مرکزجموں کشمیر میں سیاسی عمل کا مخالف نہیں

لکھنو //مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں بہت جلد شروع ہونگی اور لوگوں کی اپنی سرکار کام  کریگی۔ لکھنو میں ایک تقریب کے حاشئے پر راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں جلد سیاسی سرگرمیاں شروع ہوں، اسکے لئے پہلے زمینی سطح پر حالات موافق بنانے کی ضرورت ہے ،تاہم ہم سیاسی عمل کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ہماری یہ کوشش ہے کہ نئی بننے والی یوٹی میں عوامی سرکار کام کرے ۔انہوں نے کہا کہ جمو ں وکشمیرکی تیز تر ترقی کیلئے ہر سطح پر کام کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر کو بھارت کی مثالی یوٹی بنایا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہجموں وکشمیر کونئی شناخت اورپہنچان دینے کیلئے مرکزی سرکار ہرسطح پر کام کررہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد واضح طور پر امن و قانون کی صورتحال میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے اور مقامی نوجوان اب ملی ٹینسی سے دور ہوتے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر سے 370ہٹائے جانے کے بعد وہاں پر حالات بہت بہتر ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کیلئے نئے روزگار کے وسائل پیدا کئے جائیں گے جبکہ بہت جلد خصوصی بھرتی مہم شروع کی جارہی ہے جس میں نوجوان اپنا روزگار حاصل کرسکتے ہیں ۔