مزید خبرں

وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام  بیداری کیمپ  

عظمیٰ نیوز 
ریاسی //جموں و کشمیر ریاستی وومنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے خواتین کو ریاستی و مرکزی سرکار کی جانب سے خواتین کی بھلائی کے لئے چلائی جا رہی سکیموں کی جانکاری دلانے کے لئے موضع حجام نگر، سلدھر ٹھورو میں بدھ کے روز ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقعہ پر حجام نگر سلدھر کی وارڈ ممبر شکیل بیگم ، جو کہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھیں ،نے خواتین کو سرکار کی جانب سء خواتین کی بہبودی کے لئے شروع کی گئی متعدد سکیموں کی جانکاری دی گئی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کارپوریشن کے ڈسٹرکٹ منجیر محمد اقبال نے جموں و کشمیر سٹیٹ ڈیولمینٹ کارپوریشن کی جانب سے چلائی جارہی سکیموں کو اجا گر کیا ۔
 
 

بھاگواہ میں قومی ایکتا سبھا 

ڈوڈہ // فوج کی جانب سے ضلع کے بھاگواہ میں قومی ایکتا سبھا کا انعقاد کیا گیا۔ لوگوں میں آپسی روا داری کے جذبہ کو استحکام بخشنے کے لئے انڈین آرمی کی جانب سے ضلع کے ملاڑ علاقہ میں ایکتا میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ،جس کا مقصد ضلع میں امن و خوشحالی کو فروغ دینا تھا۔ہمارے ملک کا کثرت میں وحدت ایک خصوصیت ہے جس نے تمام مذاہب کو اکٹھا انسانیت کے رشتہ میں باندھ کر رکھا ہے۔اس ایونٹ سے مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دینے کیلئے ایک عظیم پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔ اجلاس میں کل ملا کر 40مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ بھاگواہ میں ہندو۔مسلم لوگوں کی ملی جُلی آبادی ہے،جو کہ کثرت میں وحدت کی ایک مثال ہے۔ مقامی لوگوں اور کیمونٹی لیڈروں نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فوج کی اس پہل سے خطہ میں آپسی روا رادی کو فروغ حاصل ہوگا۔اس ایونٹ سے لوگوں کو روایتی بھائی چارہ اور مل جُل کر رہنے کی روایت برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔
 

بی جے پی معصوموں کے خون پر سیاست کر رہی ہے :سروڑی 

کشتواڑ//سینئرکانگریس لیڈرونائب صدرجموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی غلام محمد سروڑی نے بھاجپاپرمشکل دورسے گذررہے کشمیرووہاں ہوئی شہری ہلاکتوں سے سیاسی فائد ہ اُٹھانے کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ بھاجپا کوکشمیرمیں کم ووٹنگ شرح فیصد اور بائیکاٹ سے فائدہ ہوسکتاہے۔سروڑی نے کہاکہ بھاجپاہرمعصوم کشمیری کو دہشت گرد کے طورپرپیش کرکے سیاسی مفادات کی تکمیل چاہتی ہے جوانتہائی شرمناک اورناقابل برداشت ہے۔پلوامہ میں ہوئی حالیہ ہلاکتوں پراپنے ردِعمل میں سروڑی نے یہاں پھگسواورکینچاعلاقوں کے دورے کے دوران کہاکہ کشمیرمیں بھاجپاکی نظرکم ووٹنگ اوربائیکاٹ پرہے جس سے اِسے فائدہ مل سکتاہے۔اُنہوں نے خدشہ ظاہرکیاکہ بھاجپافرضی ووٹربناکربھی اپنے منصوبوں کوکامیاب بنانے میں کوئی کسرباقی نہ چھوڑے گی، ایسے عزائم کوخاک کرنے کیلئے اہلیانِ کشمیرکوچوکنارہناچاہئے۔اُنہوں نے کہاکہ بھاجپانے جس طرح بلدیاتی وپنچایتی انتخابات میں بائیکاٹ وحالات کافائدہ اُٹھایااُس کی نگاہیں اسمبلی انتخابات پربھی ایسے ہی حربے اپنانے پرٹکی ہوئی ہیں، ایسے میں بھاجپاکومستردکرنے وخرمن ِ امن میں فرقہ پرستی کازہرگھولنے سے بازرکھنے کیلئے اہلیانِ ریاست کو بڑ چڑھ کرچناوی عمل میں شریک ہوناچاہئے۔اُنہو ں نے بھاجپاکوخبردارکرتے ہوئے کہاکہ و ہ اپنے مکروہ فریبی ہتھکنڈوں کے بجائے تعمیری اقدامات اُٹھاکر کشمیرکوامن کی ڈگرپرلائے۔اُنہوں نے بھاجپاپرالزام عائدکیاکہ و ہ عوام کو مذہبی وعلاقائی بنیادوں پرتقسیم کررہی ہے۔سروڑی نے پیرپنجال، چناب ولداخ خطوں کیلئے صوبائی درجہ د لانے کی وکالت کرتے ہوئے کہاکہ ایساکرنے سے ان علاقوںکیساتھ انصاف ہوگا۔سروڑی نے کہاکہ کانگریس نے تاریخی اقدامات اُٹھاتے ہوئے ریاست میں ڈویژن، تحاصیل ،بلاک اورنیابتیں قائم کیں جن سے عوام کو اُن کے درتک خدمات پہنچائی جاسکیں، تعمیروترقی کاسلسلہ وسیع ہوااورلوگ آج اپنے قریب ہی تمام خدمات حاصل کررہے ہیں۔سروڑی نے کہاکہ کانگریس ڈوڈہ۔کشتواڑ۔رام بن کیلئے خودمختارعلاقائی پہاڑی ترقیاتی کونسل کے قیام کی وکالت کرتی ہے۔اُنہوں نے مرکزی حکومت پرزوردیاکہ وہ ریاست کوموجودہ بحرانی صورتحال سے باہرنکالنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے۔اُنہوں نے بھاجپاکومشورہ دیاکہ وہ کشمیرکے حالات کوبہتری کے بجائے خراب کرنے سے گریزکرے اورایسے ہتھکنڈوں سے بازرہے جن سے یہاں کے ماحول مزیدخراب ہو۔
 

رام بن کے دیہی علاقوں میںٹیوشن کلاسز کا اہتمام 

رام بن //فوج کی جانب سے رام بن کے دور افتادہ دیہی علاقوں کے بچوں کے لئے18دسمبر 2118سے لیکر مارچ2019تک کوچنگ کلاسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یہ ٹیوشن کلاسز ضلع کے مختلف مقامات لوئر گنڈ، چریل، ہالیمیدان، باٹو ،کراچیہال ،اکھڑال اور راج گڑھ علاقوں میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔یہ کلاسز منعقد کرنے کا مقصد دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے،خصوصاً ُٓاُن بچوں کیلئے جو پرائیویٹ ٹیوشن /کوچنگ کلاسز کی توفیق نہیں رکھتے ہیں۔یہ کلاسزسرما ئی تعطیلات کے دوران منعقد کئے جارہے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنائی جا سکے۔250 سے زائد طلاب ان کوچنگ کلاسوں سے مستفید ہو جائیںگے ۔ یہ کلاسز منعقد کرنے سے علاقہ کے بیروز گار نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا جن کو فوج نے یہ کلاسز منعقد کرنے کے لئے  بطور اساتذہ تعینات کیا ہے۔ والدین نے یہ کلاسز منعقد کرنے کیلئے فوج کا شکریہ ادا کیا ۔
 
 

نہوچ مہورمیں آتشزدگی

 گھاس کا ڈھیر جل کر راکھ

زاہد ملک
مہور// مہور سے تقریباً 40کلومیٹر دور نہوچ گاؤں میں آج محمد یوسف والد عبدالغنی کڑیمت کے گھر میں مویشیوں کے جمع کیا گیا گھاس جل کر راکھ ہو گیا ۔مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی دوپہر کو گھر کے باہر گھاس کا ڈھیر رکھا تھا عام طور سے لوگ سردیوں میں مویشیوں کیلئے جمع رکھتے ہیں آگ لگنے سے اس کا گھاس جل کر راکھ ہو گیااور مویشیوں کو کھلانے کیلئے کچھ بھی نہیں بچا ۔نہوچ کی سرپنچ شادہ بیگم نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ غریب شخص کو ہوئے نقصان کا معاوضہ دیا جائے۔
 

چھاترو میں سوچھ پکھواڑہ کا اہتمام 

کشتواڑ// فوج کی جانب سے رواداری اور امن کو استحکام بخشنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے اور لوگوں کو سوچھ بھارت ابھیان سے جوڑنے اور ان میں حفظان صحت کا خیال پیدا کرنے کے مقصد سے چھاترو ،کشتواڑ میں سوچھ پکھواڑہ منعقد کیا گیا ، جس میں 57سے زائد مقامی لوگوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مکینوں اور طلاب کو صحت و صفائی کے فوائد، غیر صحت مند ماحول کی وجہ سے پیدا ہو رہی چھوت چھات والی بیماریوں کو پھیلنے سے روکنے ا و ر وبائی بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات سے آگاہ کیا گیا ۔اس موقعہ پرلوگوں کو ملک بھر میں چلائی جا رہی سوچ بھارت ابھیان کی جانکاری دی گئی۔انہیں اپنے گھروں و گرد و نواح میں صحت وصفائی و حفظان صحت برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ اس موقعہ پر لوگوں میں ٹائیلٹ تعمیر کرنے اور اسکا استعمال کرنے پر زور دیا گیا۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں کو قومی مشن ’’سوچھ بھارت‘‘ کے لئے اپنا کردار نبھانے پر زور دیا گیا ۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے لوگوں کو ایسے مدعوں سے باخبر بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ 
              

بانہال کے بیروزگاروں کیلئے تربیتی پروگرام 

رام بن // فوج کی جانب سے ضلع کے بانہال علاقہ میں نوجوانوں کو خود روز گار حاصل کرنے اور انہیں خود کفیل بنانے کے سلسلہ میں نل سازی کورس کا اہتمام کیا گیا ۔کورس 19 دسمبر2018 سے دو ہفتوں کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے،جس کے لئے اب تک 30 نوجوانوں نے اپنی رضامندی دکھائی ہے۔کورس  کے دوران نوجوانوں کو مستری اور نل سازی کے کام کی تکنیک سے واقف کیا جائے گا۔فوج کی جانب سے علاقہ میں نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کے لئے متعدد ہنر مند پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔مقامی لوگوں نے فوج کے اس نیک کام کی ستائش کی۔
 
 

شکیل بیگ کو صدمہ،والد انتقال کر گئے 

محمد تسکین 
بانہال // سابقہ انسپکٹر جنرل آف پولیس شکیل احمد بیگ کے والد الحاج عبدالطیف بیگ مختصر علالت کے بعد اس جہاں فانی سے کوچ کرگئے ہیں وہ بدھ کی صبح اپنی رہائش واقع چھنی ہمت جموں میں انتقال کر گئے۔ وہ نوے برس کے تھے۔ ان کی رحلت پر کئی سماجی اور سیاسی جماعتوں نے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کیلئے دعاء مغفرت کی گئی ہے۔ مرحوم عبدالطیف بیگ ، مقامی تعمیراتی کمپنی بیگ کنسٹریکشن کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران بیگ کے نانا جان تھے ۔ اس سلسلے میں بیگ کنسٹرکشن کمپنی کی انتظامیہ ، افسروں اور ورکروں کا ایک تعزیتی اجلاس زیر تعمیر ریلوے ٹنل نمبر T-77D  بنکوٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمپنی کے رابطہ عامہ کے افسر حاجی محمد یوسف بٹ نے کی۔ اس تعزیتی اجلاس میں بیگ کنسٹریکشن کمپنی کی انتظامیہ اور ورکروں نے بیگ خاندان کے ساتھ تعزیت پْرسی کی ہے اور مرحوم کیلئے دعائیہ مغفرت کی گئی اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی گئی۔ مرحوم عبداللطیف بیگ ایک بڑے ٹھیکدار کے طور جانے جاتے تھے اور انہوں نے ہمیشہ غریب لوگوں کی فلاح وبہبود اور مقامی سطح کی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ ان کی تعزیت پر جرنلسٹ ایسوسی ایشن بانہال کے علاوہ کئی سیاسی اور سماجی انجمنوں نے نے ان کی رحلت پر اپنے رنج والم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے جنت نشینی کی دعا کی ہے۔ جموں میں اْن کے نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔