مزید خبرں

پیر متوؒکا عرس 12جنوری کو 

سرنکوٹ//سید مقبول شاہ بخاری ؒالمعروف پیر متو صاحب ؒ کا سالانہ عرس مبارک 12جنوری 2019بروز سنیچر واربمطابق 29پوہ زیر سرپرستی سید مشتاق احمد شاہ بخاری سجادہ نشین عقیدت و احترام سے منایاجارہاہے ۔انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے تمام مریدین و معتقدین کو مطلع کیاجاتاہے کہ مقررہ تاریخ پر عرس پاک میں شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں اور فیوض و برکات حاصل کریں ۔ عرس کے دوران علمائے اکرام کے خطاب بھی کریں گے ۔ 

 

مینڈھرزون کے رہبرتعلیم اساتذہ کااجلاس 

مستقلی اورواجب الاداتنخواہوں کی واگذاری کامطالبہ 

جا وید اقبال
 
مینڈھر//مینڈھر زون منکوٹ میں رہبر تعلیم اساتذہ کاایک میٹنگ زون منکوٹ کے اساتذہ کے صدرمحمد الیاس ٹھاکرکی صدارت میںمنعقد ہوئی۔اس دوران میٹنگ میں جن امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقعہ پراساتذہ نے میں مڈ ڈے میل کے بقایاجات رقومات کو وقت پر واگذاری ،منکوٹ زون میں تنخواہ وقت پر اساتذہ کے اکونٹس میں ڈالنے کامطالبہ کیاگیا۔مقررین نے کہاکہ جن رہبر تعلیم اساتذہ نے پانچ سال کی مدت محکمہ تعلیم میں مکمل کرلی ہے انہیں مستقل کیا جائے جبکہ وہ عرصہ ایک سال سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ اتناہی نہیں مستقل رہبر تعلیم اساتذہ بھی پچھلے پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔فورم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر مشتاق حسین اعجاز نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ اساتذہ کے ساتھ انصاف کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ جہاں ایک طرف اساتذہ کو قوم کا معمار تصور کیا جاتا ہے وہیںدوسری طرف آئے دن اساتذہ کی تذلیل کرنے میں کوئی قسر باقی نہیں چھوڑی جاتی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم ڈیجیٹل انڈیا کی بات کرتے ہیں لیکن اساتذہ بھوک مری کا شکار ہیں اس بات کو کیسے تصور کیا جا سکتا ہے کہ اساتذہ کی بھوک مری رہیں۔چونکہ اساتذہ کی تنخواہیں وقت پر واگذار نہیں ہوتیں اور انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس سردی کے موسم میں اساتذہ کے بوڑھے ماں باپ،بیوی ،بچے کپڑوں کے بغیر ہیںلیکن گورنر انتظامیہ کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ہم ریاست جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک اور ان کی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ رہبر تعلیم اساتذہ کے مستقلی کے آرڈر کیلئے حکم نامہ جاری کریں تاکہ اساتذہ بھی چین کی زندگی بسر کر سکیں۔محمد الیاس صدر رہبر تعلیم زون منکوٹ نے گورنر کے صلاکار خورشید احمد گنائی جن کے پاس محکمہ تعلیم کا قلم دان بھی ہے سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور اساتذہ کے مستقلی آرڈر جاری کروانے میں مداخلت کریں ۔ میٹنگ میںسینئر نائب صدر محمد رفیق،نذیر مغل،محمد جاوید،محمد فاروق،فاضل احمد،محبت حسین،محمد اقبال،یاور عباس،ذولفقار احمد،بشارت حسین وغیرہ شامل تھے۔
 
 

میونسپل کمیٹی صدر تھنہ منڈی کے ہاتھوں نالے کا افتتاح

طارق شال
 
راجوری/ تھنہ منڈی کی مرکزی جامع مسجد اور قبرستان کے قریب نالے کا افتتاح میونسپل صدر کے ہاتھوں کیاگیا۔اس دوران صدرموصوف کے  ہمراہ وارڈ نمبر 6 اور وارڈ نمبر 10 کے کونسلر بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے بعد صدر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر، کونسلر خواجہ عبدالحمید شال،کونسلر نصیر احمد شال، امام و خطیب جامع مسجد تھنہ منڈی ،مفتی عبدالرحیم قاسمی،ماسٹر ظفر جاوید۔حاجی محمد لطیف، محمد اقبال ملک،میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے سینئر اسسٹنٹ محمد صادق،محمد بشیر، شوکت حیات شال کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔  میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے عمر رسیدہ کونسلر خواجہ عبدالحمید شال نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 10 لاکھ روپے کی لاگت سے قبرستان کے قریب والے نالے کا کام شروع کیاگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ قصبہ تھنہ منڈی کا تمام کوڑا کرکٹ اسی نالے سے ہو کر گزرتا ہے جو مسلمانوں کے آبائی قبرستان کو نقصان پہونچا رہا ہے  انہوں نے کہ اسکی تعمیر اہم معاملہ ہے۔ کونسلر موصوف نے ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں اور ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کی طرف خصوصی توجہ دیکر نالے کی تعمیر کے لئے فنڈز مہیا کئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ آفیسران بالا تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے عارضی ملازمین کی بقایا تنخواہوں کے لئے فنڈز واگزار کریں گے۔
 

افشا مغل کی دسویں جماعت میںنمایاں کامیابی 

453 نمبرات حاصل کرکے نام روشن کیا

بختیار حسین
 
سرنکوٹ// حال ہی میںدسویں جماعت، سرمائی زون کے نتائج جموں وکشمیربورڈ آف سکول ایجوکیشن نے  منظر عام پر لائے ہیں جس میں نیشنل پبلک ہائی اسکول درآبہ کے گیارہ طباء و طالبات نے امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مرتبہ اسکول کے 35 طلبانے امتحان میں حصہ لیا اور نتیجہ آنے پرمجموعی طورکارکرگی کافی بہتر رہی۔ افشا مغل نے اسکول میں سب سے زیادہ 453 نمبرات حاصل کئے اور اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ ان کے علاوہ دیگر دس طلبا و طالبات نے بھی امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ دیگر طلبا نے بھی اچھے نمبرات حاصل کرتے ہوئے دسویں کلاس کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔اس کامیابی پر اسکول کے پرنسپل جاوید احمد نے طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسکول نے 20 سال کے عرصہ میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کا سہرا اساتذہ کو جاتا ہے جنہوں نے طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کی اور انہیں بہتر نتائج لانے کے قابل بنایا۔اس موقعہ پر نیشنل پبلک ہائی اسکول درآبہ کے اسٹاف ممبران نے تمام طلباء کو مبارکباد پیش کی ہے جنہوں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔
 

رہبر تعلیم ٹیچرس فورم سرنکوٹ کا تعزیتی اجلاس

بختیارحسین
 
سرنکوٹ // رہبر تعلیم ٹیچرس فورم سرنکوٹ کاایک تعزیتی اجلاس منعقدہواجس میں فاروق حسین شاہ کے بھائی مقصود حسین شاہ کی اچانک موت پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیاگیا۔تفصیلات کے مطابق رہبر تعلیم فورم کے زونل صدر سرنکوٹ محمد یوسف شاہ کے ہمراہ سید علی مرتضیٰ شاہ،شفاعت اللہ خان ،زاہد حسین شاہ اور دیگر اساتذہ نے فاروق حسین شاہ کے گھر جاکر ان کے بھائی کی اچانک ہوئی موت پر گہرادکھ ظاہرکرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔واضح رہے کہ فاروق حسین شاہ کے بھائی کی دو دن قبل اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی تھی۔یوسف شاہ نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت بھی کی اور کہا کہ مرحوم نہایت ایماندار اور بہادر شخصیت تھے اور ان کی موت پوری برادری اور کنبہ کے لئے ایک عظیم صدمہ ہے اور کہا کہ ان کی  کمی کو پورا نہیں کیا جاسکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی یادیں ہمیشہ ان کے ساتھ وابستہ رہیں گی۔اس موقعہ پر اساتذہ نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور لواحقین کو صبر عطافرمانے کی دعاکی گئی۔
 

گمبیرمغلاں میں قانونی بیداری کیمپ کاانعقاد

پونچھ//ضلع لیگل سروسزاتھارٹی راجوری نے منجاکوٹ تحصیل کے دوردرازعلاقہ گھمبیرمغلاں میں قانونی بیداری کیمپ کاانعقادکیاگیا۔اس دوران سیکریٹری لیگل سروسزاتھارٹی سب جج مظفراقبال نے ریاستی حکومت کی طرف سے سٹیٹ لیگل سروسزسے متعلق لوگوں کوجانکاری دی۔انہوں نے شرکاء کوبتایاکہ ضلع لیگل سروسزاتھارٹی سماج کے غریب اورپسماندہ لوگوں کی مددکیلئے ہمیشہ تیارہے۔انہوں نے لوگوں کوہرممکن قانونی امداددینے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقعہ پرکثیرتعدادمیں لوگوں نے بیداری کیمپ میں شرکت کی۔
 

جامعہ ضیاء العلوم پونچھ کے زیر اہتمام کھیل ہفتہ اختتام پذیر

حسین محتشم
 
پونچھ// ضلع پونچھ کے ادارہ جامعہ ضیاء العلوم میں سالانہ کھیل ہفتہ منایا گیاجس میں 912کھلاڑیوں نے 19 مختلف کھیلوں کے مظاہرہ کیا۔ اس سلسلہ کی اختتامی تقریب جمعرات کو سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں منعقد کی گئی۔ ساڑھے دس بجے صبح ایس ایس پی  پونچھ رمیش انگرال نے کھیل ہفتہ کے اختتامی روز کھیلوں کا آغاز کیاجس کے بعد پورے دن مختلف کھیل بشمول والی بال، کبڈی، کھو کھو کے علاوہ مارشل آرٹ کی مختلف کھلیں شامل ہیں کے فائنل میچ کھیلے گئے۔ ان تمام کھیلوں کے بعد اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے جبکہ اڈیشنل ایس پی مہمان اعزازی کی حیثیت سے موجودتھے۔اس دوران جامعہ کاترانہ گایا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ ملا کر ملاقات کی اوران کا تعارف بھی حاصل کیا۔بعد ازراں جامعہ کے کھلاڑیوں کی جانب سے مختصر کرتب بازی بھی کی گئی۔اس دوران ایک انعامات کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع ترقیاتی کمیشنرپونچھ راہول یادو اور اڈیشنل ایس پی عادل حمید کے ہاتھوں تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقعہ پر جامع کے مہتمم  مولانا سعید بانڈے، پرنسپل، وحید حمد بانڈے، خلیل احمد بانڈے کے علاوہ پردیپ کھنہ،صابر بٹا بھی موجود تھے۔ اس دوران مقررین نے جامعہ کی انتظامیہ اور اساتذہ کو مبارک دی۔
 

انتظامیہ نے نوشہرہ بازارمیں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی 

دکانداروں کوقوانین کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت دی

رمیش کیسر
 
نوشہرہ //تحصیل انتظامیہ نوشہرہ نے قیمتوں میں اعتدال میں رکھنے اورصارفین کوصاف ستھری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلہ میں نوشہرہ بازارکااچانک معائینہ کیااوردکانداروں کوقوانین کی پاسداری کرنے کی ہدایات دیں۔تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ کی ٹیم بشمول ای اومیونسپل کمیٹی کشوری لال رینہ نے ٹی ایس او بھارت بھوشن شرماکے ہمراہ بازارکااچانک معائینہ کیا۔اس دوران انہوں نے دکانداروں کی طرف سے سڑک ونالیوں کے باہرلگائے گئے سامان کوہٹایااورانہیں سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپناسامان سڑکوں کے کنارے نہ لگائیں۔انہوں نے بازارکے بیچ کھڑی گاڑیاں جوکہ غیرقانونی طریقے سے سڑک کنارے لگائی گئی تھیں کوبھی موقع پرہٹوایااورپولیس حکام کوبازارمیں گاڑی کھڑی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کیلئے کہا۔اس موقعہ پر ایک ہوٹل والے جس نے گھریلوگیس سلینڈر لگایاہواتھاکوپانچ سوروپے جرمانہ موقع پرہی کیاگیا۔
 
 

سے لوگوں کو فائدہ اٹھانے پرزورPMUY

راجوری//چیئرپرسن بھارت گیس ایجنسی نوشہرہ نے پردھان منتری اجولایوجناکودیہی خواتین کیلئے کافی فائدہ مندسکیم قراردیاہے ۔پریس کلب راجوری میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین بھارت گیس ایجنسی نوشہرہ نے کہاکہ اس سکیم سے پہلے دیہی خواتین کولکڑیاں جلاکرچولھاگرم کرناپڑتاتھاجس کی وجہ سے کئی طرح کی پریشانیاں انہں آتی تھیں۔انہوں نے کہاکہ پی ایم یووائی سکیم کے تحت لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس کنکشن غریب کنبوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ  مرکزی این ڈی اے حکومت کی طرف سے شروع کی گئی پردھان منتری اجولایوجناکے تحت ضلع راجوری میں ہزاروں گیس کنکشن دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سکیم سے مستفیدہونے کیلئے سرکارنے مدت بڑھاکر2020 کردی ہے جوکہ کافی خوش آئندقدم ہے۔انہوں نے لوگوں سے سکیم سے فائدہ اٹھانے پرزوردیاہے۔