مرکزی وزیر سٹیل کا عوامی رَسائی پروگرام کیلئے دورۂ جموں

جموں//مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر سٹیل رام چندر پرساد سنگھ نے ضلع جموں کے اکھنور علاقے کا دورہ کیا۔دورے کے دوران مرکزی وزیر نے 581.88لاکھ روپے کے حالیہ مکمل ہونے والے تین منصوبوں کا اِفتتاح کیا جن میںسنگل پلیاری ، بلاک اکھنور میں واٹر سپلائی سکیم ،گورنمنٹ ڈگری کالج اکھنور میں اِضافی بلاک اور سنگل لوئرسی بلاک اکھنور میں پنچایت گھر شامل ہے۔وزیر موصوف مختلف سکیموں کے تحت مستحقین میں اِمداد بھی تقسیم کی جن میں ممکن ( ایم یو ایم کے آئی این)کے تحت گاڑیاںجسمانی طور خاص اَفراد کے لئے سکوٹر اور وہیل چیئرس ، ٹریکٹر اور دیگر مختلف اِمداد شامل ہیں۔وزیر موصوف نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول اکھنور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی رَسائی پروگرام وزیر اعظم کی جموںوکشمیر کے لوگوں کے لئے کوششوں کا نتیجہ ہے اور اسی وجہ سے ترقی کو عام لوگوں کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے پالیسیاں اور سکیمیں تیار کی جاتی ہیں۔اُنہوں نے پی آر آئی سسٹم کے لئے لوگوں کے جوش و خروش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صرف بنیادی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کر کے بااختیار بنایا جاسکتا ہے اور وزیر اعظم کی قیادت میں جموںوکشمیر میں ایک نئی شروعات کی گئی ہے ۔وزیر نے کہا،’’ ہم جموںوکشمیر میں امن و اَمان کے قیام کے لئے کام کر رہے ہیں اور صرف پائیدار اَمن ، خوشحالی او ترقی ہی غالب آئے گی۔‘‘ اِس سے قبل وزیر نے ’’ بلاک دیوس ‘‘ کے ایک حصے کے طور پر مختلف محکموں کی جانب سے لگائے سٹالوں کا معائینہ کیا جس میں ضلع میں لاگو کی جانے والی مختلف سکیموں کو اُجاگر کیا گیا اور ہینڈ ی کرافٹس اور ہینڈ لوم مصنوعات کی مقامی ورثہ کی نمائش کی گئی ۔تقریب میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن جموںبھارت بھوشن، صدر میونسپل کونسل اکھنور سر یندر شرما، چیئرپرسن بی ڈی سی اکھنورکرن پوار، ممبر ڈی ڈی سی اکھنور شاردا بھائو ،ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشل گرگ ، ڈی ڈی سی بی ڈی سی او ردیگر موجود تھے۔
 

 جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا  

کہانئی صنعتی پالیسی خطے میں صنعتی ترقی کا چہرہ بدل دے گی

جموں//سٹیل کے مرکزی وزیر رام چندر پرساد سنگھ نے جموں میں ایک پریس میٹنگ کی صدارت کی ۔جموں و کشمیر کی موجودہ سٹیل انڈسٹری کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (MSMEs) کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ نئی صنعتی پالیسی -2021 ، جموں و کشمیر کی صنعتی ترقی کا چہرہ بدل دے گی ، وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پالیسی خطے میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کرنے والی ہے۔وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کی سکریپ پالیسی سے ثانوی سٹیل کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ وزیر نے مزید کہا کہ خطے میں جاری اور آنے والے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے سٹیل کی کھپت میں بھی اضافہ ہوگا جس سے معیشت کو فروغ ملے گا۔جوائنٹ سیکرٹری وزارت سٹیل پونیت کنسل،چیئرمین سٹیل اتھارٹی آف انڈیا سوما مونڈل اور ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر سمیت دیگر سینئر افسران بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔