مزید خبرں

مرحوم غیور کی برسی

آڈیٹوریم ہال پولو ویو میں تقریب آج

سرینگر// کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے وادی کے نامور ادیب اور شاعر مرحوم سید غلام رسول غیور کی13ویں برسی کے سلسلے میں آج بعد دوپہر2بجے محکمہ اطلاعات کے آڈیٹوریم پولو ویو سرینگر میں تقریب منعقد ہورہی ہے ۔اس موقعہ پر سید غلام رسول غیورکے اردو شعری مجموعے ’سیل و صحرا‘ کی رونمائی انجام دی جائے گی۔
 

ایر پورٹ پر پولیس کوبیگ ملا

 شہر ی کو50ہزار روپے واپس لوٹا دئے گئے

 سرینگر//ائر پورٹ پولیس نے ایک شہر ی کے گم ہوئے پچاس ہزار روپے اسے واپس لوٹا دئیے۔ایس ایس پی انٹی ہائی جیکنگ ائر پورٹ طاہر سلیم خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیاتھاکہ’’ میں اور میر ی ٹیم نے سرینگر کے ائیرپورٹ پر ایک ہینڈ بیگ پایا جس میں پچاس ہزار کی نقدی کے ساتھ کچھ اہم دستاویزات بھی موجود ہیں اوربیگ میں موجودآدھار کارڈ پر شہری کا پتہ اور نام ہلمت کپوارہ کے سجاد احمد خان سے ظاہر ہوتی ہے‘‘۔ امانت لوٹا نے کی غرض سے طاہر سلیم خان نے مذکورہ سے فوری طور ائر پورٹ پولیس سے رابط قائم کرنے کو کہا ۔ سوشل میڈیاپر پوسٹ وائر ل ہونے کے ایک گھنٹے بعد اس بیگ کے مالک سجاد احمد خان نے رابط قائم کیا جس کے بعد انہیںرقم لوٹا دی گئی۔ عوامی حلقوںنے بھی کارروائی کی سراہناکی ہے۔
 
 

 وِیاس 12؍ نومبر کو سرینگر میں وفود سے ملیں گے

جموں//گورنر کے مشیر بی بی وِیاس 12نومبر 2018ء کو گورنر گریوینس سیل چرچ لین سری نگر میں عوامی مسائل سننے کے لئے صبح 11بجے سے دستیاب رہیں گے۔مشیر سے ملاقات کرنے کے خواہاں افراد اور وفود سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں اپنا اندراج کرائیں۔