر واضح ہے۔ ٹاون ہال بانہال میں حلف برداری کی تقریب کے فورا بعد ممبر اسمبلی بانہال اور کانگریس لیڈر وقار رسول نے میونسپل کمیٹی بانہال کے صدر کے عہدے کیلئے وارڈ نمبر سات کیلئے نامزد ممبر فاروق احمد وانی کو جبکہ بانہال کے وارڈ نمبر دو سے منتخب ہوئے اقلیتی امیدواراشوک کمار شرما کو نائب صدر کے عہدے کیلئے نامزد کیا۔ اس موقع پرکانگریس کی طرف سے فاروق احمد وانی کے گھر واقع رلْو بانہال میں ایک تقریب ہوئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد مبارک بادی کیلئے وہاں موجود تھی۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی بانہال وقار رسول ، کانگریس لیڈر امتیاز کھانڈے وغیرہ شامل تھے۔ اس موقع پر وقار رسول نے کہا کہ کانگریس کا ایک ممبر محمد شریف گنائی اس تقریب میں صحت کی وجہ سے شامل نہ ہوسکے اور ان کی حلف برادری آئندہ کی جائے گی۔تاہم ذرائع نے بتایا کہ کامیاب ممبر اور بلاک صدر محمد شریف گنائی کو پارٹی کی طرف سے نائب صدر کے عہدے کیلئے خاتون ممبر کو ایک میٹنگ میں کئے گئے فیصلے کے مطابق عملدارامد نہ کرنے کا الزم لگایا ہے اور اسی نارضگی کولے کر وہ حلف برداری کی تقریب میں شامل نہ ہو سکے۔ محمد شریف گنائی 2004 چار کے میونسپل انتخابات میں بھی کانگریس کی ٹکٹ پر جیتے تھے اور وہ آج کل پارٹی کے بلاک صدر ہیں۔