سرینگر//اونتہ بھون صورہ مزار پر سکالر اور مزاحمتی کمانڈر مولوی نثار احمد کی 25ویں برسی کے سلسلہ میں دعائیہ مجلس منعقد ہوئی اور شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیاگیا۔ مولوی نثار احمد 3فروری 1993کوفورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں مارے گئے تھے ۔ دعائیہ مجلس میں ینگ مینز لیگ چیئرمین امیتاز احمد ریشی اور تحریک مزاحمت ضلع سرینگر صدر ریاض احمد ، طہور احمد صدیقی، روف احمد اور سماجی کارکن و تحریک پسند مولوی ارسلان احمد اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے کہاکہ مولوی نثار احمد ایک مزاحمتی کمانڈر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مذہبی سکالر تھے اور ان کے خاندان نے تحریک آزادی میں بے نظیر قربانیاں پیش کی ہیں۔
مزاحمتی کمانڈر مولوی نثار احمد کی 25ویں برسی
