مزید خبرں

فاروق اور عمر کا ارون جوشی کیساتھ اظہار ہمدردی 

جموں //نیشنل کا نفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورنائب صدر عمر عبداللہ نے سینئر صحافی اور دی ٹربیون جموں کشمیر کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ارون جوشی کی والدہ کرشنا دیوی کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ ہمدردی ظاہر کی ۔ان دونوں لیڈران نے سنیئر صحافی کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی رح کیلئے دعا مغفرت کی ۔نیشنل کا نفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا ،پارٹی کے صوبائی ترجمان مدن منٹو اور سریندر سنگھ بنٹی نے بھی کرشنا دیوی کے انتقال پر سینئر صحافی اور دی ٹربیون جموں کشمیر کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ارون جوشی کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔
 
 

 ٹریڈ لیڈر کے اعزاز میں الوداعی تقریب 

نیوز ڈیسک 
جموں //ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صوبائی ونگ کی طرف سے سنیئر ٹریڈ یونین لیڈر امریک سنگھ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس الوداعی تقریب میں ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئر مین عبدالقیوم وانی اور جموں وکشمیر ٹیچرز فورم کے چیئرمین گنیش کھجوریہ بھی موجود تھے ۔ان دونوں لیڈروں نے امریک سنگھ کی جانب سے ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کروانے کیلئے کی گئی جدوجہد اور یونین میں دی گئی خدمات کی تعریف کی ۔اس الوداعی تقریب میں نثار پیر ،جسویندر سنگھ ،انیل گپتا ،سروجیت سنگھ ،نریش شرما ،ظفراللہ خان ،گوپال سنگھ کے علاوہ دیگران بھی موجود تھے ۔
 
 

گرامین بینک نے بیداری کیمپوںکا اہتمام کیا 

نیوز ڈیسک 
جموں //گرامین بینک کے مالیاتی خواندگی سنٹر کی طرف سے جموں کے مختلف علا قوں میں ڈیجیٹل بیداری کیمپوں کا اہتمام کیا گیا ۔جموں وکشمیر گرامین بینک کی طرف سے جنک راج کی قیادت میں منعقدہ اس بیداری پروگرام میں بینک کی متعدد اسکیموں کے بارے میںعام لوگوں کو بیدار کیا گیا ۔سگوان اور سروانسر علا قوں میں منعقدہ ان بیداری کیمپوں کے دوران بینک کے مالیاتی خواندگی سنٹر جموں و کشمیر کے ایچ او ڈی وپین گپتا نے پردھان منتری جیون جوتی بیمہ یوجنا اور پردھان منتر سراکشا بیمہ یوجنا و اٹل پنشن لوجنا کے بارے میں عام لوگوں کو تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔اس کے علا وہ پی او ایس مشین ،ڈبیٹ کارڈ ،نیٹ بینکنگ ،موبائل بینکنگ سروس کے بارے میں بھی لوگوں کو بیدار کیا گیا ۔
 

کرتار پور طرز پر جموں سیالکوٹ سرحد بھی کھولنے کی مانگ 

نیوز ڈیسک 
جموں //ہند پاک حکومتوں کی جانب سے کرتار پور سرحد کو کھولنے کے بعد گوجر بکروال اصلاحی کمیٹی نے جموں سیالکوٹ سرحد کو کھولنے کی مانگ کی ہے ۔یہاں جاری ایک بیان میں کرتار پور راہد داری کا سنگ بنیاد رکھنے کو خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے گوجر بکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری اختر حسین نے دونوں حکومتوں اور ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جموں سیالکوٹ راہداری قائم کرتے ہوئے بغیر ویزے کے بچھڑے ہوئے لوگوں کو آپس میں ملایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ 1947میں ہوئی جنگ سے ریاستی عوام سب سے زیادہ متاثر ہو ئی اور اس کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان چلی گئی لیکن آپس میں دوبارہ سے ملنے کے انتظار میں تین نسلیں گزر چکی ہیں ۔موصوف نے کہاکہا کہ جموںآر ایس پورہ سیالکوٹ محض 20کلومیٹر کا فاصلہ ہے جبکہ جموں کے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد سیالکوٹ میں مقیم ہے جوکہ شمس الدین ،بابا بڈھن علی شاہ ستواری ،اکھنور بابا سعید فیض بخش اور دیگر زیارتوں میں ہر برس عرس پر آنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں ۔دوسری جانب اسی طرح ریاست کا سکھ طبقہ بھی اسی راستے سے بابا گورو نانک گرودوراہ پر بھی جاسکیں گے ۔موصوف نے کہاکہ شیخ محمد عبداللہ اور مفتی محمد سعید بھی یہی چاہتے تھے لیکن ریاستی بالخصوص جموں کے مسلم طبقہ کو ہمیشہ سے ہی نظر انداز کیا گیا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ جموں کی عوام کو بھی تجارتی شعبہ میں ترقی دینے کیلئے سوچتے ہوئے جموں سیالکوٹ سڑک کے علا وہ جموں سیالکوٹ ٹرین تجارت کو پھر سے بحال کیا جائے تاکہ جموں کے بے روز گار نوجوانوں کو بھی روز گار فراہم کیا جاسکے ۔
 

کرتار پور راہداری کھولنا اہم اقدام :پیس فورم 

نیوز ڈیسک 
جموں //کرتار پور راہداری کو دونوں حکومتوں کا اہم فیصلہ قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر سوشل پیس فورم نے امید ظاہر کی ہے کہ اس فیصلے سے دونوں ممالک کے مابین تمام مسائل کو آپسی مفاہمت سے حل کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے ۔اس سلسلہ میں جموں وکشمیر سوشل پیس فورم کی ایک میٹنگ فورم کے چیئر مین ایڈوکیٹ دویندر سنگھ کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں فورم کے اراکین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران اراکین نے کرتار پور راہداری کھولنے کیلئے دونوں حکومتوں کے فیصلے کا استقبا ل کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں سکھ طبقہ ایک لمبے عرصہ سے مانگ کر رہا تھا ۔فورم کے اراکین نے مانگ کرتے ہو ئے کہاکہ جموں وکشمیر کے معاملہ کو عوامی امنگوں کے تحت حل کیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کوشروع کیا جائے ۔ ایڈوکیٹ دویندر سنگھ نے مزیدکہاکہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ آپسی تعلقات کو بہتر بنانے اور بہترین پڑسیوں کی طرح رہنے کیلئے تمام مسائل کو آپسی مفاہمت کے تحت حل کریں ۔اس میٹنگ میں جن فورم اراکین نے شرکت کی ان میں جسویر سنگھ ،مہندر سنگھ ،ہرپال سنگھ اوتار ،یاسر چوہدری ،رام پال بھگت ،سکھویندر سنگھ ،پرمیندر سنگھ ،آصف چوہدری ودیگران موجود تھے ۔
 

خواتین کا2روزہ بیداری پروگرام اختتام پذیر 

نیوز ڈیسک 
جموں //ایس سی خواتین کیلئے منعقد د روزہ بیداری پروگرام اختتام پذیر ہو گیا ۔ڈی ٹی نیشنل بورڈ فار ورکر ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ منسٹری آف لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ گورنمنٹ آف انڈیا اور آل جموں وکشمیر پنشنر اینڈ سیول سوسائٹی ایسوسی ایشن جموں کے اشتراک سے نانک نگر میں مذکورہ بیداری پروگرام کا افتتاح 28نومبر کو کیا گیا تھا ۔اس پروگرام میں ایس سی طبقہ کی 40سے زائد خواتین نے شرکت کی جبکہ بیداری پروگرام کے اختتامی پروگرام میں ایس سی ،ایس ٹی اینڈ اوبی سی کنفیڈریشن کے صدر آر کے کلسوتراہ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔اس دو روزہ بیداری پروگرام کے دوران خواتین کی صحت ،ان کو روز گار فراہم کرنے،سوچھ بھارت ابھیان ،بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو ،سیلف ہیلپ گروپ،قدرتی وسائل کا بچائو ،تکنیکی تعلیم کی اہمیت ،ریاستی اور مرکزی حکومت کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے شروع اسکیموں کے بارے میں خواتین کو جانکاری فراہم کی گئی ۔
 

’نیشنل چلڈرن تھیٹر فیسٹیول ‘میں شرکت کیلئے نٹرنگ ٹیم آسام روانہ 

نیوز ڈیسک 
جموں //ریاست آسام کے ٹیز پور میں شروع ’نیشنل چلڈرن تھیٹر فیسٹیول‘میں شرکت کیلئے نٹرنگ تھیٹر جموں کی 20اراکین پر مشتمل ٹیم روانہ ہوچکی ہے ۔نٹرنگ ڈائریکٹر بلونت ٹھا کر کی قیادت والی ٹیم آج بچوںکا مقبول ڈامہ ’ہم آپ کے ہیں کون ‘پیش کرے گی ۔مذکورہ فیسٹیول میں شمالی ہندوستان سے صرف’ ہم آپ کے ہیں کون‘ڈرامہ ہی پیش کیاجائے گا جبکہ اس فیسٹیول میں ملک کے بہترین تھیٹر ٹیموں کو دعوت دی گئی ہے ۔اس ٹیم میں کرن بھٹہ نگر ،وی کے شرما ،لطیف کھٹانہ ،کے جی کریشنا مورتی ،باسکر گوسوامی ،نپن کمار ،رودر کوہلی ،وردنا شرما ودیگران شامل ہیں ۔
 
 

آر پار ’دل سے دل‘ کی بات کی اجازت دی جائے : بھیم سنگھ

جموں //سماجی اور سیاسی نمائندوں کی کوآرڈی نیشنل کمیٹی کے کنوینر پروفیسربھیم سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ وہ جموں وکشمیر اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے نمائندوں کے مابین ’دل سے دل کی بات‘ مذاکرات کی اجازت دیں ۔اس سلسلہ میں پنتھرس سربراہ نے وزیراعظم کو لکھے گے ایک خط میں کہاکہ وہ اس سے پہلے 2005اور 2007میں اس طرح کے مذاکرات کا اہتمام کرچکے ہیں جس میں گلگت ، بلتستان سمیت جموں کشمیر اور پاک زیر انتظام کشمیر (پی او کے) کی سماجی اور سیاسی قیادت نے شرکت کی تھی اور ان لیڈران میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ، پروفیسر عبدالغنی بھٹ، شبیر شاہ، سیف الدین سوز، غلام نبی آزاد سمیت سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل تھے جبکہ اسی طرح پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے پی او کے کے سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان اور پی او کے موجودہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر شامل ہوئے تھے جبکہ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر رام جیٹھ ملانی نے ان لوگوں کو خصوصی عشائیہ دیا تھااور مہاراجہ ڈاکٹر کرن سنگھ نے اپنی رہائش گاہ پر لنچ کا اہتمام کیا تھاجس میں راجستھان اور ہریانہ کے وزیراعلی بھی شامل ہوئے تھے ۔
 
 

۔2روزہ سکل ڈیولپمنٹ ورکشاپ کا افتتاح 

جموں//سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج شیتل نندا نے پروجیکٹ ایمپلمنٹنگ ایجنسیوں کے پی ایف ایم ایس سے متعلق دو روزہ اورنٹیشن ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ورکشاپ کا اہتمام نیب کانز کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری موصوف نے کہا کہ اس نظام کی بدولت محکمہ میں جواب دہی اور شفافیت کے عمل کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس نظام سے سکیموں کی بہتر عمل آوری بھی ممکن ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ آن لائن نظام شروع کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ رقومات بلا کسی رُکاوٹ کے وقت پر مستحقین تک پہنچ سکیں۔چیف اوپریٹنگ آفیسر حمایت کپل شرما اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
 

سرکاری پینل جے کے پی سی سی ایل معاملات کا جائزہ لے گی

جموں//گورنر اِنتظامیہ نے جموں وکشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن لمٹیڈ کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کو منظوری دی ہے۔اس سلسلے میں جی اے ڈی کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی و نگرانی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ ڈویژنل کمشنر جموں اور کمشنر سیکرٹری مال اس کے ارکان ہوں گے۔اس کے علاوہ ایم ڈی جے کے پی سی سی ایل کمیٹی کے ممبر سیکرٹری ہوں گے۔حکمنامے کے مطابق یہ کمیٹی ٹھیکداروں کو ٹھیکے تفویض کرنے ، ٹینڈرنگ عمل ، رقومات ایک پروجیکٹ سے دوسرے پروجیکٹ تک منتقل کرنے،مختلف سطحوں پر تعیناتیوں کے عمل میں بے ضابطگیوں اور دیگر امور کا جائزہ لے گی۔کمیٹی مشاورت کے لئے کسی بھی افسر یا ماہر کی خدمات حاصل کرسکتی ہیں ۔ کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی رِپورٹ یا سفارشات 26؍ دسمبر 2018ء تک پیش کریں۔
 

بی بی وِیاس آج اور 3دسمبر کو عوام سے ملاقات کرینگے

جموں//گورنر کے مشیر بی بی وِیاس جموں میں 30؍نومبر اور سری نگر میں 3؍ دسمبر 2018ء کو لوگوں کے مسائل سننے کے لئے موجود رہیں گے۔مشیر موصوف 30؍نومبر کو کنونشن سینٹر کنال روڑ جموںمیں 3بجے کے بعد جبکہ سری نگر میں 3 ؍ دسمبر کو 11بجے کے بعد گورنر س گریوینس سیل چرچ لین سری نگرمیں لوگوں کے مسائل سننے کے لئے موجود رہیں گے۔جو وفود اور افراد مشیر کے ساتھ ملاقات کرنے کے خواہاں ہوں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ جموں او رسری نگر کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ اُن کے مسائل حل کئے جاسکیں۔
 

روہت کنسل کی ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد سے میٹنگ 

 ریاست میں جاری پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیاگیا

جموں//پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی اور مونیٹرنگ روہت کنسل نے ایشیائی ترقیاتی بنک کے ایک وفد کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی۔وفد کی قیادت اتوسوسی کانیکو کر رہے تھے اور اس میں بنک کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے اے ڈی بی کے وفد کے ارکان کے ساتھ جاری اور مستقبل کے پروجیکٹوں کے بارے میں تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔وفد نے روہت کنسل کو اپنے ریاست کے دورے کے بارے میں جانکاری دی۔ٹیم نے اے ڈی بی معاونت والے ترقیاتی پروجیکٹوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہارکیا۔روہت کنسل نے ریاست میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اے ڈی بی کے رول کی سراہنا کی۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ای آر اے کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی تا کہ جاری پروجیکٹوں کو وقت پر مکمل کیا جاسکے۔انہوں نے مختلف محکموں پر زور دیا کہ وہ کاموں کے معیار کو برقرار رکھیں۔واضح رہے کہ اے ڈی بی کی ٹیم نے26 نومبر سے29 نومبر تک ریاست کا چار روزہ دورہ مکمل کیا۔دورے کے دوران ٹیم نے ترقیاتی پروجیکٹوں بشمول جے کے یو ایس ڈی آئی پی کے تحت ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کا جائیزہ لیا جن میں جہانگیر چوک۔ رام باغ فلائی اؤر، ٹی آر سی سرینگر میں گریڈ سیپریٹر، اتھواجن میں ڈرنیج پروجیکٹ، جموں میں واٹر سپلائی پروجیکٹ اور کئی دیگر پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔ٹیم نے سرینگر میں ای آر اے کی طرف سے27 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے جدید کار پارکنگ کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے جے کے ای آر اے اور دیگر منسلک محکموں کے اعلیٰ افسروں کی ایک میٹنگ منعقد کر کے جے کے آئی ڈی پی کے تحت ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کا بھی جائیزہ لیا۔ڈائریکٹر ای آر اے شوکت وانی نے ٹیم کو ای آر اے کی طرف سے جہانگیر چوک۔ رام باغ فلائی اؤر اور واٹر ڈرنیج پروجیکٹ اتھواجن کی عمل آوری میں سرعت لانے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔
 
 

بی بی ویاس نے باغبانی سیکٹر میں بجٹ اعلانات کی عمل آوری پر زور دیا 

جموں//گورنر کے مشیر بی بی ویاس نے باغبانی شعبہ میں حکومت کی طرف سے کئے گئے بجٹ اعلانات کی عمل آوری پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ ریاست کی معیشت کو دوبالا کرنے کیلئے ایک اہم شعبہ ہے ۔ مشیر موصوف نے جائیزہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جو باغبانی شعبہ کیلئے بجٹ اعلانات کی عمل آوری اور ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگوں میں لئے گئے فیصلہ جات کا جائیزہ لینے کیلئے منعقد کی گئی تھی ۔ خزانے کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری ، منصوبہ بندی کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکرٹری شلیندر کمار ، باغبانی و زراعت کے سیکرٹری منظور احمد لون ، ڈائریکٹر بجٹ امتیاز احمد ، ڈائریکٹر منصوبہ بندی پی ایس ککرو و دیگر اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔ میٹنگ میں بجٹ اعلانات اور ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگوں میں کئے گئے فیصلہ جات پر غور و خوض کیا گیا جن کے تحت والنیٹ پروسیسنگ یونٹوں کو قایم کرنے ، ریفریجریٹڈ وینو کی حصولیابی ، والنیٹ نرسریوں کو قایم کرنے کیلئے سبسڈی کی فراہمی ، سی اے سٹوریج سہولیات اور کیپکس بجٹ کے تحت پرائیویٹ سیکٹر میں ایلو ویرا کے پودے لگانا شامل ہے ۔ میٹنگ میں شریک افسران نے ان سکیموں کے تحت رہنما خطون کے ذریعے مزید بہتری لانے کے بارے میں اپنی تجاویز پیش کیں تا کہ ان سکیموں کے فوائد مستحقین تک پہنچائے جا سکیں ۔ 
 
 

مختلف شخصیات و وفودگورنر سے ملاقی 

قانون ساز اسمبلی کے سپیکر  

جموں//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل کمار سنگھ نے گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ گورنر اور ڈاکٹر سنگھ نے ریاست کے تینوں خطوں کی متوازی ترقی کو یقینی بنانے اور عوامی بہبودی سے متعلق کئی اہم معاملات پر غور و خوض کیا ۔ ڈاکٹر سنگھ نے ریاست میں پنچائیتوں اور شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات کو احسن طریقے پر منعقد کرنے کیلئے گورنر کو مبارکباد دی ۔ 
 

ایم ایل سی منہاس  

جموں//ایم ایل سی ظفر اقبال منہاس نے آج یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ منہاس نے ریاست کی کلہم ترقی اور بالخصوص شوپیاں ضلع کے ترقیاتی معاملات کے بارے میں گورنر کو روشناس کیا ۔ منہاس نے شوپیاں کے کنڈی بیلٹ میں کسانوں کو باغبانی کی فصل کو ہوئے نقصان کے بارے میں جانکاری دی اور متعلقہ کسانوں کو اس سلسلے میں معاوضہ فراہم کرنے کی درخواست کی ۔ منہاس نے کیلر میں زرکان پُل کے تعمیراتی کام میں سرعت لانے اور مست پورہ اور کنی پورہ میں زیر تعمیر رسیونگ سٹیشنوں کی تعمیر مکمل کرنے کی استدعا کی ۔ انہوں نے شوپیاں میں اہم ترقیاتی کاموں کو منظوری دینے کیلئے گورنر کا شکریہ ادا کیا ۔ ظفر اقبال منہاس جو کلچرل اکیڈمی کے نائب صدر بھی ہیں ، نے اس موقعہ پر گورنر کو اکیڈمی سے متعلق چند اہم معاملات کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر نے ظفر اقبال منہاس پر زور دیا کہ وہ عوامی بہبودی سے متعلق کئے جا رہے اقدامات میں سرعت لائیں ۔