مرکزی بجٹ میں جموں کشمیرکیلئے35,581کروڑروپے مختص

نئی دہلی//مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں کشمیرکیلئے سال 2022-23کے بجٹ میں  35,581.44کروڑروپے کی رقم مختص رکھی گئی جو مرکزی حکومت کے امداد،گرانٹ اور قرضوں کی صورت میں حاصل ہوگی۔سابق ریاست جموں کشمیر کو سال 2019 میں دفعہ 370کی تنسیخ کے بعددومرکزی زیرانتظام علاقوں  جموں کشمیر اورلداخ میں تقسیم کیاگیاتھا۔جموں کشمیر کو سال 2022-23 کیلئے Rs 35,581.44کروڑ روپے دیئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال2021-22میں یہ رقم34,704.46کروڑروپے تھی۔ لداخ کیلئے گزشتہ سال ہی کی طرح5958کروڑ روپے کی رقم مختص رکھی گئی ہے۔رقومات کاکثیرحصہ33,923 کروڑ روپے مرکزی امداد پرمبنی ہے۔ڈل اور نگین جھیل کی بحالی کیلئے 273کروڑروپے مختص رکھے گئے ہیں جبکہ جموں کشمیرکے ڈیزاسٹرریسپانس فنڈ کیلئے279کروڑ روپے مخصوص رکھے گئے ہیں۔بجٹ میں500کروڑ روپے کپٹل اخراجات کیلئے رکھے گئے ہیں جبکہ 800میگاواٹ ریتلے پروجیکٹ کے حصص کے طور476.44کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔624میگاواٹ کیروپن بجلی پروجیکٹ کیلئے حصص کے مدمیں130کروڑروپے کی گرانٹ دی گئی ہے۔