جموں//مرکز میںبی جے پی قیادت والی سرکار کے تین سالہ دور ِ اقتدارکے دوران بھارت اندرونی سلامتی کے خلفشاراور غیرقانونیت کے دلدل میں پھنس کررہ گیاہے ۔ ان خیالا تکااظہار یہاں آل انڈیا کانگریس کمیٹی وچار وبھاگ کی منعقدہ میٹنگ میں ڈاکٹر واپی پی وبھاگ نے کیا۔ سابق قانون سازیہ رکن اشوک شرما اس موقعہ پرمہمان خصوصی تھے۔میٹنگ میں موسمی تغیر وتبدل ،اندرونی سلامتی ، امن وقانون ، کسانوں کی خودکشی ، بجلی، سیاحت اوردیگ راموزیربحث لائے گئے۔اس دوران بتایاگیا کہ یہ نعرہ دیاگیاتھاکہ سب کاساتھ ۔سب کاوکاس بالکل نعرہ ہے ۔ اورعملی طورسے کچھ بھی نہیں کیاگیا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ مرکز ی اورریاستی سرکار یں ہرمحاذ پرناکام ہوچکی ہیں۔ترقیاتی کام بالکل ٹھپ پڑے ہیں،بے روزگاروں کے لئے کچھ بھی نہیں کیاجارہاہے ۔ مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔کسان خودکشی کررہے ہیں۔کیایہی ہے ۔’سب کاساتھ۔سب کاوکاس‘۔
مرکزمیں بھاجپاکے تین سال
