مزید خبرں

سیکشن افسر ملازمت سے سبکدوش 

بختیار حسین 
سرنکوٹ //سرنکوٹ سے تعلق رکھنے والے چیف ایجوکیشن افسرپونچھ دفتر کے سیکشن افسر فاروق احمد چالیس سالہ خدمات کے بعد سبکدوش ہوگئے جن کی سبکدوشی پر ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔اس موقعہ پر مقررین نے موصوف کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ وہ جہاں بھی رہے وہاں انہوں نے ایمانداری اور دیانتداری سے کام کیا ۔تقریب کی صدارت ماہر تعلیم کے کے کپور نے کی جبکہ اس موقعہ پر افتخار حسین شاہ المعروف پیر بالا،ایس ڈی ایم سرنکوٹ سلیم قریشی ، تحصیلدار سرنکوٹ شاہد اقبال ،نذیر قریشی ، نذیر گرداور،ماسٹر جاوید چوہدری ، زیڈ ای او سرنکوٹ الطاف بخاری ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ مسر ف حسین شاہ ، خوشدیو ورما، پیر سراج بخاری و دیگران بھی موجو دتھے ۔
 

ریاست میں فرقہ پرستی کیلئے پی ڈی پی ذمہ دار:رانا

شیرازازہری ساتھیوں سمیت نیشنل کانفرنس میں شامل 

مینڈھر//نیشنل کانفرنس ہی وہ واحد جماعت ہے جو ریاست کی خصوصی شناخت کو محفوظ رکھنے کی اہل ہے اور ریاست میں موجودہ حالات بالخصوص فرقہ پرستی کیلئے پی ڈی پی ذمہ دار ہے۔ان خیالات کااظہارنیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر وایم ایل اے  مینڈھر جاوید احمد رانا نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گزشتہ روز ایک سیاسی کارکن شیر از احمد ازہری نے ممبر اسمبلی مینڈھر کی کارکردگی سے متاثرہوکرساتھیوں سمیت نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی ۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران  شیر از ازہری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے پروگرام اور پالیسیاں خصوصی طورممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا کی کار کردگی نے مجھے کافی متاثر کیا جس کی  وجہ سے میں نیشنل کانفرنس میں شامل ہواہوں۔اس موقعہ پر ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا نے شیراز اظہری کاکاپارٹی میںاستقبال کیا۔انہوں نے کہاکہ شیر ازازہری ایک با صلاحیت نوجوان ہیںہیں۔انہوں نے کہاکہ ازہری کی شمولیت سے پارٹی مضبو ط ہوگی۔اُنہوں نے ریاستی عوام خصوصاً خطہ پیر پنجال کے عوام سے اپیل کی کہ آپ بلا لحاظ ذات و جماعت ،کشمیریت،جمہوریت اور انسانیت کی سر بلندی کے لئے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کر کے پارٹی قیادت کو اپنا تعاون دیں۔اس دوران جن مقررین نے اپنے خیالات کااظیارکیا ان میں سید منظور حسین شاہ،حاجی محمد رشید بلاک صدر،محمد رشید مغل،محمد شکیل مغل،حاجی محمد رفیق مغل،مولوی عبدالرشید،یصرب مغل و محمد بشیر شامل ہیں۔ 
 

سرحدی پنچایتوں سے خواتین کیلئے سرپنچ ریزرویشن منسوخی کامطالبہ

پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ میں پنچائتی انتخابات کا بگل بجنے کے بعد ہی سیاسی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں۔اب جب کہ کچھ ہی ہفتوں بعد ضلع میں پنچائتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں تو لوگ کارجحان بھی پنچایتی انتخابات کے سلسلے میں سرگرمیوں کی طرف تیزی سے بڑھ رہاہے۔ایک سماجی وسیاسی کارکن آزاد چوہان نے کہا کہ ہمیں یہ اعتراض نہیں کہ خواتین الیکشن نہ لڑیں لیکن سرحدی علاقہ جات میں خواتین کیلئے سرپنچ کاعہدہ سنبھالاناممکن کام ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے مقامات ایسے ہوتے ہیں جہاں رات کوجاناپڑتاہے اس لئے ضروری ہے کہ ان علاقوں میں مرد حضرات کوہی پنچایتی انتخابات میں شریک کیاجائے۔انہوں نے الیکشن کمشنر سے اپیل کی ہے کھینتر علاقہ کے بیلہ چوہانہ ،کلائی گائوں،جھلاس، کنوئیاں اپر،شاہپور اور دیگر سرحدی علاقوں میںخواتین ریزور ویشن کو منسوخ کیا جائے۔
 
 

محلہ نظامیہ کالونی میں پانی کی قلت سے لوگ پریشان

راجوری// ضلع راجوری کے محلہ نظامیہ کالونی کے لوگوں کو پینے کیلئے صاف پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے ہمارے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سیاسی جماعتوں کے لیڈر صرف ووٹ حاصل کرنے کیلئے انتخابات کے وقت نظر آتے ہیں اور بڑے بڑے وعدے کر کے ووٹ بٹورتے ہیں اور الیکشن ختم ہونے کے بعد نظر ہی نہیں آتے۔ اسد نامی ایک مقامی شخص نے کہاں یہاں رہنے والے لوگوں خاص طور سے عورتوں کو روزانہ دو سے تین کلومیٹر دور پیدل چلنے کے بعد چشمے سے پانی لانا پڑتا ہے اور یہ چشمہ بھی ایک عرصہ سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے سوکھتا جا رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے محلہ کی آبادی پانچ سو نفوس پر مشتمل ہے لیکن یہ محلہ انتظامیہ و حکومت کی ترقیاتی منصوبوں کی فہرست میں شامل نہیں۔انہوں نے راجوری انتظامیہ بالخصوص محکمہ صحت عامہ کے ذمہ دار افسران سے گزارش کی ہے کہ انکے اس مسلے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور فوراًحل کیا جائے۔
 
 

پی جی کالج راجوری کا طالب علم اعزازسے سرفراز

راجوری// گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری کے پانچویں سمسٹر کے طالب علم نوید صادق کو ہمالین ایجوکیشن مشن سوسائٹی کے زیراہتمام قومی یکجہتی کے موضوع پر منعقدہ پروگرام کے دوران بہترین مقرر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ہمالین ایجوکیشن مشن سوسائٹی کے سرپرست اعلی فاروق مضطر، ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس، ڈاکٹر ایم کے وقار، حقیقت سنگھ ایشر، ضلع پولیس کے افسران، کئی سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں طلباء بھی موجود تھے۔ نوید صادق نے بات کرتے ہوئے ہمالین ایجوکیشن مشن سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن کے ساتھ زندگی میں کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
 
 
ککوڑہ تاپی ایچ سی منجاکوٹ سڑک خستہ حالی کاشکار
پرویز خان
منجاکوٹ//تحصیل منجاکوٹ میں ککوڑہ سے پی ایچ سی منجاکوٹ کی جانب جا نے والی سڑک کی خستہ حالی سے لوگوں کوپریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔اس سلسلے میں  مولانا گلزار حسین اورسینئر کانگریس لیڈر فاروق خان کاکہناہے کہ کئی سال پہلے اس سڑک پر بلیک ٹاپ بچھائی گئی تھی مگر اس کے بعد محکمہ نے اس سڑک کی مرمت نہیں لی جس کی وجہ سے اس پرجگہ جگہ کھڈے بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کٹارمل اور ککوڑہ کے لوگ راجوری پونچھ شاہراہ کے بجائے اس سڑک سے بہت جلد پی ایچ سی یا منجاکوٹ بازار تک پہنچ پاتے ہیں مگر سڑک خستہ حال ہونے کی وجہ سے انہیں کافی وقت لگ جاتاہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ سے اپیل کی ہے کہ سڑک پرجلد بلیک ٹاپ بچھایاجائے گا تاکہ مریضوں کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کی پریشانیوں کاازالہ ہوسکے۔
 
 

 ریٹائرڈ ڈی ایس پی شبیر علی خان رحمت حق،نمازجنازہ ادا

سیاسی وسماجی شخصیات کا غمزدہ خاندان کیساتھ اظہارتعزیت

مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے گاؤں پٹھانہ تیر کی نامور سماجی شخصیت ریٹائر ڈ ڈی ایس پی شبیر علی خان ولد علی اصغر خان 64 برس کی عمرمیںانتقال کرگئے۔ وہ پچھلے چھ ماہ سے علیل تھے۔ ۔خاندانی ذرائع کے مطابق منگل کی شام 9:30بجے آبائی رہائش گاہ پٹھانہ تیر میںشبیرعلی خان اس دنیا سے چل بسے۔ ان کی نماز جنازہ بدھ کے روز بعد دوپہر تین بجے ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میںمینڈھر کے اطراف واکناف کے علاوہ لسانہ، دھندک، گونتھل،پونچھ، منڈی، پوٹھہ، سنئی، سرنکوٹ سے بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔شبیر علی خان کے پسماندگان میں دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ان کی وفات پر متعدد سیاسی وسماجی شخصیات نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو گاؤں پٹھانہ تیر بالعموم اور بالخصوص جنجوعہ برادری کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیاہے۔ مرحوم بی ایس ایف میں طویل ملازمت کے دوران بھی پنجگانہ نماز اور تہجدکا عمل جاری رکھا۔ وہ شریف النفس، دیانتدار، مخلص، خدادوست، غریب پرور اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ایم ایل اے مینڈھر اور نیشنل کانفرنس کے سنیئرلیڈر جاوید احمد رانا، پی ڈی پی کے ریاستی سیکریٹری ایڈووکیٹ محمد معروف خان، بار ایسو سی ایشن سرنکوٹ کے سابقہ صدر راجہ سرفراز خان جنجوعہ، ایڈووکیٹ یاسر سرفراز جنجوعہ، ڈی ایس پی ریٹائرڈ عنایت خان ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جموں وکشمیر ہائی کورٹ ایڈووکیٹ حسین احمد صدیقی ، سابقہ ایم ایل سی ایڈووکیٹ محمد رشید قریشی، پٹوار ایسو سی ایشن پونچھ کے ضلع نائب صدر افتخار خان جنجوعہ،ریٹائرڈ پرنسپل مظفر خان جنجوعہ ،جموں وکشمیر پینتھرز پارٹی کے ضلع صدر پونچھ اشفاق احمد خان، نیشنل کانفرنس ضلع صدر راجوری شفاعت احمد خان، بار ایسو سی ایشن مینڈھر کے سابقہ صدر اور سنیئر وکیل بشارت خان، سابقہ ایم ایل سی مرتضیٰ خان، کانگریس سنیئرلیڈر پروین سرور خان، بی جے پی لیڈر ذولفقار پٹھان، پی ڈی پی لیڈر زاہد ہ چوہدری،سائیں ناتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر شہزاد ملک، ریٹائرڈ ایس پی عبدالرزاق خان، ریٹائرڈ رینج افسر محمد شمیم خان، سابقہ سنیئر پولیس افسر دولت خان، سابقہ ڈی ایس پی مقصود خان ،ریٹائرڈ سب انسپکٹر سجاول خان،سابقہ سرپنچ چک بنولہ ایڈووکیٹ اکبر حسین خان جنجوعہ، ایڈووکیٹ انظار احمد خان، ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ ،ایڈووکیٹ موبین خان، وغیرہ نے شبیر علی خان کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے۔ 
 
 

ڈی سی راجوری کاتھنہ منڈی میں مسائل ازالہ کیمپ

پنچایتی الیکشن کے امیدوارکومیڈیکل سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں

طارق شال
تھنہ منڈی/ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے تھنہ منڈی میں عوامی مسائیل ازالہ کیمپ کے دوران کہا کہ پنچائتی الیکشن میں اُمیدوارکومیڈیکل سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ راجوری نے گزشتہ روز تھنہ منڈی میں عوامی مسائل اژالہ کیمپ کا انعقادکیا جس میں دیہات سے تعلق رکھنے والے بیشتر نمائندوں نے کہاکہ پنچائتی الیکشن میں فارم بھرنے کے لئے ایسے لوازمات رکھے گئے ہیںجن کو بنانے کے لئے کافی وقت درکار ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسدنے  کہا کہ امیدوارکو ریاست جموں کشمیر کا مستقل باشندہ ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امیدوار کا نام اس پبچایت کی ووٹر فہرست میں ہونا چاہیئے اور اسکی عمر 25 سال سے کم نہیں ہونی چاہیئے۔ اسکے علاوہ انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ امیدوار کوفارم بھرنے کے لئے کسی میڈیکل سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیںہے۔
 
 

ایم ایل اے پونچھ کادورۂ دیہات 

پونچھ //ممبر اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے نے پونچھ کے علاقہ بھینچھ، ڈوکری اور کھنیتر کا دورہ کیا۔اس دوران ممبراسمبلی کوبتایاکہ پچھلے ستربرسوں میں کسی بھی عوامی نمائندے نے ایساکام نہیں کیاجیساآپ نے کیاہے۔اس دوران بینچھ کے چوہدری محمداعظم  اورڈھوکری کے چوہدری محمداکبرنے ساتھیوں سمیت پی ڈی پی میں شمولیت اختیارکی۔تانترے نے پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کاوالہانہ استقبال کیااوتوقع کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزیدمضبوط ہوگی۔
 
 

 وومن کارپوریشن کاگرہان فتح پورمیںبیداری کیمپ 

راجوری //وومن کارپوریشن کی جانب سے گرہان فتح پورراجوری میں میں خواتین کی بہبودکیلئے حکومت کی طرف سے چلائی جارہی سکیموں کی جانکاری عام کرنے کے مقصد سے بیداری کیمپ کاانعقادکیا۔اس موقعہ پروومن کارپوریشن کی ضلع منیجرنصرین گل نے خواتین کی بھاری تعدادکوکارپوریشن کی مختلف سکیموں مثلاً این ایم ڈی ایف سی ،این بی سی ایف ڈی سی ،این ایچ ایف ڈی سی ،ایس ایس ڈبلیووغیرہ سے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔اس موقعہ پربیٹی بچائو۔بیٹی بچائوسے متعلق بھی تفصیلی گفتگوکی گئی اورلوگوں بالخصوص خواتین پرزوردیاکہ وہ بچیوں کی تعلیم وتربیت بہترین ڈھنگ سے کریں۔بیداری پروگرام میں بولتے ہوئے  نصرین گل نے خواتین سے تلقین کی وہ کارپوریشن کی سکیموں سے استفادہ کرکے سماج کی معاشی حالت کوبہتربنانے میں اپناکردارنبھائیں۔
 
 

لاپتہ خاتون بازیاب ،ملزم گرفتار 

پونچھ//ضلع پولیس نے ایک لاپتہ خاتون کو8گھنٹوں کے اندر بازیاب کرنے کادعویٰ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن میڈھرمیں منگل کی شام ایک شخص نے شکایت کرائی تھی کہ اس کی بیوی کوراجوری کاایک شخص لے گیاہے ۔اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر نمبر 183/2018 آرپی سی کے تحت معاملہ درج کیا اورایس ایچ اومینڈھرعنایت احمداورایس آئی شوکت امین کی قیادت میں مختلف مقامات پرچھاپے مارے اوربالآخرآٹھ گھنٹوں کے اندر تھڈی کانڈی علاقہ سے خاتون کوبازیاب کرلیا۔پولیس نے ایک شخص کوبھی گرفتارکرلیاہے۔
 
 

پولیس نے 7 افرادکواحتیاطی طورپرحراست میں لے لیا

راجوری //ضلع پولیس نے مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث 7 افرادکواحتیاطی طورپرحراست میں لے لیاہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افرادمیں امتیازاحمدولد عبدالقیوم بٹ ساکن وارڈ نمبر 9 ، راجوری ،امت کمار ولد یوگ راج ساکن وارڈ نمبر 9 راجوری ،راجوشرما ولد جوگیندرلال ساکن دسل ، نثاراحمد بٹ ولد عبدالرحمان بٹ وارڈ نمبر 8 راجوری ،وقاراحمدولد منظورحسین ساکن وارڈنمبر 9راجوری، وکی شرما ولد اشوک کمارساکن جواہرنگراورمناورفاروق ولدمحمدفاروق ساکن وارڈنمبر 2 راجوری کے طورپرہوئی ہے۔پولیس نے ان افرادکو ایگزیکٹیومجسٹریٹ راجوری کی طرف سے دفعات 107,151اور110 سی آرپی سی کے تحت جاری آرڈرکے تحت حراست میں لیا اورانہیں ڈھانگری جیل بھیج دیاگیا۔