مرکزی وزراء کے دورے سے قبل سڑکوں کی مرمت

منڈی// ضلع انتظامیہ پونچھ کی جانب سے تحصیل منڈی کی سڑکوں پر پڑے ہوئے کھڈوں والی جگہوں پر مرکزی وزراء کے دورے منڈی کے ایک روز قبل تارکول بچھائی جارہی ہے ۔منڈی کے مکینوں نے کہاہے کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس سے قبل سڑکوں کی مرمت کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا تاہم مرکزی وزراء کے دورے سے قبل سڑکوں کی مرمت بیو قوف بنانے کے مترادف ہے ۔واضح رہے کہ آج ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں مرکزی وزارء دورا کر رہے ہیں جس کے دوران وہ تحصیل منڈی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ اور سرکار کی جانب سے تعمیر کی گئی کچھ سرکاری عمارتوں کا افتتاح کریں گے مگر مرکزی وزراء کے دور منڈی سے قبل انتظامیہ کی جانب سے منڈی تحصیل کی بحال سڑکوں پر تارکول پیچنگ کا کام انجام دیا گیا ہے جو کہ منڈی کی عوام کے مطابق ضلع انتظامیہ کی جانب سے مرکزی وزراء کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ مکینوں کے مطابق منڈی تحصیل کو آنے والی چنڈک منڈی کی حالت انتہائی خستہ ہے جس پر گاڑیوں کا چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے جبکہ منڈی قصبہ میں انتظامیہ کی جانب سے کچھ ہی وقت قبل غیر معیاری تار کول بچھائی گئی تھی جو کچھ ہی دنوں میں اکھڑ گئی تھی لیکن اس کے بعد حکام نے ان سڑکوں کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا لیکن مرکزی وزراء کے دورے سے قبل ان سڑکوں کے کھڈوں کو بھرنے کا کام کیا جارہا ہے ۔منڈی کے مکینوں نے مرکز سے جموں و کشمیر خاص کر ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دورے پر آئے ہوئے وزراء سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ کے ایسے آفسران کے خلاف کارروئی انجام دیں جو عوام کے ساتھ ہر معاملہ میں مذاق کرتے ہیں۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ رابطہ سڑک کی حالت کو درست کیا جاسکے ۔