مزاحمتی جماعتوں کے تعزیتی پیغامات

 سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے معروف جج عبدالمجید ڈار اور فریدہ بہن جی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ لبریشن فرنٹ کے سینئر قائدین ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ،انجینئر غلام رسول ڈار عیدھی،محمد یاسین بٹ،الطاف حسین خان ،محمد صدیق شاہ اور شوکت احمد ڈار نے آلوچہ باغ جاکر فریدہ بہنجی کی والدہ نیز سینئر قائد ظہور احمد بٹ نے جگر پورہ کپوارہ جاکر جج عبدالمجید ڈار کے غمزدہ لواحقین کے ساتھ تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پر فرنٹ قائدین نے دونوں مرحومین کےلئے جنت نشینی کی دعا کرتے ہوئے غمزدہ لواحقین کےلئے بھی صبر جمیل کی دعائیں کیں۔ادھر مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار،محاز آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر، ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد ریشی،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو ،تحریک استقامت کے چیئرمین غلام نبی وار اور مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے پانتہ چھوک میں فورسز کے ساتھ تصادم میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔