مرکزی بجلی سیکریٹری کاکوار ، کیرو ، پکل ڈول پن بجلی منصوبوں کا معائنہ

 کشتواڑ //مرکزی سکریٹری وزارت بجلی آلوک کمار ، جو دو روزہ کشتواڑ کے دورے پر ہیں ، نے ضلع میںبن رہے کوار ، کیرو اور پکل ڈول ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں پر پیش رفت کی رفتار کا معائنہ کیا۔مرکزی سیکرٹری ، جن کے ساتھ سی ایم ڈی این ایچ پی سی ابھے کمار سنگھ، مرکزی جوائنٹ سکریٹری پاور وشال کپور اور دیگر ان بھی تھے، نے متعلقہ اداروں کو بروقت تکمیل کے لیے ان وقاری پاور پروجیکٹوںپر پیش رفت کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔معائنہ کے دوران مرکزی سیکرٹری نے ان منصوبوں کے ملحقہ علاقوں میں ایریا ڈیولپمنٹ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔مرکزی سکریٹری نے بلاک ناگسنی کے کیرو گاؤں میں 624 میگاواٹ کے دریائے کیرو ایچ ای پی کا دورہ کیا اور پاور ہاؤس پر تعمیراتی کام کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ 540 میگاواٹ کے کوار ایچ ای پی کے دورے کے دوران مرکزی سیکرٹری جی ایم کوار ، ایس پی پوری نے اس منصوبے کی حیثیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سی وی پی پی حکام کو ہدایت کی کہ تمام جاری کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔مرکزی سکریٹری نے 390 میگاواٹ کے ڈل ہستی ڈیم کا معائنہ کیا اور پاور پروجیکٹ کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لینے کے علاوہ منصوبے کے متعلقہ پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ انہیں ضلع میں بجلی کے منظر نامے سے بھی آگاہ کیا گیا۔منیجنگ ڈائریکٹر سی وی پی پی ایل رجت گپتا، ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما،اے سی آر کشتواڑ اختر حسین قاضی ، پروجیکٹ کے سربراہ نریندر کمار اور سی وی پی پی ایل کے دیگر اعلیٰ افسران کے علاوہ ضلعی انتظامیہ بھی اس موقعہ پر موجود تھی۔کشتواڑ کے ہائیڈرو الیکٹرک پاور کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری نے کہا کہ ضلع جلد ہی ملک میں پن بجلی پروجیکٹوں کا سب سے بڑا کا مرکز بن جائے گا اور مرکز ی حکومت اس صلاحیت کو منصفانہ طور پر استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ جموں و کشمیر کے مرکز میں بجلی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔