مرکزی معاونت والی اسکیم پی ایم وشوا کرما | پونچھ میں ہنرمند افراد کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام

حسین محتشم

پونچھ//جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں مرکزی سرکار کی طرف سے جاری کردہ اسکیم پی ایم وشوا اسکیم جس کے لئے مالی سال 2023_24 کے لئے تیرہ ہزار کروڑ روپے واگزار گئے تھے تاکہ خواہش مند افراد کو تربیت دیکر انہیں ہنر مند بنایا جائے۔اس دوران اگرچہ کچھ لوگوں کو تربیت بھی دی گئی لیکن ان ہنر مند افراد کو اسناد دیکر انہیں اوزاروں کی کیٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھااور ان کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے انہیں قرضے کے طور پر رقومات فراہم کی جائیں گی تاہم ابھی تک ان نوجوانوں کو نہ تو اوزار دیے گئے ہیں اور نہ ہی ان کو کسی طرح کی کوئی رقم واہ گزار کی گئی ہے جبکہ تمام تربیت یافتہ نوجوان جن میں لڑکیاں اور لڑکے دونوں شامل ہیں اس وقت کا انتظار کر رہے ہیں کہ حکومت کی جانب سے ان کے ساتھ تعاون کیا جائے گا تاکہ وہ اپنا روزگار کما سکیں۔تربیت حاصل کرنے والی لڑکیوں نے کہا کہ ایک جانب خواتین کو با اختیار بنانے کی بات کی جاتی ہے دوسری جانب زمینی سطح پر ان کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر فون سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں مداخلت کر کے ان کو انصاف دلائیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں بڑی رقم رکھی تھی تو وہ کہاں گئی؟انہوں نے مرکزی سرکار سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیروزگار ہنر مند افراد سے کھلواڑ نہ کریں اور انہیں اوزار و دیگر امداد جلد فراہم کروائیں تاکہ وہ خود کا روزگار کما سکیں۔