نئی دہلی //مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ حکومت 2022 تک ان تمام لوگوں کے EPFO اکاؤنٹ میں PF جمع کرے گی جنہوں نے اس وبا کے دوران اپنی ملازمتیں کھو دی ہیں۔ وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ ای پی ایف او میں رجسٹرڈ ہوں گے صرف وہی لوگ اس سہولت کا فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ سیتارمن نے کہا کہ مرکزی حکومت 2022 تک آجر کے ساتھ ساتھ ملازم کا پی ایف حصہ ان لوگوں کو ادا کرے گی جنہوں نے اپنی ملازمتیں کھو دیں لیکن رسمی شعبے میں چھوٹے پیمانے کی نوکریوں میں کام کرنے کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔ ان یونٹس کا EPFO میں رجسٹریشن ہونے پر ہی یہ سہولت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے روزگار کے بحران کے پیش نظر اس سال کے لئے منریگا کا بجٹ 60 ہزار کروڑ روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔