مرواٹاپ پرسومواُلٹنے سے ڈرائیور ہلاک،1زخمی

ڈورو//مرواٹاپ پرایک سوموگاڑی کے اُلٹنے کے نتیجے میں گاڑی کاڈرائیور موقعہ پر ہی ہلاک جبکہ گاڑی میں سوار دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔معلوم ہو اہے کہ سومو گاڑی زیرنمبر مروا ٹاپ پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیورظہوراحمد لون ولدغلام رسول ساکن مرواموقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ گاڑی میں سوار دوسرا شخص اشفاق احمد گنائی ولدغلام حسن ساکن نارسنگرزخمی ہوگیا ۔زخمی شخص کوکوکرناگ سب ضلع اسپتال علاج کیلئے پہنچایا گیاجہاں سے اُسے میڈیکل کالج اننت ناگ مزید علاج کیلئے منتقل کیاگیا۔