مرکزی سرکار گوجر اورپہاڑیوں کو لڑانا چاہتی ہے

کپوارہ//گجر و بکروال یوتھ ویلفیئر فورم نے مرکزی سرکار کو خبر دار کیا کہ اگر اُن کے ساتھ کسی طرح کی بھی نا انصافی کی گئی تو وہ زور دار احتجاجی مہم چھیڑیں گے ۔ہفتہ کے روز کپوارہ کے خمریال علاقہ میں گجر و بکروال یوتھ ویلفیئر فورم نے ایک کنونشن منعقد کیا جس میں گجر بکروال قبیلے کے بھاری تعداد میں لوگو ں نے شرکت کی ۔اس موقع پر  گجربکر وال طبقے کے لوگو ں نے کہا کہ موجودہ مرکزی سرکار گوجروں اور پہا ڑی لوگوں کو لڑانا چاہتی ہے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہونے دیا جائے گا ۔گوجر بکروال یوتھ ویلفیئر فورم کے صدرزاہد پر ویز چودھری کا کہنا ہے کہ پہا ڑی طبقے کو رزرویشن دیکر وہ نا خوش نہیں ہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ گجر و بکروال طبقے کے 10فی صدی رزرویشن کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہیں ہونی چایئے اور اُن کے حق کو چھینے کی کوشش کی گئی تو وہ سڑکو ں پر آکر احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ گجر امن پسند قوم ہے اور وہ پر امن طور اپنے حق کیلئے لڑیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ وہ اپنا حق حاصل کر نے کیلئے جمو ں و کشمیر کے ہر ضلع میں ایک کنونشن منعقد کریں گے تاکہ سرکار کو خبر دار کیا جائے گا کہ ان کے حقوق کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھڑ خوانی نہیں ہونی چاہئے۔انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت گجر و بکروال طبقے کی فلاح و بہبود کا تذکرہ تو کرتی ہے لیکن عملی طور اس پسماندہ آبادی کی زبوحالی کی تصویر بدلتی نظر نہیں آتی ۔انہو ں نے کہا کہ اس وقت 2011کی مردم شماری کے مطابق گجر وبکروال طبقے کی آ بادی 30لاکھ سے زائد ہے، لہٰذا سرکار کو چایئے کہ ان کی 10فی صدی رزر ویشن کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ خوانی نہیں ہونی چایئے اور انہیں اپنا حق ملنا چایئے ۔انہو ںنے کہا کہ شیڈول ٹرائب کے تحت گجرو بکروال طبقے کو 10فی رزرویشن ملی ہے لیکن اس کے ساتھ کسی کو بھی چھیڑ خوانی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔