مرگن ٹاپ میں سومو گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور ہلاک،1 زخمی

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے مرگن ٹاپ میں ایتوار کی دیر شام پیش آئے سڑک حادثے میں سومو ڈرائیور موقعہ پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے مزید علاج کیلئے ضلع ہسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ شام کے قریب پیش آیا تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔پولیس کے مطابق ٹاٹا سومو گاڑی زیر نمبر JK 14۔ 9890 کو مرگن ٹاپ پر حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد سوار تھے  جبکہ ڈرائیور ظہور احمد ولد غلام رسول ساکنہ تیلر مڑواہ کی موقعہ پر ہی موت ہوئی جبکہ دوسرا شخص اشفاق احمد ساکنہ لارنو اننت ناگ شدید زخمی ہوا جسے مزید علاج کیلئے ضلع ہسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا۔