نیوز ڈیسک
نئی دہلی //مرکزی حکومت نے اس سال یکم جولائی سے مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں 4 فیصد اضافہ کرنے کو منظوری دی ہے۔ فی الحال مرکزی ملازمین کا مہنگائی الاؤنس 34 فیصد ہے اور اس فیصلے کے بعد یہ 38 فیصد ہو جائے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ اس اضافے سے مرکزی محصول پر 12852.5 کروڑ روپے کا سالانہ بوجھ پڑے گا۔ اس سے 41.85 لاکھ مرکزی ملازمین اور 69.76 لاکھ مرکزی پنشنرز کو فائدہ ہوگا۔ مجموعی طور پر 1.10 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوں گے ۔