مرکزی جوائنٹ سیکرٹری دیہی ترقی کا مختلف پنچایتوں کا دورہ ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

جموں//مرکزی جوائینٹ سیکرٹری وزارت برائے دیہی ترقی روہت کمار نے جموں میں ایم جی نریگا کے تحت جموں و کشمیر میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا ۔ روہت کمار نے مختلف پنچائتوں کا طوفانی دورہ کیا تا کہ وہ منریگا کے کاموں کا زمینی سطح پر جائیزہ لے سکیں ۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں کشور سنگھ چب ، ایڈا¿یشنل سیکرٹری اور انچارج منریگا جے اینڈ کے پران سنگھ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پروگرام کوارڈینیٹر اشوک کمار ، بی ڈی اوز اور محکمہ کے دیگر فیلڈ افسران موجود تھے ۔ وزٹنگ آفیسر نے اسکیم کے حوالے سے عوام سے رائے لینے کیلئے مختلف لوگوں اور فائدہ اٹھانے والوں سے بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے کام کے معیار اور کام کے ریکارڈ اور فائلوں کی دیکھ بھال کی تعریف کی ۔ انہوں نے معاشرے کے کمزور طبقے بشمول ایس سی /ایس ٹی اور خواتین کو ان کے انفرادی کاموں جیسے پودے لگانے ، زمین کی ترقی وغیرہ سمیت منریگا کا فائدہ پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے پنچائت اور گاو¿ں کی سطح پر آگاہی کیمپ لگانے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ اسکیموں کے فوائد کو اجاگر کیا جا سکے اور انہیں منریگا ایکٹ کے تحت جائیز کاموں کی اقسام سے آگاہ کیا جا سکے ۔ اس سے قبل جوائینٹ سیکرٹری نے سول سیکرٹریٹ جموں میں ایک تفصیلی میٹنگ بھی کی جس میں منریگا کی پیش رفت اور کام کاج کا جائیزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ جموں و کشمیر ، ایڈیشنل سیکرٹری اور یو ٹی کے تمام اے سی ڈی نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں و کشمیر سوشل آڈٹ یونٹ قائم کیا گیا ہے جو کہ جنوری 2021 سے مکمل طور پر فعال ہے ۔