مرکزی وزیر روپالا کا جگانو میں عوامی رسائی پروگرام | مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ، عوامی مسائل سُنے

ادھمپور//مرکزی حکومت کے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پرمرکزی وزیر ماہی گیری ، انیمل ہسبنڈری اینڈ ڈیری مسٹر پرشوتم روپالا نے ضلع اودھمپور کے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بلاک جگانو میں عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا ۔ آؤٹ ریچ پروگرام میں بی ڈی سی ، ڈی ڈی سی ، سرپنچ ، پنچ اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عام لوگوں کی زبردست شرکت دیکھی گئی ۔ جگانو پہنچنے پر مرکزی وزیر نے یوتھ کلب کے اراکین ، پنچائت شجر کاری کمیٹیوں ، پانی سمیتیوں اور ایس ایچ جی وغیرہ سے بھی بات چیت کی ۔ مرکزی وزیر نے 4 کمیٹیوں کے ساتھ جی ایچ ایس ایس جگانو کے احاطے میں درخت لگائے ۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ علاقے میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحولیاتی تحفظ میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ مرکزی وزیر نے محکمہ دیہی ترقی کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا جو کہ 14 ویں ایف سی ، پی ایم اے وائی ۔ جی ، ایس بی ایم ۔ جی ، منریگا وغیرہ کے تحت تعمیر کئے گئے ڈسٹرکٹ اودھمپور بلاک جگانو میں کمیونٹی سینی ٹری کمپلیکس ، بلڈنگز ، واٹر ٹینکیاں ، بولیز ، پی ایم اے وائی ۔ جی گھر ، تحفظ کے کام ، زمین کی ترقی کے کام ، لین ڈرین ، سی اینڈ بی راستے ، تالاب ، کنویں ، کھیل کے میدان ، شمشان /مسافروں کے شیڈ ، ٹریکٹر سڑکیں ، کلورٹس ، ڈرنیج چینل وغیرہ شامل ہیں ۔ مرکزی وزیر نے لنگوشنگ پروجیکٹ کے تحت ٹراؤٹ پالنے والے یونٹ کرچی بلاک لاٹی مروٹھی ضلع اودھمپور کا بھی افتتاح کیا ۔ افتتاح کے بعد مرکزی وزیر نے مختلف سکیموں کے بارے میں عام لوگوں کی آگاہی کیلئے قائم کردہ محکمانہ سٹالز کا ایک چکر لگایا ۔ کیمپ کے دوران وزیر نے پی آر آئی ، عوامی وفود سے بات چیت کی جنہوں نے اپنی شکایات کو اجاگر کیا اور وزیر کے سامنے کئی مطالبات اٹھائے ۔ پی آر آئی اور عوامی وفود کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے  وزیر نے یقین دلایا کہ علاقے کے تمام مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا ۔ بعد میں مرکزی وزیر نے سوئیل ہیلتھ کارڈ ، میز شیلر ، وہیل چیئرس ، بیساکھوں ، سماعت کے آلات ، کے سی سی ،ممتاکٹس، ہارٹیکلچر سیکٹر کے تحت پاور ٹِلر،آیوشمان بھارت کارڈ ، مستحقین میں کھیل کٹس بھی تقسیم کیں۔مرکزی وزیر نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ، جگانومیں تاریخی جگانو قلعہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں اُنہوں نے عملے کے ارکان سے بات چیت کی اور تاریخی جگانو قلعہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔مرکزی وزیر نے ضلع اِنتظامیہ اودھمپور کی جانب سے منفرد اقدام کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پی آر آئی کو بااختیار بنایا ہے ۔وہ حکومت او رعوام کے درمیان پُل کا کام کر رہے ہیں او رتمام شعبوں میں ترقی کی رفتار بڑھی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودہ نے اس سکیم کے تحت پی ایم ۔ کسان سکیم شروع کی ہے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ زراعت اور اس سے وابستہ شعبے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور کاشتکار برادری ملک کی ترقی میں اہم حصہ ہے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد سرکاری سکیموں پر عمل در آمد کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور عوام سے رائے لینا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر کی ترقی کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند نے آیوشمان بھارت سکیم شروع کی ہے یہ وزیر اعظم کی کوشش ہے کہ غریب لوگوں کی صحت کا خیال رکھا جائے تاکہ مالی وسائل کی کمی کے باعث کوئی غریب طبی علاج سے محروم نہ رہے ۔مرکزی وزیر نے ایس ایچ جیز کے ساتھ بھی استفسار کیا اور دودھ کی پیداوار پر زور دیا او رکسانوں کی معیشت کو بڑے پیمانے پر بہتر بنایا ۔ انہوں نے سروگیسی کا تصور بھی متعارف کرایا جس میں گائیں کم دودھ دیتی ہیں اور بہت زیادہ پیداوار دینے والی دودھ کی پیداوار والی گایوں کے جنین کے ساتھ لگائی جاتی ہیں۔ انہوں نے تمام شراکت داروں سے کہا کہ وہ دودھ کی پیداوار بڑھانے ، کاشتکار برادری کی معیشت کو بڑھانے کے لئے مستقبل کے لائحہ عمل پر عمل کریں۔