سرکردہ ادیبوں اور قلمکاروں کی برسیاں
کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے خصوصی تقریب آج
سرینگر// کلچرل اکیڈیمی اردو اورکشمیری ادب کی مشہور شخصیات جن میں علی محمد لون ،حکیم منظور ،عمر مجید ،پروفیسر محمد امین اندرابی ،ارجن دیو مجبور ،ڈاکٹر فرید پربتی معباس تابش ،محمد احمد اندابی اور بشیر اختر کی برسیوں کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کررہی ہے ۔یہ تقریب آج یعنی 22دسمبر کو اکیڈیمی کے سمینار ہال لال منڈی میں منعقد ہوگی جس دوران ان شخصیات کی اردو اور کشمیری زبان و ادب کے تئیں خدمات پر مقررین روشنی ڈالیں گے ۔
’نگینہ انٹرنیشنل ‘ کے سالنامہ کی اجرائی اتوار کو
سرینگر// اردورسالہ ’نگینہ انٹرنیشنل ‘ کا سالنامہ 23دسمبراتوار کو اجرا کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں بعد دوپہر2بجے ہوٹل شہنشاہ بیلوارڈ میں ایک تقریب منعقد ہورہی ہے ۔اس موقعہ پر پروفیسر شہناز نبی کی ’کشمیر جنت نظیر ‘ اور ڈاکٹر شاہد جمیل کی ’ابابیل کی ہجرت ‘ کتابوں کی رسم اجراء بھی انجام دی جائے گی۔