مرکزی کابینہ کا اجلاس

نئی دہلی/یو این آئی/ مرکزی حکومت نے بدھ کے روزنئے کرایہ داری ایکٹ (ماڈل ٹینیسی ایکٹ) کو منظوری دے دی تاکہ ریاستوںاور مرکز کے زیر انٹظام علاقوں کے موجودہ ہاؤسنگ کرایہ داری سے متعلقہ موجودہ قوانین میں مناسب تبدیلی کی جاسکے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ میٹنگ میں اس تجویز کو منظور کیا گیا۔مرکز کا یہ ماڈل ایکٹ ملک بھر میں کرایہ پررہائش سے متعلق قانونی فریم ورک کو تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہوگا ، جس سے اس کی مجموعی ترقی میں مدد ملے گی۔ اس کا مقصد ملک میں ایک متحرک ، پائیدار اور جامع ‘رینٹل ہاؤسنگ مارکیٹ’ بنانا ہے ۔ یہ سبھی آمدن گروپوں کیلئے کرایہ کے مکان کی تعمیر سے راستہ ہموار ہوگا اور اس طرح بے گھروں کے مسئلہ کا حل ہو گا۔