مرکزی وزیر پرشوتم روپالا کا دورہ ا دھمپور مکمل

اودھمپور//عوامی رَسائی پروگرام کے دوسرے دِن مرکزی وزیر ماہی پالن ، پشو پالن اور ڈیری پرشوتم روپالا نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کا دورہ کیا ۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی چیئرپرسن لال چند ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائیفوڈے ، ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور اندو کنول چب، ایس ایس پی سرگن شکلا، ڈائریکٹر بھیڑ پالن جموں کرشن لال ، صدر میونسپل کونسل ڈاکٹر جوگیشور گپتا ، کونسلر اور دیگر ضلعی اَفسران کے علاوہ عوام الناس او رکسان موجود تھے۔اِس موقعہ پرکالج کی جی سی ڈبلیو وومن این سی سی کیڈٹس نے ان کی آمد پر وزیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیر موصوف نے سٹاف ممبران اور طلبأ سے بات چیت کی ۔ مرکزی وزیر نے کالج کے اَحاطے میں پودا بھی لگا یا۔ اُنہوں نے طلباء پر زو ردیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ قدرتی توازن کو برقرار رہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کا کام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔مرکزی وزیر نے ڈی ڈی اودھمپور کے ہمراہ جی سی ڈبلیو میں محکمانہ نمائش کا اِفتتاح کیا او رمحکمہ بھیڑ و پشو پالن او رماہی پالن کے یونٹ ہولڈروں کے ساتھ اِستفسار کیا ۔ مرکزی وزیر  نے مختلف حکومتی سکیموں کے بارے میں عوام کی بیداری کے لئے بھیڑ پالن ، پشوپالن او رماہی پالن شعبے کی جانب سے بیداری سٹال لگائے۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں تاکہ عام لوگوں کو مرکزی حکومت کی مختلف سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا ہو۔وزیر نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اِس عوامی رَسائی پروگرام کے دوسرے دِن مختصر وقت میں متاثر کن تقریب کا اِنعقاد پر ضلعی اِنتظامیہ کو مبارک باد دی۔مرکزی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اَپنی پیداوار اور ذرائع آمدن بڑھانے کے لئے ماہی پالن او راَپنے مچھلی فارم قائم کریں کیوں کہ اِس شعبے میں روزگار کے وسیع مواقع ہے۔انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور مختلف سرکاری سکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے نامیاتی کاشتکاری پر زور دیا تاکہ آمدنی میں اضافہ ہو اور دیہی علاقوں میں اس کا فروغ ہوکیوں کہ نامیاتی فصلیں صحت کی حفاظت کرتی ہیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ حکومت کی معاونت والی سکیموں کے موثر عمل آوری کو یقینی بنائیں جس کا مقصد کسان برادری کی سماجی و معاشی تبدیلی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کی طرف سے کسانوں کی بہتری اور 2022 ء تک ان کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اس موقعہ پر کالج کے طلباء نے شاندار ثقافتی پروگرام پیش کیا جسے مرکزی وزیر اور سامعین نے بہت سراہا۔ پروگرام کے دوران مرکزی وزیر نے مستحقین کو مبارکباد بھی دی۔بعد میں متعلقہ افسران نے ضلع میں مختلف محکمانہ سکیموںکی عمل آوری کے بارے میں شعبہ وار تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔اِس سے قبل متعدد وفود او رایم سی کونسلروں پر مشتمل فرد نے مرکزی وزیر سے ملاقات کی او راَپنے مسائل اور مطالبات وزیر کو گوش گزار کئے۔ مرکزی وزیر نے وفود او راَفراد کو جائز مسائل او رمطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔