مزید خبرں

جعلی مارکس شیٹ استعمال کرنے کا الزام 

رہبر تعلیم استاد کیخلاف کشتواڑ کی عدالت میں چالان پیش

عظمیٰ نیوز
 
کشتواڑ//اینٹی کورپشن بیورو جموں نے آج بارہویں جماعت کا جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے الزام میںماجد آفتاب لون نامی نوجوان کے خلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کشتواڑکی عدالت میںچالان پیش کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی ایس ایس اے اسکیم کے تحت تقرری کے سلسلہ میں سابق چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ اور دیگران کے خلاف معاملہ درج کیا گیا۔ الزام تھا کہ رہبر تعلیم ٹیچر کے طور پر تعینات اس استاد کے پاس بیک وقت بارہویں جماعت کی ایک ہی سیشن میں دو الگ الگ اداروں سے نیز مختلف مضامین میں حاصل کی گئی اسناد ہیں ۔ تحقیقات کے دوران اگر چہ اس وقت کی سی ای او اور دیگر ملازمین قصو روار نہیں پائے گئے تاہم رہبر تعلیم استاد کے طور پر تعینات شدہ ماجد الطاف لون ولد الطاف احمد لون ساکن پدیارنہ ، بھاگنہ ، تحصیل کشتواڑ کے خلاف دھوکہ دھڑی اور جعلسازی کے الزامات میں دفعہ 420/471/RPCکے تحت معاملہ درج کر لیاگیا۔ملزم کی طرف سے رہبر تعلیم ٹیچر کی نوکری حاصل کرنے کے لئے اوپن سکول بھوپال مدھیہ پردیش سے سائنس مضامین کے ساتھ حاصل کردہ بارہویں جماعت کی سند کو بنیاد بنا کر تحقیقات مکمل کر کے آج معز زعدالت میں چالان پیش کیا گیا۔ فاضل جج نے معاملہ کی اگلی سماعت 28جنوری 2019 کو مقر ر کی ہے ۔ 
 

ڈوڈہ کے پنچایتی انتخاب میںبی جے پی کی برتری برقرار

 بھاجپا کے19، کانگریس کے 15تو این سی کے 7سرپنچ کامیاب

نصیر احمد کھوڑا
 
ڈوڈہ //ڈوڈہ حلقہ میں چوتھے مرحلہ کے پنچایتی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے شاندار کامیابی کامظاہرہ کیا۔بی جے پی نے 41سرپنچوں کی نشستوں میں سے 19 پر جیت درج کی ہے جبکہ کانگریس پارٹی نے 15اور این سی نے 07 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔دریں اثنا ، بی جے پی نے برشلہ اور گھٹ پنچایتوں میں اپنی برتری برقرار رکھی ہے جبکہ پارٹی نے جودھ پور ، کاشور ، جٹھیلی اور باری پنچایت بہت ہی کم ووٹوں سے یعنی کہ بالترتیب15 سے20ووٹوں سے ہاری ہے۔اسکے علاوہ پارٹی نے دیگر پنچایتوں میں بھی حوصلہ افزا کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔کانگریس کو گھٹ پنچایت ہارنے کے ساتھ ہی کافی دھچکا لگا ہے۔انتخابی مہم میں سخت جوش دیکھا گیا جبکہ بی جے پی نے کوئی بھی موقعہ نہیں گنوایا ۔بی جے پی نے پنچایتوں میں ترقی کے نام پر ووٹروں کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کی جبکہ مخالف پارٹیوں کانگریس اور این سی کی انتخابی مہم قدرے سست تھی۔بی جے پی نے ضلع کے تین بلاکوں میں اپنی برتری برقرار رکھی ۔
 

 کام کی جگہوں پرخواتین کی ہراسانی

 ریاستی حکومت نے لیگل فریم ورک تیار کرنے کےلئے آرا اور تجاویز طلب کیں

جموں//ریاستی حکومت نے کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کئے جانے کے معاملات پر قابو پانے کے لئے لیگل فریم ورک کے مکمل اطلاق کا فیصلہ کیا ہے۔ریاستی محکمہ قانون کے ایک ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ” خواتین کو ہراساں کئے جانے کے معاملات کا تدارک کرنے کے لئے موجودہ قانونی مسودہ ناکافی ہے اور اس میں مناسب قوانین کو شامل کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی ہے تاکہ خواتین کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملا ت کو روکا جاسکے۔“ترجمان کے مطابق محکمہ قانون نے فوجداری قوانین ( ترمیم ) بِل 2018ءکا مسودہ تیار کیا ہے جس کی مدد سے رنبیر پینل کوڈ سموت ۔ 1989 اور کرمنل پروسیجر کوڈ سموت ۔1989 کے علاوہ اِویڈنس ایکٹ سموت ۔1977 میں ترمیم کی جاسکے۔ترجمان نے مزید کہا ” انسداد رشوت ستانی ( ترمیمی) بِل 2018 کا مسودہ بھی تیار کیا گیا ہے جس کے تحت جنسی زیادتیوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے گی۔“ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پری لیجسلیٹیو کنسلٹیشن پالیسی کے مسودے کے ایک حصے کے بطور جموں اینڈ کشمیر کرمنل لا¿ ( ترمیمی ) بِل 2018 اور جموں وکشمیر انسداد رشوت ستانی ( ترمیمی ) بل 2018 کو محکمہ قانون کی ویب سائٹ www.jklaw.nic.inپر دستیاب رکھا گیا ہے ۔ترجمان نے کہا ہے کہ مجوزہ ترامیم کی ایک کاپی محکمہ قانون کے دفتر واقع سول سیکرٹری جموں سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔ترجمان نے کہاہے کہ ا س سلسلے میں سرکاری محکموں / اداروں / بار ایسو سی ایشنوں / متعلقین اور عام لوگوں سے تجاویز طلب کی جاتی ہےں جو 5دسمبر 2018ءتک ایم ایس وارڈ فارمیٹ میں ای میل کے ذریعے [email protected] اور [email protected] پر بھیجی جاسکتی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ ای میل کا مضمون ” comments/ suggestions on draft the Jammu and Kashmir Criminal Law( Amendment) Bill 2018 and the Jammu and Kashmir Prevention of Corruption( Amendment) Bill 2018 “ ہونا چاہیئے ۔ ترجمان نے کہا ” تجاویز اور آرا¿کو ڈاک کے ذریعے بھی بھیجا جاسکتا ہے یادستی بھی جمع کرایا جاسکتا ہے جس کے لئے پتہ درجہ ذیل ہے ۔اچل سیٹھی ۔سیکرٹری محکمہ قانون ، انصاف و پارلیمانی امور ، کمرہ نمبر ۵۔ سول سیکرٹریٹ جے اینڈ کے جموں ای میل :[email protected]۔
 
 

بٹوت اور راج گڑھ بلاک میں پولنگ ا ٓج

پولنگ پارٹیز متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گئی 

ایم ایم پرویز 
 
رام بن //ضلع کے بٹوت اور راجگڑھ بلاکوں میں پانویں مرحلہ کے پنچایتی انتخابات کےلئے پولنگ پارٹیز متعلقہ مقامات پر پہنچ گئی ہیں،جہاں پر جمعرات کو انتخاب منعقد ہو رہے ہیں۔ ضلع پنچایت الیکشن افسر شوکت اعجاز بٹ ،جو کہ ضلع ترقیاتی کمشنر بھی ہیں ، کے مطابق ضلع کے دو بلاکوں بٹوت اور راج گڑھ میں 18سرپنچوں اور 134 پنچوں کےلئے جمعرات کو انتخاب منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بٹوت بلاک میں 12 سرپنچوں اور 88 پنچوں کےلئے انتخاب منعقد ہوگا جبکہ راج گڑھ بلاک میں 6 سرپنچوں اور 46 پنچوں کے لئے انتخاب منعقد ہوگا ۔انتخاب صاف و شفاف طریقہ سے منعقد کرنے کے لئے تمام سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔پولنگ 8 بجے سے شروع ہو کر بعد دوپہر 2بجے اختتام پذیر ہوگی۔ پولنگ مکمل ہونے کے فوراً بعد ووٹ شماری شروع کی جائے گی۔دونوں بلاکوں کےلئے 59 مقامات پر 134 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
 

الفلاح ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی جانب سے ورکشاپ کا اہتمام 

بانہال// الفلاح ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی جانب سے بدھ کے روز بانہال میں ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ورکشاپ میں ڈی ڈی ایم رام بن مہمان خصوصی تھے۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر مشتا ق احمدبٹ نے تنظیم کے اشتراک سے نبارڈ کی جانب سے لانچ کی گئی سکیموں کو اجا گر کیا۔انہوں نے کہا کہ ان سکیموں کو لاگو کرنے سے علاقہ میں شہد کی مکھیاں پالنے والوں کی اقتصادی،سماجی ترقی میں اضافہ ہو گا۔ورکشاپ کا انعقاد شہد کی مکھیاں پالنے والوں کی بیداری کے لئے قائم کیا گیا تھا ۔ورکشاپ میں ضلع کے تحصیل بانہال کے شہد کی مکھیاںپالنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام میں الفلاح کے سی ای او عبدالمجید بٹ ،ریاض احمد، غلام قادر، عارف رشید ،محمد امین ،عبدالغنی و کمپنی کے دیگر ڈائریکٹروں نے شرکت کی۔
 

ضلع الیکشن افسر نے پولنگ پارٹیوں کو روانہ کیا

زاہد ملک 
 
ریاسی //ضلع الیکشن افسر ڈاکٹر ساگر دت اترے ڈوئیفوڈ، جو کہ ضلع ترقیاتی کمشنر بھی ہیں، نے بدھ کے روز پولنگ عملہ کوہری جھنڈی دکھا کرمتعلقہ پولنگ اسٹیشنوں کے لئے روانہ کیا۔جاری پنچایتی انتخابات میں ضلع میں پہلی مرتبہ پنچایت انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔پنچایتی انتخاب کے پانچویں مرحلہ میں ضلع کے بلاک بھموگ اور ارناس کے 23پنچایتوں میں جمعرات کو پولنگ ہوگی ۔بلاک ارناس میں 15 پنچایت اور117 وارڈ ہیں،اسی طرح سے بلاک بھموگ میں 8 پنچایت اور 66 وارڈ ہیں ،جہاں پر جمعرات کو پولنگ ہوگی۔انتخابات صاف و شفاف طریقہ سے منعقد کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے معقول انتظامات کئے ہیں۔
 

 چھٹے اور ساتویں مرحلہ کےلئے عملہ کی رینڈمائزیشن

رام بن //ضلع میں پنچایت انتخابات صاف و شفاف ڈھنگ سے منعقد کرنے کے لئے چھٹے اور ساتویں مرحلہ کے انتخاب کے لئے بدھ کے روز پولنگ عملہ کی رینڈمائزیشن زیر نگرانی ضلع الیکشن افسر شوکت اعجاز بٹ منعقد ہوئی۔الیکشن افسر رنجیت سنگھ اور پردیپ سنگھ ،ڈپٹی ڈی ای ا و ظہیر عباس اور ڈی آئی او، این آئی سی پرمیندر کمار نے رینڈمائزیشن عمل کی مانیٹرنگ کی۔ضلع الیکشن افسر نے انتخابی عمل سے وابستہ افسروںکو تن دہی اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی، تاکہ ضلع میں پنچایتی ا نتخابات کامیابی سے تکمیل ہوں۔
 

ناگسینی کشتواڑ میں انٹر ولیج کبڈی ٹورنامنٹ 

کشتواڑ //ضلع کے نوجوانوں میں آپسی روا داری کو فروغ دینے اور ان میں سپورٹس مین شپ کا جذبہ پیدا کرنے کےلئے فوج کی جانب سے ضلع کے ناگسینی خطہ کے نوجوانوں کےلئے مورخہ24 نومبر سے 28نومبر2018 تک انٹر ولیج کبڈی میچ کا ا ہتمام کیا گیا ۔ مقابلہ میں ضلع کے متعدد دیہات کی ٹیموں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ مقابلہ میں کل ملا کر 12ٹیموں نے شرکت کی۔کھلاڑیوں کا جوش و خروش قابل ستائش تھا۔مقابلے میں شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ فوج کی جانب سے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کی کاوشوں کی ستائش کی گئی اور مستقبل میں بھی ایسے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیاگیا۔