مرگن ٹاپ پھنسا ایمبولینس ڈرائیور فوت

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے مرگن ٹاپ پر پھنسے ایمبولینس ڈرائیور کی نعش مرگن سے برآمدکی گئی ۔کشمیر عظمی کو ملی تفصیلات کے مطابق مرگن ٹاپ میں پھنسے ایمبولینس ڈرائیور کی موت واقع ہوئی جسکی نعش کو بعد دوپہر نکالا گیا۔ مہلوک ڈرائیور کی پہچان کلونت سنگھ ولد منشی رام ساکنہ سیمنہ کالونی کے طور ہوئی جو جمعہ کو کشتواڑ میں فوت ہوئی مڑواہ کی خاتون کو لیکر مڑواہ گیا تھا اور واپسی پر خراب موسم کے سبب مرگن ٹاپ میں پھنس گیا جسکے بعد اسے بچانے کیلئے ریسکو آپریشن شروع کیا گیا تھاتاہم زیادہ برفباری کے سبب اسے بچایا نہ جاسکا اور دوسرے روز اسکی نعش کو نکالا گیا جبکہ مزید کچھ افراد کے ناڈبل میں پھنسے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جنھیں نکالنے کیلئے موسم کے بہتر ہونے کا انتظار کیا جارہاہے جسکے بعد انھیں اس ہوٹل سے نکالا جائے گا۔